حضرت مسیح موعودؑ کا سفرِ ملتان
تذکار مہدی
تذکار مهدی )
حضرت مسیح موعود کا سفر ملتان
199
روایات سید نا محمود
یہ بات انسان کی فطرت میں داخل ہے کہ وہ اپنے اندر بہادری کی روح رکھتا ہے۔بیشک کچھ لوگ بزدل بھی ہوتے ہیں لیکن اکثر لوگ اپنے اندر بہادری رکھتے ہیں۔جب انہیں
مار پیٹ شروع ہوتی ہے تو وہ کہتے ہیں اچھا جو تمہاری مرضی ہے کر لو ہم اپنے مذہب کو چھوڑنے
کے لیے ہرگز تیار نہیں اور اس طرح وہ اپنے ایمانوں میں پہلے سے زیادہ مضبوط ہو جاتے ہیں۔پس مخالفت کی شدت کی وجہ سے بھی ایمان مضبوط ہوتے ہیں۔لیکن اب احمدیت کو قائم ہوئے
اتنا لمبا عرصہ گزر چکا ہے کہ گو ہم یہ جانتے ہیں کہ اندرونی طور پر لوگوں کے دلوں میں احمدیت کی
نسبت بغض پایا جاتا ہے مگر وہ نظارہ جو پہلے نظر آتا تھا کہ احمدیوں پر تالیاں پٹ رہی ہیں،
گالیاں دی جا رہی ہیں، پتھر پھینکے جارہے ہیں وہ نظارہ اب نظر نہیں آتا۔یہی لاہور جس میں
ظاہری طور پر احمدیت کی کسی قسم کی مخالفت نظر نہیں آتی کو باطنی طور پر مخالفت موجود ہے بلکہ پہلے
سے بھی بڑھی ہوئی ہے اسی لاہور میں میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر پتھر پڑتے
دیکھے ہیں۔اسی لاہور میں میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر لوگوں کو ہنسی مذاق
کرتے اور گالیاں دیتے دیکھا ہے۔مجھے خوب یاد ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جب ملتان تشریف لے گئے تو
میں بھی آپ کے ساتھ گیا۔مجھے ملتان کی تو کوئی بات یاد نہیں۔لیکن واپسی پر جب آپ لاہور
ٹھہرے تو اُس وقت کا نظارہ اب تک میری آنکھوں کے سامنے ہے۔میری عمر اُس وقت آٹھ نو
سال یا اس سے بھی کچھ کم تھی۔ملتان سے واپسی پر آپ ایک دن کے لیے یہاں ٹھہرے۔اُن دنوں میاں فیملی کا گھر فصیل سے باہر نہیں ہوا کرتا تھا بلکہ وہ غالباً واٹر ورکس کے مقابل پر
شہر کے اندرون کے حصہ میں رہا کرتے تھے۔اُس روز میاں فیملی میں سے کسی دوست نے
میاں چراغ دین صاحب یا میاں معراج دین صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی دعوت کی۔سنہری مسجد کے پاس اُن کے مکان کو رستہ جاتا تھا۔اُس وقت لاہور کی حالت
موجودہ حالت سے بالکل مختلف تھی۔اب تو لنڈا بازار اور بیرون دتی دروازہ سب آباد نظر آتا ہے
لیکن اُن دنوں یہ سب غیر آباد علاقہ تھا۔صرف لنڈے بازار میں چند دکانیں تھیں مگر وہ بھی بہت معمولی
سی۔باقی سارا علاقہ خالی اور غیر آباد پڑا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اُس جگہ سے
تذکار مهدی )
200
روایات سید نا محمودی
واپس تشریف لا رہے تھے تو سنہری مسجد یا وزیر خان کی مسجد ( یہ مجھے یاد نہیں رہا) ان دونوں میں
سے کسی ایک مسجد کے قریب بہت سے لوگ جمع تھے۔انہیں یہ پتا لگ چکا تھا کہ مرزا صاحب اس
طرف گئے ہیں اور تھوڑی دیر میں ہی وہ واپس آنے والے ہیں۔اُن دنوں سواری کے لیے
شکر میں ہوا کرتی تھیں۔یہ ایک چار پیسے کی گاڑی ہوا کرتی تھی جس پر لکڑی کا ایک کمرہ سا بنا
ہوا ہوتا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی شکرم میں بیٹھے ہوئے تھے اور کچھ شکر میں
آپ کے آگے پیچھے تھیں۔میں بھی اُس شکرم میں تھا جس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
تشریف رکھتے تھے۔جس وقت گاڑی وہاں پہنچی لوگوں نے شور مچانا شروع کر دیا۔میں سمجھتا
ہوں غالباً مولویوں نے چیلنج دیا ہو گا کہ مرزا صاحب یہاں آئے ہیں تو ہم سے مباحثہ کر لیں۔وہ جانتے تھے کہ اس بے موقع آواز کا جواب چونکہ یہی ہوگا کہ ہم مباحثہ نہیں کر سکتے اس لیے
ہم لوگوں میں شور مچا دیں گے کہ مرزا صاحب ہار گئے۔چنانچہ یہی ہوا۔جب آپ کی شکرم
وہاں پہنچی تو لوگوں نے آوازے کسے اور یہ کہنا شروع کیا کہ مرزا صاحب ہار گئے۔غالباً انہوں
نے یہی کہا ہوگا کہ ہم سے مباحثہ کر لیں اور چونکہ مباحثہ کا یہ کوئی طریق نہیں ہوتا کہ جہاں کوئی
شخص مباحثہ کے لیے کہے وہیں اُس سے مباحثہ شروع کر دیا جائے اسی لیے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے انکار کیا ہو گا اور انہوں نے یہ سوچا ہوگا کہ جب گاڑیاں یہاں سے
گزریں گی ہم شور مچا دیں گے کہ مرزا صاحب بھاگ گئے ہیں۔اس مسجد کے آگے اونچی
سیٹرھیاں ہیں۔سات آٹھ سیڑھیاں چڑھ کر مسجد کا دروازہ آتا ہے۔ان سیڑھیوں پر بہت سا
ہجوم تھا۔جو لوگ لاہور کے واقف ہیں وہ شاید سیڑھیوں کے ذکر سے سمجھ جائیں کہ یہ کونسی مسجد
ہے سنہری مسجد یا وزیر خاں کی مسجد۔“
اسی موقع پر بعض دوستوں نے عرض کیا کہ ایسی سیٹرھیاں سنہری مسجد کے آگے ہیں۔سینکڑوں لوگوں کا ہجوم وہاں جمع تھا اور یہ شور مچا رہا تھا کہ مرزا ہار گیا مرزا دوڑ گیا۔اس طرح کوئی ہو ہو کر رہا تھا کوئی تالیاں پیٹ رہا تھا، کوئی گالیاں دے رہا تھا بلکہ بعض نے کنکر
مارنے بھی شروع کر دیئے۔اس ہجوم سے آگے ذرا فاصلے پر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دتی دروازہ
کے باہر کیونکہ میرے ذہن پر یہی اثر ہے کہ جس جگہ کا یہ واقعہ ہے وہاں جگہ خالی تھی اور عمارتیں
تھوڑی سی تھیں میں نے دیکھا کہ ایک شخص ممبر پر یا درخت کی ایک ٹہنی پر بیٹھا ہے۔اُس کا ہاتھ