دیوار بنا کر مسجد مبارک کا راستہ روکے جانا

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
97
روایات سید نا محمودی
سن کر ملنے آئے اور بتایا کہ ایک غیر احمدی کلرک مجھ سے عربی پڑھا کرتا تھا۔اس کا دفتر گرمیوں
میں شملہ آیا تو میں نے اس سے پوچھا کہ اب تو سبق رہ جائے گا۔اس نے کہا ہاں مگر کیا ہوسکتا
ہے۔مولوی صاحب کہنے لگے اگر میں شملہ آ جاؤں تو پڑھا کرو گے؟ اس نے کہا ہاں ضرور
پڑھوں گا۔چنانچہ آپ اپنے خرچ پر شملہ آ گئے محض اس خیال سے کہ انگریزی خوانوں میں عربی کا
شوق پیدا ہو۔اس وقت ان کی عمر ستر برس کے قریب تھی مگر ادب اور عشق کا یہ حال تھا کہ
میں جہاں جاتا برابر ساتھ جاتے۔سیر کے وقت بھی ساتھ رہتے۔میری عمر اس وقت سترہ
سال کی قریب تھی اور دوسرے دوست بھی جو سیر وغیرہ میں شریک ہوتے عام طور پر نوجوان
تھے۔سیر کے وقت دل چاہتا کہ آگے جائیں ، مگر اس خیال سے کہ مولوی صاحب بوڑھے ہیں
واپس آ جاتے۔میں نے دوستوں سے کہا کہ سیر کو چپکے سے چلا کریں جب مولوی صاحب باہر
ہوں۔چنانچہ اگلے روز جب مولوی صاحب باہر تھے، ہم چپکے سے دوسرے دروازے سے نکل
گئے، مگر تھوڑی دور ہی گئے تھے کہ دیکھا سامنے پہاڑ پر سے مولوی صاحب ڈنڈا ہاتھ
میں پکڑے اور بڑے بڑے ڈگ بھرتے ہوئے آ رہے ہیں۔آتے ہی کہنے لگے واہ جی آپ
لوگ مجھے چھوڑ آئے۔ہم نے کہا ہم تو آپ کی تکلیف کے خیال سے چھوڑ آئے تھے۔کہنے
لگے بھلا یہ کیونکر ہو سکتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صاحبزادے آئیں اور
میں ہم رکاب نہ رہوں۔خطبات محمود جلد 15 صفحہ 178-177)
دیوار بنا کر مسجد مبارک کا راستہ روکے جانا
مجھے یاد ہے لالہ شرمپت رائے ایک آریہ تھے جو حضرت مسیح علیہ الصلوۃ والسلام کے
پرانے دوستوں میں سے تھے انہیں ایک زخم آ گیا۔قادیان میں ایک نو مسلم ڈاکٹر محمد عبد اللہ صاحب
تھے۔جو علاج معالجہ کرتے تھے۔لالہ شرمیت بھی انہی سے علاج کراوتے رہے، جس کی
وجہ سے انہیں افاقہ بھی ہوا۔مگر بعد میں انہوں نے علاج کرانا ترک کر دیا۔اس پر ڈاکٹر صاحب کو
خدا تعالیٰ نے خواب دکھائی کہ لالہ شرمیت کے پاس فیس کے لئے روپیہ نہیں۔اس لئے وہ آتے
ہوئے شرماتا ہے چنانچہ ڈاکٹر صاحب نے لالہ شرمیت کو بلایا اور کہا، آپ مجھ سے با قاعدہ علاج
کرا ئیں میں آپ سے کوئی فیس نہیں لوں گا چنانچہ انہوں نے پھر علاج کرانا شروع کر دیا اور اس
کے نتیجہ میں وہ زخم بالکل درست ہو گیا تو دیکھو یہ خواب خدا تعالیٰ نے ہی دکھائی تھی۔

تذکار مهدی )
98
روایات سیّد نا محمود
لالہ شرمپت آریہ تھا لیکن رب العالمین خدا کے نزدیک ایک آریہ بھی ویسا ہی اس کا
بندہ ہے جیسے ایک مسلمان۔اس نے خواب میں ڈاکٹر عبد اللہ صاحب کو بتا دیا کہ لالہ شرمیت سے
فیس نہ لینا۔پھر جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور آپ کے ساتھیوں کو تنگ کرنے
کے لئے مرزا نظام الدین اور مرزا امام الدین نے مسجد مبارک کے دروازہ کے سامنے دیوار
کھینچوائی تو عدالت میں کئی سال تک مقدمہ چلتا رہا آخر اس مقدمہ کا فیصلہ ہوا اور مقدمہ کے
اخراجات جو چار پانچ سو روپیہ کے قریب تھے مرزا نظام الدین اور مرزا امام الدین وغیرہ پر
ڈالے گئے جب ان کے خلاف حج نے ڈگری دی تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام
گورداسپور میں تھے آپ کو رویا میں دکھایا گیا کہ مرزا نظام الدین اور مرزا امام الدین مالی لحاظ
سے بہت تنگ حالت میں ہیں آپ نے فوراً ایک آدمی گورداسپور سے قادیان بھجوایا اور ان سے
کہا کہ میں تم سے روپیہ نہیں لوں گا۔اب دیکھو یہ سب کچھ رب العالمین خدا نے ہی کیا تھا۔ان
لوگوں نے ساری عمر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ظلم کیئے اور ان میں سے ایک تو اتنا کٹر
دہر یہ تھا کہ حضرت خلیفہ اول سنایا کرتے تھے کہ ایک دفعہ مرزا امام الدین کے پیٹ میں درد
ہوئی۔تو انہوں نے مجھے بلوایا۔میں جب گیا تو وہ کمرے میں لوٹ پوٹ رہے تھے اور کہہ رہے
تھے۔ہائے اماں! ہائے اماں! میں نے کہا۔مرزا صاحب آپ بوڑھے ہو گئے ہیں لیکن ابھی تک
آپ اماں اماں ہی کہتے ہیں۔خدا کو نہیں پکارتے۔کہنے لگا ماں کو تو میں نے دیکھا ہے اور اس کی
مہر بانیوں کو بھی دیکھا ہے۔لیکن خدا تعالیٰ کو میں نے نہیں دیکھا۔پھر اس نے کہا۔مولوی صاحب
میں بچپن سے ہی بڑا سلیم الفطرت تھا جب مسلمان لوگ مسجد میں جاتے اور چوتڑ اوپر کر کے اور سر
نیچے کر کے سجدہ کرتے۔تو میں ان پر ہنسا کرتا تھا کہ یہ کیسے بیوقوف لوگ ہیں کہ اتنی عمر کے ہو کر
بھی ایسے خدا کے سامنے سجدہ کر رہے ہیں جو انہیں نظر نہیں آرہا غرض ان لوگوں کی یہ حالت تھی۔مگر رب العالمین خدا نے ان کا بھی خیال رکھا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دکھایا کہ
ان کی حالت خراب ہے انہیں معاف کر دو تو ہمارا خدا رب العالمین خدا ہے وہ ہر ایک کے لئے
اپنی ربوبیت کا نمونہ دکھاتا ہے۔پرانے زمانہ میں بھی وہ رب العالمین تھا اور اس زمانہ میں بھی وہ
رب العالمین ہے اور آئندہ زمانہ میں بھی وہ رب العالمین رہے۔الفضل جلد 48/13 نمبر 10 مورخہ 11 جنوری 1959 ءصفحہ 4-3)

آج 10 میں سے 10 باقی