مولوی محمد حسین بٹالوی کو کرسی نہ ملی
تذکار مہدی
تذکار مهدی )
168
روایات سید نا محمود
خدا کے نیک بندوں کو کون جلا سکتا ہے
مجھے یاد ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر جب پادری مارٹن کلارک نے
مقدمہ کیا تو میں نے گھبرا کر دعا کی۔رات کو رویا میں دیکھا کہ میں سکول سے آرہا ہوں اور اُس
گلی میں سے جو مرزا سلطان احمد صاحب مرحوم کے مکانات کے نیچے ہے اپنے مکان میں داخل
ہونے کی کوشش کرتا ہوں۔وہاں مجھے بہت سی باوردی پولیس دکھائی دیتی ہے پہلے تو اُن میں
سے کسی نے مجھے اندر داخل ہونے سے روکا، مگر پھر کسی نے کہا یہ گھر کا ہی آدمی ہے اسے اندر
جانے دینا چاہئے۔جب ڈیوڑھی میں داخل ہو کر اندر جانے لگا تو وہاں ایک تہہ خانہ ہو ا کرتا تھا
جو ہمارے دادا صاحب مرحوم نے بنایا تھا۔ڈیوڑھی کے ساتھ سیڑھیاں تھیں جو اس تہہ خانہ میں
اُترتی تھیں۔بعد میں یہاں صرف ایندھن اور پیپے پڑے رہتے تھے۔جب میں گھر میں داخل
ہونے لگا تو میں نے دیکھا کہ پولیس والوں نے وہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو کھڑا
کیا ہوا ہے اور آپ کے آگے بھی اور پیچھے بھی اوپلوں کا انبار لگایا ہوا ہے۔صرف آپ کی گردن
مجھے نظر آ رہی ہے اور میں نے دیکھا کہ وہ سپاہی ان اوپلوں پر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگانے کی
کوشش کر رہے ہیں۔جب میں نے انہیں آگ لگاتے دیکھا تو میں نے آگے بڑھ کر آگ
بجھانے کی کوشش کی۔اتنے میں دو چار سپاہیوں نے مجھے پکڑ لیا۔کسی نے کمر سے اور کسی نے قمیص
سے اور میں سخت گھبرایا کہ ایسا نہ ہو یہ لوگ اوپلوں کو آگ لگا دیں۔اسی دوران میں اچانک
میری نظر او پر اٹھی اور میں نے دیکھا کہ دروازے کے اوپر نہایت موٹے اور خوبصورت حروف
میں یہ لکھا ہوا ہے کہ :۔” جو خدا کے پیارے بندے ہوتے ہیں اُن کو کون جلا سکتا ہے“
تو اگلے جہان میں ہی نہیں یہاں بھی مؤمنوں کے لئے سلامتی ہوتی ہے۔ہم نے اپنی
آنکھوں سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی میں ایسے بیسیوں واقعات دیکھے کہ
آپ کے پاس گو نہ تلوار تھی نہ کوئی اور سامانِ حفاظت مگر اللہ تعالیٰ نے آپ کی حفاظت کے
(سیر روحانی (3)، انوارالعلوم جلد 16 صفحہ 383)
سامان کر دیئے۔مولوی محمد حسین بٹالوی کو کرسی نہ ملی
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خلاف بھی لوگوں نے سازشیں کی اور قتل کے مقدمات
تذکار مهدی )
169
روایات سید نا محمود
دائر کئے مگر اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ مخالفین کو اپنے مقاصد میں نامراد رکھا۔ایسے ہی اقدام قتل کے ایک
مقدمہ میں مولوی محمد حسین بٹالوی، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خلاف عدالت میں
گواہی دینے کے لئے آیا اور اس امید پر آیا کہ مرزا صاحب کو ہتھکڑی اگر نہ لگی ہوگی تو عدالت میں
(نعوذبالله ) ذلیل حالت میں کھڑے ہوں گے مگر باوجود اس کے کہ وہ انگریز ڈپٹی کمشنر جس کے
سامنے مقدمہ پیش تھا، ہمارے سلسلہ کا سخت مخالف تھا اور اس نے ضلع میں تعینات ہوتے ہی کہا تھا
کہ شخص جو ہمارے یسوع مسیح کی ہتک کرتا ہے اب تک بچاہوا ہے اسے سزا کیوں نہیں دی جاتی
مگر جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام اس کے سامنے پیش ہوئے تو اللہ تعالیٰ نے ایسا
تصرف کیا کہ آپ کی شکل دیکھتے ہی اس کا بغض دور ہو گیا اور اس نے اپنے پاس حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ و السلام کے بیٹھنے کے لئے کرسی بچھا دی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس پر
بیٹھ گئے۔مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی جو آیا ہی اسی لئے تھا کہ آپ کو ذلت کی حالت
میں دیکھے، اس نے جب دیکھا کہ آپ کرسی پر بیٹھے ہوئے ہیں تو برداشت نہ کرتے ہوئے اس
نے کپتان ڈگلس ڈپٹی کمشنر سے سوال کیا کہ مجھے بھی کرسی دی جائے۔اس نے یہ خیال کیا کہ جب
مجرم کے لئے کرسی بچھائی جاتی ہے تو گواہ کو کیوں کرسی نہیں ملے گی۔مگر کپتان ڈگلس نے جب یہ بات
سنی تو اسے سخت غصہ آیا اور اس نے غضبناک ہو کر کہا تجھے کرسی نہیں ملے گی۔مولوی محمد حسین صاحب
نے کہا میرے باپ کو لاٹ صاحب کے دربار میں کرسی ملا کرتی تھی، مجھے بھی کرسی دی جائے۔میں اہلحدیث کا ایڈووکیٹ ہوں اور میرا حق ہے کہ مجھے کرسی ملے۔تب کپتان ڈگلس
نے کہا۔بک بک مت کر پیچھے ہٹ اور سیدھا کھڑا ہو جا۔اب بجائے اس کے کہ وہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تذلیل دیکھتا خدا تعالیٰ نے اسے ذلیل کر دیا۔پھر یہ تو کمرہ
کے اندر کا واقعہ تھا۔جب مولوی صاحب باہر نکلے تو لوگوں کو یہ دکھانے کے لئے کہ گویا اندر بھی
انہیں کرسی ملی ہے، برآمدے میں ایک کرسی پڑی تھی اس پر بیٹھ گئے لیکن چونکہ نوکر وہی کچھ کرتے
ہیں جو وہ اپنے آقا کو کرتے دیکھتے ہیں۔چپڑاسی نے جب دیکھا کہ مولوی صاحب کو اندرتو کرسی
نہیں ملی اور اب برآمدے میں کرسی پر آ بیٹھے ہیں۔اسے خیال آیا کہ اگر صاحب بہادر نے دیکھ لیا
تو وہ مجھ پر ناراض ہوگا۔وہ دوڑا دوڑا آیا اور کہنے لگا آپ کو یہاں پر بیٹھنے کا حق نہیں اٹھ جائیے۔اس طرح باہر کے لوگوں نے بھی دیکھ لیا کہ مولوی صاحب کی عدالت میں کتنی عزت ہوئی۔