باؤلے کتے کے کاٹے کا علاج

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
288
روایات سید نا محمودی
ایک دوست لکھتے ہیں کہ میں اخبار پڑھا رہا تھا اور اس قدر رنج ہوا کہ ساری خبر بھی نہ پڑھ سکا اور
الٹا لیٹ کر چیچنیں مارنے لگ گیا۔شور سن کر میری بیوی آئی اور وجہ دریافت کرنے لگی۔میں رقت
کے سبب بات بھی نہ کر سکتا تھا۔آخر اس نے اخبار اٹھا کر پڑھا تو اس پر بھی وہی کیفیت طاری ہو
گئی۔حتی کہ گاؤں کے غیر احمدی، ہندو، سکھ سب اکٹھے ہو گئے کہ کیا تمہارے ہاں کوئی ماتم ہو گیا
ہے۔تو ایک ایسی خبر جس کا اثر لاکھوں انسانوں پر پڑتا ہو اس کے متعلق بعض احتیاطوں کی
ضرورت ہے اور میں سمجھتا ہوں چاہئے تھا کہ جس وقت رات کو ساہ بیگم بیمار ہوئی تھیں، اسی
وقت مجھے تار دے دیا جاتا اور میرا تجربہ ہے جو کبھی فیل نہیں ہوا کہ جب بھی مجھے اللہ تعالیٰ کے
حضور دعا کی توفیق مل گئی ہے۔وہ بات یا تو ٹل گئی ہے یا ملتوی ہو گئی ہے۔میں نے جب سے ہوش
سنبھالا، یہ میرا تجربہ ہے حتی کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جب لاہور میں بیمار ہوئے تو
آپ نے فرمایا محمود کو جگاؤ۔میں جاگا تو کوٹھے پر دعا کے لئے گیا۔مگر دل میں دعا کے لئے جوش نہ
پیدا ہوا۔الفاظ تو منہ سے نکلتے تھے مگر دل میں جوش نہیں پیدا ہوتا تھا۔آخر ایک گھنٹہ کی کوشش کے
بعد اگر جوش پیدا ہوا تو اس امر پر کہ خدایا کیا میرے دل میں تجھ پر اور تیرے رسولوں پر ایمان نہیں رہا
کہ تیرا رسول اور ہمارا امام اس حالت میں ہے اور میرے دل دعا کے لئے جوش پیدا نہیں ہوتا اور اس
طرح میں ایک گھنٹہ روتا رہا مگر صحت کی دعا کی طرف توجہ اور وہ حالت جس میں انسان سمجھتا ہے کہ
میں نے خدا سے بات منوالی ہے، نہ پیدا ہو سکی۔دوسری ضروری چیز یہ تھی کہ مقامی امیر کوفوراً اطلاع
دی جاتی۔بیسیوں لوگوں نے مجھ سے شکوہ کیا ہے کہ اگر پتہ لگتا تو کم سے کم دعا ہی کرتے اور انہیں
افسوس ہے کہ دعا بھی نہ کر سکے۔اگر مقامی امیر کو اطلاع ہو جاتی تو سینکڑوں لوگ دعا کرتے اور ممکن
ہے ان سے اتنا وقت مل جاتا کہ میں واپس آ جاتا۔(خطبات محمود جلد 14 صفحہ 126 تا 127)
باؤلے کتے کے کاٹے کا علاج
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت کے سارے واقعات چونکہ محفوظ نہیں اس لئے
اس قسم کی زیادہ مثالیں اب نہیں مل سکتیں ورنہ میں سمجھتا ہوں کہ سینکڑوں ہزاروں مثالیں آپ کی
زندگی میں مل سکتی ہوں گی۔مگر حضرت مسیح موعود کے زمانہ میں جب کہ دہریت کا بہت زور ہے
اور اس کے توڑنے کے لئے آسمانی نشانوں کی حد درجہ کی ضرورت ہے خدا تعالیٰ نے بہت سے
نشانات اس قسم کے دکھائے ہیں جن پر ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نشانات کا قیاس کر

تذکار مهدی )
289
روایات سید نامحمود
سکتے ہیں۔مثال کے طور پر میں ایک صاحب عبد الکریم نامی کا واقعہ پیش کرتا ہوں وہ قادیان میں
سکول میں پڑھا کرتے تھے انہیں اتفاقاً باؤلے کتے نے کاٹ کھایا اس پر انہیں علاج کے لئے
کسولی بھیجا گیا اور علاج ان کا بظاہر کامیاب رہا لیکن واپس آنے کے کچھ دن بعد انہیں بیماری کا
دورہ ہو گیا جس پر کسولی تار دی گئی کہ کوئی علاج بتایا جائے؟ مگر جواب آیا:
"NOTHING CAN BE DONE FOR ABDUL KARIM"
افسوس ہے کہ عبدالکریم کا کوئی علاج نہیں ہوسکتا۔حضرت مسیح موعود کو ان کی بیماری
کی اطلاع دی گئی چونکہ سلسلہ کی ابتدا تھی اور یہ صاحب بہت دور دراز سے علاقہ حیدر آباد دکن
کے ایک گاؤں سے بغرض تعلیم آئے تھے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بہت ہمدردی پیدا ہوئی
اور آپ نے ان کی شفاء کے لئے خاص طور پر دعا فرمائی اور فرمایا کہ اس قدر دور سے یہ آئے
ہیں جی نہیں چاہتا کہ اس طرح ان کی موت ہو۔اس دعا کا یہ نتیجہ ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو
دورہ ہو جانے کے بعد شفاء دے دی حالانکہ جب سے انسان پیدا ہوا ہے اس قسم کے مریض کو
کبھی شفا نہیں ملی۔میرے ایک عزیز ڈاکٹر ہیں انہوں نے اپنے زمانہ طالب علمی کا واقعہ سنایا کہ ایک دفعہ
وہ ہستی باری پر ایک دوسرے طالب علم سے گفتگو کر رہے تھے دوران گفتگو میں انہوں نے یہی
واقعہ بطور شہادت کے پیش کیا۔اس طالب علم نے کہا کہ ایسے مریض بچ سکتے ہیں یہ کوئی عجیب
بات نہیں۔وہ کہتے ہیں کہ اتفاقاً اسی دن کالج میں پروفیسر کا لیکچر سگ گزیدہ کی حالت پر تھا۔جب پروفیسر لیکچر کے لئے کھڑا ہوا اور اس نے اس امر پر زور دینا شروع کیا کہ اس مرض کا علاج
دورہ ہونے سے پہلے کرنا چاہئے اور بہت جلد اس طرف توجہ کرنی چاہئے وہ کہتے ہیں کہ میں نے
بات کو واضح کرانے کے لئے کہا کہ جناب بعض لوگ کہتے ہیں کہ دورہ پڑ جانے کے بعد بھی
مریض اچھا ہوسکتا ہے۔اس پر پروفیسر نے جھڑک
کر کہا کہ کبھی نہیں جو کہتا ہے وہ بیوقوف ہے۔غرض یہ ایسی بیماری تھی جس کا کوئی علاج نہیں ہو سکتا اور نہ کبھی ہوا ہے مگر
حضرت مسیح موعود کی دعا سے اللہ تعالیٰ نے میاں عبدالکریم کو شفاء دی اور وہ خدا کے فضل سے
اب تک زندہ ہیں۔پس ثابت ہوا کہ اس طبعی قانون کے اوپر ایک ہستی حاکم ہے جس کے ہاتھ
میں شفاء دینے کی طاقت ہے۔ہستی باری تعالے۔انوار العلوم جلد ششم صفحہ 329-328)۔

آج 10 میں سے 10 باقی