معجزہ کا مقصد ہدایت دینا ہونا چاہئے

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
276
روایات سید نا محمود )
کی روحانی بینائی اتنی تیز تھی کہ انہوں نے دعوی سے پہلے ہی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کو لکھا کہ
ہم مریضوں کی ہے
تمہی
نگاه
تم مسیحا
بنو
خدا
کے
لئے
انہوں نے اپنے اولاد کو مرتے وقت وصیت کی تھی کہ میں اب تو مر رہا ہوں۔مگر اس
بات کو اچھی طرح یاد رکھنا کہ مرزا صاحب نے ضرور ایک دعوی کرنا ہے اور میری وصیت تمہیں
یہی ہے کہ مرزا صاحب کو قبول کر لینا۔غرض اس پایہ کے وہ روحانی آدمی تھے۔انہوں نے اپنی
جوانی میں بارہ سال تک وہ چکی جس میں بیل جوتا جاتا ہے۔اپنے پیر کی خدمت کرنے کے لئے
چلائی اور بارہ سال تک اس کے لئے آٹا پیتے رہے۔تب انہوں نے روحانیت کے سبق ان کو
سکھائے تو وہ لوگ جو روحانی کہلاتے تھے۔وہ بھی لوگوں کو روحانی باتیں بتانے میں سخت بخل
سے کام لیا کرتے تھے۔لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے نہ صرف وہ ساری باتیں
دنیا کو بتا دیں۔بلکہ ان سے ہزاروں گنا زیادہ اور باتیں بھی ایسی بتائیں جو پہلے لوگوں کو معلوم
نہیں تھیں اور اس طرح علوم کو آپ نے ساری دنیا میں بکھیر دیا۔مگر جیسا کہ حدیثوں میں خبر دی
گئی تھی۔دنیا نے اس کی قدر نہ کی۔(خطبات محمود جلد 25 صفحہ 23-24)
معجزہ کا مقصد ہدایت دینا ہونا چاہئے
قوت ارادی جب خدا تعالیٰ کے تابع ہو جائے تو وہ ایمان بن جاتی ہے لیکن جب آزاد
ہو تو صرف ارادی قوت کہلاتی ہے جیسے خواہش جب انسان کے تابع ہو تو محض خواہش کہلاتی ہے
لیکن جب خدا تعالیٰ کے تابع ہو تو دعا کہلاتی ہے۔یہ دو چیزیں مل کر دنیا میں عظیم الشان تغیر پیدا
کر سکتی ہیں، یہ زمین و آسمان کو ہلا سکتی ہیں۔دنیا دار لوگوں نے اس قوت سے کام لیا اور اس کا نام
انہوں نے مسمریزم ، ہپنا ٹزم اور میجک (MAGIC) رکھا اور اس کیلئے انہوں نے بڑی بڑی
مشقیں کیں مگر وہ سب دنیوی چیزیں ہیں اور حقارت کے قابل ہیں لیکن جس وقت یہ چیزیں
خدا تعالیٰ کے دین کے رنگ میں رنگین ہو جاتی ہیں انہیں ایمان اور دعا کہتے ہیں اور ان سے
کار ہائے نمایاں سرانجام دیئے جا سکتے ہیں۔علم توجہ کیا ہے؟ وہ محض چند کھیلوں کا نام ہے لیکن دعا
وہ ہتھیار ہے جو زمین و آسمان کو بدل دیتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ابھی دعویٰ نہیں

تذکار مهدی )
277
روایات سید نا محمودی
کیا تھا صرف براہین احمدیہ کھی تھی کہ اس کی صوفیاء وعلماء میں بہت شہرت ہوئی۔پیر منظور محمد صاحب اور پیر افتخار احمد صاحب کے والد صوفی احمد جان صاحب اُس زمانہ
کے نہایت ہی خدارسیدہ بزرگوں میں سے تھے۔جب انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا
اشتہار پڑھا تو آپ سے خط و کتابت شروع کر دی اور خواہش ظاہر کی کہ اگر کبھی لدھیانہ تشریف لائیں
تو مجھے پہلے سے اطلاع دیں۔اتفاقاً انہیں دنوں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو لدھیانہ جانے کا موقع
ملا حضرت صوفی احمد جان صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعوت کی۔دعوت کے بعد
حضرت مسیح موعود علیہ السلام ان کے گھر سے واپس تشریف لا رہے تھے کہ صوفی احمد جان صاحب بھی
ساتھ چل پڑے۔وہ رتر چھتر والوں کے مرید تھے اور ماضی قریب میں رتر چھتر والے ہندوستان
کے صوفیاء میں بہت بڑی حیثیت رکھتے تھے اور تمام علاقہ میں مشہور تھے۔علاوہ زُہد و اتقاء کے
انہیں علم توجہ میں اس قدر ملکہ حاصل تھا کہ جب وہ نماز پڑھتے تو ان کے دائیں بائیں بہت سے
مریض صف باندھ کر بیٹھ جاتے۔نماز کے بعد جب وہ سلام پھیر تے تو سلام پھیرنے کے ساتھ ہی
دائیں بائیں پھونک بھی مار دیتے جس سے بہت سے مرید اچھے ہو جاتے۔صوفی احمد جان صاحب
نے ان کی بارہ سال شاگردی کی اور وہ ان سے چکی پیسواتے رہے۔راستہ میں انہوں نے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے عرض کیا کہ میں نے اتنے سال رتر چھتر والوں کی خدمت
کی ہے اور اس کے بعد مجھے وہاں سے اس قدر طاقت حاصل ہوئی ہے کہ دیکھئے میرے پیچھے جو
شخص آرہا ہے اگر میں اس پر توجہ کروں تو وہ ابھی گر جائے اور تڑپنے لگے۔حضرت مسیح موعود
علیہ السلام یہ سنتے ہی کھڑے ہو گئے اور اپنی سوئی کی نوک سے زمین پر نشان بناتے ہوئے فرمایا
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی عادت تھی جب آپ پر خاص جوش کی حالت ہوتی تو آہستگی۔اپنی سوٹی کے سر کو اس طرح زمین پر آہستہ آہستہ رگڑتے جس طرح کوئی چیز گرید کر نکالنی ہو )
صوفی صاحب! اگر وہ گر جائے تو اس سے آپ کو کیا فائدہ ہوگا اور اُس کو کیا فائدہ ہوگا؟ وہ چونکہ
واقعہ میں اہل اللہ میں سے تھے اور خدا تعالیٰ نے اُن کو دُور بین نگاہ دی ہوئی تھی اس لئے یہ بات سنتے
ہی اُن پر محویت کا عالم طاری ہو گیا اور کہنے لگے میں آج سے اس علم سے تو بہ کرتا ہوں مجھے معلوم ہو گیا
ہے کہ یہ دنیوی بات ہے دینی بات نہیں۔چنانچہ اس کے بعد انہوں نے ایک اشتہار دیا جس میں لکھا
کہ یہ علم اسلام کے ساتھ مخصوص نہیں۔چنانچہ کوئی ہندو اور عیسائی بھی اس علم میں ماہر ہونا چاہے تو
ہوسکتا ہے اس لئے میں اعلان کرتا ہوں کہ آج سے میرا کوئی مرید ا سے اسلام کا جزو سمجھ کر نہ کرے
ا
ނ

آج 10 میں سے 10 باقی