حضرت خلیفہ اولؓ۔ آگ سے ہمیں مت ڈراؤ
تذکار مہدی
تذکار مهدی )
218
روایات سید نامحمود
بادل آیا اور برسا اور وہ آگ ٹھنڈی ہوگئی اور یہ معجزہ دیکھ کر اس کی قوم کے بعض لوگوں کے دلوں
میں ایمان پیدا ہو گیا اور اس کے لئے سلامتی کے سامان پیدا ہو گئے۔حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ ابتداء میں اس آیت کے یہ معنے کیا کرتے تھے کہ
خدا تعالیٰ نے ان کی مخالفت کی آگ کو ٹھنڈا کر دیا تھا۔مجھے یاد ہے 1903ء میں جب ایک شخص
عبدالغفور نے جو اسلام سے مرتد ہو کر آریہ ہو گیا تھا اور اس نے اپنا نام دھرم پال رکھ لیا تھا
ترک اسلام نامی کتاب
لکھی۔تو حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ نے اس کا جواب لکھا۔جو ”نورالدین کے نام سے شائع ہوا۔یہ کتاب روزانہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو
سنائی جاتی تھی۔جب دھرم پال کا یہ اعتراض آیا کہ اگر حضرت ابراہیم علیہ السلام کے لئے
آگ ٹھنڈی ہوئی تھی تو دوسروں کے لئے کیوں نہیں ہوتی اور اس پر حضرت خلیفہ اول
کا یہ جواب سنایا گیا کہ اس جگہ ”نار سے ظاہری آگ مراد نہیں بلکہ مخالفت کی آگ مراد ہے تو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ اس تاویل کی کیا ضرورت ہے۔مجھے بھی
خدا تعالیٰ نے ابراہیم کہا ہے اگر لوگوں کی سمجھ میں یہ بات نہیں آتی کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام
کے لئے آگ کس طرح ٹھنڈی ہوئی تو وہ مجھے آگ میں ڈال کر دیکھ لیں کہ آیا میں اس آگ
میں سے سلامتی کے ساتھ نکل آتا ہوں یا نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس ارشاد کی وجہ سے حضرت خلیفہ اول
رضی اللہ عنہ نے اپنی کتاب ”نورالدین میں یہی جواب لکھا اور تحریر فرمایا کہ:
تم ہمارے امام کو آگ میں ڈال کر دیکھ لو۔یقیناً خدا تعالیٰ اپنے وعدہ کے مطابق
اسے اس آگ سے اسی طرح محفوظ رکھے گا جس طرح اس نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو محفوظ
( تفسیر کبیر جلد ہفتم صفحہ 614)
رکھا تھا۔“
حضرت خلیفہ اول۔آگ سے ہمیں مت ڈراؤ :
معجزوں کو انبیاء ہی زیادہ جان سکتے۔ہم میں سے بیسیوں اشخاص اس بات کے زندہ
گواہ ہیں کہ حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ جب کتاب نورالدین لکھ رہے تھے۔تو اس میں آپ
نے لکھا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو آگ میں ڈالنے کا جو ذکر ہے۔اس سے مراد لڑائی کی
تذکار مهدی )
219
روایات سید نا محمودی
آگ ہے۔آپ نے خیال کیا کہ آگ میں پڑ کر زندہ بچنا تو بہت مشکل ہے۔اس لئے آگ
سے مراد لڑائی کی آگ لی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ان دنوں بسراواں کی طرف
سیر کو جایا کرتے تھے۔مجھے یاد ہے میں بھی ساتھ تھا کسی نے چلتے ہوئے کہا کہ حضور بڑے
مولوی صاحب نے بڑا لطیف نکتہ بیان کیا ہے۔( جو لوگ عام طور پر عقلی باتوں کی طرف زیادہ
راغب ہوں۔وہ ایسی باتوں کو بہت پسند کرتے ہیں)۔لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
تقریباً ساری سیر میں اس بات کا رد کرتے رہے اور فرمایا کہ میری طرف سے مولوی صاحب کو
