حفاظت الہٰی کا معزہ

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
معجزانہ تائید اور نصرت
268
روایات سید نا محمود
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمایا کرتے تھے کہ ایک دفعہ میں امرتسر سے یکے پر سوار
ہوکر روانہ ہوا۔ایک بہت موٹا تازہ ہندو بھی میرے ساتھ ہی یکے پر سوار ہو ا وہ مجھ سے پہلے
یکے کے اندر بیٹھ گیا اور اپنے آرام کی خاطر اپنی ٹانگوں کو اچھی طرح پھیلا لیا حتی کہ اگلی سیٹ
جہاں میں نے بیٹھنا تھا وہ بھی بند کر دی۔چنانچہ میں تھوڑی سی جگہ میں ہی بیٹھ رہا۔اُن دنوں
دھوپ بہت سخت پڑتی تھی کہ انسان کے ہوش باختہ ہو جاتے تھے۔مجھے دھوپ سے بچانے کیلئے
اللہ تعالیٰ نے ایک بدلی بھیجی جو ہمارے یکے کے ساتھ ساتھ سایہ کرتی ہوئی بٹالہ تک آئی۔یہ
نظارہ دیکھ کر وہ ہندو کہنے لگا آپ تو خدا تعالیٰ کے بڑے بزرگ معلوم ہوتے ہیں۔اسی طرح
حضور نے ایک دفعہ کا واقعہ بیان فرمایا کہ میں اپنے چند دوستوں کے ساتھ ایک مکان میں سورہا
تھا کہ مجھے القاء ہوا کہ کوئی مصیبت آنے والی ہے اس مکان سے جلد نکل چلو اور دل میں ایسا ڈالا
گیا کہ جب تک میں اس مکان کے اندر ہوں وہ مصیبت نازل ہونے سے رُکی رہے گی۔چنانچہ
میں نے مناسب سمجھا کہ اپنے سب دوستوں کو پہلے مکان سے باہر نکال لوں۔چنانچہ جب وہ
باہر چلے گئے اور میں بھی باہر جانے لگا تو ابھی میرا ایک قدم باہر اور ایک دروازے کے اندر کی
طرف تھا کہ اس مکان کی چھت گر پڑی لیکن اپنی قدرت سے خدا تعالیٰ نے ہم سب کو اس
بلائے ناگہانی سے محفوظ رکھا۔پس اللہ تعالیٰ اپنے بندوں سے ایسے سلوک کرتا ہے کہ انسان
حیران رہ جاتا ہے مگر عبودیت شرط ہے اور ایسے انسان کا انجام ضرور بخیر ہوگا۔بظاہر وہ دنیا کی
ظاہر بین نظروں میں ذلیل ہوتا نظر آرہا ہوگا لیکن انجام کار اُس کو عزت حاصل ہوگی۔بظاہر وہ
بد نام بھی ہورہا ہوگا لیکن انجام کار نیک نامی اسی کو حاصل ہوگی۔گویا اس شخص کی ابتداء عبودیت
سے اور انجام استعانت پر ختم ہو گا۔( خطبات محمود جلد 17 صفحہ 534-535)
حفاظت الہی کا معجزہ
اس کی مثال حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں بھی ملتی ہے۔جوانی کے ایام کا
واقعہ ہے کہ آپ سیالکوٹ میں ایک مکان میں سو رہے تھے۔اُس وقت اُس کمرہ میں ایک ہندو
صاحب بھی تھے جن کا نام لالہ بھیم سین تھا اور وہ وکالت کا پیشہ کرتے تھے۔انہی صاحب کے
لڑکے لالہ کنور سین کچھ عرصہ ہوا لاء کالج لاہور کے پرنسپل تھے اور بعد میں ریاست جموں وکشمیر

تذکار مهدی )
269
روایات سید نا محمود
کے چیف جسٹس بھی رہے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے تھے کہ جب سب
سو گئے اور رات کا ایک حصہ گزر گیا تو چھت میں ٹک ٹک کی معمولی سی آواز پیدا ہوئی ( اور ایسی
آواز عام طور پر کوئی کیڑا وغیرہ لگا ہو سنائی دیا کرتی ہے ) اور میرے دل میں یہ خدشہ پیدا ہوا کہ
چھت گرنے والی ہے۔اس پر میں نے اپنے ساتھیوں کو جگایا اور کہا کہ یہاں سے نکل جانا
چاہئے۔مگر انہوں نے کہا کہ کوئی بات نہیں صرف آپ کو وہم ہو گیا ہے، ایسی آواز تو ہمیشہ آیا ہی
کرتی ہے اور ایسے کیڑے لگے ہوئے شہتیر دس دس اور بیس بیس سال کھڑے رہتے ہیں۔اس پر
آپ خاموش ہو گئے مگر تھوڑی دیر بعد پھر بڑے زور سے یہ خیال پیدا ہوا کہ چھت گرنے والی
ہے۔اس پر آپ نے پھر اپنے ساتھیوں سے کہا کہ چلو اس کمرے سے باہر نکلو۔مگر انہوں نے
پھر اسی قسم کا جواب دیا اور آپ پھر لیٹ گئے۔مگر پھر آپ کے دل پر یہ خیال غالب ہوا اور یقین
ہو گیا کہ شہتیر ٹوٹنے ہی والا ہے۔اس پر آپ نے پھر ساتھیوں سے فرمایا کہ اٹھو اور میری خاطر
ہی کمرہ سے نکل چلو۔اس پر وہ بڑبڑاتے ہوئے اُٹھے اور کہنے لگے کہ خوامخواہ آپ ہماری نیند
خراب کر رہے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے تھے اُس وقت مجھے یقین تھا کہ
یہ چھت صرف میرے باہر نکلنے کا انتظار کر رہی ہے۔اس لئے میں دروازہ میں کھڑا ہو گیا اور ان
سب کو ایک ایک کر کے گزرنے کو کہا۔جب سب نکل گئے تو میرا ایک پاؤں ابھی سیڑھی پر تھا اور
دوسرا اندر کہ چھت گر پڑی۔لالہ بھیم سین صاحب پر اس واقعہ کا اس قدر اثر تھا کہ جن دنوں حضرت مسیح موعود
الصلوۃ والسلام پر جہلم والا مقدمہ چل رہا تھا ، اُس وقت اُن کے لڑکے ولائت سے نئے نئے
بیرسٹری پاس کر کے آئے تھے اور شہرت حاصل کر رہے تھے۔لالہ بھیم سین صاحب نے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو لکھا کہ میں نے اپنے لڑکے سے کہا ہے کہ یہ اس کیلئے
بڑا چھا موقع ہے کہ وہ آپ کے مقدمہ کی پیروی کر کے برکت حاصل کرے۔لالہ صاحب
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے ایسی عقیدت اور تعلق ظاہر کیا کرتے تھے کہ حضور کو اگر
کبھی ضرورت پیش آتی تو ان سے قرض منگوالیا کرتے تھے اور احمدیوں سے قرض مانگتے ہوئے
حجاب کرتے تھے۔یہ مثال ایک نمونہ ہے اور بھی ہزاروں مثالیں ہیں مگر یہ چھوٹا سا واقعہ ہے جو
بہت نمایاں ہے۔(خطبات محمود جلد 18 صفحہ 496،495)

آج 10 میں سے 10 باقی