تین قسم کے لوگ ہماری جماعت میں شامل ہوئے
تذکار مہدی
تذکار مهدی )
261
روایات سید نا محمودی
احمق ہیں۔بس روپیہ برباد کیے چلے جارہے ہیں۔انہیں کوئی ہوش نہیں کہ اپنے روپیہ کو کسی اچھے کام پر لگا ئیں۔اسی طرح جب وہ اوقات
کی قربانی کرتے تو پھر وہ کہتے کہ یہ تو پاگل ہیں۔اپنا وقت برباد کر رہے ہیں۔انہوں نے ترقی
خاک کرنی ہے۔گویا مسلمانوں کو یا وہ احمق قرار دیتے یا ان کا نام مجنون رکھتے۔یہی دو نام انہوں نے مسلمانوں کے رکھے ہوئے تھے۔مگر دیکھو پھر وہی احمق اور مجنون
دنیا کے عقلمندوں کے استاد قرار پائے۔پس ہماری جماعت جب تک وہی احمقانہ رویہ اختیار نہیں
کرے گی جس کو کافر اور منافق احمقانہ قرار دیتے تھے اور ہماری جماعت جب تک وہی مجنونانہ
رویہ اختیار نہیں کرے گی۔جس کو کافر اور منافق مجنونانہ رویہ قرار دیتے تھے۔اس وقت تک اسے
کبھی کامیابی حاصل نہیں ہوسکتی۔اگر تم چاہو کہ تم ضرورت کے موقع پر جھوٹ بول بھی لیا کروا گر تم چاہو کہ تم ضرورت
کے موقع پر دھوکہ فریب بھی کر لیا کرو۔اگر تم چاہو کہ تم ضرورت کے موقع پر چالبازی سے بھی
کام لے لیا کرو اگر تم چاہو کہ تم ضرورت کے موقع پر غیبت اور چغلی سے بھی کبھی کبھی فائدہ اٹھا لیا
کرو اور پھر یہ امید رکھو کہ تمہیں کامیابی حاصل ہو جائے۔تو یاد رکھو تمہیں ہرگز وہ کامیابی حاصل
نہیں ہو گی۔جس کا وعدہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے فرمایا ہے۔یہ
چیزیں دنیا کی انجمنوں میں بے شک کام آیا کرتی ہیں۔مگر دین میں ان کی وجہ سے برکت نہیں
بلکہ اللہ تعالیٰ کی لعنت اترا کرتی ہے۔(الفضل 27 ستمبر 1938 ء جلد 26 نمبر 223 صفحہ 7)
ہماری جماعت میں تین قسم کے لوگ ہے۔ہیں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک دفعہ مجھے ہی مخاطب کرتے ہوئے فرمایا
اور شائد اسی لئے فرمایا کہ میں اس کی نگرانی کروں کہ ہماری جماعت میں تین قسم کے لوگ پائے
جاتے ہیں۔ایک تو وہ ہیں جو حضرت مولوی صاحب کی وجہ سے سلسلہ میں داخل ہو گئے ہیں۔( حضرت خلیفہ اول کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام عام طور پر مولوی صاحب کہا کرتے تھے ) وہ
مولوی صاحب کی قدر جانتے ہیں۔ہماری نہیں۔چونکہ مولوی صاحب نے ہماری بیعت کر لی
ہے اس لئے وہ بھی بیعت میں شامل ہو گئے ہیں۔اس سے زیادہ ان کا ایمان نہیں بے شک ان
کے دلوں میں ایمان ہے۔مگر ان کا ایمان واسطے کا ایمان ہے۔اس کے مقابلہ میں ایک گروہ
تذکار مهدی )
262
روایات سید نا محمود
ہماری جماعت میں ایسا ہے جس نے یہ دیکھا کہ ایک جماعت بن گئی ہے اور اس میں قربانی اور
ایثار کا مادہ پیدا ہو گیا ہے۔تو قوم کی خدمت کے لئے وہ اس جماعت میں شامل ہو گیا کیونکہ قومی
خدمت کے لئے قربانی اور ایثار کرنے والوں کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ سوائے ہماری جماعت
کے اور کہیں نہیں مل سکتے۔ایسے لوگ چاہتے ہیں کہ انجمنیں بنائیں، مدر سے بنائیں، دفاتر
بنا ئیں اور دنیوی رنگ میں قوم کی بہبودی کے کام کریں۔ایسے لوگ بے شک ہم کو مانتے ہیں مگر
اپنے کاموں کا آلہ کار بنانے کے لئے ہمارے مقام کو سمجھ کر نہیں مانتے۔مگر ان کے علاوہ کچھ
لوگ ایسے بھی ہیں۔جنہوں نے ہم کو سچے دل سے مانا وہ ہمیں خدا کا مامور سمجھتے ہیں اور ان کی
نگاہ پہلے ہم پر پڑتی ہے اور ہم سے اُتر کر پھر کسی اور پر پڑتی ہے۔اصل مخلص وہی ہیں۔باقی جس
قدر ہیں وہ ابتلاء اور ٹھوکر کھانے کے خطرہ میں ہیں۔یہ بات حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام نے میرے سامنے بیان
کی تھی۔حالانکہ میری عمر اس وقت بہت چھوٹی تھی۔آپ کا اس
بات کا میرے سامنے بیان کرنا بتاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے علم کے ماتحت آپ اس بات کو جانتے
تھے۔کہ لوگوں کی نگرانی کسی زمانہ میں میرے سپرد ہونے والی ہے اور آپ نے اسی وقت مجھے
ہوشیار کر دیا۔چنانچہ ایک ٹکراؤ تو میری خلافت کے شروع ہوتے ہی انجمن والوں سے ہو گیا اور
وہ قادیان سے نکل گئے۔باقی جو غلو کرنے والے ہیں۔وہ بھی ہمیشہ رہتے ہیں اور ہمارا فرض ہے
کہ ان کا سر کچلتے رہیں۔اس کے مقابلہ میں ایک تیسرے گروہ کا پیدا ہو جانا بھی کوئی بعید از قیاس نہیں۔جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے درجہ میں غلو سے کام لے۔اگر ہم ان لوگوں کو نہ دبائیں۔تو یہ دین کو کہیں کا کہیں لے جائیں گے۔ہم بے شک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو
اللہ تعالیٰ کا رسول کہتے ہیں۔مگر نفسانیت کی وجہ سے نہیں اس وجہ سے نہیں کہ ہم احمد یہ جماعت
میں شامل ہیں اگر ہمارے سلسلہ کا بانی رسول ہو گا تو ہماری شان بہت بڑھ جائے گی۔ہم اگر
آپ کو رسول کہتے ہیں۔تو صرف اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو رسول کہا اور خدا تعالیٰ کے
رسول نے آپ کو رسول کہا۔اگر یہ بات نہ ہوتی تو ہم میں سے جو راست باز ہوتے۔وہ کبھی
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو رسول نہ کہتے۔لیکن جب ہمیں یقین پیدا ہو گیا کہ آپ کو خدا نے
رسول کہا اور ہمیں یقین پیدا ہو گیا کہ آپ کو خدا کے رسول نے رسول کہا ہے۔تو پھر ہم نے فیصلہ
کرلیا کہ اب اس کے بعد دشمن کے حملوں کی پرواہ نہیں کی جاسکتی۔وہ بے شک مخالفت کرے۔ہم آپ کو ضرور رسول کہیں گے۔چنانچہ دیکھ لو کتنے سالوں سے دشمن قادیان پر حملہ کر رہا ہے۔مگر