تمہارا قادیان آنا معجزہ ہے

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
291
روایات سید نامحمود
انہیں وبا کے کیڑے نظر آجاتے ہیں یا سونگھنے سے انہیں پتہ لگ جاتا ہے کہ اب وبا پھوٹنے
والی ہے۔اللہ ہی جانے مگر بہر حال اس مطالعہ میں ان کی عقل بڑی تیز ہوتی ہے اسی طرح وہ
قومیں جن کا ظاہری علم کم ہے ، اُن کی بھی باطنی جس بہت تیز ہوتی ہے۔تمہارا قادیان آنا معجزہ ہے
( خطبات محمود جلد 19 صفحہ 483-482)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس ایک دفعہ امریکہ سے دو مرد اور ایک
عورت آئی۔ایک مرد نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے آپ کے دعوئی کے متعلق گفتگو کی
دوران گفتگو میں حضرت مسیح ناصری کا ذکر آ گیا اس شخص نے کہا وہ تو خدا تھے۔حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے فرمایا ان کے خدا ہونے کا تمہارے پاس کیا ثبوت ہے۔اس نے کہا کہ انہوں
نے معجزے دکھائے ہیں۔آپ نے فرمایا معجزے تو ہم بھی دکھلاتے ہیں۔اس نے کہا مجھے کوئی
معجزہ دکھلاؤ۔آپ نے فرمایا تم خود میرا معجزہ ہو۔یہ سن کر وہ حیران سا ہو گیا اور کہنے لگا میں کس
طرح معجزہ ہوں۔آپ نے فرمایا قادیان ایک بہت چھوٹا سا اور غیر معروف گاؤں تھا معمولی
سے معمولی کھانے کی چیزیں بھی یہاں سے نہیں مل سکتی تھیں حتی کہ ایک روپیہ کا آٹا بھی نہیں مل
سکتا تھا اور اگر کسی کو ضرورت ہوتی تو گیہوں لے کر پہوا تا تھا۔اس وقت مجھے خدا تعالیٰ نے خبر
دی تھی کہ میں تیرے نام کو دنیا میں بلند کروں گا اور تمام دنیا میں تیری شہرت ہو جائے گی چاروں
طرف سے لوگ تیرے پاس آئیں گے اور ان کی آسائش اور آرام کے سامان بھی یہیں آ
جائیں گے۔يَأْتُونَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيق اور ہر قسم اور ہر ملک کے لوگ تیرے پاس آئیں
گے۔يَأْتِيكَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيق ( تذکرہ صفحہ 52 ) اور اس قدر آئیں گے کہ جن راستوں سے
آئیں گے وہ عمیق ہو جائیں گے۔اب دیکھ لو کہ راستے کس قدر عمیق ہو گئے ہیں۔بٹالہ سے
قادیان تک جو سڑک آتی ہے اس پر پچھلے ہی سال گورنمنٹ نے دو ہزار روپیہ کی مٹی ڈلوائی ہے۔تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اسے فرمایا کہ تم میرے پاس امریکہ سے آئے ہو تمہارا مجھے
سے کیا تعلق تھا جب تک کہ میں نے دعوئی نہ کیا تھا مجھے کون جانتا تھا مگر آج تم اتنی دور سے
میرے پاس چل کر آئے ہو یہی میری صداقت کا نشان ہے۔مجھے خوب یاد ہے کہ جس وقت یہ گفتگو ہو رہی تھی اور اس شخص نے کہا تھا کہ آپ مجھے

