ہماری عمریں تو مخالفتوں اور کالیاں کھانے میں ہی گزریں
تذکار مہدی
تذکار مهدی )
242
روایات سید نا محمودی
نے سوال کیا کہ مرزا صاحب نے تم کو کیا دیا ہے ؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ ہم اور تو کچھ نہیں
جانتے لیکن اتنی بات پھر بھی سمجھ سکتے ہیں کہ لوگ پہلے ہم کو چوہڑے کہتے تھے لیکن مرزا صاحب
کے تعلق کی وجہ سے اب ہمیں مرزائی کہتے ہیں۔گویا ہم چوہڑے تھے اب ان کے طفیل مرزا بن
گئے لیکن آپ پہلے مرزا تھے مرزا صاحب کی مخالفت کی وجہ سے چوہڑے بن گئے۔اب یہ باتیں ہیں تو بظاہر لطائف مگر ان کے اندر معرفت کا فلسفہ بھی موجود ہے۔ان
ان پڑھ لوگوں نے اپنی زبان سے اس مفہوم کو ادا کر دیا ہے کہ اللہ تعالیٰ انبیاء کے مخالفوں کو تباہ کر
دیتا ہے اور ماننے والوں کو ترقی دیتا ہے۔پس سچی بات یہ ہے کہ احمدی ہوتے ہی انسان کی عقل
مذہبی امور میں تیز ہو جاتی ہے اور وہ علماء پر بھی بھاری ہوتا ہے۔لیکن اس امر کو نظر انداز کر دو تو
بھی کونسا ایسا احمدی ہے جس کے متعلق یہ کہا جا سکے کہ اس کے طبقہ کے لوگ دنیا میں موجود
نہیں۔بلکہ ہر احمدی اپنی عقل اور سمجھ میں کم سے کم اپنے طبقہ کے ہر عیسائی، ہندو، سکھ اور غیر
احمدی سے زیادہ ہوشیار ہوگا۔(خطبات محمود جلد 16 صفحہ 798،797)
ہماری عمریں تو مخالفتوں اور گالیاں کھانے میں ہی گزریں
پس نبوت بے شک انعام ہے مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ساری عمر قربانی ہی
کرتے رہے۔یہی حالت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ہم دیکھتے ہیں۔آپ کی ساری عمر اسی
طرح گزری کہ کہیں پتھر ہیں، کہیں گالیاں ہیں ، کہیں مقدمے دائر کئے جا رہے ہیں۔کہیں
شورشیں بپا کی جاتی ہیں۔حتی کہ جس وقت آپ کی وفات ہوئی اس وقت بھی جبکہ ہمارے دل
زخمی تھے اور دنیا ہماری آنکھوں میں تیرہ و تار تھی۔ہزاروں لوگ مغلظ گالیاں بک رہے اور پتھر مار
رہے تھے۔حالانکہ کسی بڑے سے بڑے چور اور بدمعاش کی وفات پر بھی یہ سلوک کبھی نہیں ہوا
ہوگا۔ہمارے متعلق کہا جاتا ہے کہ ہم نے اپنی حکومت بنارکھی ہے لیکن کیا حکومت ایسی ہی ہوتی ہے؟
ان لوگوں میں سے کوئی ایسا شریف آدمی نہ تھا جو انہیں بتا سکتا کہ مرنے والے سے محبت کرنے
والے لوگ اندر بیٹھے رور ہے ہیں۔تم لوگ خدا تعالیٰ کا خوف کرو اور ان کے نہ دل دکھاؤ۔پھر
آپ کے بعد بھی یہی حال ہے۔بے شک اللہ تعالیٰ نے دنیا کو ہمارا غلام بنا دیا ہے مگر یہ بعد
والے دیکھیں گے۔وہ زمانہ آنے والا ہے جب وہ لوگ تختوں پر بیٹھے ہوں گے جو حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کا نام آتے ہی مؤدب کھڑے ہو جایا کریں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
