انسان جس چیز کا عادی ہو جائے وہ تکلیف نہیں رہتی
تذکار مہدی
تذکار مهدی )
152
روایات سیّد نا محمود
رحمت اللہ صاحب، مرزا ایوب بیگ صاحب اور غالباً مفتی محمد صادق صاحب بھی ساتھ تھے
کہ کسی نے زور سے پیچھے سے آپ پر دو ہتر مارا اور آپ گر گئے۔جو دوست ساتھ تھے وہ اس
شخص کو مارنے لگے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا نہیں نہیں یہ معذور ہے اس نے اپنے
خیال میں تو نیکی کا کام ہی کیا ہے اسے کچھ نہ کہو جانے دو۔تو یقینا اگر وہ شخص مجھے مل جاتا تو میں
ایسا ہی نمونہ دکھاتا۔میں نے سنا ہے کہ بعض دوستوں نے کہا کہ اگر وہ مل جاتا تو کیا ہم اسے زندہ
چھوڑتے ؟ مگر میں جانتا ہوں کہ میری موجودگی میں انہیں چھوڑنا ہی پڑتا۔میری غرض صرف اتنی
تھی کہ کسی کے پتہ لگ جانے سے ایک تو معاملہ کی اصل حقیقت واضح ہو جاتی دوسرے اس کیلئے
شرمندگی اور ندامت بھی ہوتی کیونکہ جب ایک شخص اپنی کسی حرکت سے اشتعال دلائے مگر دوسرا
اشتعال میں نہ آئے بلکہ نرمی کا معاملہ اُس سے کرے تو یہ اس کیلئے شرمندگی کا موجب ہوتا ہے۔چونکہ اس چیز کا نشان نہیں پڑا اس لئے بعد میں میں نے اس پر غور کیا اور پولیس کے بعض افسروں
سے بھی میری گفتگو ہوئی جس سے میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ غالبا چمڑے کی کوئی چیز تھی جیسے
جوتی وغیرہ یا صاف ٹھدہ لکڑی تھی۔اس قسم کی چیز سے آواز بھی زور سے پیدا ہوتی ہے، دھما کہ
بھی ہوتا ہے لیکن نشان کا پڑنا ضروری نہیں ہوتا اور جہاں تک میں سمجھتا ہوں اس حرکت کے
مرتکب کی غرض یہ تھی کہ جماعت میں اشتعال پیدا ہو جائے۔(خطبات محمود جلد 17 صفحہ 597،596)
انسان جس چیز کا عادی ہو جائے وہ تکلیف نہیں رہتی
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زبان سے میں نے خود اپنے کانوں سے یہ مضمون بارہا
سنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے دو قسم کے ابتلاء آیا کرتے ہیں۔ایک تو وہ ابتلاء ہوتے ہیں جن
میں بندے کو اختیار دیا جاتا ہے کہ تم اس میں اپنے آرام کیلئے خود کوئی تجویز کر سکتے ہو۔چنانچہ اس
کی مثال میں آپ فرماتے دیکھو! وضو بھی ایک ابتلاء ہے سردیوں کے موسم میں جب سخت سردی
لگ رہی ہوٹھنڈی ہوا چل رہی اور ذراسی ہوا لگنے سے بھی انسان کو تکلیف ہوتی ہو خدا تعالیٰ کی
طرف سے انسان کو حکم ہوتا ہے کہ نماز پڑھنے سے پہلے وضو کرو۔بسا اوقات جب نماز کا وقت
ہوتا ہے اُس وقت گرم پانی نہیں ہوتا یا بسا اوقات اسے گرم پانی میسر تو آسکتا ہے مگر اُس وقت
تیار نہیں ہوتا۔پھر بسا اوقات اسے گرم پانی میسر ہی نہیں آسکتا یخ بستہ پانی ہوتا ہے اور اسی
پانی سے اُسے وضو کر کے نماز پڑھنی پڑتی ہے۔آپ فرمایا کرتے یہ بھی ایک ابتلاء ہے جو اللہ تعالیٰ
تذکار مهدی )
153
