میرے ماننے والے میرے منکروں پر غالب رہیں گے

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
138
نامحمودی
روایات سیّد نا محمود
اس قسم کا مجھے ذاتی طور پر تجربہ حاصل ہے۔ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو الہام ہوا
، مَعَ الْأَفْوَاجِ اتِيكَ بَغْتَةً۔میں اپنی افواج کے ساتھ اچانک تیری مدد کے لئے آؤں گا۔جس رات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو یہ الہام ہوا اسی رات ایک فرشتہ میرے پاس آیا
اور اس نے کہا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو آج یہ الہام ہوا ہے کہ اِنِّي مَعَ
الْأَفْوَاجِ اتِيكَ بَغْتَةً جب صبح ہوئی تو مفتی محمد صادق صاحب نے مجھے کہا کہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر جو تازہ الہامات ہوئے ہوں وہ اندر سے لکھوالا ؤ۔مفتی صاحب
نے اس ڈیوٹی پر مجھے مقرر کیا ہوا تھا اور میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے تازہ
الہامات آپ سے لکھوا کر مفتی صاحب کو لا کر دے دیا کرتا تھا تا کہ وہ انہیں اخبار میں شائع کر
دیں۔اس روز حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جب الہامات لکھ کر دیئے تو جلدی میں
آپ یہ الہام لکھنا بھول گئے اِنِّي مَعَ الْأَفْوَاجِ اتِيْكَ بَغْتَةً میں نے جب ان الہامات کو
پڑھا تو میں شرم کی وجہ سے یہ جرات بھی نہ کر سکتا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے
اس بارہ میں کچھ عرض کروں اور یہ بھی جی نہ مانتا تھا کہ جو مجھے بتایا گیا تھا اسے غلط سمجھ لوں۔اسی
حالت میں کئی دفعہ میں آپ سے عرض کرنے کے لئے دروازہ کے پاس جا تا مگر پھر لوٹ آتا۔پھر جاتا اور پھر لوٹ آتا آخر میں نے جرات سے کام لے کر کہہ ہی دیا کہ رات مجھے ایک فرشتہ
نے بتایا تھا کہ آپ کو الہام ہوا ہے اِنِّي مَعَ الأَفْوَاجِ اتِيكَ بَغْتَةً۔مگر ان الہامات میں اس کا
ذکر نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا یہ الہام ہو اتھا مگر لکھتے ہوئے میں بھول گیا۔چنانچہ کا پی کھولی تو اس میں وہ الہام بھی درج تھا۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
پھر اس الہام کو بھی اخبار میں اشاعت کے لئے درج فرمایا۔اب یہ ایک بلا واسطہ کلام تھا جو آپ
کے کانوں پر نازل ہوا مگر ساتھ ہی مجھے بھی بتا دیا گیا کہ آپ کو یہ الہام ہوا ہے۔( تفسیر کبیر جلد نهم صفحہ 448-447)
میرے ماننے والے میرے منکروں پر غالب رہیں گے
ہماری جماعت لاکھوں کی ہے یا ہزاروں کی ، مؤمنوں کی ہے یا منافقوں کی مخلصوں
کی ہے یا کمزوروں اور مترددوں کی ، اسے اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے لیکن جماعت کی خواہ کوئی
تعداد ہو، جماعت کی خواہ کوئی حالت ہو میں یہ جانتا ہوں اور اُس وقت سے مجھے اس کا علم دیا

تذکار مهدی )
139
روایات سید نا محمود
گیا تھا جب مجھے ابھی یہ بھی پتہ نہ تھا کہ خلافت کیا چیز ہوتی ہے۔جب مجھے اس بات کا بھی علم
نہ تھا کہ خلافت کے مقام پر ایک زمانہ میں مجھے کھڑا کیا جائے گا، جب حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام زندہ تھے اور میری عمر پندرہ سولہ سال کی تھی ، مجھے اُس وقت ہی بتا دیا گیا تھا
کہ اللہ تعالیٰ مجھے ایک ایسے مقام پر کھڑا کرے گا جس کی لوگ سخت مخالفت کریں گے مگر قیامت
تک میرے ماننے والے میرے منکروں پر غالب رہیں گے۔اُس وقت اللہ تعالیٰ نے مجھے کہا
اور نہایت ہی زور دار الفاظ میں فرمایا کہ إِنَّ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ
الْقِيَامَةِ وہ لوگ جو تیری اتباع کریں گے وہ تیرے منکروں پر قیامت تک غالب رہیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی میں مجھے یہ الہام ہوا تھا اور اُس وقت میں یہ سمجھتا
تھا کہ یہ الہام حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق ہے کیونکہ میں نہیں سمجھ سکتا تھا کہ لوگ میری
مخالفت کریں گے اور میرے ساتھ تعلق رکھنے والے مخالفوں اور موافقوں کے گروہوں میں تقسیم
ہو جائیں گے مگر آج میں سمجھتا ہوں دوسرے الہاموں اور کشوف اور رؤیا کی وجہ سے اور ان
حالات کی وجہ سے جو میرے پیش آرہے ہیں کہ یہ الہام میرے متعلق ہے۔خدا تعالیٰ نے مجھے
ایسے مقام پر کھڑا کیا کہ دنیا اس کی مخالفت کے لئے آ گئی۔بیرونی مخالف بھی مخالفت کے لئے
اُٹھ کھڑے ہوئے اور منافق بھی اپنے سروں کو اُٹھا کر یہ سمجھنے لگ گئے کہ اب ان کی کامیابی کا
وقت آ گیا لیکن میں ان سب کو حضرت نوح کے الفاظ میں کہتا ہوں کہ جاؤ اور تم سب کے سب
مل جاؤ اور سب مل کر اور اکٹھے ہو کر مجھ پر حملہ کرو اور تم مجھے کوئی ڈھیل نہ دو اور مجھے تباہ کرنے
اور مٹانے کے لئے متحد ہو جاؤ پھر بھی یادرکھو خدا تمہیں ذلیل اور رُسوا کرے گا، تمہیں شکست پر
شکست دے گا اور وہ مجھے اپنے مقصد میں کامیاب کرے گا۔میں اپنی مشکلات کو سمجھتا ہوں،
میں بلاؤں اور آفات کو سمجھتا ہوں، میں راستہ کے مصائب اور بھیا نک نظاروں کو سمجھتا ہوں مگر
میں جانتا ہوں کہ جس کام کو میں نے اپنے سامنے رکھا ہے اس جیسا عظیم الشان کام اپنے
سامنے رکھنے کے بعد انسان کے لئے دو ہی راستے ہوتے ہیں یا تو فتح کا جھنڈا اُڑاتا ہوا گھر کو
کوٹے یا اسی کوشش میں اپنی جان اپنے خدا کے سپر د کر دے اس کے سوا اور کوئی چیز نہیں جسے وہ
قبول کر سکے اور میں نے بھی سوچ کر اور سمجھ کر اور تمام حالات کو جانتے ہوئے اپنا قدم
( خطبات محمود جلد 17 صفحہ 293 ،294)
اُٹھایا ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی