ہم نے ہمیشہ دوسروں کے حقوق کا خیال رکھا ہے
تذکار مہدی
تذکار مهدی )
154
کے چمڑے تبدیل کر دیں گے اور نیا چمڑہ انہیں دے دیں گے۔روایات سید نا محمود
(خطبات محمود جلد 17 صفحه 669 تا 671 ) |
ہم نے ہمیشہ دوسروں کے حقوق کا خیال رکھا ہے
اپنی جماعت کو یہ نصیحت کرنی چاہتا ہوں کہ اس بات کا خاص خیال رکھیں ہم اس وقت
کمزور ہیں لیکن کہیں ہمیں بھی قوت اور طاقت حاصل ہوتی ہے۔کوئی احمدی بڑا زمیندار یا تاجر یا
کوئی افسر ہوتا ہے جہاں بھی ایسا ہو، چاہئے کہ اپنی طاقت کا صحیح استعمال کیا جائے۔میں دعویٰ
سے کہہ سکتا ہوں کہ سارے ہندوستان میں کوئی ایسا زمیندار نہیں ہو گا جو اپنے مزارعین اور
کسانوں سے ایسا سلوک کرے جو ہم یہاں کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی مالکان میں سے سارے
ملک میں شاید کوئی اتنا بد نام نہیں ہوگا جتنا ہم ہیں۔ہم تو قادیان کے واحد مالک ہیں لیکن کسی اور
گاؤں میں جا کر دیکھ لو کوئی زمیندار چوتھے حصے کا ہی مالک کیوں نہ ہو کیا مجال جو اُس کے خلاف
کوئی بات کر سکے مگر ہمارے سامنے سب بولتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
وفات کے قریب کے زمانہ کا واقعہ ہے کہ بندوبست کا کوئی تحصیلدار یا کوئی افسر یہاں آیا میں
اُس زمانہ میں ابھی پڑھ رہا تھا ، اس محکمہ کا شاید کوئی قاعدہ ہے کہ مالیہ وغیرہ کے متعلق کسی کو
اعتراض ہو تو دریافت کر لیتے ہیں شاید ایسی ہی کوئی بات تھی یا کوئی اور بات تھی اور افسر یہاں آیا
ہوا تھا مجھے بھی بلایا گیا تو ایک مزارع مجھے دیکھ کر کہنے لگا کہ جی ! ان کو کیا پوچھتے ہو ان کا تو روپیہ
میں ایک آنہ ہی ہے۔کیا کہیں کوئی اور جگہ ہے جہاں کسان اس طرح بول سکیں حالانکہ جیسا سلوک
ان لوگوں سے ہم یہاں کرتے ہیں ویسا اور کوئی نہ کرتا ہو گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے زمانہ میں ایک دفعہ یہاں ایک مجسٹریٹ آیا اور آپ سے یہاں کے ہندوؤں کے متعلق ذکر
کیا کہ وہ کچھ شا کی ہیں آپ نے ہندوؤں کو بلایا اور اس کے سامنے ان پر اپنی نوازشیں گنوانی
شروع کیں۔آپ نے بتانا شروع کیا کہ ہم نے ان لوگوں کے لئے یہ کیا ، یہ کیا اور فرمایا کہ یہ
لوگ سامنے بیٹھے ہیں ان سے کہیں انکار کر دیں۔بڑھے شاہ وغیرہ سب بیٹھے تھے مگر کسی کو انکار
کی جرات نہ ہوئی۔اسی طرح یہاں کے ہندوؤں میں ایک دفعہ کچھ شورش ہوئی جو دراصل ان
سب شورشوں کا پیش خیمہ ہے، ان دنوں بٹالہ کے ایک تحصیلدار جن کا نام شاید دیوان چند تھا
یہاں آئے اور کہا کہ میں بطور سفارش آپ کے پاس آیا ہوں آپ ان کی شکایات کا خود ہی
تذکار مهدی )
کارمهدی
155