کہ دو کہ یہ مضمون کاٹ دیں۔ہمیں الہام ہوا ہے کہ آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی غلام ہے۔تو حضرت ابراہیم علیہ السلام سے اگر اللہ تعالیٰ نے ایسا سلوک کیا۔تو کیا بعید ہے۔کیا طاعون
آگ سے کم ہے اور دیکھ لو کیا یہ کم مزہ ہے کہ چاروں طرف طاعون آئی مگر ہمارے مکان
کو اللہ تعالی
نے اس سے محفوظ رکھا۔پس اگر حضرت ابراہیم علیہ السلام
کو اللہ تعالیٰ نے آگ سے بچالیا ہو تو کیا
بعید ہے۔ہماری طرف سے مولوی صاحب کو کہہ دو کہ یہ مضمون کاٹ دیں۔چنانچہ آپ نے
کاٹ دیا۔تو معجزات کے بارے میں انبیاء ہی کی رائے صحیح سمجھی جاسکتی ہے کیونکہ وہ ان کی دیکھی ہوئی
باتیں ہوتی ہیں۔جو شخص اللہ تعالیٰ کے ساتھ آدھ آدھ گھنٹہ باتیں کرتا ہے۔سوال کرتا اور جواب پاتا
ہے۔اس کی باتوں تک تو خواص بھی نہیں پہنچ سکتے۔کجا یہ کہ عوام الناس جنہوں نے کبھی خواب ہی
نہیں دیکھا اور اگر دیکھا ہو تو ایک دو سے زیادہ نہیں اور پھر اگر زیادہ بھی دیکھیں تو دل میں تردد
رہتا ہے کہ شائد یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے یا نفس کا ہی خیال ہے۔جو کہتے ہیں کہ ادھر ہم
نے سونے کے لئے تکیہ پر سر رکھا اور ادھر یہ آواز آنی شروع ہوئی کہ دن میں تمہیں بہت گالیاں
لوگوں نے دی ہیں۔مگر فکر نہ کرو ہم تمہارے ساتھ ہیں اور تکیے پر سر رکھنے سے لے کر اٹھنے تک
اللہ تعالی اس طرح تسلی دیتا رہا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے۔کہ بعض
دفعه ساری ساری رات یہی الہام ہوتا رہا ہے کہ انى مع الرسول اقوم“ میں اپنے رسول کے
ساتھ کھڑا ہوں۔دوسرے لوگ ان باتوں کو نہیں سمجھ سکتے۔ہاں اللہ تعالیٰ کے بزرگ اور نیک
لوگ ایک حد تک سمجھ سکتے ہیں۔مگر اس حد تک نہیں جس حد تک نبی سمجھ سکتا ہے۔نبی نبی ہی
ہے۔اس کے ساتھ خدا تعالیٰ کا کلام ایسے رنگ میں ہوتا ہے کہ جس کی مثال دوسری جگہ نہیں مل
تذکار مهدی )
❤220
نامحمودی
روایات سیّد نا محمود
سکتی۔میرے اپنے الہام اور خواب اس وقت تک ہزار کی تعداد تک پہنچ چکے ہوں گے۔مگر اس
خص کی ایک رات کے الہامات کے برابر بھی یہ نہیں ہو سکتے۔جسے شام سے لے کر صبح تک
انى مع الرسول اقوم کا الہام ہوتا رہا ہے۔پھر ہمارا کام یہ ہے کہ اپنے بزرگوں کی عزت
کریں۔لیکن جب ہم ان کو انبیاء کے مقابلہ پر کھڑا کرتے ہیں۔تو گویا خواہ مخواہ ان کی ہتک
کراتے ہیں۔ہر شخص کا اپنا اپنا مذاق ہوتا ہے۔مجھے یاد ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی زندگی میں عام طور پر یہ چرچا رہتا تھا کہ آپ کو زیادہ پیارا کون ہے۔بعض لوگ کہتے تھے کہ
بڑے مولوی صاحب یعنی حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ اور بعض چھوٹے مولوی صاحب یعنی
حضرت مولوی عبدالکریم صاحب کا نام لیتے تھے۔ہم اس پارٹی میں تھے جو حضرت خلیفہ اول
رضی اللہ عنہ کو زیادہ محبوب سمجھتی تھی۔مجھے یاد ہے ایک دفعہ دو پہر کے قریب کا وقت تھا۔کیا موقعہ
تھا یہ یاد نہیں۔پہلے بھی کبھی شائد یہ واقعہ بیان کر چکا ہوں اور ممکن ہے اس میں موقعہ بھی بیان کیا
ہو۔مگر اس وقت یاد نہیں میں گھر میں آیا تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مجھ سے یا
