کپتان ڈگلس اور مولوی محمس حسین بٹالوی کی گواہی
تذکار مہدی
تذکار مهدی )
6174
کپتان ڈگلس اور مولوی محمد حسین بٹالوی کی گواہی۔روایات سید نا محمود
ابھی حال ہی میں سر ڈگلس فوت ہوئے ہیں۔جو جزائر انڈمان میں کمشنر تھے اور ایک
زمانہ میں ضلع گورداسپور کے ڈپٹی کمشنر تھے۔انہوں نے ایک دفعہ کہا کہ ایک شخص قادیان میں
بیٹا لکھتا ہے کہ میں مسیح ہوں اور اس طرح وہ ہمارے خدا کی ہتک کر رہا ہے۔آج تک اس شخص
کو کسی نے پکڑا کیوں نہیں۔اتفاقاً ایک منافق احمدی نے ایک پادری سے کچھ پیسے لئے اور
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر الزام لگایا کہ آپ نے اسے ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک کو
قتل کرنے کے لئے بھیجا ہے۔ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک اور اس کے ساتھیوں نے ڈپٹی کمشنر ضلع امرتسر کے پاس نالش
کر دی اور انہوں نے آپ کے نام وارنٹ جاری کر دیا لیکن اتفاقاً وہ وارنٹ کسی کا پی میں پڑا
رہا۔کچھ عرصہ کے بعد جب انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو توجہ دلائی کہ اتنی دیر سے مقدمہ پیش ہے۔آپ نے ایکشن کیوں نہیں لیا تو اس نے ڈپٹی کمشنر ضلع گورداسپور کولکھا کہ میں نے اتنے عرصہ
ہوا۔فلاں شخص کے نام وارنٹ جاری کیا تھا۔لیکن مجھے اس کا جواب نہیں آیا۔اس پر ڈپٹی کمشنر
ضلع گورداسپور ( سر ڈگلس) نے جواب دیا کہ میرے پاس وارنٹ آیا ہی نہیں۔دوسرے میں
آپ کو توجہ دلاتا ہوں کہ ملزم مذکور کے نام وارنٹ جاری کرنے کا اختیار آپ کو حاصل نہیں وہ
میرے علاقہ میں رہتا ہے اس لئے اگر اس کے نام وارنٹ جاری کر سکتا تھا تو میں کر سکتا تھا اس
پر ڈپٹی کمشنر ضلع امرتسر نے ساری مسل اس کے پاس بھیج دی۔یہ شخص جیسا کہ میں نے بتایا ہے
اتنا متعصب تھا کہ اس مقدمہ سے چند دن پہلے اس نے کہا تھا کہ قادیان میں ایک شخص نے مسیح
کا دعویٰ کیا ہے اور اس طرح وہ ہمارے خدا کی ہتک کر رہا ہے اس کو آج تک کسی نے پکڑا کیوں
نہیں جب مسل آئی تو مسل خواں نے کہا جناب والا یہ کیس وارنٹ کا نہیں بلکہ سمن کا کیس ہے
اس لئے وارنٹ جاری نہیں کیا جا سکتا۔سمن بھیجا جا سکتا ہے۔ان دنوں جلال الدین ایک انسپکٹر
پولیس تھے جو احمدی تو نہیں تھے لیکن بڑے ہمدرد انسان تھے انہوں نے بھی ڈپٹی کمشنر کو توجہ دلائی
کہ بڑے ظلم کی بات ہے کہ وارنٹ جاری کیا جارہا ہے یہ وارنٹ کا کیس نہیں سمن کا کیس ہے لہذا
وارنٹ کی بجائے سمن بھیجنا چاہیئے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے نام سمن جاری کیا گیا
اور انہی جلال الدین صاحب کو اس کی تعمیل کرنے کے لئے قادیان بھیجا گیا چنانچہ بعد میں مقررہ
تذکار مهدی )
6 175
روایات سید نا محمود
تاریخ پر آپ بٹالہ حاضر ہوئے جہاں ڈپٹی کمشنر صاحب دورہ پر آئے ہوئے تھے۔جب آپ عدالت میں پہنچے تو وہی ڈپٹی کمشنر جس نے چند دن پہلے کہا تھا کہ یہ شخص
خداوند یسوع کی ہتک کر رہا ہے اس کو کوئی پکڑتا کیوں نہیں اُس نے آپ کا بہت اعزاز کیا اور
عدالت میں کرسی پیش کی اور کہا آپ بیٹھے بیٹھے میری بات کا جواب دیں۔اس مقدمہ میں
مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی بھی بطور گواہ مدعی کی طرف سے پیش ہوئے عدالت کے باہر
ایک بڑا ہجوم تھا اور لوگ بڑے شوق سے مقدمہ سننے کے لئے آئے ہوئے تھے جب
مولوی محمد حسین صاحب عدالت میں پہنچے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو کرسی پر بیٹھے دیکھا تو
انہیں آگ لگ گئی وہ سمجھتے تھے کہ میں جاؤں گا تو عدالت میں مرزا صاحب کو ہتھکڑی لگی ہوئی ہو
گی اور بڑی ذلت کی حالت میں وہ پولیس قبضہ میں ہوں گے اب دیکھو یہ مقدمہ ایک انگریز
ڈپٹی کمشنر کی عدالت میں پیش ہوا تھا اور مدعی بھی ایک انگریز پادری تھا ( ڈاکٹر مارٹن کلارک کے
متعلق مشہور تھا کہ وہ انگریز ہے لیکن در حقیقت وہ کسی پٹھان کی نسل میں سے تھا جس نے ایک
انگریز سے شادی کی ہوئی تھی) اور مولوی محمد حسین صاحب جیسے مشہور عالم بطور گواہ پیش ہورہے
تھے مگر پھر بھی دشمن ناکام و نامراد رہا اور جہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا اعزاز کیا گیا
وہاں آپ کے مخالفین کو ذلت اور رسوائی کا منہ دیکھنا پڑا۔مولوی محمد حسین صاحب نے جب دیکھا
کہ آپ کو کرسی پیش کی گئی ہے تو انہوں نے کہا بڑی عجیب بات ہے کہ میں گواہ ہوں مگر مجھے
کٹہرے میں کھڑا کیا گیا ہے اور مرزا صاحب ملزم ہیں مگر انہیں کرسی دی گئی ہے اور اس طرح ان
کا اعزاز کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر کو یہ بات بُری لگی۔اس وقت انگریز مولویوں کو بہت ذلیل سمجھتے تھے
وہ کہنے لگا ہماری مرضی ہے ہم جسے چاہیں کرسی پر بٹھا ئیں اور جسے چاہیں کرسی نہ دیں۔ان کے
متعلق میں نے دیکھا ہے کہ ان کا خاندان کرسی نشین ہے اس لئے میں نے انہیں کرسی دی ہے
تمہاری حیثیت کیا ہے مولوی محمد حسین صاحب کہنے لگے کہ میں اہلِ حدیث کا ایڈووکیٹ ہوں اور
میں گورنر کے پاس جاتا ہوں تو وہ بھی مجھے کرسی دیتے ہیں ڈپٹی کمشنر کہنے لگا تو بڑا جاہل آدمی ہے
ملنے جانے اور گواہ کے طور پر عدالت میں پیش ہونے میں بہت فرق ہے ملنے کو تو کوئی چوڑھا بھی آئے
تو ہم اس کو کرسی دیتے ہیں اور تو تو اس وقت عدالت میں پیش ہے اس پر بھی مولوی محمد حسین صاحب
کو تسلی نہ ہوئی۔وہ کچھ آگے بڑھے اور کہنے لگے نہیں نہیں مجھے کرسی دینی چاہیئے ڈپٹی کمشنر کو غصہ آ
گیا اور اس نے کہا بک بک مت کر پیچھے ہٹ اور جوتیوں میں کھڑا ہو جا۔چپڑاسی تو دیکھتے
