تائید الہٰی
تذکار مہدی
تذکار مهدی )
252
روایات سید نا محمودی
صد الله
جاتا تھا۔میں اگر چہ بچہ تھا مگر مجھے خوب یاد ہے جب وہ اس مضمون پر پہنچے تو بڑے جوش سے کہا
کرتے تھے کہ کیا چیز ہے جو عیسائی ہمارے مقابلہ میں پیش کر سکتے ہیں۔حضرت محمد رسول اللہ ہی ہے
کی تو بڑی بلندشان ہے۔آپ کا ایک نائب اس زمانہ میں احیاء اسلام کے لئے آیا ہے۔ہم
دیکھتے ہیں کہ وہ بڑے اچھے خاندان میں سے ہے، شاہی نسل میں سے ہے ہزاروں سال کی
تاریخ اس کے خاندان کی عظمت کو ظاہر کر رہی ہے، اس کے مقابلہ میں میرے کانوں میں پہلے
مسیح کی ابھی تک یہ آواز گونج رہی ہے کہ کسی نے چار پائیاں ٹھیک کروانی ہوں تو کر والے، کسی
نے ٹوٹی ہوئی کرسیوں کی مرمت کروانی ہو تو کر والے۔انجیل کے اس حوالہ میں بھی یہی مضمون
بیان کیا گیا ہے کہ لوگوں نے کہا کیا یہ مریم کا بیٹا بڑھتی نہیں ؟ انہوں نے یہ نہیں کہا کہ کیا یہ یوسف نجار
کا بیٹا نہیں بلکہ کہا کہ کیا یہ مریم کا بیٹا بڑھئی نہیں؟ جس کے معنے یہ ہیں کہ مسیح نے اپنے طور پر بھی
بڑھئی کا کام کیا ہے۔مسیح بے شک انجیل میں اکثر جگہ اپنے آپ کو ابن آدم کہتا ہے لیکن ابن آدم
ہونے میں تو تمام بنی نوع انسان اس کے شریک ہیں اس میں مسیح کی کوئی خصوصیت نہیں۔لیکن قرآن کریم ایک ایسا نام دیتا ہے جس سے مسیح کی آسانی کے ساتھ شناخت ہو سکتی ہے۔اگر
قرآن کریم عیسی ابن آدم کہتا تب بھی مشکل پیش آتی کیونکہ ہزاروں لوگوں کے نام عیسی ہیں اور
وہ بھی ابن آدم ہی ہیں۔اگر خالی ابن آدم کہا جاتا تو اس لحاظ سے اور بھی دقت پیش آتی کیونکہ
سارے انسان ابن آدم ہیں پھر وہ پہنچانا کس طرح جاتا۔( تفسیر کبیر جلد پنجم صفحه 240 )
تائید الهی
حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ فرماتے تھے کہ آتھم کے مباحثہ میں ہم نے جو نظارہ
دیکھا اس سے پہلے تو ہماری عقلیں دنگ ہو گئیں اور پھر ہمارے ایمان آسمان پر پہنچ گئے فرماتے
تھے کہ جب عیسائی مباحثہ سے تنگ آگئے اور انہوں نے دیکھا کہ ہمارا کوئی داؤ نہیں چلا تو چند
مسلمانوں کو اپنے ساتھ ملا کر انہوں نے ہنسی اڑانے کے لئے یہ شرارت کی کہ کچھ اندھے، کچھ
بہرے ، کچھ لولے اور کچھ لنگڑے بُلا لئے اور انہیں مباحثہ سے پہلے ایک طرف چھپا کر بٹھا لیا۔جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تشریف لائے تو جھٹ انہوں نے اُن اندھوں، بہروں
تذکار مهدی )
253
روایات سید نا محمود
