مقدمہ مارٹن کلارک اور محمد حسین بٹالوی کی ذلت
تذکار مہدی
تذکار مهدی )
171
روایات سید نا محمود
جب قلوب
کو پھیر دیتا ہے تو یہی فتح حقیقی فتح کہلاتی ہے پس دلوں کو فتح کرنے کی کوشش کرو اور
چاہے لوگ سختی سے پیش آئیں ، ان سے ایسی محبت اور پیار کا سلوک کرو کہ آخر وہ اس کے نتیجہ
میں ہماری جماعت میں شامل ہو جائیں۔خطبات محمود جلد 15 صفحہ 90-89 )
مقدمه مارٹن کلارک اور محمد حسین بٹالوی کی ذلت
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہم کو اسلام دیا، اخلاق فاضلہ دیئے اور نمونہ سے بتا دیا
کہ ان پر عمل ہو سکتا ہے۔پہلے خیال تھا کہ ان چیزوں پر عمل محال ہے مگر آپ نے بتا دیا کہ عمل ہو
سکتا ہے پھر بھی کئی ہیں جو فائدہ نہیں اٹھاتے۔ہم میں سے کئی جو جوش میں آ کر مخالف کو گالیاں
دینے لگ جاتے ہیں مگر آپ پر قتل کا ایک جھوٹا مقدمہ بنایا گیا۔اس وقت اس ضلع کے ڈپٹی کمشنر
کیپٹن ڈگلس تھے جو اس وقت بھی زندہ ہیں اور اب کرنل ڈگلس ہیں وہ اس قدر متعصب تھے کہ
جب اس ضلع میں آئے تو کہا کہ اس ضلع کے رہنے والا ایک شخص مسیح ہونے کا دعویٰ کرتا ہے اب
تک کیوں اسے سزا نہیں دی گئی؟ ان کی عدالت میں یہ مقدمہ پیش ہوا ایک انگریز کہلانے والے
شخص نے جو انگریز مشہور تھا مگر در اصل انگریز نہیں بلکہ پٹھان تھا۔یہ مقدمہ کیا تھا۔اس کے انگریز
کہلانے کی وجہ یہ تھی کہ پٹھان ہونے کے سبب سے اس کا رنگ انگریزوں کی طرح گورا تھا اور پھر
ایک انگریز نے اسے بیٹا بنایا ہوا تھا اس لئے لوگ اسے انگریز سمجھتے تھے۔اس کا نام مارٹن کلارک تھا
ان کا بیٹا یا بھائی ابی سینیا کی سابق حکومت میں وزیر اعظم تھا۔آپ میں سے کئی ایک نے اخباروں
میں پڑھا ہوگا کہ مسٹر مارٹن نے یہ کہا، یہ مارٹن اس مارٹن کلارک کا بیٹا ہے یا بھائی ہے، رشتہ کی تعین
میں اس وقت نہیں کر سکتا۔ان مسٹر مارٹن کلارک نے عدالت میں یہ دعویٰ کیا کہ میرے قتل کیلئے مرزا صاحب نے
ایک آدمی بھیجا ہے۔مسلمانوں میں علماء کہلانے والے بھی اس کے ساتھ اس شور میں شامل ہو
گئے۔چنانچہ مولوی محمد حسین بٹالوی صاحب تو اس مقدمہ میں آپ کے خلاف شہادت دینے کیلئے
بھی آئے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے قبل از وقت بتا دیا تھا کہ ایک مولوی
مقابل پر پیش ہوگا مگر اللہ تعالی اسے ذلیل کر یگا لیکن باوجود اس کے کہ الہام میں اس کی ذلت
تذکار مهدی )
172
نامحمودی
روایات سیّد نا محمود
کے متعلق بتا دیا گیا تھا اور الہام کے پورا کرنے کیلئے ظاہری طور پر جائز کوشش کرنا ضروری
ہوتا ہے مگر مجھے خود مولوی فضل الدین صاحب نے جو لاہور کے ایک وکیل اور اس مقدمہ میں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی طرف سے پیروی کر رہے تھے سنایا کہ جب میں نے ایک سوال
کرنا چاہا جس سے مولوی محمد حسین صاحب کی ذلت ہوتی تھی تو آپ نے مجھے اس سوال
کے پیش کرنے سے منع کر دیا۔اصل بات یہ ہے کہ مولوی محمد حسین کی والدہ کنچنی تھی اور
مقدمات میں گواہوں پر ایسے سوالات کئے جاتے ہیں کہ جن سے ظاہر ہو کہ وہ بے حیثیت آدمی
ہے۔مولوی فضل دین صاحب نے جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو وہ سوالات سنائے جو
وہ مولوی محمد حسین پر کرنا چاہتے تھے تو ان میں ایک سوال یہ بھی تھا کہ تمہاری ماں کون تھی ؟
جسے سن کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ ہم ایسے سوال کو برداشت نہیں کر سکتے۔مولوی فضل دین صاحب نے کہا کہ اس سوال سے آپ کے خلاف مقدمہ کمزور ہو جائے گا اور
اگر یہ نہ پوچھا جائے تو آپ کو مشکل پیش آئے گی اس لئے کہ گواہ اپنے آپ کو مسلمانوں کا لیڈر
ہونے کی حیثیت سے پیش کر رہا ہے اور ضروری ہے کہ ثابت کیا جائے کہ وہ ایسا معزز نہیں