روایات سیّد نا محمود
علاج کر دیں۔میں نے ان کے سامنے وہی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام والا طریق پیش
کیا اور بتایا کہ ان کے ساتھ فلاں موقع پر ہم نے یہ کیا اور فلاں موقع پر یہ کیا اور ان سے کہیں کہ
ان میں سے ایک بات کا بھی انکار کر دیں انہوں نے تسلیم کیا کہ میں سمجھ گیا ہوں اب میں ان کی
سفارش نہیں کروں گا اور ان کو جا کر ڈانٹا اور اس جھگڑے کی صلح صفائی کرا دی۔ہمارا سلوک ایسا
ہے کہ گو کوئی ہمیں ظالم ہی کہے لیکن دلوں میں ہماری خوبی کو مانتے ہیں۔اب بھی ان لوگوں کو کوئی
مصیبت پیش آئے تو امداد کے لئے ہمارے پاس آتے ہیں اور ظاہر ہے کہ ظالم کے پاس مدد
کے لئے کوئی نہیں جایا کرتا۔ہماری عادت یہ نہیں کہ نام ظاہر کریں لیکن اگر ضرورت ہو تو میں
ثابت کر سکتا ہوں کہ ہم نے ہندوؤں ،سکھوں اور غیر احمد یوں سب کی مدد کی ہے۔انہیں وظائف
دیئے ہیں، کپڑے دیئے ہیں ، روپے دیئے ہیں اور اگر ضرورت ہو تو ان لوگوں کو سامنے بٹھا کر
میں اقرار کرا سکتا ہوں کہ تم لوگوں کی فلاں فلاں مدد کی گئی یا نہیں۔1928ء میں جب میں
ڈلہوزی گیا تو قادیان کے لالہ شرمیت صاحب کے لڑکے لالہ گوکل چند صاحب تحصیلدار جو فوت
ہو چکے ہیں ، وہ بھی وہاں گئے ، ہمارے ساتھ کی کوٹھی میں گجرات کے ایک رئیس جو غالباً آنریری
مجسٹریٹ بھی تھے مقیم تھے، لالہ گوگل چند صاحب دو چار روز کے لئے ہی وہاں گئے تھے اور ان
کے ساتھ تعلقات تھے اس لئے ان کے ہاں ہی ٹھہرے۔ایک دن مجھے ملنے آئے تو کہا کہ آپ
کو ایک بات بتاتا ہوں میں نے اپنے میزبان سے کہا تھا کہ آپ مرزا صاحب سے ابھی تک
کیوں نہیں ملے تو وہ کہنے لگے کہ وہ تو اس قدر ظالم اور متعصب ہیں ، ان سے میں کیسے مل سکتا
تھا۔وہ ہندوؤں سے بہت تعصب رکھتے ہیں۔اس پر میں نے ان سے کہا کہ میں تو قادیان کا
رہنے والا ہوں میں خوب جانتا ہوں کہ یہ سب باتیں جھوٹی ہیں۔اس پر وہ حیران ہوئے اور کہنے
لگے کہ اچھا یہ بات ہے۔بہر حال جو انصاف کرنے والا ہے وہ خواہ کتنا بد نام ہو جائے مگر پھر بھی
کامیاب وہی ہوتا ہے اب بھی ہمارے خلاف بہت شور ہے مگر اب بھی میں ایسی تحریریں دکھا سکتا
ہوں کہ کوئی جھگڑا ہو تو کہتے ہیں آپ فیصلہ کر دیں۔ہم بار بار کہتے ہیں کہ عدالت میں جاؤ مگر
کہتے ہیں کہ نہیں آپ ہی فیصلہ کر دیں۔تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمیں اس زمانہ میں اس بات کی
توفیق ملی ہے کہ انصاف قائم کریں گو اس وقت بدنام ہیں مگر یہ بدنامی زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی
دلوں میں ہماری قدر خدا کے فضل سے ہے۔مجھے ایک دوست نے سنایا کہ TRIBUNE میں جب