حضرت اماں جان بھی شائد وہیں تھیں ان سے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے ہم پر جو احسانات ہیں۔ان
میں سے ایک حکیم صاحب کا وجود ہے۔آپ بالعموم حضرت خلیفہ اول کو حکیم صاحب کہا کرتے
تھے۔کبھی بڑے مولوی صاحب اور کبھی مولوی نورالدین صاحب بھی کہا کرتے تھے۔آپ اس
وقت کچھ لکھ رہے تھے اور فرمایا کہ ان کی ذات بھی اللہ تعالیٰ کے احسانات میں سے ایک احسان
ہے اور یہ ہمارا نا شکر اپن ہو گا۔اگر اس کو تسلیم نہ کریں۔اللہ تعالیٰ نے ہم کو ایک ایسا عالم دیا ہے۔جو سارا دن درس دیتا ہے۔پھر طب بھی کرتا ہے اور جس کے ذریعے ہزاروں جانیں بچ جاتی
ہیں۔اور آپ نے یہ بھی لکھا ہے کہ آپ اسی طرح میرے ساتھ چلتے ہیں۔جس طرح انسان کی
نبض چلتی ہے۔پس ایسے شخص کا کوئی حوالہ اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مقابلہ
میں پیش کیا جائے۔یا مثلاً حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مقابلہ میں میرا نام دے دیا جائے۔تو
اس کے معنی سوائے اس کے کیا ہیں کہ ہم کو گالیاں دلوائی جائیں۔خلفاء کی عزت اسی میں ہوتی
ہے کہ متبوع کی پیروی کریں اور اگر عدم علم کی وجہ سے کوئی غلطی ہو جائے تو جسے اس کا علم ہوا سے
چاہئے کہ بتائے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یوں فرمایا ہے۔شائد آپ کو اس کا
تذکار مهدی )
221
روایات سید نا محمود
علم نہ ہو۔پھر نقد کا علم ہمیں اللہ تعالیٰ نے دوسروں سے بہت زیادہ دیا ہے اور مامورین کی باتوں
کو سمجھنے کی دوسروں سے زیادہ اہلیت رکھتے ہیں۔پھر اس بات پر غور کر کے ہم دیکھیں گے کہ کیا
اس کے معنی وہی ہیں۔جو لوگ لیتے ہیں اور یقیناً نقد کے بعد ہم اس کو حل کر لیں گے اور وہ حل
ننانوے فیصدی صحیح ہوگا۔لیکن اس کو حل کرنے کے یہ معنی نہیں ہوں گے۔کہ ہم آپ کے مقابل
پر ہوں گے اور آپ کے ارشادات کے مقابلہ میں نام لے کر ہماری بات پیش کی جائے۔کوئی
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا حوالہ پیش کرے تو آگے سے دوسرا میرا نام لے دے۔تو
اس کے معنی سوائے اس کے کیا ہیں کہ ہتک کرائی جائے۔پس خواہ حضرت خلیفہ اول ہوں یا میں ہوں
یا کوئی بعد میں آنے والا خلیفہ جب یہ بات پیش کر دی جائے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے یوں فرمایا ہے۔تو آگے سے یہ کہنا کہ فلاں خلیفہ نے یوں کہا ہے۔غلطی ہے جو اگر عدم علم کی
وجہ سے ہے تو سند نہیں ہو سکتی اور اگر علم کی وجہ سے ہے تو گویا خلیفہ کو اس کے متبوع کے مقابل پر
کھڑا کرنا ہے۔ہاں یہ درست ہے کہ اگر متبوع کے کسی حوالہ کی تشریح خلیفہ نے کی ہے۔تو یہ کہا
جائے کہ آپ اس کے یہ معنی کرتے ہیں۔لیکن فلاں خلیفہ نے اس کے یہ معنی کیسے ہیں۔اس
طرح خلیفہ نبی کے مقابلہ پر نہیں کھڑا ہوتا۔بلکہ اس شخص کے مقابلہ پر کھڑا ہوتا ہے جو نبی کے
کلام کی تشریح کر رہا ہے۔یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ یہ ضروری نہیں کہ خلفاء کو سب باتیں معلوم ہوں۔کیا
حضرت ابوبکر اور حضرت عمر کو ساری احادیث یاد تھیں۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی بیسیوں باتیں ایسی ہیں جو ہم کو یاد نہیں اور دوسرے آکر بتاتے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں۔جن