تذکار مهدی )
292
روایات سید نا محمودی
اپنا کوئی معجزہ دکھائیں تو سب لوگ حیران تھے کہ حضرت مسیح موعود اس کا کیا جواب دیں گے
سب نے یہی خیال کیا تھا کہ آپ کوئی ایسی تقریر کریں گے جس میں معجزات کے متعلق بتا ئیں
گے کہ کس طرح ظاہر ہوتے ہیں لیکن جونہی اس نے اپنی بات کو ختم کیا اور آپ کو انگریزی۔اردو ترجمہ کر کے سنائی گئی تو آپ نے فوراً یہی جواب دیا۔یہ ایک چھوٹی سی بات تھی لیکن ہر
ایک انسان کی عقل اس تک نہیں پہنچ سکتی تھی۔اب بھی ہر ایک وہ انسان جو عقل سے کام نہیں
لے گا کہے گا کہ یہ کیا معجزہ ہے۔مگر جن کی آنکھیں کھلی ہوئی اور عقل وسمجھ رکھتے ہیں وہ سمجھتے ہیں
کہ یہ بہت بڑا معجزہ ہے اور حق کے قبول کرنے والے کے لئے یہی کافی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لکھا ہے کہ میری صداقت میں لاکھوں
نشانات دکھلائے گئے ہیں لیکن میں تو کہتا ہوں کہ اتنے نشانات دکھلائے گئے ہیں جو گنے بھی نہیں
جا سکتے مگر پھر بھی بہت سے نادان ایسے ہیں جو کہتے ہیں کہ اتنے تو مرزا صاحب کے الہام بھی
نہیں پھر نشانات کس طرح اس قدر ہو گئے لیکن عقل اور سمجھ رکھنے والے انسان خوب جانتے ہیں
کہ لاکھوں نشانات تو ایک الہام سے بھی ظاہر ہو سکتے ہیں ایک قصہ مشہور ہے کہتے ہیں کوئی شخص
تھا اس نے اپنے بھتیجوں سے کہا کہ کل میں تم کو ایک ایسا لڈو کھلاؤں گا جو کئی لاکھ آدمیوں نے بنایا
ہو گا۔دوسرے دن جب وہ کھانا کھانے بیٹھے تو انہوں نے لڈو کے کھانے کی امید پر کچھ نہ کھایا
اور چا کو کہا کہ وہ لڈو د یجئے۔اس نے ایک معمولی لڈو نکال کر ان کے سامنے رکھ دیا اور کہا کہ
ہے وہ لڈو جس کا میں نے تم سے وعدہ کیا تھا۔اس کو دیکھ کر وہ سخت حیران ہوئے کہ یہ کس طرح
کئی لاکھ آدمیوں کا بنایا ہوا ہے۔چچا نے کہا کہ تم کاغذ اور قلم لے کر لکھنا شروع کرو میں تمہیں بتاتا
ہوں کہ واقعہ میں اس لڈو کو کئی لاکھ آدمیوں نے بنایا ہے۔دیکھو ایک حلوائی نے اسے بنایا۔اس
کے بنانے میں جو چیزیں استعمال ہوئی ہیں ان کو حلوائی نے کئی آدمیوں سے خریدا۔پھر ان میں
سے ہر ایک چیز کو ہزاروں آدمیوں نے بنایا۔مثلاً شکر کو ہی لے لو اس کی تیاری پر کتنے آدمیوں کی
محنت خرچ ہوئی ہے کوئی اس کو ملنے والے ہیں کوئی رس نکالنے والے کوئی نیشکر کھیت سے لانے
والے کوئی ہل جو تنے والے، پانی دینے والے، پھر ہل میں جو لوہا اور لکڑی خرچ ہوئی اس کے
بنانے والے اس طرح سب کا حساب لگاؤ تو کس قدر آدمی بنتے ہیں؟ پھر شکر کے سوا اس میں آٹا
ہے اس کے تیار کرنے والوں کا اندازہ لگاؤ۔کیا اس طرح کئی لاکھ آدمی نہیں بنتے بھتیجوں نے یہ

تذکار مهدی )
293
روایات سید نا محمود )
سن کر کہا کہ ہاں ٹھیک ہے یہ بات ان بچوں کی سمجھ میں نہ آئی تھی لیکن وہ شخص چونکہ عقلمند تھا اس
لئے وہ دیکھ رہا تھا کہ ایک لڈو کے تیار ہونے میں لاکھوں آدمیوں کی محنت خرچ ہوتی ہے۔یہ تو
اس نے دنیاوی رنگ میں نصیحت کی تھی مگر جو روحانی بزرگ گزرے ہیں انہوں نے بھی ایسا ہی کہا
ہے۔مرزا مظہر جانِ جاناں کی نسبت لکھا ہے کہ انہوں نے بٹالہ کے ایک شخص غلام نبی کو دولڈ و
دیئے اس نے منہ میں ڈال لئے اور کھا گیا تھوڑی دیر کے بعد اس سے انہوں نے پوچھا کہ تم نے
ان لڈوؤں کو کیا کیا۔اس نے کہا کھا لئے ہیں۔یہ سن کر انہوں نے نہایت تعجب انگیز لہجہ میں
پوچھا کہ ہیں کھالئے ہیں۔اس نے کہا ہاں کھالئے۔اس طرح وہ بار بار اُس سے پوچھتے رہے
اور تعجب کرتے رہے اتنی جلدی تم نے کھا لئے۔اس کو خیال ہوا کہ انہیں دیکھنا چاہئے کہ یہ کس
طرح کھاتے ہیں۔ایک دن کوئی شخص ان کے پاس کچھ لڈ ولا یا ان میں سے آپ نے ایک لڈو
اٹھا کر رومال پر رکھ لیا اور اس میں سے ایک ریزہ تو ڑ کر آپ نے تقریر شروع کر دی کہ میں ایک
ناچیز ہستی ہوں میرے لئے خدا تعالیٰ نے یہ اتنی بڑی نعمت بھیجی ہے اس میں کیا کیا چیزیں پڑی
ہیں پھر ان کو کتنے آدمیوں نے بنایا ہوگا کیا مجھ ناچیز کے لئے خدا تعالیٰ نے یہ نعمت بھیجی ہے۔اس
طرح تقریر کرتے رہے ادھر اپنی عاجزی اور فروتنی بیان کرتے اور ادھر خدا تعالیٰ کی حمد اور تعریف
کرتے اسی طرح ظہر سے کرتے کرتے ابھی پہلا ہی دانہ جو منہ میں ڈالا تھا وہی کھایا تھا کہ عصر
کی اذان ہوگئی اور اسے چھوڑ کر وضو کرنے کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے۔یہ کیا بات تھی ؟ یہی کہ
اس لڈو میں انہیں خدا تعالیٰ کے ہزاروں نشان نظر آتے تھے یوں کھانے والا تو چار پانچ ، دس
میں لڈو بھی جھٹ پٹ کھا جاتا ہے مگر مظہر جان جاناں کے لئے ایک ہی لڈو اتنا بوجھل ہو گیا کہ
اس کے کھانے سے ان کی کمر ٹوٹی جاتی تھی۔تو عقل ہی ایک چھوٹی سی چیز کو بڑا بنا دیتی ہے
اور نادانی نظر آنے والی بڑی چیز کو چھوٹا ظاہر کر دیتی ہے اسی طرح عقل ایک بڑی نظر آنے والی
چیز کو چھوٹا دکھا دیتی ہے اور نادانی ایک معمولی چیز کو بڑا دکھاتی ہے۔تو دانا انسان چھوٹی چھوٹی
باتوں میں بھی خدا تعالیٰ کے بڑے بڑے نشان دیکھ لیتا ہے اور نادان بڑی بڑی اہم باتوں میں
بھی کچھ نہیں دیکھتا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ میری صداقت کے خدا تعالیٰ نے
لاکھوں نشانات دکھلائے ہیں یہ بالکل درست ہے اور میں تو کہتا ہوں کہ آپ کی صداقت کے

