حضرت پیر افتحار احمد لدھیانویؓ
تذکار مہدی
تذکار مهدی )
62786
روایات سید نامحمود
ہاں دنیوی علم سمجھ کر کرنا چاہے تو کر سکتا ہے۔میں نے کہا ہے کہ خدا تعالیٰ نے انہیں دُور بین نگاہ دی
ہوئی تھی اس کا ہمارے پاس ایک حیرت انگیز ثبوت ہے اور وہ یہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
ابھی براہین احمدیہ ہی لکھی تھی کہ وہ سمجھ گئے یہ شخص مسیح موعود بننے والا ہے حالانکہ اُس وقت ابھی
حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر بھی یہ انکشاف نہیں ہوا تھا کہ آپ کوئی دعوی کرنے والے ہیں۔چنانچہ انہی دنوں انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ایک خط میں یہ شعر لکھا۔ہم مریضوں کی
تمہی
پہ نگاہ
ہے
تم مسیحا
بنو
خدا
کے
لئے
یہ امر بتاتا ہے کہ وہ صاحب کشف تھے اور خدا تعالیٰ نے انہیں بتادیا تھا کہ یہ شخص مسیح موعود
بننے والا ہے۔وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعوئی سے پہلے فوت ہو گئے مگر وہ اپنی اولا د کو
وصیت کر گئے کہ حضرت مرزا صاحب دعوی کریں گے انہیں مانے میں دیر نہ کرنا۔اس تعلق کی بناء
پر حضرت خلیفہ اسیح الاوّل کی شادی ان کے ہاں ہوئی۔غرض علم توجہ ایک دُنیوی چیز ہے زیادہ سے زیادہ لوگ یہ کر لیتے ہیں کہ توجہ سے کسی کے
دل میں وہم پیدا کر لیتے ہیں، کسی کو بیہوش کر دیا، بعض ماضی کے اخبارات دریافت کر لئے ، بعض
حال کے واقعات معلوم کر لئے معمول کو بے حس اور بے طاقت کر دیا۔غرض اس قسم کے افعال علم توجہ
سے ہو سکتے ہیں اور ہوتے ہیں مگر دعا کے مقابل اس کی کیا حقیت ہے۔علم توجہ کے اثرات
انفرادی ہوتے ہیں مگر دعا کے اثرات انفرادی ہی نہیں بلکہ مجموعی بھی ہوتے ہیں۔حضرت پیر افتخار احمد صاحب لدھیانوی
خطبات محمود جلد 17 صفحہ 101 تا 103 ) |
بچوں کی پرورش کے معاملہ میں جاہل سے جاہل عورت ، عقلمند سے عقلمند مرد سے زیادہ
معاملہ فہم اور عقلمند ثابت ہوگی۔یہ طاقت عورتوں میں اس قدر بڑھی ہوئی ہے کہ مردوں میں مقابلہ
اس کا سینکڑواں حصہ بھی نہیں۔مردوں میں بھی بعض ایسے ہوتے ہیں جو بچے پالنا جانتے ہیں۔میں نے اپنے تجربہ میں کئی ایسے آدمی دیکھتے ہیں جنہوں نے بچوں کی پرورش اچھی طرح کی۔مثلاً ایک مرد کی بیوی مر گئی اس کا ایک لڑکا اور ایک لڑکی تھی اس نے دوسری شادی نہیں کی اور خود
اپنے بچوں کی پرورش کی اسی طرح ہمارے ایک دوست قادیان کے ہیں پیر افتخار احمد صاحب
تذکار مهدی )
279
روایات سید نا محمود
یہ حضرت خلیفہ اول کے سالے اور منشی احمد جان صاحب کے بیٹے ہیں، منشی احمد جان صاحب
کو خدا تعالیٰ نے ایسی بصیرت عطا کی تھی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ابھی دعویٰ مسیحیت
بھی نہیں کیا تھا کہ انہوں نے حضور کو لکھا:
ہم مریضوں کی
ہے
تمہی
نگاه
تم مسیحا
بنو
خدا
کے لئے
تو وہ بہت بڑے بزرگ اور ولی اللہ تھے۔ان کے بیٹے پیر افتخار احمد صاحب بچوں کے
پالنے میں بڑے ماہر ہیں۔مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم سلسلہ کے بہت بڑے رکن تھے۔ان کو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حضور ایک قرب حاصل تھا اور سلسلہ کے معاملات میں
بہت غیرت رکھتے تھے۔اس زمانہ میں تکلف اور آسائش وغیرہ کا خیال تو ہوتا ہی نہیں تھا۔پیر صاحب کے رہنے کیلئے ایک کوٹھڑی حضرت صاحب کے گھر میں تھی اور اس کے اوپر کی کوٹھڑی
میں مولوی عبد الکریم صاحب رہا کرتے تھے۔پیر صاحب کے بچوں کے رونے چلانے کی آواز
آنے پر ان کو غصہ آیا کرتا تھا اور اکثر پیر صاحب سے فرمایا کرتے تھے ” پیر صاحب آپ بھی کیسے
ہیں بچوں کو چپ کیوں نہیں کراتے مجھے تو ان کے رونے کی آواز سے سخت گھبراہٹ ہوتی ہے۔جب 1905ء میں زلزلہ آیا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مع اپنے دوستوں
کے باغ میں رہنے لگے تو ان دونوں کے جھونپڑے بھی پاس پاس تھے۔وہاں ایک دن
مولوی صاحب نے پیر صاحب سے کہا۔” پیر صاحب! میری سمجھ میں نہیں آتا کہ آپ کے بچے
روتے ہیں اور آپ نے ان میں سے ایک کو نہایت اطمینان سے کندھے سے لگایا ہوا ہوتا ہے
اور دوسرے کو نرمی سے پچکارتے رہتے ہیں۔اگر میرے پاس ہوں تو ایسا نہ ہو سکے بلکہ مجھے تو یہ
دیکھ کر ہی گھبراہٹ ہوتی ہے“۔پیر صاحب مسکرا دیئے اور کہنے لگے میری سمجھ میں یہ بات نہیں
آتی کہ بچوں کو تو میں نے اٹھایا ہوتا ہے اور آپ کو یونہی گھبراہٹ کیوں ہوتی ہے۔تو بعض مرد
ایسے ہوتے ہیں۔مگر بالعموم مردوں کو اگر بچے سنبھالنے پڑیں تو تھوڑی ہی دیر میں گھبرا جائیں۔مجھے تو پانچ منٹ بھی اگر بچہ رکھنا پڑے تو گھبرا جاتا ہوں لیکن عورتیں کھانا پکانا، پڑھنا لکھنا سب کام
کرتی ہیں اور بچوں کی نگہداشت سے اور ان کے رونے چلانے سے ذرا نہیں گھبراتیں۔اگر گھبرا
بھی جائیں تو ذراسی چپت رسید کی اور ایک منٹ کے بعد پھر گلے لگا لیا۔غرض فطرتیں اللہ تعالیٰ نے
مختلف رکھی ہیں۔اگر کوئی چاہے کہ دونوں کے فرائض بدل دیئے جائیں تو دونوں اپنے کاموں