زندہ معجزہ اپنی ذات میں ظاہر ہوتا ہے
تذکار مہدی
تذکار مهدی )
270
الہام الہی کے ذریعہ تائید اور نصرت
روایات سید نا محمود
موجودہ زمانہ میں بھی ہم دیکھتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو سُرخی کے
چھینٹوں والا کشف دکھایا گیا تو سُرخی کے چھینٹے نہ صرف آپ کی قمیص پر پائے گئے بلکہ ایک قطرہ
حضرت میاں عبداللہ صاحب سنوری کی ٹوپی پر بھی آگرا اور اس طرح اللہ تعالیٰ نے اس نشان
میں اُن کو بھی شریک کر لیا۔اسی طرح ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ واسلام کے زمانہ
میں مجھے بتایا گیا کہ آج رات حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر یہ الہام نازل ہوا ہے۔کہ اِنِّی مَعَ
الْأَفْوَاجِ اتِيكَ بَغْتَةً - صبح حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اشاعت کے لئے اپنے الہامات
لکھ کر دیئے تو اتفاقاً آپ کو یہ الہام لکھنا یاد نہ رہا۔میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے کہا
کہ مجھے تو آج رات ایک فرشتہ نے بتایا تھا کہ آپ کو یہ الہام ہوا ہے کہ إِنِّي مَعَ الْأَفْوَاجِ
اتِيكَ بَغْتَةً۔مگر آپ نے جو الہامات لکھے ہیں اُن میں اس کا کہیں ذکر نہیں۔آپ نے فرمایا۔ٹھیک ہے مجھے یہ الہام ہوا تھا مگر لکھنا یاد نہیں رہا۔پھر آپ اندر سے اپنے الہامات کی کاپی اٹھا
لائے اور مجھے فرمایا کہ دیکھو اس میں میں نے یہ الہام درج کیا ہوا ہے۔اس کے بعد آپ نے
اُس الہام کو بھی اخبار میں شائع کروادیا۔اب دیکھو ادھر ایک الہام حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر
نازل ہوتا ہے اور ادھر اللہ تعالیٰ مجھے بھی بتا دیتا ہے کہ ان الفاظ میں آپ پر الہام نازل ہوا ہے
اور صبح معلوم ہوتا ہے کہ بات بالکل درست تھی۔(تفسیر کبیر جلد ہفتم صفحہ 116-115)
زندہ معجزہ اپنی ذات میں ظاہر ہوتا ہے
میں نے پچھلے دنوں جماعت کے نو جوانوں کو اس امر کی طرف توجہ دلائی تھی جس پر میں
نے دیکھا کہ بیسیوں نوجوانوں کے مجھے خط آنے شروع ہو گئے کہ ہم نے فلاں خواب دیکھی یا
فلاں کشف دیکھا ہے یا فلاں الہام ہم پر نازل ہوا ہے۔پس اگر آپ لوگ تقوی وطہارت اپنے
اندر پیدا کریں اور دعاؤں اور ذکر الہی کی عادت ڈالیں اور تہجد اور درود پر التزام رکھیں تو
اللہ تعالیٰ یقیناً آپ لوگوں کو بھی رویائے صادقہ اور کشوف سے حصہ دے گا اور اپنے الہام اور
کلام سے مشرف کرے گا اور زندہ معجزہ در حقیقت وہی ہوتا ہے جو انسان کی اپنی ذات میں ظاہر
ہو۔بیشک حضرت ابراہیم علیہ السلام کے معجزے بھی بڑے ہیں، حضرت موسی علیہ السلام کے
معجزے بھی بڑے ہیں، حضرت عیسی علیہ السلام کے معجزے بھی بڑے ہیں اور رسول کریم می
تذکار مهدی )
271
روایات سید نامحمود
