مخالفت مومنوں کے لئے ترقی کا ذریعہ
تذکار مہدی
تذکار مهدی )
کارمهدی
145
روایات سید نا محمود
پیدا کر دئے اور وہ فتنے بجائے جماعت کو تباہ کرنے کے اس کی ترقی اور عزت کا موجب بن
گئے۔اسی طرح اب ہو رہا ہے۔تم دیکھ لو کہ کس کس رنگ میں جماعت کے خلاف شورشیں
اٹھیں۔فساد ہوئے اور کس طرح لوگوں نے سمجھ لیا کہ اب احمدیت مٹ جائے گی۔مگر ہر بار
بجائے مٹنے کے جماعت خدا تعالیٰ کے فضل سے پہلے سے بھی زیادہ ترقی کر گئی۔الفضل 14 / مارچ 1962 ء جلد 51/16 نمبر 59 صفحہ 2)
مخالفت مومنوں کے لئے ترقی کا ذریعہ
ہماری ذاتی مشکلات میں سے سب سے پہلے احرار کی مخالفت ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ
جہاں تک ان کی مخالفت کا سوال ہے اس کے دو پہلو ہیں۔ایک پہلو تو اس کا یہ ہے کہ لوگوں کے
اندر مخالفت ہوتی ہے اور وہ مخالفت کی وجہ سے ہماری باتوں کے سننے کی طرف متوجہ نہیں ہوتے۔اُن کے دلوں میں غصہ پیدا ہوتا ہے یہ چیز تو ہمارے لئے بُری ہوتی ہے۔مگر ایک صورت یہ بھی
ہو ا کرتی ہے کہ جب کوئی شخص مخالفت کی باتیں سنتا ہے تو وہ پھر کریدتا ہے کہ اچھا! یہ ایسے
گندے لوگ ہیں۔ذرا میں بھی تو جا کے دیکھوں اور جب وہ دیکھتا ہے تو حیران ہو جاتا ہے کہ جو
باتیں مجھے اُنہوں نے بتائی تھیں وہ تو بالکل اور تھیں اور یہ باتیں جو کہتے ہیں بالکل اور ہیں اور وہ
ہدایت کو تسلیم کر لیتا ہے۔مجھے خوب یاد ہے میں چھوٹا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام مسجد میں تشریف رکھتے
تھے مجلس لگی ہوئی تھی کہ ایک صاحب رام پور سے تشریف لائے۔وہ رہنے والے تو لکھنؤ یا اُس
کے پاس کے کسی مقام کے تھے، چھوٹا سا قد تھا، دُبلے پتلے آدمی تھے۔ادیب تھے،شاعر تھے اور
اُن کو محاورات اُردو کی لغت لکھنے پر نواب صاحب رام پور نے مقرر کیا ہو اتھا، وہ آ کے مجلس میں
بیٹھے اور اُنہوں نے اپنا تعارف کروایا کہ میں رام پور سے آیا ہوں اور نواب صاحب کا درباری
ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پوچھا کہ آپ کو یہاں آنے کی تحریک کس طرح ہوئی ؟
اُنہوں نے کہا میں بیعت میں شامل ہونے کے لئے آیا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام
فرمانے لگے۔اس طرف تو ہماری جماعت کا آدمی بہت کم پایا جاتا ہے، تبلیغ بھی بہت کم ہے،
آپ کو اس طرف آنے کی تحریک کس نے کی؟ تو یہ لفظ میرے کانوں میں آج تک گونج رہے
ہیں اور میں آج تک اس کو بھول نہیں سکا حالانکہ میری عمر اُس وقت سولہ سال کی تھی کہ اس کے
تذکار مهدی )
146
روایات سید نا محمودی
جواب میں اُنہوں نے بے ساختہ طور پر کہا کہ یہاں آنے کی تحریک مجھے مولوی ثناء اللہ صاحب
نے کی۔میں تو شاید اپنی عمر کے لحاظ سے نہ ہی سمجھا ہوں گا مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
اس پر ہنس پڑے اور فرمایا۔کس طرح ؟ اُنہوں نے کہا مولوی ثناء اللہ صاحب کی کتابیں
دربار میں آئیں۔نواب صاحب بھی پڑھتے تھے اور مجھے بھی پڑھنے کے لئے کہا گیا تو میں نے
کہا جو جو حوالے یہ لکھتے ہیں میں ذرا مرزا صاحب کی کتابیں بھی نکال کر دیکھ لوں کہ وہ حوالے کیا
ہیں۔خیال تو میں نے یہ کیا کہ میں اس طرح احمدیت کے خلاف اچھا مواد جمع کرلوں گا لیکن
جب میں نے حوالے نکال کر پڑھنے شروع کئے تو ان کا مضمون ہی اور تھا۔اس سے مجھے اور
دلچسپی پیدا ہوئی اور میں نے کہا کہ چند اور صفحے بھی اگلے پچھلے پڑھ لوں۔جب میں نے وہ پڑھے
تو مجھے معلوم ہوا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت اور آپ کی شان اور آپ کی عظمت جو
مرزا صاحب بیان کرتے ہیں وہ تو ان لوگوں کے دلوں میں ہے ہی نہیں۔پھر کہنے لگے مجھے
فارسی کا شوق تھا۔اتفاقاً مجھے درشین فارسی مل گئی اور میں نے وہ پڑھنی شروع کی تو اس کے بعد
میرا دل بالکل صاف ہو گیا اور میں نے کہا کہ جا کر بیعت کرلوں۔تو مخالفت ایک رنگ میں مفید بھی ہو ا کرتی ہے اور ایک رنگ میں مضر بھی ہوا کرتی
ہے یعنی لوگ جوش میں آجاتے ہیں اور بعض دفعہ فساد کرنے لگ جاتے ہیں اور بعض دفعہ ایسا ہوتا
ہے کہ وہ سلسلہ کی باتیں سننے سے آئندہ محروم رہ جاتے ہیں۔پس ان دونوں نقطہ نگاہ سے ہمیں
اپنے نظریئے تبدیل کرنے پڑتے ہیں۔جو مخالفت کا نقطہ نگاہ ہے اس سے ہم کو اپنا یہ نقطہ نگاہ
تبدیل کرنا پڑتا ہے کہ ہم جس چستی کے ساتھ اپنا لٹریچر لکھ رہے تھے ، جس طرز سے ہم اپنا لٹریچر
لکھ رہے تھے، جس طرح ہم اس کی اشاعت کر رہے تھے، جس طرح ہم تبلیغ کر رہے تھے ہم کو
معلوم ہو جاتا ہے کہ اب وہ زمانہ نہیں رہا کہ ہم پرانے ڈگر پر چل سکیں اور اپنے پرانے طریق پر
لوگوں تک پہنچ سکیں کیونکہ اب لوگوں کے دل ہماری نسبت انقباض محسوس کر رہے ہیں اور اب
ہمیں ان تک پہنچنے کے لئے نئے طریقے اور نئی طرزیں ایجاد کرنی پڑیں گی۔اور جہاں تک لوگوں
کو توجہ ہوتی ہے اس کے لحاظ سے ہمارے لئے سہولت پیدا ہو جاتی ہے کہ لوگ خود ہمارے
گھروں تک پہنچتے ہیں۔میں نے دیکھا ہے اس زمانہ میں بھی مخالفت کے باوجود کئی لوگ
ہمارے پاس آتے ہیں اور وہ یہی بتاتے ہیں کہ ہم نے مخالفوں کی باتیں سنیں اور اس کی وجہ