تذکار مهدی )
176
روایات سید نا محمودی
ہی ہیں کہ ڈپٹی کمشنر صاحب کی نظر کس طرف ہے چپڑاسی نے جب ڈپٹی کمشنر صاحب کے الفاظ
سنے تو اس نے مولوی محمد حسین صاحب کو بازو سے پکڑ کر جوتیوں میں لاکھڑا کیا جب مولوی
صاحب نے دیکھا کہ میری ذلت ہوئی ہے باہر ہزاروں آدمی کھڑے ہیں اگر انہیں میری اس
ذلت کا علم ہوا تو وہ کیا کہیں گے تو کمرہ عدالت سے باہر نکلے۔برآمدہ میں ایک کرسی پڑی تھی۔مولوی صاحب نے سمجھا کہ ذلت کو چھپانے کا بہترین موقع ہے جھٹ کرسی کھینچی اور اس پر بیٹھ
گئے اور خیال کر لیا کہ لوگ کرسی پر بیٹھے دیکھیں گے تو خیال کریں گے کہ مجھے اندر بھی کرسی ملی تھی
چپڑاسی نے دیکھ لیا وہ ڈپٹی کمشنر صاحب کا انداز دیکھ چکا تھا اس نے مولوی محمد حسین صاحب کو
کرسی پر بیٹھے دیکھ کر خیال کیا کہ اگر ڈپٹی کمشنر صاحب نے انہیں یہاں بیٹھا دیکھ لیا تو وہ مجھے پر
ناراض ہوں گے اس خیال کے آنے پر اس نے مولوی صاحب کو وہاں سے بھی اٹھا دیا اور کہا کہ
کرسی خالی کر دیں۔چنانچہ برآمدہ والی کرسی بھی چھوٹ گئی۔باہر آ گئے تو لوگ چادریں بچھائے
انتظار میں بیٹھے تھے کہ مقدمہ کا کیا فیصلہ ہوتا ہے ایک چادر پر کچھ جگہ خالی دیکھی تو وہاں جا کر بیٹھ
گئے یہ چادر میاں محمد بخش صاحب مرحوم بٹالوی کی تھی جو مولوی محمد حسین صاحب مربی سلسلہ کے
والد تھے اور اس وقت غیر احمدی تھے بعد میں وہ احمدی ہو گئے انہوں نے مولوی محمد حسین صاحب
کو اپنی چادر پر بیٹھے دیکھا تو غصہ میں آگئے اور کہنے لگے میری چادر چھوڑ تو نے تو میری چادر پلید
کر دی ہے تو مولوی ہو کر عیسائیوں کی تائید میں گواہی دینے آیا ہے۔چنانچہ اس چادر سے بھی
انہیں اٹھنا پڑا اور اس طرح ہر جگہ اللہ تعالیٰ نے انہیں ذلیل کیا تو دیکھو یہ آیات بینات ہیں کہ کس
طرح خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ایک دشمن کے ہاتھوں سے بری فرمایا
پھر اس پر ہی بس نہیں سر ڈگلس کو خدا تعالیٰ نے اور نشانات بھی دکھائے جو مرتے دم تک انہیں یاد
رہے اور انہوں نے خود مجھ سے بھی بیان کئے 1924 ء میں جب میں انگلینڈ گیا تو انہوں نے یہ
سارا قصہ مجھ سے بیان کیا سر ڈگلس کے ایک ہیڈ کلرک تھے جن کا نام غلام حید ر تھا وہ راولپنڈی
کے رہنے والے تھے بعد میں وہ تحصیلدار ہو گئے تھے معلوم نہیں وہ اب زندہ ہیں یا نہیں اور
زندہ ہیں تو کہاں ہیں پہلے وہ سرگودھا میں ہوتے تھے انہوں نے خود مجھے یہ قصہ سنایا اور کہا
جب ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک والا مقدمہ ہوا تو میں ڈپٹی کمشنر صاحب گورداسپور کا ہیڈ کلرک تھا
جب عدالت ختم ہوئی تو ڈپٹی کمشنر صاحب نے کہا ہم فوراً گورداسپور جانا چاہتے ہیں تم ابھی جا
کر ہمارے لئے ریل کے کمرہ کا انتظام کرو چنانچہ میں مناسب انتظامات کرنے کے لئے ریلوے اسٹیشن
تذکار مهدی )
177
روایات سید نا محمود
پر آ گیا میں اسٹیشن سے باہر نکل کر برآمدہ میں کھڑا تھا تو میں نے دیکھا کہ سر ڈگلس سڑک پر ٹہل
رہے ہیں وہ کبھی ادھر جاتے ہیں اور کبھی ادھر۔ان کا چہرہ پریشان ہے میں ان کے پاس گیا اور کہا
صاحب آپ باہر پھر رہے ہیں میں نے ویٹنگ روم میں کرسیاں بچھائی ہوئی ہیں آپ وہاں
تشریف رکھیں۔وہ کہنے لگے منشی صاحب آپ مجھے کچھ نہ کہیں میری طبیعت خراب ہے میں نے
کہا کچھ بتا ئیں تو سہی آخر آپ کی طبیعت کیوں خراب ہو گئی ہے تاکہ اس کا مناسب علاج کیا جا
سکے۔اس پر وہ کہنے لگے جب سے میں نے مرزا صاحب کی شکل دیکھی ہے اس وقت سے مجھے
یوں نظر آتا ہے کہ کوئی فرشتہ مرزا صاحب کی طرف ہاتھ کر کے مجھ سے کہہ رہا ہے کہ مرزا صاحب
گنہ گار نہیں ان کا کوئی قصور نہیں۔پھر میں نے عدالت کو ختم کر دیا اور یہاں آیا تو اب ٹہلتا ٹہلتا
جب اس کنارے کی طرف نکل جاتا ہوں تو وہاں مجھے مرزا صاحب کی شکل نظر آتی ہے اور وہ کہتے ہیں
میں نے یہ کام نہیں کیا یہ سب جھوٹ ہے پھر میں دوسری طرف جاتا ہوں تو وہاں بھی مرزا صاحب
کھڑے نظر آتے ہیں اور وہ کہتے ہیں یہ سب جھوٹ ہے میں نے یہ کام نہیں کیا۔اگر میری یہی
حالت رہی تو میں پاگل ہو جاؤں گا۔میں نے کہا صاحب آپ چل کر ویٹنگ روم میں بیٹھئے۔سپرنٹنڈنٹ پولیس بھی آئے ہوئے ہیں وہ بھی انگریز ہیں ان کو بلا لیتے ہیں شاید ان کی باتیں سن
کر آپ تسلی پا جائیں۔سپرنٹنڈنٹ صاحب پولیس کا نام لیمار چنڈ تھا۔سر ڈگلس نے کہا انہیں
بلوالو۔چنانچہ میں انہیں بلالا یا۔جب وہ آئے تو سر ڈگلس نے ان سے کہا دیکھو یہ حالات ہیں
میری جنون کی سی حالت ہو رہی ہے میں اسٹیشن پر ٹہلتا ہوں اور گھبرا کر اس طرف جاتا ہوں تو
وہاں کنارے پر مرزا صاحب کھڑے نظر آتے ہیں اور ان کی شکل مجھے کہتی ہے کہ میں بے گناہ
ہوں مجھ پر جھوٹا مقدمہ کیا گیا ہے پھر دوسری طرف جاتا ہوں تو وہاں کنارے پر مجھے مرزا صاحب
کی شکل نظر آتی ہے اور وہ کہتی ہے کہ میں بے گناہ ہوں یہ سب کچھ جھوٹ ہے جو کیا جا رہا ہے
میری یہ حالت پاگلوں کی سی ہے اگر تم اس سلسلہ میں کچھ کر سکتے ہو تو کرو ورنہ میں پاگل ہو جاؤں
گا۔لیمار چنڈ نے کہا اس میں کسی اور کا قصور نہیں آپ کا اپنا قصور ہے آپ نے گواہ کو پادریوں
کے حوالہ کیا ہوا ہے۔وہ لوگ جو کچھ اسے سکھاتے ہیں وہ عدالت میں آکر بیان کر دیتا ہے
آپ اسے پولیس کے حوالہ کریں اور پھر دیکھیں کہ وہ کیا بیان دیتا ہے چنانچہ اسی وقت سر ڈگلس
نے کاغذ قلم منگوایا اور حکم دے دیا کہ عبدالحمید کو پولیس کے حوالہ کیا جائے اور حکم کے مطابق
عبد الحمید کو پادریوں سے لے لیا گیا اور پولیس کے حوالہ کر دیا گیا دوسرے دن یا اسی دن اس نے
178
روایات سیّد نا محمود
تذکار مهدی )
فوراً اقرار کر لیا کہ میں جھوٹ بولتا رہا ہوں لیمار چنڈ کا بیان ہے کہ میں نے اسے سچ سچ بیان دینے
کے لئے کہا تو اس نے پہلے تو اصرار کیا کہ واقعہ بالکل سچا ہے۔مرزا صاحب نے مجھے ڈاکٹر ہنری
مارٹن کلارک کے قتل کرنے کے لئے بھیجا تھا لیکن میں نے سمجھ لیا کہ یہ شخص پادریوں سے ڈرتا ہے
چنانچہ میں نے کہا۔میں نے ڈپٹی کمشنر صاحب سے حکم لے لیا ہے کہ اب تمہیں پادریوں کے
پاس نہیں جانے دیا جائے گا اب تم پولیس کی حوالات میں ہی رہو گے تو وہ میرے پاؤں پر گر گیا
اور کہنے لگا۔صاحب مجھے بچالو میں اب تک جھوٹ بولتا رہا ہوں اس نے مجھے بتایا کہ صاحب
آپ دیکھتے نہیں تھے کہ جب میں گواہی کے لئے عدالت میں پیش ہوتا تھا تو میں ہمیشہ ہاتھ کی
طرف دیکھتا تھا اس کی وجہ یہ تھی۔کہ جب پادریوں نے مجھے کہا کہ جاؤ اور عدالت میں بیان دو کہ
مجھے مرزا صاحب نے ہنری مارٹن کلارک کے قتل کے لئے بھیجا تھا اور امرتسر میں مجھے فلاں مستری
کے گھر میں جانے کے لئے ہدایت دی تھی ( یہ دوست مستری قطب الدین صاحب تھے جن کا
ایک پوتا اس وقت جامعہ احمدیہ میں پڑھتا ہے ) تو میں نے کہا میں تو وہاں کے احمدیوں کو جانتا بھی
نہیں مجھے اس کا نام یاد نہیں رہے گا (اس پر مستری صاحب کا نام کوئلہ کے ساتھ میری ہتھیلی پر لکھ
دیتے تھے جب میں گواہی دینے آتا تھا اور ڈپٹی کمشنر صاحب مجھ سے دریافت کرتے تھے کہ
تمہیں امرتسر میں کسی کے گھر بھیجا گیا تھا تو میں ہاتھ اٹھاتا تھا۔اور اس پر سے نام دیکھ کر کہہ دیتا تھا
کہ مرزا صاحب نے مجھے فلاں احمدی کے پاس بھیجا تھا غرض اس نے ساری باتیں بتا دیں اور
سر ڈگلس نے اگلی پیشی پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بری کر دیا۔تو دیکھو یہ سب واقعات ہمارے لئے آیات بینات ہیں لیکن اللہ تعالیٰ نے سرڈگلس کے
لئے اور آیات بینات بھی پیدا کیں۔ایک آیت بینہ یہ تھی کہ انہیں ٹہلتے ٹہلتے حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی تصویر نظر آتی تھی اور وہ تصویر
کہتی تھی کہ میں بے گناہ ہوں میرا کوئی قصور نہیں پھر
انہوں نے خود مجھے سنایا کہ ایک دن میں گھر میں بیٹھا ہوا تھا اور ایک ہندوستانی آئی سی ایس آیا
ہوا تھا اس نے مجھ سے دریافت کیا کہ آپ اپنی زندگی کے عجیب حالات میں سے کوئی ایک
واقعہ بتا ئیں تو میں نے اسے یہی مرزا صاحب والا واقعہ سنایا میں یہ واقعہ سنا رہا تھا کہ بہرے
نے ایک کارڈ لا کر دیا اور کہا باہر ایک آدمی کھڑا ہے جو آپ سے ملنا چاہتا ہے۔میں نے کہا
اس کو اندر بلا لو جب وہ شخص اندر آیا۔تو میں نے کہا نو جوان میں آپ کو جانتا نہیں آپ کون
ہیں اس نوجوان نے کہا آپ میرے والد کو جانتے ہیں آپ ان کے واقف ہیں ان کا نام
