جنگ مقدس

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
189
روایات سید نا محمود
حضرت خلیفتہ المسیح اول کے بعض شاگر د بھی وہاں رہا کرتے تھے اور چونکہ ان دنوں بہت کم لوگ
ہوا کرتے تھے اس لئے عام طور پر جو لوگ وہاں آتے تھے۔حضرت خلیفہ اسیح اول کے شاگرد
بن جاتے تھے یہی مدرسہ تھا اور حضرت خلیفہ اول ہی پڑھایا کرتے تھے۔اس کے علاوہ اور کوئی
مدرسہ نہیں تھا۔وہ لوگ آپ کے شاگر د بھی ہوتے تھے اور سلسلہ کے خادم بھی ہوتے تھے۔مجھے
خوب یاد ہے کہ میں چھوٹا سا تھا کہ جب آٹھم کی پیشگوئی کا وقت پورا ہوا۔غالبا یہ 1894ء کے
آخریا 1895ء کے شروع کی بات ہے۔میں اس وقت ساڑھے پانچ یا چھ سال کا تھا۔ابھی تک
وہ نظارہ مجھے یاد ہے۔اس وقت تو میں اسے نہیں سمجھتا تھا کیونکہ میری عمر بہت چھوٹی تھی۔لیکن
اب واقعات سے میں سمجھتا ہوں کہ جس دن آتھم کی پیشگوئی کے پوری ہونے کا آخری دن تھا۔یعنی پندرہ مہینے ختم ہونے تھے۔اس دن اتنا کہرام مچا ہوا تھا کہ لوگ رو رو کر چیخیں مار رہے تھے اور
دعا کرتے تھے کہ خدایا! آتھم مر جائے۔یہ عصر کے بعد اور مغرب سے پہلے کی بات ہے۔پھر
نماز کا وقت ہوا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے نماز پڑھائی اور نماز کے بعد آپ مجلس
میں بیٹھ گئے گو اس عمر میں میں باقاعدہ مجلس میں حاضر نہیں ہوتا تھا۔لیکن کبھی کبھی مجلس میں بیٹھ
جاتا تھا۔اس دن میں بھی مجلس میں بیٹھ گیا۔اس دن جو لوگ رو رو کر دعائیں کرتے رہے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان کے فعل پر ناراضگی کا اظہار کیا اور فرمایا کیا خدا تعالیٰ
سے بھی بڑھ کر کسی انسان کو اس کے کلام کے لئے غیرت ہو سکتی ہے۔خدا تعالیٰ نے جب یہ
بات کہی ہے کہ ایسا ہوگا تو پھر ہمیں ایمان رکھنا چاہئے کہ ایسا ضرور ہوگا اور اگر ہم نے خدا تعالیٰ
کی بات کو غلط سمجھا ہے تو خدا تعالیٰ اس بات کا پابند نہیں ہوسکتا کہ وہ ہماری غلطی کے مطابق فیصلہ
کرے۔ہمارا کام صرف اتنا ہے کہ جب ہم نے ایک شخص کو راستباز مان لیا ہے تو اس کی باتوں
پر یقین رکھیں۔غرض مومن کا کام یہ ہے کہ وہ خدا تعالیٰ پر توکل کرے۔خدا تعالی کی بات
بہر حال پوری ہو کر رہتی ہے۔جنگ مقدس
خطبات محمود جلد 30 صفحه 110-109 )
ہماری کامیابی کی جڑ اور راز یہی مسلمانوں کی حالت ہے جو ہمارے لئے سب سے
زیادہ تکلیف دہ ہے کیونکہ یہی سب سے زیادہ ہماری ترقی میں محمد اور معاون ہے اور ان کو جانے

تذکار مهدی )
190
روایات سید نامحمود
دینے کا یہ مطلب ہے کہ جو لوگ آسانی اور سہولت سے ہمارے ہاتھ میں آ سکتے ہیں۔ان میں
سے چار پانچ لاکھ کو ہم جانے دے رہے ہیں اور یہ اتنی ہی تعداد نہیں ہے۔اب تو آریہ بھی ان
کی تعداد 33 - 33لاکھ مان رہے ہیں۔شردھانند نے اپنی ایک تقریر میں اتنی تعداد تسلیم کی ہے
اور یہ آہستہ آہستہ ان لوگوں کی تعداد ظاہر کر رہے ہیں تا کہ مسلمان زیادہ نہ گھبرا جائیں اور واقف کار
ان لوگوں کی تعداد ایک کروڑ بتاتے ہیں۔اتنی بڑی تعداد جو افغانستان کی ساری آبادی سے دوگنی
ہے۔اس کو ضائع ہونے دینا قطعاً ہوشیاری اور دانائی کے خلاف ہے۔پھر حضرت مسیح موعود کا
طریق ہم دیکھتے ہیں۔تو معلوم ہوتا ہے کہ ایسے موقع پر آپ یہ نہ کہتے کہ یہ ہمارے سب سے
بڑے دشمن ہیں۔انہیں تباہ ہونے دو۔وہ لوگ بیشک ہم سے دشمنی اور عداوت کریں۔ہمیں دکھ
اور تکالیف دیں۔مگر یہ بھی تو یا د رکھو کہ اوروں کی نسبت یہی لوگ آسانی سے ہمارے قابو میں
آ سکتے ہیں۔ہماری اصل غرض یہی ہے کہ جس کام کے لئے ہم کھڑے ہوئے ہیں۔وہ ہو جائے اور
یہ لوگ چونکہ اس کام کے ہونے میں سب سے زیادہ مد ہیں۔اس لئے ان کا بچانا ہمارا فرض ہے۔کتاب جنگ مقدس جس میں آٹھم کے ساتھ مباحثہ چھپا ہے۔یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا
مباحثہ اس وقت ہوا جبکہ آپ نے مسیح موعود ہونے کا اعلان کر دیا تھا اور مولوی آپ کے کافر
ہونے کا اعلان کر چکے تھے اور فتوے دے چکے تھے کہ آپ واجب القتل ہیں! ایسے موقعہ
پر ایک غیر احمدی کا عیسائی سے مقابلہ ہوتا ہے اس نے حضرت صاحب سے درخواست کی تھی کہ
آپ مقابلہ کریں۔اس پر حضور ( علیہ السلام) جھٹ کھڑے ہو گئے۔آپ نے اس وقت یہ نہ کہا
عیسائی ہمارے ایسے دشمن نہیں ہیں جیسے غیر احمدی ہیں بلکہ آپ مباحثہ کیلئے چلے گئے اور قادیان
سے باہر چلے گئے۔یہ تو اس وقت کا ذکر ہے۔جب مخالفت زوروں پر تھی اور دعوے کی ابتدا تھی۔لیکن اب
اس وقت کا ذکر سناتا ہوں۔جب دعوے اپنے کمال کو پہنچ گیا تھا اور مخالفت کم ہوگئی تھی۔عیسائیوں کو 1906ء میں خاص جوش پیدا ہوا۔اور انہوں نے بڑے زور سے تبلیغ
شروع کی۔بریلی میں کوئی شخص تھا۔عیسائیوں نے ینابیع الاسلام کتاب کے ذریعہ اسے خراب
کرنا چاہا۔اس کے دل میں اس کتاب کو پڑھ کر اسلام کے متعلق شکوک پیدا ہو گئے۔اس نے

آج 10 میں سے 10 باقی