کامل اخلاق ہی سے فضل ملتا ہے

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
147
روایات سید نامحمود
سے سلسلہ کی طرف متوجہ ہو گئے۔چشمہ ہدایت، انوار العلوم جلد 22 صفحہ 433 تا 435)
مخالفت توجہ الہی سلسلہ کی طرف
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے کئی دفعہ ہم نے ایک واقعہ سنا ہے۔آپ
فرمایا کرتے تھے کہ دشمن جب ہمیں گالیاں دیتے ہیں اور مخالفت کرتے ہیں تو ہمیں امید ہوتی
ہے کہ ان میں سے سعید روحیں ہماری طرف آجائیں گی لیکن جب نہ تو لوگ ہمیں گالیاں دیتے
ہیں اور نہ ہی مخالفت کرتے ہیں اور بالکل خاموش ہو جاتے ہیں تو یہ بات ہمارے لئے تکلیف دہ
ہوتی ہے۔آپ فرمایا کرتے تھے کہ نبی کی مثال اُس بڑھیا کی سی ہوتی ہے جس کے متعلق مشہور
ہے کہ وہ کچھ پاگل سی تھی اور شہر کے بچے اُسے چھیڑا کرتے تھے اور وہ انہیں گالیاں اور بد
دعائیں دیا کرتی تھی آخر بچوں کے ماں باپ نے تجویز کی کہ بچوں کو روکا جائے کہ وہ بڑھیا کو
دق نہ کیا کریں چنانچہ انہوں نے بچوں کو سمجھایا مگر بچے تو بچے تھے وہ کب باز آنے والے تھے
یہ تجویز بھی کارگر ثابت نہ ہوئی۔آخر بچوں کے والدین نے فیصلہ کیا کہ بچوں کو باہر نہ نکلنے دیا
جائے اور دروازوں کو بند رکھا جائے چنانچہ انہوں نے اس پر عمل کیا اور دو تین دن تک بچوں کو
باہر نہ نکلنے دیا۔اس بڑھیا نے جب دیکھا کہ اب بچے اسے دق نہیں کرتے تو وہ گھر گھر جاتی
اور کہتی کہ تمہارا بچہ کہاں گیا ہے؟ کیا اسے سانپ نے ڈس لیا ہے؟ کیا وہ ہیضہ سے مر گیا ہے؟
کیا اس پر چھت گر پڑی ہے؟ کیا اس پر بجلی گر گئی ہے؟ غرض وہ ہر دروازہ پر جاتی اور اس قسم کی
باتیں کرتی آخر لوگوں نے سمجھا کہ بڑھیا نے تو پہلے سے بھی زیادہ گالیاں اور بد دعائیں دینی
شروع کر دی ہیں اس لئے بچوں کو بند رکھنے کا کیا فائدہ اُنہوں نے بچوں کو چھوڑ دیا۔آپ فرمایا
کرتے تھے یہی حالت نبی کی ہوتی ہے۔جب مخالفت تیز ہوتی ہے تب بھی اسے تکلیف ہوتی
ہے اور جب مخالف چپ کر جاتے ہیں تب بھی اسے تکلیف ہوتی ہے کیونکہ جب تک مخالفت
نہ ہو لوگوں کی توجہ الہی سلسلہ کی طرف پھر نہیں سکتی۔(رسول کریم ﷺ کی زندگی کے اہم واقعات، انوار العلوم جلد 19 صفحہ 152 )
کامل اخلاق ہی سے فضل ملتا ہے
مؤمن کو سب سے زیادہ توجہ روحانی تعلق کی طرف کرنی چاہئے ان لوگوں کی طرح

تذکار مهدی )
148
روایات سید نا محمود
نہیں جو آج کل سمجھتے ہیں کہ منہ سے اقرار کافی ہے۔خدا تعالیٰ کی محبت زبان کی نہیں ہو سکتی بلکہ
دل سے ہی ہو سکتی ہے اور جب ایسا ہوتا ہے تو پھر انسان ہر شے پر قبضہ کر لیتا ہے۔کبھی ایسا نہیں
ہوا کہ منہ کی تھوک سے یا ایک قطرہ سے پہاڑ ڈھک جائے مگر بادلوں سے ڈھک جاتے ہیں۔اسی طرح اگر دل سے محبت کا دھواں اُٹھے تو اس سے اہم نتائج پیدا ہوں گے مگر جو منہ سے دعوئی
کرتا ہے وہ پاگل ہے اسے نہ دین ملے گا نہ دنیا۔مؤمن کو کامل بنے کی کوشش کرنی چاہئے کیونکہ
کسی نے کہا ہے۔ع کسب کمال گن کہ عزیز جہاں شوی
جب تک کوئی انسان کمال حاصل نہ کرے انعام نہیں مل سکتا۔مذہب میں داخل
ہونے سے بھی کمال ہی فائدہ دیتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمایا کرتے تھے کہ آج
کل ہم سے فائدہ وہی اُٹھاتے ہیں جو گہرا تعلق رکھتے ہیں یا تو پوری مخالفت کرنے والے مثلاً
مولوی ثناء اللہ صاحب وغیرہ دوسرے چھوٹے چھوٹے مولویوں کو کوئی پوچھتا بھی نہیں یا کامل
اخلاص رکھنے والے۔ادنی اتعلق فائدہ نہیں دیتا۔اصل میں کمال ہی سے فضل ملتا ہے بغیر اس کے
انسان فضل سے محروم رہتا ہے۔اگر انسان ہر چہ بادا باد کشتی ما درآب انداختیم“
کہہ کر خدا تعالیٰ کی طرف چل پڑے تو اُس کے ساتھ بھی پہلوں کا سا معاملہ ہوگا۔آخر خدا تعالیٰ کو
کسی سے دشمنی نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ انسان کامل طور پر اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کے آگے
ڈال دے اور اس کے آستانہ پر گرا دے اس سے آپ ہی آپ اسے سب کچھ حاصل ہو جائے گا
اور جو ترقی اس کیلئے ضروری ہوگی وہ آپ ہی آپ مل جائے گی۔آگ کے پاس بیٹھنے والے کے
اعضاء کو دیکھو سب گرم ہوں گے اس کا چہرہ ہاتھ پاؤں جہاں ہاتھ لگاؤ گے گرم محسوس ہوگا۔تو پھر
کس طرح ممکن ہے کوئی شخص سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر خدا کے پاس آئے اور اُس کے پاس بیٹھ
جائے اور خدا تعالیٰ کا وجود اُس کے اندر سے ظاہر نہ ہو۔آگ کے اندر لوہا پڑ کر آگ کی
خصوصیات ظاہر کرنے لگ جاتا ہے گو وہ آگ نہیں ہوتا۔اسی طرح اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل
کرنے والے لوگوں سے خاص معاملات ہوتے ہیں اور اللہ تعالیٰ انہیں كُنْ فَيَكُونُ والی
چادر پہنا دیتا ہے۔حتی کہ نادان اُن کو خدا سمجھنے لگ جاتے ہیں حالانکہ وہ تو صرف خدا تعالیٰ کی
صفات کا عکس پیش کر رہے ہوتے ہیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی