چھوٹی سی نیکی سے برکتیں

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
196
روایات سید نا محمود
ظہر کی نماز میں 8 بار سورہ فاتحہ پڑھی جاتی ہے کیونکہ دوسنتیں پہلے پڑھی جاتی ہیں۔پھر چار فرض
پڑھے جاتے ہیں اور پھر دوسنتیں پڑھی جاتی ہیں۔گو فرض نماز سے پہلے چار سنتیں بھی پڑھ لی
جاتی ہیں۔لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہمیشہ دوسنتیں ہی پڑھا کرتے تھے۔پس
آٹھ رکعتیں ظہر کی ہوئیں۔اس کے بعد عصر کی چار رکعتیں ہیں۔مغرب
کی پانچ رکعتیں ہیں۔عشاء کی چھ رکعتیں اور تین وتر ہیں اور آٹھ رکعتیں نماز تہجد کی ہیں۔یہ کل 34 رکعات بنتی ہیں
جن میں سورۃ فاتحہ روزانہ پڑھی جاتی ہیں۔گویا اس سورۃ کی عظمت اس بات سے ظاہر ہے کہ
مسلمان اسے روزانہ 34 بار پڑھتا ہے۔(الفضل 11 جنوری 1959 ءجلد 48/13 نمبر 10 صفحہ 2)
السلام علیکم کرنے میں پہل
ناظر کو اگر کسی نے سلام نہیں کہا تھا تو بجائے اس کے کہ اس پر اعتراض کرتا اسے چاہئے تھا
کہ خود سلام کہنے میں پہل کرتا کیونکہ سلام کرنے کا حکم دونوں کے لئے یکساں ہے۔میں نے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے ایک شعر سنا ہوا ہے کہ
وہ
نہ آئے تو تو ہی چل اے میر
تیری کیا اس میں شان گھٹتی ہے
اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا حکم ایک بھائی نہیں مانتا تو کیوں نہ ہم خود اس پر عمل
کر لیں۔پس اگر شکایت درست ہے تو یہ فعل عقل کے خلاف اور اخلاق سے گرا ہوا ہے یہ کہیں
حکم نہیں کہ سلام صرف چھوٹا کرے بڑا نہ کرے۔اگر ماتحت نے نہیں کیا تو افسر خود پہلے کر
دے۔میرا اپنا یہ طریق ہے کہ جب خیال ہوتا ہے تو میں خود پہلے سلام کہہ دیتا ہوں۔بعض دفعہ
خیال نہیں ہوتا تو دوسرا کر دیتا ہے۔ایسی باتوں میں ناظروں کو اعتراض کرنے کی بجائے خود
نمونہ بننا چاہئے۔خطبات محمود جلد 22 صفحہ 173)
چھوٹی سی نیکی سے برکتیں
ہمارا یہ زمانہ بھی وہی ہے جبکہ روحانی ترقی کی طرف قدم اٹھانے والا بہاؤ کی طرف
تیرنے والے کا حکم رکھتا ہے کیونکہ اس وقت خدا تعالیٰ کا منشاء ہے کہ خاص طور پر روحانی حکومت
قائم کی جائے اسی روحانی حکومت کے قیام کے لئے خدا تعالیٰ نے اپنا مامور بھیجا ہے۔اتنے لمبے

تذکار مهدی )
197
روایات سید نا محمود
انتظار کے بعد کہ دنیا اس کا انتظار کرتے کرتے تھک گئی تھی۔رسول کریم ﷺ کی وفات کے
بعد لوگوں نے انتظار کرنا شروع کیا کہ اب مسیح آتا ہے، اب مسیح آتا ہے۔جب بھی ان پر کوئی بلا
آئی انہوں نے سمجھا کہ اس کو دور کرنے کے لئے مہدی اور مسیح آئے گا۔جب بھی وہ کسی مصیبت
میں پھنسے ان کی نظریں اس امید کے ساتھ آسمان کی طرف اٹھیں کہ شاید ہمیں اس مصیبت سے
نکالنے کے لئے مسیح آجائے لیکن خدا نے اس نعمت کو تمہارے زمانہ کے لئے مقدر کیا ہوا تھا۔پس
یہ کتنا عظیم الشان فضل ہے کہ بغیر اس کے کہ ہماری طرف سے کوئی کوشش ہو بغیر اس کے کہ ہمارا
کوئی استحقاق ہو اللہ تعالیٰ نے اس نعمت کو ہم میں نازل کیا جس طرح تمام
دنیا محمد ﷺ کی آمد کی
منتظر تھی مگر اس شدید انتظار کے بعد عرب کے لوگوں کو یہ نعمت عطا کی گئی اور یہودی اس حسد کی
وجہ سے جل اٹھے کہ یہ نعمت انہیں کیوں ملی ہمیں کیوں نہیں ملی۔حالانکہ یہ خدا کی دین تھی اور وہ
جسے چاہتا ہے دیتا ہے۔اسی طرح خدا تعالیٰ کے فضل نے ہم میں وہ شخص بھیجا جس کے زمانہ کا
انبیاء تک شوق سے انتظار کرتے چلے آئے تھے۔دوسروں کا کیا کہنا ہے خود رسول کریم علی
کے شوق کو دیکھو۔آپ فرماتے ہیں۔اگر تمہیں مہدی کے مبعوث ہونے کی خبر ملے تو اس کے
پاس اگر تمہیں گھٹنوں کے بل چل کر بھی جانا پڑے تو جاؤ اور اس کی بیعت کرو۔پھر آپ نے
فرمایا۔اگر تمہیں مسیح مل جائے تو میرا بھی اس سے سلام کہنا۔اس خادم کی کیا شان ہے جس کو
سلام کہنے کا آقا اتنا مشتاق ہے کہ وہ لوگوں سے کہتا ہے میرا سلام یا درکھنا اور اسے بھول نہ جانا۔پھر سوچو۔جس شخص کو سلام کہنے کا محمد ﷺ کو اس قدر اشتیاق تھا اُس کی امت کے دلوں میں اس
کے متعلق کتنا بڑا اشتیاق پیدا ہونا چاہئے تھا اور اس نعمت کے ملنے پر انہیں کتنا خوش ہونا چاہئے تھا۔مجھے یاد ہے ایک دفعہ کوئی شخص باہر سے آیا۔غالبا وہ گجرات کے ضلع کا رہنے والا تھا یا
کسی اور ضلع کا مجھے اچھی طرح یاد نہیں۔بہر حال وہ آیا اور اس نے بڑے شوق سے آگے بڑھ کر
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو کہا اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمُ اور آپ سے مصافحہ کیا۔تھوڑی دیر کے بعد
اس نے پھر اپنے ہاتھ آگے بڑھائے اور کہا السَّلَامُ عَلَيْكُمُ۔لوگوں کو حیرت ہوئی کہ یہ کیسا
عجیب انسان ہے اس نے جب پہلی دفعہ السَّلَامُ عَلَيْكُمُ کہ دیا تھا تو اب دوبارہ اسے سلام
کہنے کی کیا ضرورت تھی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی اس پر حیران سے ہوئے اور
آپ نے اس سے پوچھا کہ جب آپ ایک دفعہ السَّلَامُ عَلَيْكُمُ کہہ چکے تھے تو اب دوبارہ

آج 10 میں سے 10 باقی