محمود کا خط تو میرے سے ملتا جلتا ہے

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
124
روایات سید نا محمود
اس عہد کو نباہا ہے مگر میری نیت ہمیشہ یہی رہی ہے کہ اس عہد کے مطابق میرے کام ہوں۔محمود کا خط تو میرے سے ملتا جلتا ہے
یاد ایام۔انوار العلوم جلد نمبر 8 صفحہ نمبر 368 )
میری تعلیم کے سلسلہ میں مجھ پر سب سے زیادہ احسان حضرت خلیفہ اسیح الاوّل
رضی اللہ عنہ کا ہے۔آپ چونکہ طبیب بھی تھے اور اس بات کو جانتے تھے کہ میری صحت اس
قابل نہیں کہ میں کتاب کی طرف زیادہ دیر تک دیکھ سکوں اس لئے آپ کا طریق تھا کہ آپ
مجھے اپنے پاس بٹھا لیتے اور فرماتے میاں میں پڑھتا جاتا ہوں تم سنتے جاؤ۔اس کی وجہ یہ تھی
کہ بچپن میں میری آنکھوں میں سخت گرے پڑ گئے تھے اور متواتر تین چار سال تک میری
آنکھیں دکھتی رہیں اور ایسی شدید تکلیف گروں کی وجہ سے پیدا ہو گئی کہ ڈاکٹروں نے کہا
کہ اس کی بینائی ضائع ہو جائے گی۔اس پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے میری
صحت کے لئے خاص طور پر دعائیں کرنی شروع کر دیں اور ساتھ ہی آپ نے روزے
رکھنے شروع کر دیئے۔مجھے اس وقت یاد نہیں کہ آپ نے کتنے روزے رکھے بہر حال تین یا
سات روزے آپ نے رکھے جب آخری روزے کی افطاری کرنے لگے اور روزہ کھولنے
کے لئے منہ میں کوئی چیز ڈالی تو یکدم میں نے آنکھیں کھول دیں اور میں نے آواز دی
کہ مجھے نظر آنے لگ گیا ہے لیکن اس بیماری کی شدت اور اس کے متواتر حملوں کا نتیجہ یہ
ا کہ میری ایک آنکھ کی بینائی ماری گئی چنانچہ میری بائیں آنکھ میں بینائی نہیں ہے۔میں
رستہ تو دیکھ سکتا ہوں مگر کتاب نہیں پڑھ سکتا۔دو چار فٹ پر اگر کوئی ایسا آدمی بیٹھا ہو
جو میرا پہچانا ہو ا ہو تو میں اس کو دیکھ کر پہچان سکتا ہوں لیکن اگر کوئی بے پہچانا بیٹھا ہو تو مجھے
اس کی شکل نظر نہیں آ سکتی۔صرف دائیں آنکھ کام کرتی ہے مگر اس میں بھی سگرے پڑ گئے
اور وہ ایسے شدید ہو گئے کہ کئی کئی راتیں میں جاگ کر کاٹا کرتا تھا۔حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے میرے استادوں سے کہہ دیا تھا کہ پڑھائی اس کی مرضی پر ہوگی۔یہ جتنا
پڑھنا چاہے پڑھے اور اگر نہ پڑھے تو اس پر زور نہ دیا جائے کیونکہ اس کی صحت اس قابل نہیں کہ
پڑھائی کا بوجھ برداشت کر سکے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بارہا مجھے صرف یہی

تذکار مهدی )
125
روایات سید نا محمود
فرماتے کہ تم قرآن کا ترجمہ اور بخاری حضرت مولوی صاحب سے پڑھ لو۔اس کے علاوہ آپ
نے یہ بھی فرمایا تھا کہ کچھ طب بھی پڑھ لو کیونکہ یہ ہمارا خاندانی فن ہے۔ماسٹر فقیر اللہ صاحب
جن کو خدا تعالیٰ نے اسی سال ہمارے ساتھ ملنے کی توفیق عطا فرمائی ہے وہ ہمارے حساب کے
استاد تھے اور لڑکوں کو سمجھانے کے لئے بورڈ پر سوالات حل کیا کرتے تھے لیکن مجھے اپنی نظر کی
کمزوری کی وجہ سے وہ دکھائی نہیں دیتے تھے کیونکہ جتنی دور بورڈ تھا اتنی دور تک میری بینائی کام
نہیں دے سکتی تھی اور پھر زیادہ دیر تک میں بورڈ کی طرف یوں بھی نہیں دیکھ سکتا تھا کیونکہ نظر تھک
جاتی۔اس وجہ سے میں کلاس میں بیٹھنا فضول سمجھا کرتا تھا۔کبھی جی چاہتا تو چلا جاتا اور کبھی نہ
جاتا۔ماسٹر فقیر اللہ صاحب نے ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس میرے
متعلق شکایت کی کہ حضور یہ کچھ نہیں پڑھتا کبھی مدرسہ میں آجاتا ہے اور کبھی نہیں آتا۔مجھے یاد
ہے جب ماسٹر صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس یہ شکایت کی تو میں ڈر
کے مارے چھپ گیا کہ معلوم نہیں حضرت مسیح موعود کس قدر ناراض ہوں لیکن حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے جب یہ بات سنی تو آپ نے فرمایا۔آپ کی بڑی مہربانی ہے جو آپ
بچے کا خیال رکھتے ہیں اور مجھے آپ کی بات سن کر بڑی خوشی ہوئی کہ یہ کبھی کبھی مدر سے چلا جاتا
ہے ورنہ میرے نزدیک تو اس کی صحت اس قابل نہیں کہ پڑھائی کر سکے۔پھر ہنس کر فرمانے لگے
اس سے ہم نے آٹے دال کی دکان تھوڑی کروانی ہے کہ اسے حساب سکھایا جائے۔حساب اسے
آئے نہ آئے کوئی بات نہیں۔آخر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم یا آپ کے صحابہ نے کون سا
حساب سیکھا تھا اگر یہ مدرسہ میں چلا جائے تو اچھی بات ہے ورنہ اسے مجبور نہیں کرنا چاہئے۔یہ
سن کر ماسٹر صاحب واپس آگئے۔میں نے اس نرمی سے اور بھی فائدہ اٹھانا شروع کر دیا اور پھر
مدرسے میں جانا ہی چھوڑ دیا۔کبھی مہینہ میں ایک آدھ دفعہ چلا جاتا تو اور بات تھی۔غرض اس رنگ
ز مہ
میں میری تعلیم ہوئی اور میں درحقیقت مجبور بھی تھا کیونکہ بچپن میں علاوہ آنکھوں کی تکلیف کے
مجھے جگر کی خرابی کا بھی مرض تھا۔چھ چھ مہینے مونگ کی دال کا پانی یا ساگ کا پانی مجھے دیا جاتا رہا۔پھر اس کے ساتھ تلی بھی بڑھ گئی۔ریڈ آئیوڈائڈ آف مرکزی (red iodide of mercury)
کی تلی کے مقام پر مالش کی جاتی تھی۔اسی طرح گلے پر بھی اس کی مالش کی جاتی تھی کیونکہ مجھے

تذکار مهدی )
126
روایات سید نا محمود
خنازیر کی بھی شکایت تھی غرض آنکھوں میں لکرے جگر کی خرابی ،عظم طحال کی شکایت اور پھر اس کے
ساتھ بخار کا شروع ہو جانا جو چھ چھ مہینے تک نہ اترتا اور میری پڑھائی کے متعلق بزرگوں کا فیصلہ کر
دینا کہ یہ جتنا پڑھنا چاہے پڑھ لے اس پر زیادہ زور نہ دیا جائے۔ان حالات سے ہر
ہر شخص
اندازہ لگا سکتا ہے کہ میری تعلیمی قابلیت کا کیا حال ہوگا۔ایک دفعہ ہمارے نانا جان حضرت
میر ناصر نواب رضی اللہ عنہ نے میرا اردو کا امتحان لیا۔میں اب بھی بہت بدخط ہوں مگر اس
زمانہ میں میرا اتنا بدخط تھا کہ پڑھا ہی نہیں جاتا تھا کہ میں نے کیا لکھا۔انہوں نے بڑی کوشش
کی کہ پتہ لگائیں میں نے کیا لکھا ہے مگر انہیں کچھ پتہ نہ چلا۔میرے بچوں میں سے اکثر کے خط
مجھ سے اچھے ہیں میرے خط کا نمونہ صرف میری لڑکی امتہ الرشید کی تحریر میں پایا جاتا ہے اس کا
لکھا ہوا ایسا ہوتا ہے کہ ہم نے امتہ الرشید کے لکھے ہوئے پر ایک روپیہ انعام مقرر کر دیا تھا کہ اگر
خود امتہ الرشید بھی پڑھ کر بتا دے کہ اس نے کیا لکھا ہے تو ایک روپیہ انعام دیا جائے گا۔یہی
حالت اس وقت میری تھی کہ مجھ سے بعض دفعہ اپنا لکھا ہوا بھی پڑھا نہیں جاتا۔جب میر صاحب
نے پرچہ دیکھا تو وہ جوش میں آگئے اور کہنے لگے یہ تو ایسا ہے جیسے لنڈے لکھے ہوں۔ان کی
طبیعت بڑی تیز تھی۔غصہ میں فوراً حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس پہنچے۔میں بھی اتفاقاً
اس وقت گھر میں ہی تھا۔ہم تو پہلے ہی ان کی طبیعت سے ڈرا کرتے تھے۔حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس شکایت لے کر پہنچے تو اور بھی ڈر پیدا ہو ا کہ اب نامعلوم کیا ہو۔خیر
میر صاحب آگئے اور حضرت صاحب سے کہنے لگے کہ محمود کی تعلیم کی طرف آپ کو ذرا بھی توجہ
نہیں ہے میں نے اس کا اردو کا امتحان لیا تھا۔آپ ذرا پرچہ تو دیکھیں اس کا اتنا برا خط
ہے کہ کوئی بھی یہ خط نہیں پڑھ سکتا۔پھر اسی جوش کی حالت میں وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
سے کہنے لگے آپ بالکل پرواہ نہیں کرتے اور لڑکے کی عمر برباد ہو رہی ہے۔حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے جب میر صاحب کو اس طرح جوش کی حالت میں دیکھا تو فرمایا ”بلاؤ
حضرت مولوی صاحب کو۔جب آپ کو کوئی مشکل پیش آتی تو ہمیشہ حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کو
بلا لیا کرتے تھے۔حضرت خلیفہ اول کو مجھ سے بڑی محبت تھی۔آپ تشریف لائے اور
حسب معمول سر نیچا ڈال کر ایک طرف کھڑے ہو گئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے

آج 10 میں سے 10 باقی