حضرت مسیح موعودؑ کی اولاد کے حق میں دعائیں

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
کارمهدی
133
روایات سید نا محمودی
طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا جب لوگوں نے مقابلہ کیا تو آپ کو اللہ تعالیٰ نے
دکھایا کہ ملک میں سخت طاعون پھوٹے گی چنانچہ ایسا ہی ہوا اور لوگ ہزاروں کی تعداد میں اس کا
لقمہ بن گئے مگر اس طاعون کے وقت بھی باوجود یکہ طاعون کا پھوٹنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام
کی صداقت کی تائید میں تھا آپ نے مجسم رحم بن کر خدا کے حضور اس عذاب کو ٹلانے کے لئے
نہایت گڑ گڑا کر دعائیں کیں اور اس قدر گریہ وزاری کی کہ مولوی عبدالکریم صاحب جو مسجد
مبارک کے اوپر کے حصہ میں رہتے تھے فرماتے تھے کہ ایک دن مجھے کسی کے رونے کی آواز آئی
اور وہ آواز اتنی درد ناک تھی جیسے کوئی عورت دردزہ کی تکلیف میں مبتلا ہو۔میں نے کان لگا کر سنا
تو معلوم ہوا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام رو رو کر خدا کے حضور میں دعا فرما رہے ہیں
کہ اے اللہ ! اگر تیرے سارے بندے مرگئے تو مجھ پر ایمان کون لائے گا۔یہ چیز بھی آپ کی
صداقت کے لئے نہایت زبر دست دلیل ہے یہ آپ ہی کی تائید کے لئے اللہ تعالیٰ نے طاعون
بھیجی اور آپ کے دل میں ہی رحم آگیا اور دعائیں کرنا شروع کر دیں۔( خدا تعالیٰ دنیا کی ہدایت کے لئے ہمیشہ نبی مبعوث فرماتا ہے، انوارالعلوم جلد 18 صفحہ 510 تا 514)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اولاد کے حق میں دعائیں
دوسرا انشراح مجھے اس وقت پیدا ہوا جب ڈرمشین سے وہ نظم پڑھی گئی جو آمین کہلاتی
ہے۔اس کو سُن کر مجھے خیال آیا کہ یہ تقریب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک پیشگوئی کو بھی
پورا کرنے کا ذریعہ ہے جو اس میں بیان کی گئی ہے اور اس کا منانا اس لحاظ سے نہیں کہ یہ میری
بچھپیں سالہ خلافت کے شکریہ کا اظہار ہے بلکہ اس لئے کہ خدا تعالی کی بات کے پورا ہونے کا
ذریعہ ہے نا مناسب نہیں اور اس خوشی میں میں بھی شریک ہوسکتا ہوں اور میں نے سمجھا کہ گواپنی
ذات کے لئے اس کے منائے جانے کے متعلق مجھے انشراح نہ تھا مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام
صلى الله
کی پیشگوئی کے پورا ہونے کے لحاظ سے انشراح ہو گیا۔یہ ایسی ہی بات ہے کہ رسول کریم علی
نے ایک مرتبہ ایک صحابی کے متعلق فرمایا تھا کہ میں نے دیکھا ہے اس کے ہاتھوں میں کسری
کے کڑے ہیں۔چنانچہ جب ایران فتح ہوا اور وہ کڑے جو کسری دربار کے موقع پر پہنا کرتا تھا
غنیمت میں آئے تو حضرت عمرؓ نے اس صحابی کو بلایا اور باوجود یکہ اسلام میں مردوں کے لئے

