سوچ سمجھ کر کم وقت میں کام کرنا چاہئے
تذکار مہدی
تذکار مهدی )
210
روایات سید نا محمود
عیسائیوں کا خدا مر گیا اس پر مسلمانو ! تم کیوں غصے ہوتے ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام سیالکوٹ میں گئے تو مولویوں نے فتویٰ دیا کہ جوان
کے لیکچر میں جائے گا اس کا نکاح ٹوٹ جائے گا لیکن چونکہ حضرت مرزا صاحب کی کشش
ایسی تھی کہ لوگوں نے اس فتویٰ کی بھی کوئی پرواہ نہ کی تو راستوں پر پہرے لگا دیئے گئے
تا کہ لوگوں کو جانے سے روکیں اور سڑکوں پر پتھر جمع کر لئے گئے کہ جو نہ رکے گا اسے
ماریں گے۔پھر جلسہ گاہ سے لوگوں کو پکڑ پکڑ کر لے جاتے کہ لیکچر نہ سُن سکیں۔بی ٹی صاحب
جو اس وقت سیالکوٹ میں سٹی انسپکٹر تھے اور پھر سپرنٹنڈنٹ پولیس ہو گئے تھے اب معلوم
نہیں ان کا کیا عہدہ ہے ان کا انتظام تھا۔جب لوگوں نے شور مچایا اور فساد کرنا چاہا تو
چونکہ حضرت صاحب کی تقریر اس نے بھی سنی تھی وہ حیران ہو گیا کہ اس تقریر میں حملہ تو
آریوں اور عیسائیوں پر کیا گیا ہے اور جو کچھ مرزا صاحب نے کہا ہے اگر وہ مولویوں کے
خیالات کے خلاف بھی ہو تو بھی اس سے اسلام پر کوئی اعتراض نہیں آتا اور اگر وہ باتیں
کچی ہیں تو اسلام کا سچا ہونا ثابت ہوتا ہے۔پھر مسلمانوں کے فساد کرنے کی کیا وجہ ہے؟
اگر چہ وہ سرکاری افسر تھا مگر وہ جلسہ میں کھڑا ہو گیا اور کہنے لگا کہ یہ تو کہتے ہیں کہ عیسائیوں
کا خدا مر گیا اس پر مسلمانو! تم کیوں غصے ہوتے ہو۔غرض ان لوگوں کا ہم سے یہ سلوک
ہے اور بادی النظر میں یہی نظر آتا ہے کہ اگر ان میں سے لوگ آریوں میں جاتے ہیں تو
ہمیں کیا مگر اصل بات یہ ہے کہ یہ خیال غلط ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ان کے
متعلق یہاں تک فرمایا ہے۔اے دل تو نیز خاطر ایناں نگاه دار
کا خر کنند
دعوائے حب
پیمبرم
سوچ سمجھ کر کم وقت میں کام کرنا چاہئے
تحریک شدھی ملکا نا، انوار العلوم جلد 7 صفحہ 192)
مولوی برہان الدین صاحب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک نہایت ہی
مخلص صحابی گزرے ہیں۔احمدیت سے پہلے وہ وہابیوں کے مشہور عالم تھے اور ان میں انہیں
تذکار مهدی )
:
211
روایات سید نا محمودی
بڑی عزت حاصل تھی۔جب احمدی ہوئے تو باوجود اس کے کہ اُن کے گزارہ میں تنگی آگئی پھر
بھی انہوں نے پرواہ نہ کی اور اسی غربت میں دن گزار دیئے۔بہت ہی مستغنی المزاج انسان
تھے انہیں دیکھ کر کوئی نہیں سمجھ سکتا تھا کہ یہ کوئی عالم ہیں بلکہ بظاہر انسان یہی سمجھتا تھا کہ یہ کوئی کمی
ہیں بہت ہی منکسر طبیعت کے تھے۔مجھے اُن کا ایک لطیفہ ہمیشہ یاد رہتا ہے حضرت مسیح موعود
علیہ السلام جب سیا لکوٹ تشریف لے گئے اور وہاں سخت مخالفت ہوئی تو اس کے بعد آپ جب
واپس آئے تو مخالفوں کو جس جس شخص کے متعلق پتہ لگا کہ یہ احمدی ہے اُسے سخت تکلیفیں دینی
شروع کر دیں۔مولوی برہان الدین صاحب بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ٹرین پر سوار کرا
کے سٹیشن سے واپس جا رہے تھے کہ لوگوں نے اُن پر گو بر اُٹھا اُٹھا کر پھینکنا شروع کر دیا اور ایک
نے تو گوبر آپ کے منہ میں ڈال دیا مگر وہ بڑی خوشی سے اس تکلیف کو برداشت کرتے گئے اور
جب بھی ان پر گوہر پھینکا جاتا تھا بڑے مزے سے کہتے تھے کہ ایہہ دن کتھوں۔ایہہ خوشیاں
کتھوں اور بتانے والے نے بتایا کہ ذرا بھی اُن کی پیشانی پر بل نہ آیا۔غرض بہت ہی مخلص
انسان تھے۔وہ اپنے احمدی ہونے کا موجب ایک عجیب واقعہ سنایا کرتے تھے احمدی گو وہ کچھ
عرصہ بعد میں ہوئے ہیں۔مگر انہوں نے دعوئی سے بھی پہلے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو
شناخت کر لیا تھا۔درمیان میں کچھ وقفہ پڑ گیا۔انہوں نے ابتداء میں جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کا ذکر سنا تو پیدل قادیان آئے۔یہاں آ کر پتہ لگا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام گورداسپور
تشریف لے گئے ہیں شاید کسی مقدمہ میں پیشی تھی یا کوئی اور وجہ تھی مجھے صحیح معلوم نہیں۔آپ فوراً
گورداسپور پہنچے۔وہاں انہیں حضرت حافظ حامد علی مرحوم ملے۔یہ بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے ایک دیر سینہ خادم اور دعویٰ سے پہلے آپ کے ساتھ رہنے والے تھے۔حضرت مسیح موعود
علیہ السلام ذیل گھر میں یا کہیں اور ٹھہرے ہوئے تھے اور جس کمرہ میں آپ مقیم تھے اُس کے
دروازہ پر چک پڑی ہوئی تھی۔مولوی برہان الدین صاحب کے دریافت کرنے پر حافظ حامد علی صاحب
نے بتایا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے کمرہ میں کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا میں
آپ سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں۔حافظ صاحب نے کہا حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے مصروفیت کی وجہ سے منع کیا ہوا ہے اور حکم دے رکھا ہے کہ آپ کو نہ بلایا جائے۔مولوی صاحب نے منتیں کیں کہ کسی طرح ملاقات کرا دو مگر حافظ صاحب نے کہا میں کس طرح
عرض کر سکتا ہوں جبکہ آپ نے ملنے سے منع کیا ہوا ہے۔لیکن آخر بہت سی منتوں کے بعد انہوں
تذکار مهدی )
212
روایات سید نا محمود
نے حافظ صاحب سے اتنی اجازت لے لی کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی چک سے جھانک
کر زیارت کر لیں یا یہ کہ ان کی نظر بچا کر مجھے اس وقت یہ تفصیل یاد نہیں وہ اُس کمرہ کی طرف
گئے جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام تھے اور چک اُٹھا کر جھانکا تو دیکھا کہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام ٹہل رہے ہیں۔اُس وقت آپ کی دروازہ کی طرف پشت تھی اور بڑی تیزی سے دیوار
کی دوسری طرف جا رہے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی عادت تھی کہ جب آپ کتاب،
اشتہار یا کوئی مضمون لکھتے تو بسا اوقات ٹہلتے ہوئے لکھتے جاتے اور آہستہ آواز سے اُسے ساتھ
ساتھ پڑھتے بھی جاتے۔اُس وقت بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کوئی مضمون لکھ رہے تھے بڑی
تیزی سے ٹہلتے جا رہے تھے اور ساتھ ساتھ پڑھتے جاتے تھے۔دیوار کے قریب پہنچ کر جب
حضرت مسیح موعود علیہ السلام واپس مڑنے لگے تو مولوی برہان الدین صاحب کہتے ہیں میں وہاں
سے بھاگا تا آپ کہیں مجھے دیکھ نہ لیں۔حافظ حامد علی صاحب نے یا کسی اور نے پوچھا کیا ہوا؟
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زیارت کر لی ؟ وہ کہنے لگے۔بس پتہ لگ گیا اور پنجابی زبان میں
کہنے لگے ”جہیڑا کمرے وچ اتنا تیز تیز چلدا ہے اُس نے کسی دُور جگہ ہی جانا ہے، یعنی جو کمرہ
میں اس قدر تیز چل رہا ہے معلوم ہوتا ہے اُس کی منزلِ مقصود بہت دور ہے اور اُسی وقت آپ
کے دل میں یہ بات جم گئی کہ آپ دنیا میں کوئی عظیم الشان کام کر کے رہیں گے۔یہ ایک نکتہ ہے مگر
اُس کو نظر آ سکتا ہے جسے روحانی آنکھیں حاصل ہوں۔وہ اُس وقت بغیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام
سے کوئی بات کئے چلے گئے مگر چونکہ یہ بات دل میں جم چکی تھی اس لئے جب حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے دعوی کیا تو اللہ تعالیٰ نے آپ کو احمدیت قبول کرنے کی توفیق دی اور پھر اس قدر
اخلاص بخشا کہ اُنہیں کسی کی مخالفت کی پرواہ ہی نہ رہی۔تو تیزی کے ساتھ کام کرنے سے اوقات
میں بہت بڑا فرق پڑ جاتا ہے۔پس بچوں کو جلدی کام کرنے اور جلدی سوچنے کی عادت ڈالی جائے۔مگر جلدی سے
مراد جلد بازی نہیں بلکہ سوچ سمجھ کر تیزی سے کام کرنا ہے۔جلد باز شیطان ہے لیکن سوچ سمجھ کر
جلدی کا کام کرنے والا خدا تعالیٰ کا سپاہی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو میں نے دیکھا ہے کہ آپ دن بھر گھر کے اندر کام کرتے
لیکن روزانہ ایک دفعہ سیر کے لئے ضرور جاتے اور 74 - 75 برس کی عمر کے باوجود سیر پر اس قدر
با قاعدگی رکھتے کہ آج وہ ہم سے نہیں ہو سکتی۔ہم بعض دفعہ سیر پر جانے سے رہ جاتے ہیں لیکن