حضرت مسیح موعودؑ کے گھر کا پہرہ دیا کرتے تھے
تذکار مہدی
تذکار مهدی )
104
روایات سید نا محمود
تک جو پہلے شفا خانہ تھا اور جس میں اس وقت ڈاکٹر عبداللہ صاحب بیٹھا کرتے تھے آیا۔بھائی عبدالرحیم صاحب اور بعض دوسرے استادوں نے اس بات کی تائید کی بھی کہ شلوار اچھی لگتی
ہے مگر مجھے اتنی شرم آئی کہ واپس جا کر میں نے اسے اتار دیا۔اب میں شلوار ہی پہنتا ہوں مگر
اس کی عادت آہستہ آہستہ ہوئی ہے۔اور میں سمجھتا ہوں اگر اب بھی میں دوسری قسم کا پاجامہ
بدلوں تو گواتنی شرم تو مجھے نہ آئے جتنی اس وقت آئی تھی لیکن کچھ نہ کچھ طبیعت میں بے اطمینانی
ضرور ہو۔پس اگر عادت کے خلاف ایک شلوار پہن کر جس کا عبادات یا شریعت سے کوئی تعلق
نہیں طبیعت میں قبض اور بے اطمینانی پیدا ہو سکتی ہے تو یہ کوئی بڑے تعجب کی بات نہیں اگر میرے
اس خطبہ پر بھی بعض لوگوں کو اچنبھا معلوم ہو۔خطبات محمود جلد 9 صفحہ 92-93)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے گھر کا پہرہ دیا کرتے تھے
پہلی چیز جو ہمارے سامنے ہے وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا زمانہ ہے۔ابھی تک
وہ لوگ زندہ ہیں جو باقاعدہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے گھر کا پہرہ دیا کرتے
تھے ،سکول کے طالب علم ، مہمان اور قادیان کے باشندے ہمیشہ پہرہ دیتے رہے بلکہ کچھ عرصہ
تک ماسٹر عبدالرحمن صاحب جالندھری کے سپر د بھی یہ ڈیوٹی رہی اور وہ سکول کے
طالبعلموں کا پہرہ مقرر کرتے اور باریاں مقرر کرتے تھے اور یہ وہ لوگ تھے جو راتوں کو جاگ کر
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مکان کا پہرہ دیا کرتے۔اس صورت میں اعتراض کرنے
والے کے نزدیک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابہ کا یہ طریق عمل بھی اس کے
اصول کے خلاف ہو گا اور اس کے نزدیک لوگوں کا پہرہ دینایا تو خدائی حفاظت کے باوجود جس
کا آپ کو وعدہ دیا گیا ایک عبث فعل ہوگا اور یا ان کے وقار کے خلاف ہوگا۔راتوں کو جاگنا اور
پہرہ دینا جبکہ ایک شخص گھر میں بیٹھا ہوا ہو اور دروازے بند ہوں ، اتنا ضروری نہیں ہوتا جتنا کہ
انسان جب باہر نکلے تو اس کی حفاظت ضروری ہوتی ہے مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے زمانہ میں ایسا ہوتا رہا۔یہ شخص اگر اس وقت ہوتا تو یہی کہتا کہ پہرہ دینا تو میرے اصول
کے خلاف ہے۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام جب سفروں پر جاتے تو آپ کے ساتھ
حفاظت کے لئے زائد سواریاں اور یکے ہوتے۔اگر آپ رتھ میں جاتے تو علاوہ ان لوگوں کے
جو حفاظت کے لئے رتھ میں ہی آپ کے ساتھ بیٹھ جاتے ، دو تین رتھ یا یکے کے ساتھ ساتھ
تذکار مهدی )
105 →
روایات سید نامحمود
بھاگتے چلے جاتے۔یہ شخص تو اگر اس وقت ہوتا اور اسے یکے کے ساتھ چلنے کو کہا جاتا تو شائد
خود کشی کو ترجیح دیتا کہ اس قدر تک کی گئی ہے۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کبھی گھر میں ہدیۂ آئی ہوئی چیز بغیر دریافت کئے استعمال نہ کرتے بلکہ آپ پوچھ لیتے کہ یہ
کہاں سے آئی ہے، کون دینے آیا تھا اور آیا وہ شخص جانا پہچانا ہے یا نہیں۔جب مخالفت زیادہ
بڑھی اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو قتل کی دھمکیوں کے خطوط موصول ہو نے شروع
ہوئے تو کچھ عرصہ تک آپ نے سنکھیا کے مرکبات استعمال کیئے تا کہ اگر خدانخواستہ آپکو زہر دیا
جائے تو جسم میں اس کے مقابلہ کی طاقت ہو ، اس شخص کے نزدیک یہ بھی خدا تعالیٰ کے توکل
کے خلاف ہو گا۔پھر اپنے بچوں کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مغرب کے بعد کبھی
باہر نہیں نکلنے دیتے تھے کیونکہ آ سمجھتے تھے لوگ دشمن ہیں ممکن ہے وہ بچوں پر حملہ کر دیں اور
انہیں نقصان پہنچا ئیں۔مجھے یاد ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام جب فوت ہوئے تو
اس وقت میری 19 سال عمر تھی۔16، 17 سال کی عمر تک حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مجھے
کبھی بھی مغرب کے بعد گھر سے نکلنے نہیں دیا اور اس کے بعد بھی آپ کی وفات تک میں اجازت
لے کر مغرب کے بعد گھر سے جاتا۔اس کے متعلق بھی وہ کہنے والا کہ سکتا ہے کہ یہ بالکل تو کل
صلى الله
اور اصول کے خلاف امر ہے۔پھر اس سے اوپر جا کر دیکھو تو کل کے سر چشمہ رسول کریم ہے
کے زمانہ میں بھی یہی حال تھا۔حدیثوں سے صاف ثابت ہے کہ روزانہ صحابہ میں سے چند
لوگ آتے اور رسول
کریم ﷺ کی حفاظت کے لیئے پہرہ دیتے۔پہلے تو وہ بغیر اسلحہ کے پہرہ
دیا کرتے مگر ایک دن رسول کریم نے ہتھیاروں کی جھنکار کی آواز سنی تو آپ باہر تشریف
لائے دیکھا تو صحابہ اسلحہ سے مسلح ہو کر پہرہ دینے آئے تھے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ
کر صحابہ نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ﷺ کیا پتہ کوئی ایسا دشمن آ جائے جو باہتھیار ہو اس
لئے ہم مسلح ہو کر آئے ہیں۔رسول کریم ﷺ نے جب یہ سنا تو ان کی تعریف کی اور ان
کے لئے دعا فرمائی۔اس آدمی کے لئے یہ بات بھی بڑی مصیبت ہو گی۔پھر صحابہ کی
حالت یہ تھی کہ رسول کریم ﷺ اگر ذرا بھی ادھر ادھر ہو جاتے تو وہ بے تحاشہ آپ کی تلاش
میں دوڑ پڑتے۔بخاری میں آتا ہے کہ ایک دفعہ رسول کریم ﷺ ایک باغ میں بیٹھے تھے،
صلى الله
صلى الله