تعلیم الاسلام کالج کا قیام
تذکار مہدی
تذکار مهدی
263
روایات سیّد نا محمود
ہم اس کی ذرا بھی پرواہ نہیں کرتے۔کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ انسانوں میں کسی کو تباہ کرنے کی
طاقت نہیں۔تعلیم الاسلام کالج کا قیام
خطبات محمود جلد 23 صفحہ 551-552)
در حقیقت ایک اچھے کالج کے لئے پچیس لاکھ روپے کی ضرورت ہوتی ہے ہم ڈیڑھ
لاکھ روپیہ پہلے چندہ سے لے چکے ہیں اور ڈیڑھ لاکھ روپیہ اور بھی اس پر خرچ کیا جا چکا ہے اور دو
لاکھ کی اب ضرورت ہے یہ پانچ لاکھ ہو گیا۔3لاکھ کی پھر ضرورت ہوگی تو یہ آٹھ لاکھ روپیہ ہو
جائے گا۔اس کے بعد ہمیں پندرہ سولہ لاکھ روپے کی ریز روفنڈ کی ضرورت ہوگی جس سے لاکھ
سوالا کھ روپیہ سالانہ آمدن ہوتی رہے اور کالج مضبوطی کے ساتھ قائم رہ سکے ایک وہ زمانہ تھا کہ
ہمارے لئے ہائی کلاسز کو جاری کرنا بھی مشکل تھا یہاں آریوں کا مڈل سکول ہوا کرتا تھا شروع
شروع میں اس میں ہمارے لڑکے جانے شروع ہوئے تو آریہ ماسٹروں نے ان کے سامنے لیکچر
دینے شروع کئے کہ تم کو گوشت نہیں کھانا چاہئے گوشت کھانا ظلم ہے۔وہ اس قسم کے اعتراضات
کرتے جو کہ اسلام پر حملہ تھے لڑکے سکول سے آتے اور یہ اعتراضات بتلاتے یہاں ایک
پرحم
پرائمری سکول تھا اس میں بھی اکثر آریہ مدرس آیا کرتے اور یہی باتیں سکھلایا کرتے تھے۔پہلے
دن جب میں اس سرکاری پرائمری سکول میں پڑھنے گیا اور دو پہر کو میرا کھانا آیا تو میں سکول سے
باہر نکل کر ایک درخت کے نیچے جو پاس ہی تھا۔کھانا کھانے کے لئے جا بیٹھا۔مجھے خوب یاد ہے کہ
اس روز کلیجی پکی تھی اور وہی میرے کھانے میں بھجوائی گئی اس وقت میاں عمر دین صاحب مرحوم
جو میاں عبداللہ صاحب حجام کے والد تھے وہ بھی اسی سکول میں پڑھا کرتے تھے لیکن وہ بڑی
جماعت میں تھے اور میں پہلی جماعت میں تھا میں کھانا کھانے بیٹھا تو وہ بھی آپہنچے اور دیکھ کر کہنے
لگے۔” ہیں ماس کھاندے او ماس“ حالانکہ وہ مسلمان تھے اس کی یہی وجہ تھی کہ آریہ ماسٹر
سکھلاتے تھے کہ گوشت خوری ظلم ہے اور بہت بری چیز ہے ماس کا لفظ میں نے پہلی دفعہ ان
سے سنا تھا اس لئے میں سمجھ نہ سکا کہ ماس سے مراد گوشت ہے چنانچہ میں نے کہا یہ ماس تو نہیں
کلیجی ہے انہوں نے بتایا کہ ماس گوشت کو ہی کہتے ہیں۔پس میں نے ماس کا لفظ پہلی دفعہ ان کی
زبان سے سنا اور ایسی شکل میں سنا کہ گویا ماس خوری بری ہوتی ہے اور اس سے بچنا چاہئے۔
تذکار مهدی )
264
روایات سید نا محمود
غرض آریہ مدرس اس قسم کے اعتراضات کرتے رہتے اور لڑ کے گھروں میں آ آ کر
بتاتے کہ وہ یہ اعتراض کرتے ہیں آخر یہ معاملہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس
پہنچا تو آپ نے فرمایا جس طرح بھی ہو سکے جماعت کو قربانی کر کے ایک پرائمری سکول قائم
کر دینا چاہئے۔چنانچہ پرائمری سکول کھل گیا اور یہ سمجھا گیا کہ ہماری جماعت نے انتہائی مقصد
حاصل کر لیا ہے۔اس عرصہ میں ہمارے بہنوئی نواب محمد علی خان صاحب مرحوم و مغفور ہجرت کر
کے قادیان آگئے۔انہیں سکولوں کا بڑا شوق تھا چنانچہ انہوں نے ملیر کوٹلہ میں بھی ایک مڈل سکول
قائم کیا ہوا تھا انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں اس کو مڈل کر دیا جائے میں وہاں سکول کو بند کر
دوں گا اور وہ امداد یہاں دے دیا کروں گا۔چنانچہ قادیان میں مڈل سکول ہو گیا۔پھر بعد میں کچھ
نواب محمد علی خان صاحب اور کچھ حضرت خلیفہ اسیح الاول رضی اللہ عنہ کے شوق کی وجہ سے فیصلہ
کیا گیا کہ یہاں ہائی سکول کھولا جائے۔چنانچہ پھر یہاں ہائی سکول کھول دیا گیا۔لیکن یہ
ہائی سکول پہلے نام کا تھا کیونکہ اکثر پڑھانے والے انٹرنس پاس تھے اور بعض شائد انٹرنس فیل
بھی۔بہر حال ہائی سکول کا نام ہو گیا۔زیادہ خرچ کرنے کی جماعت میں طاقت نہ تھی اور نہ ہی یہ
خیال پیدا ہو سکتا تھا۔لیکن آخر وہ وقت بھی آگیا کہ گورنمنٹ نے اس بات پر خاص زوردینا
شروع کیا کہ سکول اور بورڈنگ بنائے جائیں۔نیز یہ کہ سکول اور بورڈنگ بنانے والوں کو امداد
دی جائے گی۔چنانچہ حضرت خلیفہ اول کے عہد خلافت میں یہ سکول بھی بنا اور اور بورڈنگ
بھی پھر آہستہ آہستہ عملہ میں اصلاح شروع ہوئی۔اور طلباء بڑھنے لگے۔پہلے ڈیڑھ سو تھے۔پھر
تین چارسو ہوئے پھر سات آٹھ سو ہو گئے اور مدتوں تک یہ تعداد رہی۔اب تین چار سالوں میں
آٹھ سو سے یک دم ترقی کر کے سکول کے لڑکوں کی تعداد سترہ سو ہو گئی ہے اور میں نے سنا ہے کہ
ہزار سے اوپر لڑکیاں ہو گئی ہیں۔گویا لڑکے اور لڑکیوں کی تعداد ملا کر تقریباً تین ہزار بن جاتی ہے۔پھر مدرسہ احمد یہ بھی قائم ہوا اور کالج بھی اب خدا تعالیٰ کے فضل سے مدرسہ احمدیہ میں بھی میری
گزشتہ تحریک کے ماتحت طلباء بڑھنے شروع ہو گئے ہیں اور چھپیں تھیں طلباء ہر سال آنے شروع
ہوگئے ہیں۔اگر یہ سلسلہ بڑھتا رہا۔تو مدرسہ احمدیہ اور کالج کے طلباء کی تعداد بھی چھ سات سو تک
یا اس سے بھی زیادہ تک پہنچ جائے گی اور اس طرح ہمیں سو مبلغ ہر سال مل جائے گا۔جب تک
ہم اتنے مبلغین ہر سال حاصل نہ کریں۔ہم دنیا میں صحیح طور پر کام نہیں کر سکتے۔1944ء میں