تذکار مهدی )
134
روایات سید نا محمود
سونا پہنا ممنوع ہے آپ نے اسے فرمایا کہ یہ کڑے پہنو۔حالانکہ خلفاء کا کام قیامِ شریعت ہوتا
ہے نہ کہ اسے مٹانا مگر جب اس صحابی نے یہ کہا کہ سونا پہننا مردوں کے لئے جائز نہیں۔تو آپ
نے فرمایا کہ یہ پہنو۔ورنہ میں کوڑے لگاؤں گا۔اسی طرح میں نے یہ خیال کیا کہ گو یہ کڑے مجھے
ہی پہنائے گئے ہیں مگر چونکہ اس سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی پوری ہوتی ہے اس
لئے اس کے منانے میں کوئی حرج نہیں اور اس لئے میرے دل میں جو انقباض تھا وہ دُور ہو گیا
اور میری نظریں اس مجلس سے اُٹھ کر خدا تعالیٰ کی طرف چلی گئیں اور میں نے کہا ہمارا خدا بھی
کیسا سچا خدا ہے۔مجھے یاد آیا کہ جب یہ پیشگوئی کی گئی اُس وقت میری ہستی ہی کیا تھی پھر وہ
نظارہ میری آنکھوں کے سامنے پھر گیا جب ہمارے نانا جان نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے پاس شکایت کی کہ آپ کو پتہ ہی نہیں یہ لڑکا کیسا نالائق ہے پڑھتا لکھتا کچھ نہیں اس کا خط کیسا
خراب ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مجھے بلایا۔میں ڈرتا اور کانپتا ہوا گیا کہ پتہ نہیں یہ
کیا فرمائیں گے۔آپ نے مجھے ایک خط دیا کہ اسے نقل کرو۔میں نے وہ نقل کر کے دیا تو
آپ نے حضرت خلیفہ اول کو حج کے طور پر بلایا اور فرمایا۔میر صاحب نے شکایت کی ہے کہ یہ
پڑھتا لکھتا نہیں اور کہ اس کا خط بہت خراب ہے۔میں نے اس کا امتحان لیا ہے آپ بتائیں
کیا رائے ہے؟ لیکن جیسا امتحان لینے والا نرم دل تھا ویسا ہی پاس کرنے والا بھی تھا۔حضرت خلیفہ اول نے عرض کیا کہ حضور! میرے خیال میں تو اچھا لکھا ہے۔حضور نے فرمایا کہ
ہاں اس کا خط کچھ میرے خط سے ملتا جلتا ہی ہے اور بس ہم پاس ہو گئے۔ماسٹر فقیر اللہ صاحب
جو اب پیغامیوں میں شامل ہیں ہمارے اُستاد تھے اور حساب پڑھایا کرتے تھے جس سے مجھے
نفرت تھی۔میری دماغی کیفیت کچھ ایسی تھی جو غالباً میری صحت کی خرابی کا نتیجہ تھا کہ مجھے حساب
نہیں آتا تھا ورنہ اب تو اچھا آتا ہے۔ماسٹر صاحب ایک دن بہت ناراض ہوئے اور کہا کہ میں
تمہاری شکایت کروں گا کہ تم حساب نہیں پڑھتے اور جا کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے کہ بھی
دیا۔میں بھی چُپ کر کے کمرہ میں کھڑا رہا۔حضور نے ماسٹر صاحب کی شکایت سُن کر فرمایا کہ اس
نے دین کا کام ہی کرنا ہے اس نے کونسی کسی دفتر میں نوکری کرنی ہے۔مسلمانوں کے لئے جمع
تفریق کا جانا ہی کافی ہے۔وہ اسے آتا ہے یا نہیں؟ ماسٹر صاحب نے کہا وہ تو آتا ہے۔اس

تذکار مهدی )
135
روایات سید نا محمود
، پہلے تو میں حساب کی گھنٹیوں میں بیٹھتا اور سمجھنے کی کوشش کرتا تھا مگر اس کے بعد میں نے وہ
بھی چھوڑ دیا اور خیال کر لیا کہ حساب جتنا آنا چاہیئے تھا مجھے آ گیا تو یہ میری حالت تھی جب یہ
آمین لکھی گئی اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خدا تعالیٰ سے دعائیں کیں کہ اسے دین کی
خدمت کی توفیق عطا کر۔دُنیا میں یہ قاعدہ ہے کہ سب بی۔اے اور ایم۔اے لائق نہیں ہوتے۔لیکن جو لوگ لائق ہوتے ہیں وہ انہی میں سے ہوتے ہیں۔سارے وکیل لائق نہیں ہوتے مگر جو
ہوتے ہیں وہ انہی میں سے ہوتے ہیں۔سب ڈاکٹر خدا تعالیٰ کی صفت شافی کے مظہر نہیں
ہوتے مگر بہترین ڈاکٹر انہی میں سے ہوتے ہیں جنہوں نے ڈاکٹری کے امتحان پاس کیئے
ہوں۔ہر زمیندار مٹی سے سونا نہیں بنا سکتا مگر جو بناتے ہیں وہ انہی میں سے ہی ہوتے ہیں
تر کھانوں میں سے نہیں۔ہر ترکھان اچھی عمارت نہیں بنا سکتا مگر جو بناتے ہیں وہ ترکھانوں میں
سے ہی ہوتے ہیں لوہاروں میں سے نہیں۔پھر ہر انجینئر ماہر فن نہیں مگر جو ہوتا ہے وہ انہی میں
سے ہوتا ہے۔ہر معمار دہلی اور لاہور کی شاہی مساجد اور تاج محل نہیں بنا سکتا مگر ان کے بنانے والے
بھی معماروں میں سے ہی ہوتے ہیں کپڑا بننے والوں میں سے نہیں ہوتے۔پس ہرفن کا جاننے
والا ماہر نہیں ہوتا مگر جو ماہر نکلتے ہیں وہ انہی میں سے ہوتے ہیں۔مگر جب حضرت
مسیح موعود علیہ السلام
نے یہ دعا کی اُس وقت میں ظاہری حالات کے لحاظ سے اپنے اندر کوئی بھی اہلیت نہ رکھتا تھا
لیکن اس وقت اس آمین کو سُن کر میں نے کہا کہ خدا تعالیٰ نے آپ کی دعائیں سُن لیں۔جب
یہ دعائیں کی گئیں میں معمولی ریڈریں بھی نہیں پڑھ سکتا تھا مگر اب خدا تعالیٰ کا ایسا فضل ہے کہ
میں کسی علم کی کیوں نہ ہو انگریزی کی مشکل سے مشکل کتاب پڑھ سکتا ہوں اور سمجھ سکتا ہوں اور گو
میں انگریزی لکھ نہیں سکتا مگر بی۔اے اور ایم۔اے پاس شدہ لوگوں کی غلطیاں خوب نکال لیتا
ہوں۔دینی علوم میں میں نے قرآن کریم کا ترجمہ حضرت خلیفہ اول سے
پڑھا ہے اور اس طرح پڑھا ہے کہ اور کوئی اس طرح پڑھے تو کچھ بھی نہ سیکھ سکے۔پہلے تو ایک
ماہ میں آپ نے مجھے دو تین سیپارے آہستہ آہستہ پڑھائے اور پھر فرمایا میاں ! آپ بیمار رہتے
ہیں میری اپنی صحت کا بھی کوئی اعتبار نہیں۔آؤ کیوں نہ ختم کر دیں اور مہینہ بھر میں سارا قرآن
کریم مجھے ختم کرا دیا اور اللہ تعالیٰ کا فضل تھا پھر کچھ اُن کی نیت اور کچھ میری نیت ایسی مبارک

تذکار مهدی )
136
روایات سیّد نا محمود
گھڑی میں ملیں کہ وہ تعلیم ایک ایسا بیج ثابت ہوا جو برابر بڑھتا جا رہا ہے۔اس طرح بخاری
آپ نے مجھے تین ماہ میں پڑھائی اور ایسی جلدی جلدی پڑھاتے کہ باہر کے بعض دوست کہتے
کہ کچھ سمجھ میں نہیں آتا۔میں اگر کوئی سوال کرتا تو آپ فرماتے پڑھتے جاؤ اللہ تعالیٰ خود سب
کچھ سمجھا دے گا۔حافظ روشن علی مرحوم کو گریدنے کی بہت عادت تھی اور اُن کا دماغ بھی منطقی
تھا۔وہ درس میں شامل تو نہیں تھے مگر جب مجھے پڑھتے دیکھا تو آ کر بیٹھنے لگے اور سوالات
دریافت کرتے۔اُن کو دیکھ کر مجھے بھی جوش آیا اور میں نے اسی طرح سوالات پوچھنے شروع کر
دیئے۔ایک دو دن تو آپ نے جواب دیا اور پھر فرمایا تم بھی حافظ صاحب کی نقل کرنے لگے ہو
مجھے جو کچھ آتا ہے وہ خود بتا دوں گا بخل نہیں کروں گا اور باقی اللہ تعالیٰ خود سمجھا دے گا اور میں
سمجھتا ہوں سب سے زیادہ فائدہ مجھے اسی نصیحت نے دیا ہے کہ اللہ تعالیٰ خود سمجھا دے گا۔یہ
ایک کبھی نہ ختم ہونے والا خزانہ میرے ہاتھ آ گیا ہے اور اللہ تعالیٰ نے ایسا سمجھایا ہے کہ میں غرور
تو نہیں کرتا مگر خدا تعالیٰ کے فضل سے یہ حالت ہے کہ میں کوئی کتاب یا کوئی تفسیر پڑھ کر مرعوب
نہیں ہوتا کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جو کچھ مجھے ملا ہے اُن کو نہیں ملا۔میں
میں جلدوں کی تفسیریں ہیں مگر میں نے کبھی ان کو بالاستیعاب دیکھنے کی ضرورت محسوس نہیں کی
اور ان کے مطالعہ میں مجھے کبھی لذت محسوس نہیں ہوئی۔اللہ تعالیٰ مجھے قرآن کریم کے چھوٹے
سے لفظ میں ایسے مطالب سکھا دیتا ہے کہ میں سمجھتا ہوں میں اِن کتابوں کے مطالعہ میں کیوں
وقت ضائع کروں اور کبھی کوئی مسئلہ وغیرہ دیکھنے کے لئے کبھی ان کو دیکھتا ہوں تو یوں معلوم ہوتا
ہے کہ وہ لوگ اس مقام سے بہت دُور کھڑے ہیں جو اللہ تعالیٰ نے مجھے عطا کیا ہے اور یہ سب
اس کا فضل ہے ورنہ بظاہر میں نے دنیا میں کوئی علم حاصل نہیں کیا حتی کہ اپنی زبان تک بھی صحیح
نہیں سیکھی۔یہ سب اللہ تعالیٰ کا احسان اور فضل ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعاؤں کو
قبول کر کے اس نے مجھے ایک ایسا گر بتا دیا کہ جس سے مجھے ہر موقع پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے
نصرت حاصل ہو جاتی ہے۔میں ہمیشہ یہی کہا کرتا ہوں کہ میں تو خدا تعالی کی طرف سے ایک
ہتھیار کی مانند ہوں اور میں نے کبھی محسوس نہیں کیا کہ کوئی چیز چاہیئے اور اُس نے مجھے نہ دی ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دُعا کی تھی کہ اس سے ہر اندھیرا دُور ہو۔دشمنوں کی طرف سے

آج 10 میں سے 10 باقی