میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا

تذکار مہدی

تذکار مهدی
130
روایات سیّد نا محمود
مجھے کچھ معلوم نہیں تھا کہ میرے سامنے کون بیٹھا ہے اور کون نہیں۔تقریر آدھ گھنٹہ یا پون گھنٹہ
جاری رہی۔جب میں تقریر ختم کر کے بیٹھا تو مجھے یاد ہے حضرت خلیفہ اسی اول رضی اللہ عنہ نے
کھڑے ہو کر فرمایا۔میاں میں تم کو مبارک باد دیتا ہوں کہ تم نے ایسی اعلیٰ تقریر کی میں تمہیں خوش
کرنے کے لئے یہ نہیں کہ رہا میں تمہیں یقین دلاتا ہوں کہ میں بہت پڑھنے والا ہوں اور میں
نے بڑی بڑی تفسیریں پڑھی ہیں مگر میں نے بھی آج تمہاری تقریر میں قرآن کریم کے وہ
مطالب سنے ہیں جو پہلی تفسیروں میں ہی نہیں بلکہ مجھے بھی پہلے معلوم نہیں تھے اب یہ اللہ تعالیٰ کا
محض فضل تھاور نہ حقیقت یہ ہے کہ اس وقت نہ میرا مطالعہ وسیع تھا اور نہ قرآن کریم پر لمبے غور کا
کوئی زمانہ گزرا تھا۔(الفضل 26 ستمبر 1941ء جلد 29 نمبر 221 صفحہ 3-2 )
میں تیری تبلیغ کو دنیا کے کناروں تک پہنچاؤں گا
حضرت باوانانک کے ماں باپ بھی ان کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتے تھے اور کہتے کہ
اس نے ہماری دُکانداری خراب کر دی ہے اور ہمارے گھر میں یہ بچہ نکما پیدا ہوا ہے۔اگر ان
کے ماں باپ زندہ ہو کر آج دنیا میں آجائیں اور دیکھیں کہ وہی بچہ جسے ہم حقیر سمجھتے تھے اب
لاکھوں آدمی اس پر فدا ہیں اور اُس کے نام پر جان دینے کیلئے تیار بیٹھے ہیں اور ان میں کئی کروڑ
پتی موجود ہیں تو وہ حیران رہ جائیں مگر لوگ بے وقوفی سے سمجھ لیا کرتے ہیں کہ یہ چھوٹا آدمی ہے
اسے ہم نے مان کر کیا کرنا ہے لیکن اللہ تعالیٰ ایسے ہی آدمیوں کو بھیجتا ہے جو بظاہر چھوٹے معلوم
ہوتے ہیں اور ایک زمانہ آتا ہے کہ اس کے نام پر مر مٹنے والے لاکھوں لوگ پیدا ہو جاتے ہیں۔اسی طرح قادیان میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے بھیجا
قادیان میں نہ تو پہلے ریل تھی نہ ڈاکخانہ تھا، نہ کوئی دینی یا دنیوی علوم کا مدرسہ تھا اور حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام بھی کوئی دنیوی وجاہت نہ رکھتے تھے اور بظاہر آپ نے جو تعلیم حاصل کی تھی
وہ بھی معمولی تھی اس لیئے جب آپ نے مسیحیت اور مہدویت کا دعوی کیا تو لوگوں نے شور مچا دیا
کہ نَعُوذُ باللہ یہ شخص جاہل ہے یہ شخص کیسے مہدی ہو سکتا ہے۔پھر لوگ یہ بھی کہتے تھے کہ اس
چھوٹے سے گاؤں میں کیسے مامور آ سکتا ہے اگر ما مور آنا ہی تھا تو لا ہور، امرتسر یا اسی طرح
کے کسی بڑے شہر میں آنا چاہیئے تھا۔غرض لوگوں نے زبردست مخالفت شروع کی اور جولوگ آپ

