قومی ترقی کے لئے قوت ارادی ضروری ہے

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
280
نامحمودی
روایات سیّد نا محمود
میں ناقص رہ جائیں گے۔ہر ایک اپنا اپنا کام کر سکتا ہے جیسا کہ اگر کوئی ہاتھ کا کام پیر سے لینا
چاہے یا پیر کا کام ہاتھ سے لینا چاہے تو یہ ناممکن ہے۔بیسیوں کام ہاتھ کے ایسے ہیں جو پیر یا تو
بالکل کر ہی نہیں سکے گا یا اگر کرنے کی کوشش کرے گا تو خراب کر دے گا۔دونوں کے کام مختلف
ہیں اور علیحدہ علیحدہ کاموں کیلئے خدا تعالیٰ نے ہاتھ اور پاؤں بنائے ہیں۔پس اللہ تعالیٰ نے
جہاں بعض باتوں میں مرد اور عورت میں اتفاق رکھا ہے وہاں دونوں کے مختلف کاموں کے مد نظر
اختلافات بھی رکھے ہیں مگر افسوس کہ ہمارے مرد اور عورتیں اس فرق کو نہیں سمجھتے۔قومی ترقی کے لئے قوت ارادی ضروری ہے
(انوار العلوم جلد 15 صفحہ 215،214)
دوسری چیز جو قومی ترقی کے لئے ضروری ہوتی ہے وہ قوت ارادی ہے اور قوت ارادی
وہ نہیں جو مسمریزم والوں کی ہوتی ہے بلکہ ایمان کی قوتِ ارادی۔مسمریزم والوں کی قوت ارادی
ایمان کی قوتِ ارادی کے مقابلہ میں کیا حیثیت رکھتی ہے۔مسمریزم کی قوت ارادی ایمان کی
قوتِ ارادی کے مقابلہ میں ٹھہر نہیں سکتی۔خدا تعالیٰ کی دی ہوئی قوت ارادی اور انسان کی
قوت ارادی میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے۔اسی مسجد مبارک میں نچلی چھت پر حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام مجلس میں بیٹھا کرتے تھے ایک دفعہ آپ مجلس میں تشریف رکھتے تھے کہ ایک
ہندو جو لا ہور کے کسی دفتر میں اکاونٹنٹ تھا اور مسمریزم کا بڑا ماہر تھا وہ کسی برات کے ساتھ قادیان
اس ارادہ سے آیا کہ میں مرزا صاحب پر مسمریزم کروں گا اور وہ مجلس میں بیٹھے ناچنے لگ جائیں
گے اور لوگوں کے سامنے اُن کی سبکی ہوگی یہ واقعہ اس ہندو نے خود ایک احمدی دوست کو سنایا تھا
وہ اس طرح کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لاہور کے اس احمدی کے ہاتھ اپنی ایک
کتاب روانہ فرمائی اور کہا یہ کتاب فلاں ہندو کو دے دینا۔اس احمدی دوست نے اس کو کتاب
پہنچائی اور اس سے پوچھا کہ حضرت صاحب نے آپ کو اپنی یہ کتاب کیوں بھجوائی ہے اور آپ کا
ان کے ساتھ کیا تعلق ہے؟ اس پر اُس ہندو نے اپنا واقعہ بتایا کہ مجھے مسمریزم کے علم میں اتنی
مہارت ہے کہ اگر میں تانگہ میں بیٹھے ہوئے کسی شخص پر توجہ ڈالوں تو وہ شخص جس پر میں نے توجہ
ڈالی ہوگی وہ بھی ٹانگہ کے پیچھے بھاگا آئے گا حالانکہ نہ وہ میرا واقف ہوگا اور نہ میں اُس کو جانتا
ہوں گا۔میں نے آریوں اور ہندوؤں سے مرزا صاحب کی باتیں سنی تھیں کہ انہوں نے آریہ مت

تذکار مهدی )
281
روایات سید نا محمودی
