نماز جمعہ پر نہیں گیا اور حضرت مسیح موعودؑ نے دریافت فرمایا

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
کارمهدی
108
روایات سید نا محمود
وقت پیش آتی ہے۔تین آدمی مجھے ایسے معلوم ہیں جو نماز میں صحیح طور پر تشہد میں نہیں بیٹھ سکتے۔اس کی وجہ یہی ہے کہ بچپن میں ان کو صحیح طور پر تشہد بیٹھنے کی مشق نہیں کرائی گئی یا کسی نے ان کو ٹوکا
نہیں تا وہ صیح طور پر تشہد بیٹھنے کی عادت ڈالتے یا ٹوکنے والوں سے ان کا اس طرح بیٹھنا پوشیدہ
رہا اور اب بڑی عمر میں وہ صحیح طور پر نہیں بیٹھ سکتے۔۔۔اگر اب وہ چاہیں اور کوشش بھی کریں تو
صحیح طور پر تشہد نہیں بیٹھ سکتے۔تو بچپن کا زمانہ ایسا ہوتا ہے کہ بچے کے اس وقت کے حالات کے
ماتحت اس سے جس قسم کی مشق کرائیں وہ با آسانی کر سکتا ہے۔لیکن اگر بچپن میں جھوٹ یا چوری وغیرہ کی بد عادات پڑ جائیں۔تو بڑے ہو کر ان کو
کتنے ہی وعظ و نصیحت کیئے جائیں۔کتنا ہی سمجھایا جائے اور کتنی ہی ملامت کی جائے۔لیکن وہ ان
افعال کو برا سمجھتے ہوئے بھی ان میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔میں نے دیکھا ہے ایسے لوگ جھوٹ
بولتے ہیں اور پھر روتے ہیں کہ ہم سے غلطی ہو گئی۔چوری کرتے ہیں اور پھر افسوس کرتے ہیں
کہ ہم سے ایسا ہوا ہے بلکہ میں نے دیکھا ہے انہوں نے خود ہی اپنی غلطی کو محسوس کر کے چوری کا
اقرار کیا اور اس کا ازالہ بھی کر دیا۔لیکن پھر بھی چوری کی عادت سے باز نہیں رہ سکتے۔تو بچپن کی
عادت انسان کے ساتھ جاتی اور باقی رہتی ہیں۔اِلَّا مَا شَاءَ اللہ۔اس لئے بچپن میں بچوں کو
اخلاق فاضلہ کی مشق کرانی چاہیئے۔اس سے آئندہ نسلوں کی حفاظت ہو جائے گی یہ بچپن میں
تربیت نہ ہونے کا نتیجہ ہے کہ کئی ایسے آدمی ہیں جو بہت مخلص اور نیک ہیں لیکن بے ساختہ ان
کے منہ سے گالیاں نکل جاتی ہیں۔بعض مصنف ہیں جو مخلص ہیں لیکن باوجود احتیاط کے ان کے
قلم سے درشت الفاظ نکل جاتے ہیں۔اور جب سمجھایا جائے تو نہایت سنجیدگی اور متانت سے
کہہ دیتے ہیں ہم نے تو کوئی سخت لفظ نہیں لکھا۔بچپن کی عادت کا نتیجہ ہے کہ وہ اس فعل کی
مضرتوں سے واقف ہوتے ہوئے بھی اس سے بچ نہیں سکتے۔خطبات محمود جلد 9 صفحہ 150 تا 151)
نماز جمعہ پر نہیں گیا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دریافت فرمایا:۔مجھے یاد ہے میرے بچپن کے زمانہ میں ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بیمار ہو گئے اور آپ جمعہ کی نماز کے لئے تشریف نہ لے گئے میری عمر اس وقت 13-14 سال کی
تھی۔میں جمعہ کی نماز پڑھنے کے لیے گھر سے روانہ ہوا ابھی میں جاہی رہا تھا کہ راستہ میں مجھے