روایات سید نا محمود
نے مومنوں کے لئے رکھ دیا مگر فرمایا یہ ایسا ابتلاء ہے جس میں بندے کو اختیار دیا گیا ہے یعنی
اُسے اس بات کی اجازت دی گئی ہے کہ اگر پانی ٹھنڈا ہے تو گرم کرلے گویا یہ ایک اختیاری
ابتلاء ہے جو اللہ تعالیٰ نے مقرر کیا اور انسان کو اس بات کی اجازت دی کہ اگر ٹھنڈے پانی سے تم
وضو نہیں کر سکتے تو ہمت کرو اور آگ پر پانی گرم کرلو۔اور اپنے گھر میں آگ موجود نہیں تو ہمسایہ
کے گھر سے آگ لے کر پانی گرم کر لو اور گرم پانی سے وضو کرنے کے بعد اچھی طرح گرم کپڑے
پہن لو تا تمہیں سردی محسوس نہ ہو۔یا بعض اوقات لوگ مسجدوں میں حمام بنا دیتے ہیں جن میں
پانی گرم رہتا ہے۔پس جولوگ غریب اپنے گھروں میں پانی گرم نہیں کر سکتے وہ مساجد میں جاکر
حمام سے وضو کر سکتے ہیں یا اگر مسجد میں گرم حمام کا انتظام نہیں تو پھر اگر کوئی ہمت والا کنویں سے
تازہ پانی کا ڈول نکال کر اس سے وضو کر لیتا ہے اس طرح بھی وہ سردی سے بچ جاتا ہے کیونکہ
سردیوں میں کنویں کا تازہ پانی قدرے گرم ہوتا ہے۔پس اگر کوئی ذریعہ اس کے پاس موجود نہیں
تو وہ اس طرح اپنی تکلیف کو دور کر سکتا ہے۔اسی طرح فرماتے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان
کو حکم دیا کہ
علی الصبح اُٹھے اور نماز فجر پڑھے۔اب سردیوں میں صبح کے وقت اُٹھنا کتنا دوبھر ہوتا ہے لیکن
انسان کے پاس اگر کافی سامان ہو تو یہ تکلیف بھی اسے محسوس نہیں ہوسکتی۔مثلاً اگر اسے تہجد کی
نماز پڑھنے کی عادت ہے تو وہ یہ کر سکتا ہے کہ تہجد کی نماز پڑھتے وقت کمرے کے دروازے اچھی
طرح بند کرے تا کمرہ گرم رہے اور باہر کی ٹھنڈی ہوا اندر نہ آسکے۔اسی طرح جب فجر کی نماز
پڑھنے کے لئے مسجد کو جائے تو کمبل یا ڈلائی اوڑھ سکتا یا گرم کوٹ پہن کر جا سکتا ہے اور اگر کوئی
غریب بھی ہو تو وہ بھی پھٹی پرانی صدری یا کوٹ پہن کر جا سکتا اور سردی کے اثر سے اپنے آپ کو
بچا سکتا ہے اور اگر کوئی شخص بالکل ہی غریب ہو اور اس کے پاس نہ کمبل ہو نہ ڈلائی نہ صدری نہ
کوٹ تو اسے بھی زیادہ تکلیف نہیں ہو سکتی کیونکہ ایسے شخص کو سردی کے برداشت کرنے کی عادت
پڑ جاتی ہے اور خدا تعالیٰ کا یہ قانون ہے کہ جس چیز کا انسان عادی ہو جائے وہ اس کو تکلیف نہیں
دیتی۔میں نے دیکھا ہے کہ باورچی خانہ میں کام کرنے والی عورتیں اپنے ہاتھوں سے چولہے
سے انگارے نکال لیتی ہیں اور انہیں کوئی تکلیف محسوس نہیں ہوتی حالانکہ ہم ان انگاروں کے
قریب بھی نہیں جا سکتے۔اسی نکتہ کو مدنظر رکھتے ہوئے قرآن کریم میں بیان کیا گیا ہے کہ دوزخیوں
کو جب دوزخ میں عذاب دیا جائے گا تو کچھ عرصہ کے بعد جب ان کی جلدیں پک جائیں گے
اور انہیں عذاب سہنے کی عادت ہو جائے گی تو بدَّ لَهُمْ جُلُودًا غَيْرَهَا ( النساء: 57) ہم ان