مگر آپ نے فرمایا کہ نہیں ہم اس سوال کی اجازت نہیں دے سکتے۔مولوی فضل دین احمدی نہیں
تھے بلکہ حنفی تھے اور حنفیوں کے لیڈر تھے، انجمن نعمانیہ وغیرہ کے سرگرم کارکن تھے اس لئے مذہبی
لحاظ سے تعصب رکھتے تھے مگر جب کبھی غیر احمدیوں کی مجالس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
ذات پر کوئی حملہ کیا جاتا تو وہ پر زور تردید کرتے اور کہتے کہ عقائد کا معاملہ الگ ہے لیکن میں نے
دیکھا ہے کہ آپ کے اخلاق ایسے ہیں کہ ہمارے علماء میں سے کوئی بھی ان کا مقابلہ نہیں کر سکتا
اور اخلاق کے لحاظ سے میں نے بھی ایسے ایسے مواقع پر ان کی آزمائش کی ہے کہ کوئی مولوی
وہاں نہیں کھڑا ہو سکتا تھا جس مقام پر آپ کھڑے تھے۔اب دیکھو! ادھر گواہ کے ذلیل ہونے کا
الہام ہے ادھر اس کی گواہی آپ کو مجرم بناتی ہے مگر جو بات اس کی پوزیشن کو گرانے والی ہے وہ
آپ پوچھنے ہی نہیں دیتے لیکن جس خدا نے قبل از وقت مولوی محمد حسین کی ذلت کی خبر آپ کو
دی تھی اس نے ایک طرف تو آپ کے اخلاق کو دکھا کر آپ کی عزت قائم کی اور دوسری طرف
غیر معمولی سامان پیدا کر کے مولوی صاحب کو بھی ذلیل کرا دیا۔اور یہ اس طرح ہوا کہ وہی ڈپٹی کمشنر جو پہلے سخت مخالف تھا اس نے جونہی آپ کی
تذکار مهدی )
173
روایات سید نا محمود
شکل دیکھی اس کے دل کی کیفیت بدل گئی اور باوجود اس کے کہ آپ مقام ملزم کی حیثیت میں
اس کے سامنے پیش ہوئے تھے اس نے کرسی منگوا کر اپنے ساتھ بچھوائی اور اس پر آپ کو بٹھایا۔جب مولوی محمد حسین صاحب گواہی کیلئے آئے تو چونکہ وہ اس امید میں آئے تھے کہ شاید آپ
کے ہتھکڑی لگی ہوئی ہوگی یا کم سے کم آپ کو ذلت کے ساتھ کھڑا کیا ہوگا۔جب انہوں نے دیکھا
کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مجسٹریٹ نے اپنے ساتھ کرسی پر بٹھایا ہوا ہے تو وہ غصہ
سے مغلوب ہو گئے اور جھٹ مطالبہ کیا کہ مجھے بھی کرسی دی جائے۔اس پر عدالت نے کہا کہ نہیں
آپ کا کوئی حق نہیں کہ آپ کو کرسی ملے۔مولوی صاحب نے کہا کہ میں معزز خاندان سے ہوں
اور گورنر صاحب سے ملاقات کے وقت بھی مجھے کرسی ملتی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے جواب دیا کہ
ملاقات کے وقت تو چوہڑے کو بھی کرسی ملتی ہے مگر یہ عدالت ہے۔مرزا صاحب کا خاندان رئیس
خاندان ہے ان کا معاملہ اور ہے۔مولوی صاحب اس پر بھی باز نہ آئے اور کہا نہیں مجھے ضرور
کرسی ملنی چاہیئے میں اہل حدیث کا ایک ایڈووکیٹ ہوں۔اس پر ڈپٹی کمشنر کو طیش آ گیا اور اس
نے کہا کہ بک بک مت کر ، پیچھے ہٹ اور جوتیوں میں کھڑا ہو جا۔مولوی صاحب جب گواہی
دے کر باہر نکلے تو برآمدہ میں ایک کرسی پڑی تھی اس پر بیٹھ گئے کہ لوگ سمجھیں کہ شاید اندر بھی
؟
کرسی پر ہی بیٹھے تھے مگر نوکر ہمیشہ آقا کی مرضی کے مطابق چلتے ہیں۔چپڑاسی نے جب دیکھا کہ
صاحب ناراض ہیں تو اس خیال سے کہ برآمدہ میں کرسی پر بیٹھا دیکھ کر مجھ سے ناراض نہ ہوں
آ کر کہنے لگا کہ میاں ! اٹھو کر سی خالی کر دو۔وہاں سے اٹھ کر وہ باہر آئے اور ایک چادر بچھی ہوئی
تھی اس پر بیٹھ گئے اور خیال کیا کہ چلو اتنی عزت ہی سہی۔مگر چادر والے نے نیچے سے چادر کھینچتے
ہوئے کہا اٹھو! میری چادر چھوڑ دو جو عیسائیوں سے مل کر ایک مسلمان کے خلاف جھوٹی گواہی
دینے آیا ہوا سے بٹھا کر میں اپنی چادر پلید نہیں کر سکتا اور اس طرح ذلت پر ذلت ہوتی چلی گئی
مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اعلیٰ اخلاق کی وجہ سے آپ کی عزت قائم
ہوئی۔اس کے بالمقابل ہماری جماعت کے کتنے دوست ہیں جو غصہ کے موقعہ پر قابو رکھتے
ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دیکھ کر ایسے شدید دشمن کے صحیح واقعات سے بھی اس کی
تذلیل گوارہ نہیں کرتے۔خطبات محمود جلد 17 صفحہ 553 تا 556)