کے معجزے بھی بڑے ہیں۔مگر جہاں تک انسان کی اپنی ذات کا سوال ہوتا ہے اس کے لیے وہی
معجزہ بڑا ہوتا ہے جس کا وہ اپنی ذات میں مشاہدہ کرتا ہے۔دوسرے معجزات کے متعلق تو وہ خیال
کر سکتا ہے کہ شاید ان کے بیان کرنے میں کوئی غلطی ہوگئی ہو مگر جو خواب اُس نے آپ دیکھی ہو
یا جو کشف اس نے خود دیکھا ہو اس کے متعلق وہ کوئی بہانہ نہیں بنا سکتا۔اسے بہر حال مانا پڑتا
ہے کہ وہ خدا تعالی کی طرف سے تھا۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ چونکہ پہلے تمام انبیاء ہمارے
بزرگ ہیں اور ان کے معجزات کی تعداد بہت زیادہ ہے ہم ان کے معجزات کو بڑے معجزات کہتے
ہیں لیکن حقیقتا وہ نشان جو اللہ تعالیٰ ہمیں براہِ راست دکھاتا ہے اور جس کا ہم اپنی ذات میں
مشاہدہ کرتے ہیں وہ ہمارے نقطہ نگاہ سے زیادہ شاندار ہوتا ہے کیونکہ ہمیں اپنی خوابوں یا کشوف
یا الہامات کے متعلق کوئی شبہ نہیں ہوسکتا مگر دوسروں کے متعلق شبہ ہوسکتا ہے کہ شاید اس کا کوئی
حصہ راوی بھول گیا ہو۔یا اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کسی اشتہار کا حوالہ دیا ہو اور اس
میں اپنے کسی نشان کا ذکر کیا ہو تو کہنے والا کہہ سکتا ہے کہ وہ اشتہار میرے پاس نہیں۔معلوم نہیں
اس میں وہ بات درج بھی ہے یا نہیں۔مثلاً حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک مشہور
کشف ہے جس میں میاں عبداللہ صاحب سنوری کے کپڑوں پر سرخی کے چھینٹے گرے تھے۔اب
خواہ یہ کتنا بڑا معجزہ ہو دوسرے کے دل میں شبہ پیدا ہوسکتا ہے کہ کہیں میاں عبداللہ صاحب ستوری
نے جھوٹ نہ بولا ہو یا سرخی کے یہ چھینٹے کسی اور وجہ سے پڑ گئے ہوں اور انہوں نے اپنے پیر کی
طرف منسوب کر دیا ہو۔پس دوسروں کے معجزات خواہ کتنے بڑے ہوں انسان کو ان کے متعلق
شبہ ہو سکتا لیکن جو نشان اپنی ذات میں ظاہر ہوتا ہے اس کے متعلق کوئی شبہ نہیں ہوسکتا۔دوسرے
کے متعلق تو کہہ سکتا ہے کہ ممکن ہے اس نے جھوٹ بولا ہومگر اپنے متعلق وہ کس طرح کہہ سکتا ہے
کہ شاید میں نے جھوٹ بولا ہو۔یہ تو ایسی ہی بات ہے جیسے انسان اپنے متعلق شبہ کرنے لگے
کہ میرا وجود کوئی نہیں یا یہ خیال کرنے لگے کہ میں کوئی اور آدمی ہوں۔جس طرح اس میں کوئی
شبہ نہیں ہو سکتا اسی طرح وہ خواب جو انسان نے خود دیکھا ہو یا وہ نشان جو خود اس کی ذات میں
ظاہر ہوا ہو اس کے متعلق وہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ شاید وہ جھوٹا ہو یا شاید اس کے متعلق مجھے کوئی غلط
نہیں ہو گئی ہو۔۔صاحبزادہ عبداللطیف صاحب شہید کو دیکھ لو۔انہوں نے جب احمدیت قبول کی اور وہ
قادیان میں کچھ عرصہ ٹھہرنے کے بعد کا بل واپس گئے۔تو وہاں کے گورنر نے انہیں بلایا۔اور کہا کہ