کے خلاف بہت سی کتابیں لکھی ہیں میں نے ارادہ کیا کہ میں مرزا صاحب پر مسمریزم کے ذریعہ
اثر ڈالوں گا اور جب وہ مجلس میں بیٹھے ہوں گے تو ان پر توجہ ڈال کر ان کے مریدوں کے سامنے
ان کی سبکی کروں گا۔چنانچہ میں ایک شادی کے موقع پر قادیان گیا مجلس منعقد تھی اور میں نے
دروازے میں بیٹھ کر مرزا صاحب پر توجہ ڈالنی شروع کی۔وہ کچھ وعظ ونصیحت کی باتیں کر رہے
تھے میں نے توجہ ڈالی تو اُن پر کچھ بھی اثر نہ ہوا میں نے سمجھا ان کی قوتِ ارادی ذرا قوی ہے اس
لئے میں نے پہلے سے زیادہ توجہ ڈالنی شروع کی مگر پھر بھی ان پر کچھ اثر نہ ہوا اور وہ اسی طرح
باتوں میں مشغول رہے۔میں نے سمجھا کہ ان کی قوتِ ارادی اور بھی مضبوط ہے اس لئے میں
نے جو کچھ میرے علم میں تھا اُس سے کام لیا اور اپنی ساری قوت صرف کر دی لیکن جب میں
ساری قوت لگا بیٹھا تو میں نے دیکھا کہ ایک شیر میرے سامنے بیٹھا ہے اور وہ مجھ پر حملہ کرنا چاہتا
ہے میں ڈر کر اور اپنی جوتی اٹھا کر بھاگا۔جب میں دروازے میں پہنچا تو مرزا صاحب
نے اپنے مریدوں سے کہا دیکھنا یہ کون شخص ہے۔چنانچہ ایک شخص میرے پیچھے سیڑھیوں سے نیچے
اُترا اور اُس نے مسجد کے ساتھ والے چوک میں مجھے پکڑ لیا۔میں چونکہ اُس وقت سخت حواس باختہ
تھا اس لئے میں نے پکڑنے والے سے کہا اس وقت مجھے چھوڑ دو میرے حواس درست نہیں ہیں
میں بعد میں یہ سارا واقعہ مرزا صاحب کو لکھ دوں گا چنانچہ اُسے چھوڑ دیا گیا اور بعد میں اُس نے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو یہ تمام واقعہ لکھا اور کہا کہ مجھ سے گستاخی ہوگئی ہے میں آپ
کے مرتبہ کو پہچان نہ سکا اس لئے آپ مجھے معاف فرما دیں میاں عبد العزیز صاحب مغل لاہور والے
سنایا کرتے تھے کہ میں نے اس سے پوچھا کہ تم نے یہ کیوں نہ سمجھا کہ مرزا صاحب مسمریزم جانتے
ہیں اور اس علم میں تم سے بڑھ کر ہیں۔اس نے کہا یہ بات نہیں ہوسکتی کیونکہ مسمریزم کے لئے توجہ کا
ہونا ضروری ہے اور یہ عمل کامل سکون اور خاموشی چاہتا ہے مگر مرزا صاحب تو باتوں میں لگے ہوئے
تھے اس لئے میں نے سمجھ لیا کہ ان کی قوت ارادی زمینی نہیں بلکہ آسمانی ہے۔پس جو قوت ارادی خدا تعالیٰ کی طرف سے انسان کو دی جاتی ہے اور جو کامل ایمان کے
بعد پیدا ہوتی ہے اس میں اور انسانی قوت ارادی میں بُعْدَ الْمَشْرِقَيْنِ (الزخرف: 39) ہوتا
ہے جس شخص کو خدا تعالیٰ قوت ارادی عطا فرماتا ہے اس کے سامنے انسانی قوت ارادی تو بچوں کا
ساکھیل ہے۔جیسے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے عصا کے سامنے جادوگروں کے سانپ مات

تذکار مهدی )
282
روایات سید نا محمود
ہو گئے تھے اسی طرح جب خدا تعالیٰ کے پیاروں کی قوت ارادی ظاہر ہوتی ہے تو اس قسم کی قوت ارادی
