میرے تمام دعاوی قرآن کے مطابق ہیں

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
233
روایات سید نا محمود
میں سے تھے۔وہ فنا فی الدین کی قسم کے آدمیوں میں سے تھے اکہ چلاتے تھے۔غالباً پھلور
سے سواریاں لے کر بنگہ جاتے تھے۔ان کا طریق تھا کہ سواری کو ا کہ میں بٹھا لیتے اور اگہ
چلاتے جاتے اور سواریوں سے گفتگو شروع کر لیتے۔اخبار الحکم منگواتے تھے۔جیب سے اخبار
نکال لیتے اور سواریوں سے پوچھتے آپ میں سے کوئی پڑھا ہوا ہے۔اگر کوئی پڑھا ہوا ہوتا اسے
کہتے کہ یہ اخبار میرے نام آئی ہے ذرا اس کو سنا تو دیجئے اگہ میں بیٹھا ہوا آدمی جھٹکے کھاتا ہے اور
چاہتا ہے کہ اسے کوئی شغل مل جائے۔وہ خوشی سے پڑھ کر سنانا شروع کر دیتا۔جب وہ اخبار
پڑھنا شروع کرتا تو وہ جرح شروع کر دیتے کہ یہ کیا لکھا ہے۔اس کا کیا مطلب ہے؟ اور اس
طرح جرح کرتے کہ اس کے ذہن کو سوچ کر جواب دینا پڑتا اور بات اچھی طرح اس کے ذہن
نشین ہو جاتی۔جب انہوں نے مجھے یہ واقعہ مجھے سنایا تھا تو اس وقت تک ان کے ذریعہ سے
درجن سے زیادہ احمدی ہو چکے تھے۔اس کے بعد بھی وہ کئی سال تک زندہ رہے ہیں۔نامعلوم
کتنے آدمی ان کے ذریعہ اور اسی طریق پر احمدیت میں داخل ہوئے۔غرض ضروری نہیں کہ ہمیں
کام شروع کرنے کے لئے بڑے بڑے عالم آدمیوں کی ضرورت ہو۔بلکہ ایسے علاقوں میں
جہاں کوئی پڑھا ہوا آدمی نہیں مل سکتا۔اگر ان پڑھ احمدی مل جائے تو ان پڑھ ہی ہمارے پاس
بھجوا دیا جائے۔اس کو زبانی مسائل سمجھائے جا سکتے ہیں۔تا کام شروع ہو جائے۔اگر ہم اس
انتظار میں رہے کہ عالم آدمی ملیں۔تو نا معلوم ان کے آنے تک کتنا زمانہ گزر جائے گا۔کیونکہ علماء
کو مذہب کی باریکیوں میں جانا پڑتا ہے۔اس لئے ان کو علم حاصل کرنے میں کافی عرصہ لگ جاتا ہے۔لیکن باوجود اس کے کہ مذہب میں باریکیاں ہوتی ہیں۔جن کے سیکھنے کے لئے ایک لمبے عرصہ کی
ضرورت ہوتی ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اسلام کے متعلق فرماتے ہیں کہ الدِّينُ يُسر
یہ دین بڑا آسان بنایا گیا ہے۔اگر چہ اس میں بڑی بڑی باریکیاں بھی ہیں لیکن یہ اتنا سیدھا
سادہ اور آسان ہے کہ ہر آدمی اس کو آسانی کے ساتھ سمجھ سکتا ہے۔میرے تمام دعاوی قرآن کے مطابق ہیں
خطبات محمود جلد 26 صفحہ 456-457)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ کا ایک دلچسپ واقعہ ہے۔آپ کے ایک