تذکار مهدی )
179
روایات سید نا محمود۔پادری وارث دین تھا میں نے کہا ہاں میں ابھی ان کا ذکر کر رہا تھا وہ نو جوان کہنے لگا ابھی تار
آئی ہے کہ وہ فوت ہو گئے ہیں۔وارث دین ایک پادری تھا جس نے ڈاکٹر مارٹن کلارک کو
خوش کرنے کے لئے اس کی طرف سے یہ ساری کارروائی کی تھی مگر خدا تعالیٰ نے ڈپٹی کمشنر
صاحب پر حق کھول دیا اور خود جو گواہ تھا اس نے بھی اقرار کر لیا۔کہ جو کچھ کیا جا رہا ہے۔یہ
سب جھوٹ ہے مگر عین اس وقت جب سر ڈگلس وارث دین کا ذکر کر رہے تھے اس کے بیٹے کا
وہاں آنا اور اپنے والد کی وفات کی خبر دینا عجیب اتفاق تھا سر ڈگلس اپنی موت تک جس احمدی
کو بھی ملتے رہے، اسے یہ واقعہ بتاتے رہے انہوں نے مجھے بھی یہ واقعہ سنایا چوہدری فتح محمد
صاحب اور چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب کو بھی یہ واقعہ سنایا 1924ء میں جب میں وہاں گیا
تھا تو ان کی صحت اچھی تھی یہ 32 سال قبل کی بات ہے اب وہ 93 سال کی عمر میں فوت ہوئے
ہیں اس لحاظ میں 1924ء میں ان کی عمر 61 سال تھی اس دفعہ جب میں انگلینڈ گیا تو میں نے
انہیں بلایا تو انہوں نے معذرت کر دی اور کہا میں اب بڑھا ہو گیا ہوں اور بہت کمزور ہوں
اب میرے لئے چلنا پھرنا مشکل ہے اب سنا ہے کہ وہ فوت ہو گئے ہیں تو مجھے افسوس ہوا کہ
موٹر ہمارے پاس
تھی ہم موٹر میں ہی انہیں منگوا لیتے یا ان کے گھر چلے جاتے تو یہ آیات بینات
ہیں جن کے ذریعہ اللہ تعالیٰ دنیا میں اپنے انبیاء کی سچائی ظاہر کرتا رہتا ہے مومن کو چاہیئے کہ وہ
بچے معنوں میں مومن بننے کی کوشش کرے اگر وہ حقیقی مومن بنے تو اللہ تعالیٰ ضرور غیب سے
ایسے حالات پیدا کرتا ہے جس سے اس کا ایمان تازہ ہوتا رہتا ہے اور در حقیقت ایسے ایمان
کے بغیر کوئی مزہ بھی نہیں جس ایمان نے آنکھیں نہ کھولیں اور انسان کو اندھیرے میں رکھا اس
کا کیا فائدہ۔جو اس جہاں میں اندھا رہے گا وہ دوسرے جہاں میں بھی اندھا رہے گا اور جسے
اس جہان میں آیات بینات نظر نہیں آتیں اس کو اگلے جہان میں بھی آیات بینات نظر نہیں
آئیں گی۔اس دنیا میں آیات بینات نظر آئیں تو دوسری دنیا میں بھی آیات بینات نظر آتی
ہیں۔پس مومن کو ہمیشہ دعاؤں اور ذکر الہی میں لگے رہنا چاہیے کہ وہ دن اسے نصیب ہو
جب اللہ تعالی اسلام اور اپنے ذات کی سچائی اس کے لئے کھول دے اور اس کو محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کا منور چہرہ اور خدا تعالیٰ کا نورانی چہرہ نظر آ جائے۔جب یہ ہو جائے تو پھر
رات اور دن اور سال تکلیف کے سال ہوں یا خوشی کے سال ہوں۔اس کے لئے برابر ہو
جاتے ہیں اور چاہے کچھ بھی ہو۔ایسا آدمی ہمیشہ خوش رہتا ہے اور مطمئن رہتا ہے وہ کسی سے
تذکار مهدی )
180