تذکار مهدی )
109
روایات سید نا محمودی
کوئی شخص آتا ہوا ملا میں نے اس سے پوچھا کہ کیا خطبہ شروع ہو گیا ہے؟ اس نے کہا وہاں تو
جگہ ہی نہیں ساری مسجد بھری ہوئی ہے اس لیئے میں واپس آ گیا ہوں اس کی یہ بات سن کر
میں بھی واپس آ گیا۔بچپن کی عمر تھی میں نے سمجھا کہ یہ جو کچھ کہتا ہے ٹھیک ہو گا حالانکہ میرا فرض تھا کہ میں
پہلے تحقیق کرتا کہ آیا یہ بات درست ہے یا نہیں بہر حال اللہ تعالیٰ مجھے یہ سبق دینا چاہتا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی عادت تجسس کرنے کی نہیں تھی مگر اس روز جب میں
واپس آیا تو آپ نے خلاف معمول مجھ سے فرمایا کہ محمود! تم جمعہ میں نہیں گئے ؟ میں نے کہا وہاں
تو اتنے آدمی ہیں کہ مسجد میں کوئی جگہ ہی نہیں اس لیئے میں واپس آ گیا ہوں اس وقت تو
آپ خاموش رہے۔مگر جمعہ کے بعد جب آپ کی عیادت کے لئے کچھ دوست آئے جن میں
مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم بھی تھے جو خطبہ پڑھایا کرتے تھے تو آپ نے خلاف عادت ان
کے آتے ہی یہ سوال کیا کہ کیا آج جمعہ میں کچھ زیادہ لوگ تھے؟ میں دوسرے دالان میں تھا کہ
میرے کان میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی یہ آواز پڑی اور چونکہ میں خود مسجد میں
نہیں گیا تھا اس لئے میرا دل بیٹھنے لگا کہ اس شخص نے جھوٹ نہ بولا ہو مگر اللہ تعالیٰ نے میری پردہ
پوشی فرمائی اور مولوی عبدالکریم صاحب نے جواب دیا کہ حضور! آج تو بہت ہی آدمی تھے مسجد
کناروں تک بھری ہوئی تھی اب یہ سیدھی بات ہے کہ جو کچھ میں نے کیا محض قیاس کی وجہ سے کیا
اسی طرح کئی لوگ قیاس کر لیتے ہیں اور اس سے زیادہ قیاس کر لیتے ہیں جتنی لوگوں کے لیئے
واقع میں گنجائش نہیں ہوتی نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ بہت سی جگہ خالی رہتی ہے۔مجھے کہا گیا ہے کہ اگر باہر جگہ لی گئی تو یہ مسجد ویران ہو جائے گی لیکن میں سمجھتا ہوں کہ
اگر دوسری مسجد کے لیئے باہر زمین نہ لی گئی تو اس مسجد کی حقیقی آبادی کی طرف جماعت کو کبھی
توجہ ہی پیدا نہیں ہوگی اب اس مسجد کو جس کے ارد گرد صرف چند احمدی دوست رہتے ہیں۔اس
لیے آباد سمجھا جاتا ہے کہ جمعہ کے دن سارے شہر کے احمدی دوست یہاں آکر ایک دفعہ نماز
پڑھ لیتے ہیں اور کسی کے دل میں یہ خیال نہیں آتا۔مگر یہ محلہ جس میں ابتدائی ایام سے احمدیت
چلی آ رہی ہے اس محلہ میں اب احمدیت ترقی کرنے کی بجائے گر گئی ہے اور انہیں کبھی خیال بھی
نہیں آتا کہ انہوں نے اس محلہ کو بالکل چھوڑ دیا ہے۔ہم بچے تھے اور لاہور میں آیا کرتے تھے
تو اسی محلہ میں میاں چراغ الدین صاحب مرحوم کے ہاں ٹھہرا کرتے تھے۔

