حضرت مسیح موعودؑ کی مخالفت

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
149
روایات سیّد نا محمود
پس اگر کوئی مذہب سے فائدہ اُٹھانا چاہے تو اُس کا طریق یہی ہے کہ اپنے آپ کو
خدا تعالیٰ کے آگے گاتی طور پر ڈال دے لیکن اگر قوم کی قوم اس طرح کرے تو اس پر خاص فضل
ہوں گے اور وہ ہر میدان میں فتح حاصل کرے گی۔ہماری جماعت کیلئے بھی یہی قدم اٹھانا
ضروری ہے مگر بہت سے لوگ صرف کہ دینا کافی سمجھتے ہیں حالانکہ اللہ تعالیٰ سے ایسی محبت کرنی
چاہئے کہ ایک طبعی شے بن جائے صرف جھوٹا دعوی نہ ہو کیونکہ جھوٹ اور خدا تعالیٰ کی محبت ایک
جگہ جمع نہیں ہو سکتی۔جھوٹ ایک ظلمت ہے اور خدا تعالی کی محبت ایک نور پس نور اور ظلمت کیسے
جمع ہو سکتے ہیں۔ایسے شخص کے اندر نہ سستی ہو نہ فریب نہ دعا کیونکہ یہ سب ظلمات ہیں اور
خدا تعالیٰ ایک نور ہے۔خطبات محمود جلد 17 صفحہ 471،470)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مخالفت
مصری حکومت اپنے زمانہ میں نہایت نامور حکومت تھی اور اس کا بادشاہ اپنی طاقت
وقوت پر ناز رکھتا تھا۔ایسے بادشاہ کے مقابلہ میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کی کوئی حیثیت ہی نہیں
تھی مگر باوجود اس کے جب وہ بادشاہ کے پاس گئے تو گو بادشاہ نے ان کو ڈرایا دھمکایا اور انہیں
اور ان کی قوم کو تباہ و برباد کر دینے کا ارادہ ظاہر کیا اور کہا کہ اگر تم باز نہ آئے تو تمہیں بھی مٹا دیا
جائے گا اور تمہاری قوم کو بھی مگر حضرت موسیٰ علیہ السلام باز نہ آئے اور انہوں نے کہا کہ جو پیغام
مجھے خدا نے دنیا کے لئے دیا ہے وہ میں ضرور پہنچاؤں گا۔دنیا کی کوئی طاقت مجھے اس سے روک
نہیں سکتی۔یہی حال حضرت عیسی علیہ السلام کا تھا۔یہی حال محمد ﷺ کا تھا اور ایسی ہی حالت ہم
نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دیکھی۔ساری قومیں آپ کی مخالف تھیں حکومت بھی
ایک رنگ میں آپ کی مخالف ہی تھی۔گو آخری زمانہ میں یہ رنگ نہیں رہا بہر حال قو میں
آپ مخالف تھیں۔تمام مذاہب کے پیرو آپ کے مخالف تھے۔مولوی آپ کے مخالف تھے۔گدی نشین آپ کے مخالف تھے۔عوام آپ کے مخالف تھے اور امراء اور خواص بھی آپ کے دشمن
تھے۔غرض چاروں طرف مخالفت کا ایک طوفان برپا تھا۔لوگوں نے آپ کو بہت کچھ سمجھایا بعض
نے دوست بن بن کر کہا کہ آپ اپنے دعوؤں میں
کسی قدر کمی کر دیں۔بعض نے کہا کہ اگر آپ
فلاں فلاں بات چھوڑ دیں۔تو سب لوگ آپ کی جماعت میں شامل ہو جائیں گے مگر آپ نے
ان میں سے کسی بات کی بھی پروانہ کی اور ہمیشہ اپنے دعوے کو پیش فرماتے رہے اس پر شور ہوتا

