خالص دودھ کی تلاش

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
119
روایات سید نامحمود
دیتے ہیں۔اگر ان میں سے کسی بچہ کو ماں کہتی ہے کہ تم نماز پڑھا کرو تو وہ کہتا ہے تم مجھے نماز کے
لئے کہتی ہو فلاں شخص بھی نماز نہیں پڑھتا۔اس لئے اگر میں نے نماز نہ پڑھی تو کیا ہوا۔پھر جب
دو تین بچے مست ہو جاتے ہیں تو پانچ سات اور ایسے ہو جاتے ہیں جو اُن کی نقل میں نماز پڑھنا
چھوڑ دیتے ہیں۔مائیں ڈانٹتی ہیں تو وہ کہتے ہیں سارا محلہ نماز نہیں پڑھتا میرا کیا ہے۔اگر چہ محلہ
میں صرف پانچ سات اشخاص ہی ایسے ہوتے ہیں جو نماز نہیں پڑھتے لیکن وہ کہتے یہی ہیں کہ
سارا محلہ نماز نہیں پڑھتا۔اس طرح آہستہ آہستہ نماز کی عادت کم ہو جاتی ہے۔یہی حال رسم و رواج کا ہے۔آخر جب تک سگریٹ نہیں نکلا تھا لوگ اس کے بغیر
گزارہ کرتے تھے۔لیکن اب جس کو بھی کہا جاتا ہے کہ تم سگریٹ نہ ہو تو وہ بہانے بناتا ہے لیکن
سگریٹ پینا ترک نہیں کرتا۔اس کی وجہ یہی ہے کہ لوگ دوسروں کو سگریٹ پیتے دیکھتے ہیں تو
انہیں بھی سگریٹ پینے کا شوق آتا ہے اور وہ شوق میں سگریٹ پینا شروع کر دیتے ہیں۔مجھے یاد ہے کہ ایک دفعہ میں نے اور میر محمد الحق صاحب نے حضرت اماں جان کو گھر
میں حقہ پیتے دیکھا۔آپ کو اُن دنوں نفخ کی تکلیف تھی جس کی وجہ سے چند دنوں کے لئے حکیم
نے علاج کے طور پر حقہ پینا بتایا تھا۔ہم نے حقہ گھر میں دیکھا تو حقہ پینے کا شوق ہوا۔چنانچہ ہم
دونوں حقہ لے کر بیٹھ گئے اور اتنا حقہ پیا کہ مجھے بخار چڑھ گیا اور مجھے وہاں سے اُٹھا کر بستر پر لٹایا
گیا۔حضرت اماں جان نے ہمیں حقہ پینے کی اجازت بچہ سمجھ کر دے دی اور خیال کیا کہ یونہی
منہ میں لے کر چھوڑ دیں گے اور خود کسی گھر تشریف لے گئیں۔مگر ہم کھیل کھیل میں ایک
دوسرے کے مقابل پر شرطیں لگا کر حقہ پیتے گئے یہاں تک کہ بخار چڑھ گیا۔خالص دودھ کی تلاش
خطبات محمود جلد 33 صفحہ 365-362)
انگریز بند ڈبوں میں دودھ بیچتے ہیں اور اس میں کوئی ملونی نہیں ہوتی لیکن ہمارے ہاں
جو دودھ بیچتے ہیں اس میں عام طور پر پانی ملا ہوا ہوتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
زندگی کا واقعہ ہے کہ میر محمد اسحاق صاحب کو ایک دفعہ یہ خیال پیدا ہوا کہ کسی طرح ان دھو کے
بازوں کو پکڑا جائے۔اُنہوں نے ایک آلہ منگوایا جس سے کہ معلوم ہو جاتا ہے کہ دودھ میں ملونی

