حفاظت الہٰی کا معجزہ

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
266
نامحمودی
روایات سیّد نا محمود
جا رہے تھے ، ان کی جائیدادوں پر جبر قبضہ کیا جارہا تھا اور کئی لوگ ان مخمصوں سے خلاصی کی کوئی
صورت نہ پا کر ہجرت کرنے پر مجبور ہو گئے تھے اور چونکہ ہجرت کی جگہ ان کے لئے قادیان ہی
تھی ، ان کے قادیان آنے پر مہمان داری کے اخراجات اور بھی ترقی کر گئے تھے۔اس وقت
جماعت ایک دو ہزار آدمیوں تک ترقی کر چکی تھی مگر ان میں سے ہر ایک دشمن کے حملوں کا شکار
ہو رہا تھا ایک دو ہزار آدمی جو ہر وقت اپنی جان اور اپنی عزت اور اپنی جائیداد اور اپنے مال کی
حفاظت کی فکر میں لگے ہوئے ہوں اور رات دن لوگوں کے ساتھ مباحثوں اور جھگڑوں میں
مشغول ہوں ان کا تمام دنیا میں اشاعت اسلام کے لئے روپیہ بہم پہنچانا اور دین سیکھنے کی غرض
سے قادیان آنے والوں کی مہمان داری کا بوجھ اٹھانا اور پھر اپنے مظلوم مہاجر بھائیوں کے
اخراجات برداشت کرنا ایک حیرت انگیز بات ہے۔سینکڑوں آدمی دونوں وقت جماعت کے
دستر خوان پر کھانا کھاتے تھے اور بعض غرباء کی دوسری ضروریات کا بھی انتظام کرنا پڑتا تھا۔ہجرت کے لئے آنے والوں کی کثرت اور مہمانوں کی زیادتی سے مہمان خانے کے علاوہ ہر ایک
گھر مہمان خانہ بنا ہوا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے گھر کی ہر ایک کوٹھڑی ایک مستقل
مکان تھا جس میں کوئی نہ کوئی مہمان یا مہاجر خاندان رہتا تھا، غرض بوجھ انسانی طاقت برداشت
سے بہت بڑھا ہوا تھا۔ہر صبح جو چڑھتی اپنے ساتھ تازہ ابتلاء اور تازہ ذمہ داریاں لاتی اور ہر
شام جو پڑتی اپنے ساتھ تازہ ابتلاء اور تازہ ذمہ داریاں لاتی مگر اليْسَ اللَّهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ کی
نسیم سب فکروں کو خس و خاشاک کی طرح اڑا کر پھینک دیتی اور وہ بادل جو ابتدا ء سلسلہ کی عمارت
کی بنیادوں کو اکھاڑ کر پھینک دینے کی دھمکی دیتے تھے تھوڑی ہی دیر میں رحمت اور فضل کے
بادل ہو جاتے اور ان کی ایک ایک بوند کے گرتے وقت الیسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ کی ہمت افزا
آواز پیدا ہوتی۔( دعوت الامیر۔انوارالعلوم جلد 7 صفحہ 565-566)
حفاظت الہی کا معجزہ
ایک مثال حفاظت الہی کی میں حضرت مسیح موعود کی زندگی میں سے بھی پیش کرتا ہوں
کنورسین صاحب جو لاء کالج لاہور کے پرنسپل ہیں ان کے والد صاحب سے حضرت صاحب کا
بڑا تعلق تھا حتی کہ حضرت مسیح موعود کو کبھی روپیہ کی ضرورت ہوتی تو بعض دفعہ ان سے قرض بھی

تذکار مهدی )
267
روایات سید نا محمود
لے لیا کرتے تھے ان کو بھی حضرت صاحب سے بڑا اخلاص تھا۔جہلم کے مقدمہ میں انہوں نے
اپنے بیٹے کو تار دی تھی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی طرف سے وکالت کریں۔اس اخلاص کی
وجہ یہ تھی کہ انہوں نے ایام جوانی میں جب وہ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام مع چند اور دوستوں
کے سیالکوٹ میں اکٹھے رہتے تھے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کئی نشانات دیکھے تھے۔چنانچہ
ان نشانات میں سے ایک یہ ہے کہ ایک رات آپ دوستوں سمیت سورہے تھے کہ آپ کی آنکھ
کھلی اور دل میں ڈالا گیا کہ مکان خطرہ میں ہے۔آپ نے سب دوستوں
کو جگایا اور کہا کہ مکان
خطرہ میں ہے اس میں سے نکل چلنا چاہئے سب دوستوں نے نیند کی وجہ سے پرواہ نہ کی اور یہ
کہہ کر سو گئے کہ آپ کو وہم ہو گیا ہے مگر آپ کا احساس برابر ترقی کرتا چلا گیا آخر آپ نے پھر
ان کو جگایا اور توجہ دلائی کہ چھت میں سے چرچراہٹ کی آواز آتی ہے مکان کو خالی کر دینا چاہئے
انہوں نے کہا معمولی بات ہے ایسی آواز بعض جگہ لکڑی میں کیڑا لگ جانے سے آیا ہی کرتی
ہے۔آپ ہماری نیند کیوں خراب کرتے ہیں مگر آپ نے اصرار کر کے کہا کہ اچھا آپ لوگ
میری بات مان کر ہی نکل چلیں آخر مجبور ہو کر وہ لوگ نکلنے پر رضامند ہوئے۔حضرت صاحب کو
چونکہ یقین تھا کہ خدا میری حفاظت کے لئے مکان کے گرنے کو روکے ہوئے ہے اس لئے آپ
نے انہیں کہا کہ پہلے آپ نکلو پیچھے میں نکلوں گا۔جب وہ نکل گئے اور بعد میں حضرت صاحب
نکلے تو آپ نے ابھی ایک ہی قدم سیڑھی پر رکھا تھا کہ چھت گر گئی۔دیکھو آپ انجینئر نہ تھے کہ
چھت کی حالت کو دیکھ کر سمجھ لیا ہو کہ گرنے والی ہے نہ چھت کی حالت اس قسم کی تھی نہ آواز ایسی
تھی کہ ہر اک شخص اندازہ لگا سکے کہ یہ گرنے کو تیار ہے۔علاوہ ازیں جب تک آپ اصرار کر
کے لوگوں کو اُٹھاتے رہے اس وقت تک چھت اپنی جگہ پر قائم رہی اور جب تک آپ نہ نکل گئے
تب تک بھی نہ گری مگر جو نہی کہ آپ نے پاؤں اُٹھایا چھت زمین پر آگری یہ امر ثابت کرتا ہے
کہ یہ بات کوئی اتفاقی بات نہ تھی بلکہ اس مکان کو حفیظ ہستی اس وقت تک روکے رہی جب تک
کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام جن کی حفاظت اس کے مد نظر تھی اس مکان سے نہ نکل آئے پس
صفت حفیظ کا وجود ایک بالا رادہ ہستی پر شاہد ہے اور اس کا ایک زندہ گواہ ہے۔ہستی باری تعالیٰ انوار العلوم جلد 6 صفحہ 324,325)

آج 10 میں سے 10 باقی