تذکار مهدی )
150
روایات سید نا محمود
رہا، ماریں پڑتی رہیں قتل ہوتے رہے مگر باوجود ان تمام تکالیف کے اور باوجود اس کے کہ آپ کا
مقابلہ ایک ایسی دنیا سے تھا۔جس کا مقابلہ کرنے کی ظاہری سامانوں کے لحاظ سے آپ میں قطعاً
طاقت نہ تھی۔پھر بھی آپ نے اپنے مقابلہ کو جاری رکھا بلکہ مجھے خوب یاد ہے میں نے متعدد
بار حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام سے سنا کہ نبی کی مثال تو ویسی ہی ہوتی ہے جیسے لوگ
کہتے ہیں کہ ایک گاؤں میں ایک پاگل عورت رہتی تھی۔جب بھی وہ باہر نکلتی چھوٹے چھوٹے
لڑکے اکٹھے ہو کر اسے چھیڑ نے لگ جاتے اس کے ساتھ مذاق کرتے اسے دق کرتے اور
اسے بار بار تنگ کرتے۔وہ بھی مقابلہ میں ان لڑکوں کو گالیاں دیتی اور بد دعائیں دیتی آخر
ایک دن گاؤں والوں نے آپس میں مشورہ کیا کہ یہ عورت مظلوم ہے اور ہمارے لڑکے اسے
ناحق تنگ کرتے رہتے ہیں۔مظلومیت کی حالت میں یہ انہیں بددعائیں دیتی ہے کہیں ایسا نہ ہو
اس کی بددعا ئیں کوئی رنگ لائیں ہمیں چاہیئے کہ اپنے لڑکوں کو روک لیں تا کہ نہ وہ اسے تنگ
کریں۔اور نہ یہ بددعا ئیں دے چنانچہ اس مشورہ کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ کل سے سب
گاؤں والے اپنے لڑکوں کو گھروں میں بند رکھیں اور انہیں باہر نہ نکلنے دیں۔چنانچہ دوسرے دن
سب لوگوں نے اپنے اپنے لڑکوں سے کہہ دیا کہ آج سے باہر نہیں نکلنا اور مزید احتیاط کے طور پر
انہوں نے باہر کے دروازوں کی زنجیریں لگا دیں۔جب دن چڑھا اور وہ پاگل عورت حسب
معمول اپنے گھر سے نکلی تو کچھ عرصہ تک اور ادھر اُدھر گلیوں میں پھرتی رہی۔کبھی ایک گلی میں
جاتی اور کبھی دوسری میں مگر اسے کوئی لڑکا نظر نہ آتا۔پہلے تو یہ حالت ہوا کرتی تھی کہ کوئی لڑکا اس
کے دامن کو گھسیٹ رہا ہے کوئی اسے چٹکی کاٹ رہا ہے کوئی اسے دھکا دے رہا ہے۔کوئی اسکے
ہاتھوں کے ساتھ چمٹا ہوا ہے اور کوئی اسے مذاق کر رہا ہے مگر آج اسے کوئی لڑکا دکھائی نہ دیا۔دو پہر تک تو اس نے انتظار کیا۔مگر جب دیکھا کہ اب تک بھی کوئی لڑکا اپنے گھر سے نہیں نکلا۔تو
وہ دوکانوں پر گئی۔اور ہر دوکان پر جا کر کہتی آج تمہارا گھر گر گیا ہے بچے مر گئے ہیں آخر ہوا کیا
ہے کہ وہ نظر نہیں آتے تھوڑی دیر کے بعد جب اس طرح اس نے ہر دوکان پر جا کر کہنا شروع
کیا۔تو لوگوں نے کہا گالیاں تو اس طرح بھی ملتی ہیں اور اُس طرح بھی چھوڑو بچوں کو ان کو قید
کیوں کر رکھا ہے آپ یہ حکایت بیان کر کے فرمایا کرتے تھے کہ انبیاء علیہم السلام کا حال بھی
اپنے رنگ میں ایسا ہی ہوا کرتا ہے دنیا ان کو چھیڑتی ہے تنگ کرتی ہے ان پر ظلم و ستم ڈھاتی اور
اس قدر ظلم کرتی ہے کہ ان کے لئے زندگی گزارنا مشکل ہو جاتا ہے اور ایک طبقہ کے دل میں یہ

آج 10 میں سے 10 باقی