روایات سید نا محمود
ڈرتا نہیں جیسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر جب کرم دین بھینی والا مقدمہ ہوا تو مجسٹریٹ
ہندو تھا آریوں نے اسے ورغلایا اور کہا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ضرور کچھ سزا
دے اور اس نے ایسا کرنے کا وعدہ بھی کر لیا۔خواجہ کمال الدین صاحب نے یہ بات سنی تو وہ
ڈر گئے وہ کہنے لگے حضور بڑے فکر کی بات ہے آریوں نے مجسٹریٹ سے کچھ نہ کچھ سزا دینے
کا وعدہ لے لیا ہے آپ کسی طرح قادیان تشریف لے چلیں گورداسپور میں مزید عرصہ نہ
ٹھہریں اگر آپ گورداسپور میں ٹھہرے تو مجسٹریٹ نے کل آپ کو کوئی نہ کوئی سزا ضرور دے
دینی ہے حضرت صاحب نے فرمایا خواجہ صاحب اگر میں قادیان چلا جاؤں تو وہاں سے بھی
مجھے پکڑا جاسکتا ہے پھر میں کہاں جاؤں مجسٹریٹ کو اختیارات حاصل ہیں اگر قادیان گیا تو
وہاں بھی وارنٹ آ سکتے ہیں اور وہاں سے کسی دوسری جگہ گیا تو وہ بھی محفوظ جگہ نہ ہو گی وہاں
بھی وارنٹ جاری کیے جا سکتے ہیں پھر میں کہاں کہاں بھاگتا پھروں گا خواجہ صاحب کہنے لگے
حضور آریوں نے مجسٹریٹ سے کچھ نہ کچھ سزا دینے کا وعدہ لے لیا ہے اس وقت حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام لیٹے ہوئے تھے آپ اُٹھ کر بیٹھ گئے اور فرمایا خواجہ صاحب آپ کیوں
پریشان ہو گئے ہیں خدا تعالیٰ کے شیر پر کون ہاتھ ڈال سکتا ہے چنانچہ یہی ہوا۔دو مجسٹریٹ تھے
جن کی عدالت میں مقدمہ پیش ہوا۔ان دونوں کو بڑی سخت سزا ملی ان میں سے ایک تو معطل
ہوا اور ایک کا بیٹا پاگل ہو گیا اور چھت پر سے چھلانگ مار کر مر گیا پھر اس پر یہ اثر تھا میں دلی جا
رہا تھا کہ وہ لدھیانہ کے اسٹیشن پر مجھے ملا اور کہنے لگا۔دعا کریں میرا ایک اور بیٹا ہے خدا تعالیٰ
اسے بچالے مجھ سے بہت غلطیاں ہوئیں ہیں غرض حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وہ بات
پوری ہوئی کہ خدا تعالیٰ کے شیر پر کون ہاتھ ڈال سکتا ہے اور آریوں کو ان کے مقصد میں
کامیابی نہ ہوئی پس اگر انسان اللہ تعالیٰ کا ہو جائے تو پھر دنیا کی ہر شے اس کی ہو جاتی ہے
جیسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے الہا نا فرمایا کہ جے تو میرا ہور ہیں
سب جگ تیرا ہو۔یعنی اگر تو خدا تعالیٰ کا ہو جائے تو سب جہاں تیرا ہو جائے گا دنیا کے کوئی
چیز تمہیں ضر ر نہیں پہنچا سکے گی اور کوئی دشمن تمہارے خلاف کوئی شرارت نہیں کر سکے گا پس تم
اللہ تعالیٰ کے بنو اور دعا کرتے رہو تا کہ تم اللہ تعالیٰ کے ہو جاؤ اور اس طرح تم بھی امن میں آ
جاؤ اور تمہاری اولاد اور دوسرے عزیز اور دوست بھی امن میں آ جائیں یاد رکھو جب تک
جماعت امن میں نہیں رہے گی تم بھی امن میں نہیں رہ سکتے اور جماعت اسی و