تذکار مهدی )
294
روایات سید نا محمود
خدا تعالیٰ نے اس قدر نشانات دکھلائے ہیں کہ جن کا شمار بھی نہیں ہو سکتا مگر کن کے لئے انہیں
کے لئے جو عقل رکھتے ہیں۔اگر کوئی شخص آپ کی صداقت کے نشانات دیکھنے کے لئے یہاں
آئے تو یہ جس قدر بھی عمارتیں سامنے نظر آ رہی ہیں ( مسجد اقصیٰ میں کھڑے ہو کر ) ان میں سے
چند ایک کو چھوڑ کر باقی سب آپ کے نشان ہیں۔پھر احمد یہ بازار سے آگے کے جس قدر
مکانات بنے ہیں ان کے لئے جو زمین تیار کی گئی تھی اس میں ڈالا ہو امٹی کا ایک ایک بورانشان
ہے۔یہاں اتنا بڑا گڑھا تھا کہ ہاتھی غرق ہو سکتا تھا پھر قادیان سے باہر شمال کی طرف نکل
جائیں وہاں جو اونچی اور بلند عمارتیں نظر آئیں گی ان کی ہر ایک اینٹ اور چونے کا ایک ایک
ذره حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کا نشان ہے۔پھر قادیان میں چلتے پھرتے جس قدر
انسان نظر آتے ہیں خواہ وہ ہندو ہیں یا سکھ یا غیر احمدی ہیں یا احمدی سب کے سب آپ ہی کی
صداقت کے نشان ہیں۔احمدی تو اس لئے کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت
کو دیکھ کر اپنے گھر بار چھوڑ کر یہاں کے ہو رہے ہیں اور غیر احمدی اور دوسرے مذاہب والے
اس لئے کہ ان کی طرز رہائش لباس وغیرہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعوئی سے پہلے وہ نہ
تھے جو اب ہیں۔ان کی پگڑی ، ان کا کرتہ، ان کا پاجامہ ، ان کی عمارتیں، ان کا مال ، ان کی
دولت وہ نہ تھی جواب ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دعویٰ کرنے پر لوگ آپ کے پاس آئے اور
ان لوگوں نے بھی فائدہ اٹھا لیا اور لَا يَشْقى جَلِیسُهُمُ کی وجہ سے ان کو بھی نعمت مل گئی تو یہ سب
آپ کی صداقت کے نشانات ہیں۔دور جانے کی ضرورت نہیں اسی مسجد کی یہ عمارت، یہ لکڑی، یہ
کھمبا سب نشان ہیں کیونکہ یہ پہلے نہیں تھے جب حضرت مسیح موعود نے دعویٰ کیا تو پھر بنے۔پس
لاکھوں نشانات تو یہاں ہی مل سکتے ہیں۔پھر سالانہ جلسہ پر جس قدر لوگ آتے ہیں ان میں سے
ہر ایک آنے والا ایک نشان ہوتا ہے جو خدا تعالیٰ ہر سال ظاہر کرتا ہے اور جب تک اللہ تعالیٰ
چاہے گا کرتا رہے گا۔تو حضرت مسیح موعود نے اپنے نشانات کا یہ بہت کم اندازہ لگایا ہے کہ وہ
لاکھوں ہیں میں تو کہتا ہوں کہ وہ اس قدر ہیں کہ کوئی انسانی طاقت ان کو گن ہی نہیں سکتی صرف
خدا تعالیٰ ہی کے اندازہ میں آ سکتے ہیں لیکن جہاں یہ نشانات ہمارے لئے تقویت ایمان کا
موجب ہوتے ہیں وہاں اس آیت کے ماتحت یہ بھی بتاتے ہیں کہ اوّل ہر ایک آنے والا انسان

آج 10 میں سے 10 باقی