تذکار مهدی )
110
روایات سید نا محمود
1903ء میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام یہاں تشریف لائے تو آپ بھی اسی
محلہ میں ٹھہرے۔غرض اُس وقت احمدیوں کے ٹھہرنے کی یہی جگہ تھی، مسجد کوئی نہیں تھی۔ہم نماز
بھی میاں چراغ الدین صاحب مرحوم کے گھر میں پڑھا کرتے تھے۔ایک بڑا دالان تھا جس
میں نماز ہوتی تھی لیکن اس مسجد کے بن جانے کی وجہ سے لوگوں کے ذہنوں سے یہ بات نکل گئی
ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اس محلہ میں افراد کے لحاظ سے احمدیوں کی تعداد پہلے سے زیادہ
ہے اور وہ پرانے لوگ جو فوت ہو چکے ہیں اُن کی نسلیں بھی کثیر ہیں لیکن شہر کی ترقی کے مقابلہ
میں افراد کی ترقی کوئی نسبت نہیں رکھتی۔پہلے یہ محلہ بالکل غیر آباد تھا، درمیان میں بڑے بڑے
فاصلے تھے اور اس کے پچھواڑے میں بھی بہت بڑا خلا تھا۔جب ہم ان عمارتوں کے پیچھے چلے
جاتے تھے تو یوں معلوم ہوتا تھا کہ ہم جنگل میں نکل گئے ہیں مگر اب تو ہر جگہ ہی آبادی آبادی
ہے۔اس لحاظ سے میں سمجھتا ہوں کہ اُس وقت سے لے کر اب تک اس محلہ کی آبادی تھیں
چالیس گنے بڑھ گئی ہے۔یعنی اس محلہ میں ہماری جماعت نہیں بڑھی اور اگر بڑھی ہے تو اُس
نسبت سے نہیں بڑھی جس نسبت سے محلہ کی آبادی بڑھی ہے۔پھر خدا تعالیٰ کی طرف سے جو
مامور آتے ہیں وہ صرف نسلی مومن بڑھانے کے لیئے نہیں آتے۔نسلیں تو بڑھا ہی کرتی ہیں۔جب مسلمانوں نے تبلیغ کو بالکل چھوڑ دیا تھا اُس زمانہ میں بھی ان کی اولادوں کا سلسلہ جاری
تھا۔در حقیقت اسلام پر تنزل اس لئے نہیں آیا کہ مسلمانوں کے ہاں اولاد پیدا ہوئی بند ہوگئی تھی
بلکہ ان پر تنزل اس لئے آیا کہ انہوں نے تبلیغ چھوڑ دی تھی۔اب بھی اگر دوسری جگہ مسجد بن
جائے گی تو احمدیوں کو یہاں آکر یہ دیکھنے کا موقع مل سکے گا کہ اس محلہ میں احمدیت کی ترقی کی کیا
حالت ہے اور انہوں نے اس کے متعلق کتنی بڑی غفلت اور کوتاہی کا مظاہرہ کیا ہے۔اب تو جمعہ
کے دن آکر وہ غافل ہو جاتے ہیں اور سمجھ لیتے ہیں کہ یہ مسجد خوب آباد ہے احمدی اس میں بڑی
کثرت سے نمازیں پڑھتے ہیں۔انہیں یہ خیال ہی نہیں آتا کہ اس محلہ میں احمدیت کمزور ہو چکی
ہے لیکن دوسری مسجد بننے کے نتیجہ میں جب جمعہ کے دن بھی یہ مسجد ویران نظر آئے گی تو خود بخود
یہ چیز ان کے اندر احساس خود داری پیدا کرنے کا موجب ہوگی اور وہ تبلیغ کی طرف توجہ شروع کر
دیں گے۔دوسری بات یہ ہے کہ اس ایک مسجد کی وجہ سے اس سارے شہر لاہور کے لیے صرف
ایک ہی مبلغ ہے۔میرا اپنا اندازہ یا یوں کہو کہ وہ سکیم جس کے ماتحت تبلیغ کرنا میں مفید سمجھتا ہوں

آج 10 میں سے 10 باقی