تذکار مهدی )
243
روایات سید نامحمودی
کے غلاموں کے آگے آج کل کے بڑے بڑے لوگوں کی اولادیں جو تیاں رکھنا باعث فخر سمجھیں
گی۔مگر میں ہم نے کیا لیا سوائے گالیوں اور پتھروں کے۔ہماری زندگیاں اسی میں گزریں گی
اور بادشاہتیں انہیں ملیں گی جو ان گالیوں کی لذت سے آشنا نہ ہوں گے ہمارے لئے مقدر بھی
یہی ہے اور ہم چاہتے بھی یہی ہیں۔ہاں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمیں خود بخود کچھ مل جائے تو اور
بات ہے۔مگر ہم چاہتے یہی ہیں کہ ہماری عمریں مخالفتیں اٹھانے اور گالیاں کھانے میں ہی
گزریں کیونکہ ان میں جو لذت اور سرور ہے وہ بادشاہتوں میں نہیں۔یہی وہ انعام ہے جو انبیاء
اور رسولوں کو ملا اور یہی ہم اپنے لئے چاہتے ہیں۔یہی وہ عید ہے جو آج منائی جا رہی ہے۔بقر عید نبیوں کے زمانہ کی عید ہوا کرتی ہے اور چھوٹی عید نبیوں کے بعد کے زمانہ کی۔چھوٹی عید کا
مطلب یہ ہوتا ہے کہ اب بھوک کا زمانہ گزر گیا۔لیکن اس عید کا مطلب یہ ہے کہ آؤ قربانی
کریں۔اس لئے یہ عید انبیاء اور ان کے خلفاء کے زمانہ کی عید ہے اور چھوٹی عید انبیاء کے بعد
کے زمانہ کی ہوتی ہے۔بڑی عید یہی ہے جو قربانیوں اور تکالیف کی ہے، وہ چھوٹی ہے جس میں
بادشاہتیں اور حکومتیں ملتی ہیں۔خدا کے انعام نام ہیں قربانی کا۔ہمارے لئے تخت حکومت سولی
کا تختہ ہے۔وہی ہماری حکومت ہے اور وہ تمام تکالیف جو ہمیں دی جاتی ہیں انہیں میں ہمارے
لئے فخر ہے۔ہم اگر اس کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں تو اپنے لئے نہیں بلکہ دوسروں کے لئے
کرتے ہیں۔اگر ہم مخالفوں سے کہتے ہیں کہ گالیاں مت دو تو اس لئے ان کے اخلاق نہ بگڑ
جائیں اور اگر حکومت کو متوجہ کرتے ہیں تو اس لئے کہ حکومت خدا کی نظروں میں مغضوب ہو کر تباہ
نہ ہو جائے ورنہ ہم تو لذت اسی میں محسوس کرتے ہیں اور مومن کی عید اس سے بڑھ کر اور کیا ہو
سکتی ہے۔کیا تم سمجھتے ہو کہ جن لوگوں نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے پیچھے اور دائیں
بائیں جانیں دیں انہوں نے عید نہیں دیکھی۔آج وہ سامنے نہیں ہیں ورنہ تم دیکھتے کہ ان کے
چہروں پر ایسے آثار ہوتے تھے جو ظاہری عید منانے والوں کے چہروں پر ہو ہی نہیں سکتے جو جان
دے دیتا تھا وہ یہی سمجھتا تھا کہ میری عید آ گئی۔اسی لئے انہیں شہید کہا گیا ہے کہ وہ عید کا چاند
دیکھتے ہوئے مرے۔ہر مومن جو دین کے لئے فدا ہوتا ہے۔وہ عید دیکھتا ہے۔یہی عید اضحیہ
ہوتی ہے۔یہی انبیاء کے زمانہ کا نشان ہے اور اسی کے لئے ہمیں پیدا کیا گیا ہے۔خطبات محمود جلد دوم صفحه 181 تا182 ) |