اور ٹولوں لنگڑوں کو نکال کر آپ کے سامنے پیش کر دیا اور کہا۔زبانی باتوں سے جھگڑے طے نہیں
ہوتے۔آپ کہتے ہیں۔میں مسیح ناصری کا مثیل ہوں اور مسیح ناصری اندھوں کو آنکھیں دیا
کرتے تھے، بہروں کو کان بخشا کرتے تھے اور کولوں لنگڑوں کے ہاتھ پاؤں درست کر دیا
کرتے تھے۔ہم نے آپ کو تکلیف سے بچانے کے لئے اس وقت چند اندھے ، بہرے
اور لولے لنگڑے اکٹھے کر دیئے ہیں۔اگر آپ فی الواقعہ مثیل مسیح ہیں تو ان کو اچھا کر کے دکھا
دیجئے۔حضرت خلیفہ اول فرماتے تھے کہ ہم لوگوں کے دل ان کی اس بات کو سن کر بیٹھ گئے اور
گوہم
گو ہم سمجھتے تھے کہ یہ بات یونہی ہے۔مگر اس خیال سے گھبرا گئے کہ آج لوگوں کو ہنسی اور ٹھٹھے کا
موقعہ مل جائے گا۔مگر جب ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے چہرے کو دیکھا تو
آپ کے چہرہ پر ناپسندیدگی یا گھبراہٹ کے کوئی آثار نہ تھے۔جب وہ بات ختم کر چکے تو آپ
نے فرمایا دیکھئے پادری صاحب! میں جس مسیح کے مثیل ہونے کا دعویٰ کرتا ہوں اسلامی تعلیم کے مطابق
وہ اس قسم کے اندھوں ، بہروں اور لولوں لنگڑوں کو اچھا نہیں کیا کرتا تھا۔مگر آپ کا یہ عقیدہ ہے کہ
مسیح جسمانی اندھوں، جسمانی بہروں، جسمانی لولوں اور جسمانی لنگڑوں کو اچھا کیا کرتا تھا اور
آپ کی کتاب میں یہ بھی لکھا ہے کہ اگر تم میں ایک رائی برابر بھی ایمان ہو اور تم کسی پہاڑ سے کہو
کہ یہاں سے وہاں چلا جائے تو وہ چلا جائے گا۔(متی باب 17 آیت 21، لوقا باب 17 آیت 6)
اور اگر تم بیماروں پر ہاتھ رکھو گے تو وہ اچھے ہو جائیں گے۔(مرقس باب 16 آیت 17-18)
پس یہ سوال مجھ سے نہیں ہو سکتا۔میں تو وہ معجزے دکھا سکتا ہوں جو میرے آقا حضرت محمد مصطفے
صلی اللہ علیہ وسلم نے دکھائے۔آپ ان معجزوں کا مطالبہ کریں تو میں دکھانے کے لئے تیار
ہوں۔باقی رہے اس قسم کے معجزے سو آپ کی کتاب نے بتادیا ہے کہ ہر وہ عیسائی جس کے اندر
ایک رائی کے برابر بھی ایمان ہو ویسے ہی معجزے دکھا سکتا ہے جیسے حضرت مسیح ناصری نے
دکھائے سو آپ نے بڑی اچھی بات کی جو ہمیں تکلیف سے بچالیا۔اور ان اندھوں، بہروں،
لولوں اور لنگڑوں کو اکٹھا کر دیا۔اب یہ اندھے، بہرے، لولے اور لنگڑے موجود ہیں اگر آپ
میں ایک رائی کے برابر بھی ایمان موجود ہے تو ان کو اچھا کر کے دکھا دیجئے۔آپ فرماتے تھے
اس جواب سے پادریوں کو ایسی حیرت ہوئی کہ بڑے بڑے پادری ان لولوں لنگڑوں کو کھینچ کھینچے
کر الگ کرنے لگ گئے تو اللہ تعالیٰ اپنے مقربین کو ہر موقع پر عزت بخشتا ہے اور اُن کو ایسے ایسے