کے پاس یہ باتیں ہیں۔وہ اگر سنائیں تو بڑا احسان ہے۔یہ ضروری نہیں کہ خلیفہ سب باتوں
سے واقف ہوا کثر لوگ جانتے ہیں کہ حضرت خلیفہ اول کتابیں بہت کم پڑھا کرتے تھے۔میرے سامنے یہ واقعہ ہوا کہ کسی نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے کہا کہ آپ مولوی صاحب
کو پروف پڑھنے کے لئے کیوں بھیجتے ہیں۔وہ تو اس کے ماہر نہیں ہیں اور ان کو پروف دیکھنے
کی کوئی مشق نہیں۔بعض لوگ اس کے ماہر ہوتے ہیں اور بعض نہیں۔میں خطبہ دیکھتا ہوں مگر
اس میں پھر بھی بیسیوں غلطیاں چھپ جاتی ہیں۔آج ہی جو خطبہ چھپا ہے اس میں ایک سخت
تذکار مهدی )
222
روایات سید نامحمودی
غلطی ہوگئی ہے۔میں نے اصلاح تو کی تھی مگر اصلاح کرتے وقت پہلے فقرہ کا جو مفہوم میرے
ذہن میں تھا۔وہ دراصل نہ تھا۔میں نے سمجھا کہ اس سے پہلے یہ فقرہ ہے کہ صرف انہی کا رستہ
مسدود قرار دیا گیا ہے اور میں نے اس کے بعد کے فقرہ میں کچھ غلطی رہ گئی تھی۔یوں درست کر
دیا کہ جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کو بعد کی نبوت بنا دے مگر چھپنے کے بعد جب
میں نے پڑھا تو فقرہ بالکل اس کے الٹ تھا جو میں نے سمجھا تھا اور الفضل میں یہ فقرہ پڑھ کر
میں حیران ہو گیا کہ کسی ایسے مدعی کے آنے کے رستہ کو مسدود قرار نہیں دیا گیا جو رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کو بعد کی نبوت بنا دے۔اور اس طرح گویا اس کے یہ معنی ہو گئے کہ
شرعی نبی تو آسکتا مگر غیر شرعی نہیں حالانکہ مراد یہ تھی کہ صرف ایسے مدعی کے آنے کا رستہ کو
مسدود قرار دیا گیا ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کو بعد کی نبوت بنادے یعنی صرف
شرعی نبی کی اور مستقل نبی کی روک کی گئی ہے۔تو بعض لوگ پروف دیکھنے کے ماہر ہوتے ہیں
اور بعض نہیں۔میر مہدی حسین صاحب اس کے ماہر ہیں اور وہ ایسی باریک غلطیاں بھی پکڑ
لیتے ہیں جو دوسرے سے یقینا رہ جائیں۔تو کسی نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے کہا کہ
مولوی صاحب تو اس کے ماہر نہیں ہیں۔آپ ان کو پروف کیوں دکھاتے ہیں تو آپ نے فرمایا
که مولوی صاحب کو فرصت کم ہوتی ہے اور وہ بیمار وغیرہ دیکھتے رہتے ہیں اور ہم یہ چاہتے ہیں
کہ وہ پروف ہی پڑھ لیا کریں۔تا ہمارے خیالات سے واقفیت رہے اور پھر پڑھنے کے باوجود
یہ ضروری نہیں کہ ہر بات یاد ہو۔مثلاً حضرت یحیی علیہ السلام کے قتل کے متعلق ہی حوالے میں
نہیں نکال سکا اور حضرت مولوی محمد اسماعیل صاحب کو کہلا بھیجا کہ نکال دیں میرا حافظہ اس قسم کا
ہے کہ قرآن کریم کی وہ سورتیں بھی جو روز پڑھتا ہوں ان میں سے کسی کی آیت نہیں نکال سکتا۔لیکن دلیل کے ساتھ جس کا تعلق ہو۔وہ خواہ کتنا عرصہ کیوں نہ گذر جائے۔مجھے یاد رہتی ہے۔جن باتوں کا یاد رکھنا میرے کام سے تعلق نہ رکھتا ہو۔وہ مجھے یاد نہیں رہتیں۔حوالے میں سمجھتا
ہوں کہ دوسروں سے نکلوا لوں گا۔اس لئے یاد نہیں رکھ سکتا اور جوسورتیں روز پڑھتا ہوں۔ان
کی آیت سن کر بھی فوراً نہیں کہہ سکتا کہ فلاں سورۃ مکی ہے۔ہاں بسم اللہ سے شروع کر کے
ساری سورۃ پڑھوں تو پڑھ لوں گا۔لیکن ایک آیت کے متعلق پتہ نہیں لگا سکتا کہ کہاں ہے۔