میرے آقاؐ کا گالیاں دیتا ہے اور مجھے سلام کرتا ہے
تذکار مہدی
تذکار مهدی )
181
روایات سید نا محمود
سکتی ہے جب تمہاری آئندہ نسل امن میں ہو۔الفضل 30 / مارچ 1957 ء جلد 46/11 نمبر 77 صفحہ 5 تا 7 ) |
میرے آقا کو گالیاں دیتا ہے اور مجھے سلام کرتا ہے
میں اس کے متعلق بعض واقعات سناتا ہوں، پنڈت لیکھر ام آریوں کے ایک مشہور مبلغ
تھے۔ان سے اسلام کے متعلق حضرت مرزا صاحب کی خط و کتابت ہوتی رہی۔چونکہ ان کی طبیعت
میں سختی تھی اس لئے انہوں نے رسول کریم ﷺ کے متعلق سخت اور ناشائستہ الفاظ استعمال کئے
جیسا کہ ان کی کتاب ”کلیات آریہ مسافر سے ظاہر ہے۔حضرت مرزا صاحب کو جو دلائل کا
جواب دلائل سے دینے میں کبھی نہ تھکنے والے تھے۔ایسے الفاظ سن کر بہت تکلیف ہوئی۔ایک دفعہ جب لاہور گئے تو پنڈت لیکھرام ملنے کے لئے آئے اور سامنے آ کر سلام
ہا۔آپ نے ادھر سے منہ پھیر لیا۔پھر وہ دوسری طرف آئے لیکن آپ نے توجہ نہ کی۔اس پر
سمجھا گیا کہ شاید آپ کو معلوم نہیں یہ کون ہے اور بتایا گیا کہ یہ پنڈت لیکھرام ہیں اور آپ کو سلام
کہتے ہیں۔آپ نے فرمایا اسے شرم نہیں آتی میرے آقا " کو تو گالیاں دیتا ہے اور مجھے سلام کرتا
ہے۔پنڈت لیکھرام کی جو عزت آریوں میں تھی اس کی وجہ سے بڑے بڑے لوگ ان سے ملنا اپنی
عزت سمجھتے تھے لیکن حضرت مرزا صاحب کی غیرت دیکھئے پنڈت صاحب خود ملنے کے لئے آتے
ہیں مگر آپ فرماتے ہیں پہلے میرے آقا کو گالیاں دینا چھوڑ دے تب میں ملوں گا۔اسی طرح ایک اور واقعہ ہے۔حضرت مرزا صاحب کا سلوک اپنی اولاد سے ایسا اعلیٰ
درجہ کا تھا کہ قطعا خیال نہیں کیا جا سکتا تھا کہ آپ کبھی ناراض بھی ہو سکتے ہیں۔ہم جب چھوٹے
ہوتے تھے تو یہ سمجھا کرتے تھے کہ حضرت صاحب کبھی غصے ہوتے ہی نہیں۔میرے بچپن کے
زمانہ کا ایک واقعہ ہے مولوی عبد الکریم صاحب جو اسی جگہ کے ایک عالم تھے اور جنہیں پرانے
لوگ جانتے ہوں گے وہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت مرزا صاحب نے ایک دفعہ مجھے کہا میری
پہلی میں درد ہے جہاں ٹکور کی گئی لیکن آرام نہ ہوا۔آخر دیکھا گیا تو معلوم ہوا کہ آپ کی جیب
میں اینٹ کا ایک روڑا پڑا تھا جس کی وجہ سے پہلی میں درد ہو گیا۔پوچھا گیا کہ حضور یہ کس طرح
آپ کی جیب میں پڑ گیا۔فرمایا محمود نے مجھے یہ اینٹ کا ٹکڑا دیا تھا کہ سنبھال کر رکھنا میں نے
جیب میں ڈال لیا کہ جب مانگے گا نکال دوں گا۔مولوی صاحب نے کہا حضور مجھے دے دیجئے
تذکار مهدی )
182
روایات سید نا محمود
میں رکھ چھوڑوں۔فرمایا نہیں میں اپنے پاس ہی رکھوں گا۔تو آپ کی اولاد سے ایسی محبت تھی۔آپ ہم سب سے ہی بہت پیار اور محبت کرتے تھے لیکن خاص کر ہمارے سب سے چھوٹے
بھائی سے آپ کو ایسی محبت تھی کہ ہم سمجھتے تھے سب سے زیادہ اسی سے محبت کرتے ہیں۔ایک
دن میں جب باہر سے آیا تو دیکھا کہ چھوٹے بھائی کے جسم پر ہاتھ کی پانچوں انگلیوں کے نشان
پڑے ہوئے تھے۔دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ بچپن کی نا تجھی سے اس کے منہ سے کوئی ایسی
بات نکل گئی تھی جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان کے خلاف تھی۔اس پر حضرت صاحب
نے اس زور سے اسے مارا کہ اس کے بدن پر نشان پڑ گئے۔حضرت مرزا صاحب کی زندگی کا
یہ نہایت ہی چھوٹا اور معمولی واقعہ ہے لیکن اس کو سامنے رکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ آج کل
مسلمانوں کے دلوں میں اسلام کی کس قدر عزت ہے۔اکثر لوگ ایسے دیکھے جاتے ہیں جو
مخالفین کے لیکچروں میں جاتے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق خوشی سے گالیاں سنتے
ہیں۔بعض جوش میں آ کر آگے سے گالیاں دینا شروع کر دیتے ہیں۔مگر یہ بھی درست نہیں اور
اکثر بیٹھے سنتے رہتے ہیں۔لاہور میں آریوں کا ایک جلسہ ہوا جس میں شامل ہونے کی دعوت
حضرت مرزا صاحب کو بھی دی گئی اور بانیان جلسہ نے اقرار کیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے متعلق کوئی برا لفظ استعمال نہیں کیا جائے گا لیکن جلسہ میں سخت گالیاں دی گئیں ہماری
جماعت کے کچھ لوگ بھی وہاں گئے تھے جن میں حضرت مولوی نورالدین صاحب بھی تھے جن
کی حضرت مرزا صاحب خاص عزت کیا کرتے تھے جب آپ نے سنا کہ جلسہ میں رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دی گئی ہیں تو مولوی صاحب کو کہا۔وہاں بیٹھا رہنا آپ کی غیرت
نے کس طرح گوارہ کیا کیوں نہ آپ اٹھ کر چلے آئے؟ اس وقت آپ ایسے جوش میں تھے کہ
خیال ہوتا تھا کہ مولوی صاحب سے بالکل ناراض ہو جائیں گے۔مولوی صاحب نے کہا حضور
غلطی ہو گئی۔آپ نے فرمایا یہ کیا غلطی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دی
جائیں اور آپ وہاں بیٹھے رہیں۔غرض ایسے بیسیوں واقعات ہیں جن سے ثابت ہے کہ حضرت مرزا صاحب کی ساری
زندگی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت اور توقیر کے لئے وقف تھی۔( تقریر سیالکوٹ۔انوار العلوم جلد 5 صفحہ 115 تا 113)