تذکار مهدی )
131
روایات سید نا محمود
کے دعوی کو سن کر آپ کی زیارت کے لئے قادیان آنے کا ارادہ کرتے تھے اُن کو بھی روکا جاتا تھا
اور اگر وہ نہ رکھتے تھے تو انہیں طرح طرح کی تکلیفیں دی جاتی تھیں، ان
کو قسم قسم کی مصیبتوں اور
دُکھوں میں مبتلا کر دیا جاتا تھا مگر ان تمام حالات کی موجودگی میں آپ کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے
الہام ہوا کہ دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اسے قبول نہ کیا لیکن خدا اُسے قبول کرے گا اور
بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا“۔یہ الہام آپ کو اس وقت ہوا جب آپ کو ایک آدمی بھی نہ مانتا تھا پھر یہ الہام ہوا کہ
میں تیری تبلیغ کو دنیا کے کناروں تک پہنچاؤں گا۔اس زمانہ میں مخالفت کا یہ حال تھا کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک نوکر پیرا نامی جو اتنا بے وقوف تھا کہ وہ سالن میں مٹی
کا تیل ملا کر پی جاتا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس کو کبھی کبھی کسی کام کے لیئے
بٹالہ بھیج دیا کرتے تھے ایک دفعہ اس کو بٹالہ بھیجا گیا تو وہاں اس کو مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی
ملے جو اہل حدیث کے لیڈر مانے جاتے تھے اور بڑے بھاری مولوی سمجھے جاتے تھے۔ان کا
کام ہی یہی تھا کہ وہ ہر اُس شخص کو جو بٹالہ سے قادیان آنے والا ہوتا تھا ملتے اور کہتے تھے کہ اس
شخص ( یعنی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام) نے دُکان بنائی ہوئی ہے اور جھوٹا ہے تم
قادیان جا کر کیا کرو گے مگر اس کے باوجود لوگ قادیان آ جاتے تھے اور مولوی صاحب کے
روکنے سے نہ رکتے تھے۔اس دن مولوی صاحب کو اور تو کوئی آدمی نہ ملا پیرا ہی مل گیا اس کے
پاس جا کر وہ کہنے لگے کہ پیرے ! تمہیں اس شخص کے پاس نہیں رہنا چاہیئے تو کیوں اپنا ایمان
خراب کرتا ہے۔وہ بے چارہ ان کی اس قسم کی باتیں تو نہ سمجھ سکا لیکن اس نے اتنا ضرور سمجھا کہ یہ
کہہ رہے ہیں کہ مرزا صاحب کے پاس رہنا ٹھیک نہیں ہے۔جب مولوی صاحب ساری بات
کر چکے تو وہ کہنے لگا مولوی صاحب! میں تو بالکل جاہل ہوں اور اس قسم کی باتوں
کو سمجھ نہیں سکتا
البتہ اتنا سمجھا ہوں کہ آپ نے کہا ہے کہ مرزا صاحب کرے ہیں مگر ایک بات تو مجھے بھی نظر آتی
ہے کہ آپ ہر روز بٹالہ میں چکر لگا لگا کر لوگوں سے کہتے پھرتے ہیں کہ کوئی شخص قادیان نہ جایا
کرے اور دوسرے علاقوں سے آنے والے آدمیوں کو بھی روکتے ہیں اور ورغلاتے رہتے ہیں
مگر مجھے تو صاف نظر آتا ہے کہ خدا اُن کے ساتھ ہے آپ کے ساتھ نہیں کیونکہ آپ کی ساری
کوششوں کے باوجود لوگ سینکڑوں کی تعداد میں پیدل چل کر قادیان پہنچ جاتے ہیں مگر آپ کے

تذکار مهدی )
پاس کبھی کوئی نہیں آیا۔132
روایات سید نا محمودی
پس اللہ تعالیٰ کے اس قسم کے بندے شروع میں چھوٹے ہی نظر آیا کرتے ہیں اور دنیا
کے ظاہر بین لوگ انہیں حقیر سمجھتے ہیں اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی سمجھا
گیا۔مگر آج اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہماری جماعت دنیا کے کونے کونے میں پھیل چکی ہے اور کجا
یہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی میں آخری جلسہ سالانہ پر سات سو آدمی آئے
تھے اور کجا یہ کہ جمعہ کے دن مسجد اقصیٰ میں چار ہزار سے بھی زیادہ لوگ شامل ہوتے ہیں۔آپ
کے زمانہ میں ہندوستان کی ساری قوموں نے آپ کے خلاف شور مچایا اور شدید مخالفت کی مگران
تمام مخالفتوں کے باوجود ہندوستان میں بھی ہمارے سلسلہ نے ترقی کی اور بیرونی ممالک میں
بھی ہماری جماعتیں قائم ہوئیں چنانچہ آج ہمارے مشن دنیا کے تمام ممالک میں اپنا کام کر رہے
ہیں۔انگلینڈ، امریکہ، افریقہ، چین، جاپان، جاوا، سماٹرا اور یورپ کے تمام ممالک میں ہمارے
مشن قائم ہیں اور تبلیغ کا کام جاری ہے۔افریقہ کے حبشی تعلیم پارہے ہیں امریکہ اور یورپ کے
شرک کرنے والے لوگ جوق در جوق اسلام میں داخل ہو رہے ہیں۔اس کی وجہ صرف یہی ہے
کہ ہمارے دلوں میں خدا نے اپنے مامور کے ذریعہ ایک نیا ایمان پیدا کر دیا ہے جس سے
دوسرے لوگ محروم ہیں۔۔۔۔ہماری جماعت کے ایک معزز شخص صاحبزادہ عبداللطیف صاحب شہید بھی اسی قسم کے
لوگوں میں سے تھے وہ حج کیلئے گھر سے نکلے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دعوت
سُن کر قادیان آگئے اور بیعت کر لی۔بیعت کے بعد واپس گھر گئے تو افغانستان کے بادشاہ نے
اُن کو سنگساری کی سزا دی صرف اس لیئے کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی بیعت کر
چکے تھے لوگوں نے بہتیرا زور لگایا کہ آپ اپنے عقیدہ کو بدل لیں مگر وہ نہ مانے کیونکہ ان پر
صداقت کھل چکی تھی۔آخر بادشاہ نے اُن کو زمین میں گاڑ کر سنگسار کرا دیا اور نہایت بے رحمی سے
شہید کیا مگر انہوں نے اُف تک نہ کی اور خدا کی راہ میں اپنی جان دے دی۔سنگساری سے پہلے
ایک وزیر اُن کے پاس آیا اور کہنے لگا کہ تم اپنے دل میں بے شک وہی عقائد رکھو مگر صرف زبان
سے ہی انکار کر دو مگر انہوں نے فرمایا میں جھوٹ نہیں بول سکتا پس اُن کو شہید کر دیا گیا مگران کے
شہید ہونے کے تھوڑے عرصہ بعد ہی افغانستان میں ہیضہ پھوٹا اور ہزاروں لوگ مر گئے۔اسی

آج 10 میں سے 10 باقی