رکھنے والے لوگ بیچ ہو جاتے ہیں۔پس دوسری چیز قومی ترقی کے لئے یہ ضروری ہے کہ تمام
سچائیوں کو اپنے اندر جذب کر لیا جائے یہ نہیں کہ صرف وفات مسیح کو مان لیا جائے اور کہہ دیا کہ
بس ہمارے لئے اتنا ہی کافی ہے بلکہ وفات مسیح کے مسئلہ کو سامنے رکھ کر اس کے چاروں پہلوؤں
پر غور کیا جائے کہ وفات مسیح کا ماننا کیوں ضروری ہے ہمیں جو چیز حیات مسیح کے عقیدہ سے چھتی ہے
وہ یہ ہے کہ ایک تو حیات مسیح کے عقیدہ سے حضرت عیسی کی فضیلت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
پر ثابت ہوتی ہے حالانکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان کا کوئی نبی ہوا ہے نہ ہو گا اور
حیات مسیح ماننے سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جنہوں نے ساری دنیا کی حقیقی اصلاح کی
مسیح کی فوقیت ثابت ہوتی ہے اور یہ اسلامی عقائد کے خلاف ہے ہم تو ایک لمحہ کے لئے یہ خیال
بھی اپنے دل میں نہیں لا سکتے کہ مسیح محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے افضل تھے اور یہ ماننے
سے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو زیر زمین مدفون ہیں اور حضرت عیسی علیہ السلام چوتھے
آسمان پر بیٹھے ہیں اسلام کی سخت تو ہین ہوتی ہے دوسری بات جو اس حیات مسیح کے عقیدہ کے
ماننے سے ہمیں چھتی ہے وہ یہ ہے کہ اس سے توحید الہی میں فرق آتا ہے۔یہ دو چیزیں ہیں جن
کی وجہ سے ہمیں وفات مسیح کے مسئلہ پر زور دینا پڑتا ہے اگر یہ باتیں نہ ہوتیں تو مسیح خواہ آسمان
پر ہوتے یا زمین پر ہمیں اس سے کیا واسطہ تھا مگر جب ان کا آسمان پر چڑھنا محمد رسول اللہ ﷺ
اور اسلام کی توہین کا موجب بنتا ہے اور توحید کے منافی ہے تو ہم اس عقیدہ کو کیسے برداشت
کر سکتے ہیں۔ہم تو یہ بات سننا بھی گوارا نہیں کر سکتے کہ مسیح، محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے افضل
تھے گجا یہ کہ اس عقیدہ کو مان لیں۔ہم دیکھتے ہیں کہ عام احمدی جب وفات مسیح کے مسئلہ پر
بحث کر رہے ہوتے ہیں اور اپنے دلائل پیش کر رہے ہوتے ہیں تو اُن کے اندر جوش پیدا نہیں
ہوتا بلکہ وہ اس طرح اس مسئلہ کو بیان کرتے ہیں جس طرح عام گفتگو کی جاتی ہے مگر ہم نے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دیکھا ہے کہ جب آپ وفات مسیح کا مسئلہ چھیڑتے تھے تو اُس
وقت آپ جوش کی وجہ سے کانپ رہے ہوتے تھے اور آپ کی آواز میں اتنا جلال ہوتا تھا کہ
یوں معلوم ہوتا تھا کہ آپ حیات مسیح کے عقیدہ کا قیمہ کر رہے ہیں۔آپ کی حالت اُس وقت
بالکل متغیر ہو جایا کرتی تھی اور آپ نہایت جوش کے ساتھ یہ بات پیش کرتے تھے کہ دنیا کی ترقی
صلى الله

آج 10 میں سے 10 باقی