تذکار مهدی )
120
روایات سید نامحمود
ہے یا نہیں۔اس آلے میں ایک مقام پر ایک نشان لگا ہوتا ہے جو دودھ کے وزن کے مطابق ہوتا
ہے ( ہر چیز کا ایک خاص وزن ہوتا ہے اور دودھ کا بھی ایک وزن ہوتا ہے۔) اگر اس نشان
تک آلہ دودھ میں رہے تو دودھ ٹھیک سمجھا جاتا ہے اور اگر وہ آلہ اس نشان سے اونچا رہے تو
سمجھا جاتا ہے کہ دودھ میں پانی ملایا گیا ہے۔چونکہ پانی کا وزن کم ہوتا ہے اور دودھ کا زیادہ
اس لئے جب پانی دودھ میں ملتا ہے تو دونوں کا وزن مل کر ایک نیا وزن بن جاتا ہے جو کہ
ودھ کے وزن سے ہلکا ہوتا ہے اور آلہ اس نشان تک دودھ میں نہیں ڈوبتا جتنا خالص دودھ
ہونے کی وجہ سے ڈوبنا چاہئے اس طرح معلوم ہو جاتا ہے کہ دودھ میں پانی ملا یا گیا ہے۔وہ
آلہ منگوا کر میر صاحب نے شہر میں پھرنا شروع کر دیا اور جس نے بھی دودھ بیچنے کے لئے
آنا کہنا کہ دودھ دکھاؤ۔اگر ٹھیک ہوتا تو اس کو کہہ دینا ٹھیک ہے جاؤ اور بیچو اور اگر آلہ نے
دودھ کو ناقص بتانا تو ان کو دودھ بیچنے سے منع کر دینا۔یہ ان کا مشغلہ ہو گیا تھا کہ سارا دن
اِدھر اُدھر پھرنا اور جس کو دیکھنا بلانا اور آلہ لگانا۔اُس وقت ہسپتال اس چوک میں جہاں پر
کہ بک ڈپو ہے ہوتا تھا اور غالباً ڈاکٹر محمد عبد اللہ صاحب وہاں کام کرتے تھے۔بہر حال جو
بھی تھے انہوں نے ایک شخص کے متعلق کہا کہ آلہ کے ذریعہ ہم نے کئی دفعہ اس کا دودھ
دیکھا ہے اور یہ دودھ ٹھیک ہے۔اس لئے دودھ اس سے لیا جائے۔مگر اتفاق ایسا ہوا کہ
ایک دفعہ وہی شخص برتن میں سے ایک گڑوی دودھ نکال کر کسی کو دینے لگا تو اس میں سے
چھوٹی سی مچھلی کو دکر باہر آ پڑی۔اصل میں وہ ہوشیار آدمی تھا اس نے جب دیکھا کہ یہ آلہ
لگاتے ہیں تو اس نے ڈھاب کا پانی ڈالنا شروع کر دیا۔ڈھاب کے پانی میں مٹی ملی ہوئی
ہوتی ہے اور مٹی بھاری ہوتی ہے اس لئے پانی کا وزن زیادہ ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے آلہ
اس مقررہ نشان تک پہنچ جاتا اور دھوکا بازی کا پتہ نہ لگتا۔لوگ سمجھتے کہ بڑا دیانتدار ہے
کیونکہ آلہ دودھ کے مقررہ نشان تک پہنچ جاتا ہے لیکن ایک دن مچھلی کو دکر باہر آ پڑی تو پھر
اُس کی چالا کی کا علم ہوا۔جس قوم میں دھیلے دھیلے اور دمڑی دمڑی کے لئے اتنی دھوکا بازی
کی جاتی ہو اور جو قوم دمڑی دمڑی پر اتنی حریص ہو اور جس قوم کے ایسے اخلاق ہوں وہ
لوگوں پر کیا رُعب قائم رکھ سکتی ہے۔(مسلمانوں نے اپنے غلبہ کے زمانہ میں اخلاق کا اعلیٰ نمونہ دکھایا، انوار العلوم جلد 18 صفحہ 225-224)

آج 10 میں سے 10 باقی