تذکار مهدی )
کارمهدی
234
روایات سید نا محمود
دوست تھے جو مولوی محمد حسین بٹالوی کے بھی دوست تھے۔ان کا نام نظام الدین تھا انہوں نے
سات حج کئے تھے۔بہت ہنس مکھ اور خوش مزاج تھے۔چونکہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
اور مولوی محمد حسین بٹالوی دونوں سے دوستانہ تعلقات رکھتے تھے اس لئے جب حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے دعویٰ ماموریت کیا اور مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی نے آپ پر کفر کا
فتویٰ لگایا تو ان کے دل کو بڑی تکلیف ہوئی کیونکہ ان کو حضرت
مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی نیکی پر
بہت یقین تھا۔وہ لدھیانہ میں رہا کرتے تھے اور مخالف لوگ جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے خلاف کچھ کہتے تو وہ ان سے جھگڑ پڑتے اور کہتے کہ تم پہلے حضرت مرزا صاحب کی حالت تو جا
کر دیکھو وہ تو بہت ہی نیک آدمی ہیں اور میں نے ان کے پاس رہ کر دیکھا ہے کہ اگر انہیں قرآن
مجید سے کوئی بات سمجھا دی جائے تو وہ فوراً ماننے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں، وہ فریب ہرگز نہیں
کرتے۔اگر انہیں قرآن سے سمجھا دیا جائے کہ ان کا دعویٰ غلط ہے تو مجھے یقین ہے کہ وہ فوراًمان
جائیں گے۔بہت دفعہ وہ لوگوں کے ساتھ اس امر پر جھگڑتے اور کہا کرتے کہ جب میں قادیان
جاؤں گا تو دیکھوں گا کہ وہ کس طرح اپنے دعوئی سے تو یہ نہیں کرتے۔میں قرآن کھول کر ان کے
سامنے رکھ دوں گا اور جس وقت میں قرآن کی کوئی آیت حضرت عیسی علیہ السلام کے زندہ آسمان
پر جانے کے متعلق بتاؤں گا، وہ فورا مان جائیں گے۔میں خوب جانتا ہوں وہ قرآن کی بات سن کر
پھر کچھ نہیں کہا کرتے۔آخر ایک دن انہیں خیال آیا اور لدھیانہ سے قادیان پہنچے اور آتے ہی
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے کہا کہ کیا آپ نے اسلام چھوڑ دیا ہے اور قرآن سے
انکار کر دیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا یہ کس طرح ہو سکتا ہے قرآن کو
تو میں مانتا ہوں اور اسلام میرا مذہب ہے۔کہنے لگے اَلحَمدُ لِلَّهِ میں لوگوں سے یہی کہتا رہتا
ہوں کہ وہ قرآن کو چھوڑ ہی نہیں سکتے پھر کہنے لگے۔اچھا اگر میں قرآن مجید سے سینکڑوں آیتیں
اس امر کے ثبوت میں دکھا دوں کہ حضرت عیسی علیہ السلام آسمان پر زندہ چلے گئے ہیں تو کیا آپ
مان جائیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا سینکڑوں آیات کا تو کیا ذکر
اگر آپ ایک ہی آیت مجھے ایسی دکھا دیں گے تو میں مان لوں گا۔کہنے لگے اَلحَمدُ لِلَّهِ
میں لوگوں سے یہی بحثیں کرتا آیا ہوں کہ حضرت مرزا صاحب سے منوانا تو کچھ مشکل بات نہیں

تذکار مهدی )
235
روایات سید نا محمود
یونہی لوگ شور مچارہے ہیں۔پھر کہنے لگے اچھا سینکڑوں نہ سہی میں اگر سو آیتیں ہی حیات مسیح کے
ثبوت میں پیش کر دوں تو کیا آپ مان لیں گے۔آپ نے فرمایا میں نے تو کہہ دیا ہے کہ اگر آپ
ایک ہی آیت ایسی پیش کر دیں گے تو میں مان لوں گا قرآن مجید کی جس طرح سو آیتوں پر عمل کرنا
ضروری ہے اسی طرح اس کے ایک ایک لفظ پر عمل کرنا ضروری ہے ایک یا سو آنتوں کا سوال ہی
نہیں۔کہنے لگے اچھا سو نہ سہی پچاس آیتیں اگر میں پیش کردوں تو کیا آپ کا وعدہ رہا کہ آپ
اپنی بات چھوڑ دیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے پھر فرمایا میں تو کہہ چکا ہوں
آپ ایک ہی آیت پیش کریں میں ماننے کے لئے تیار ہوں۔اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
جوں جوں اس امر پر پختگی کا اظہار کرتے جائیں انہیں شبہ ہوتا جائے کہ شاید اتنی آیتیں قرآن
میں نہ ہوں۔آخر کہنے لگے اچھا دس آیتیں اگر میں پیش کردوں تو پھر آپ ضرور مان جائیے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہنس پڑے اور فرمایا میں تو اپنی پہلی ہی بات پر قائم ہوں آپ
ایک آیت ایسی پیش کریں۔کہنے لگے اچھا میں اب جاتا ہوں چار پانچ دن تک آؤں گا اور آپ
کو قرآن سے ایسی آیتیں دکھلا دوں گا۔ان دنوں مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی لاہور میں تھے اور
حضرت خلیفہ اول بھی وہیں تھے اور مولوی محمد حسین بٹالوی سے اس وقت مباحثہ کے لئے شرائط کا
تصفیہ ہو رہا تھا جس کے لئے آپس میں خط و کتابت بھی ہو رہی تھی۔مباحثہ کا موضوع وفات مسیح
تھا۔مولوی محمد حسین بٹالوی یہ کہتے تھے کہ چونکہ قرآن مجید کی مفسر حدیث ہے اس لئے جب
حدیثوں سے کوئی بات ثابت ہو جائے تو وہ قرآن مجید کی ہی بات سمجھی جائے گی اس لئے حدیثوں
کی رو سے وفات وحیات مسیح پر بحث ہونی چاہئے اور حضرت مولوی صاحب فرماتے کہ قرآن مجید
حدیث پر مقدم ہے اس لئے بہر صورت قرآن سے اپنے مدعا کو ثابت کرنا ہوگا۔اس پر بہت دنوں بحث
رہی اور بحث کو مختصر کرنے کے لئے اور اس لئے کہ تا کسی نہ کسی طرح مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی
سے مباحثہ ہو جائے حضرت خلیفہ اول اس کی بہت سی باتوں کو تسلیم کرتے چلے گئے اور
مولوی محمد حسین صاحب بہت خوش تھے کہ جو شرائط میں منوانا چاہتا ہوں وہ مان رہے ہیں۔اس دوران میں میاں نظام الدین صاحب وہاں جا پہنچے اور کہنے لگے اب تمام بخشیں بند کر دو۔میں اب حضرت مرزا صاحب سے مل کر آیا ہوں اور وہ بالکل تو بہ کرنے کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی