لیکھرام کا واقعہ
تذکار مہدی
تذکار مهدی )
297
روایات سید نا محمود
لیے کوئی پھل لائے۔غالباً کیلے تھے جو انہوں نے پیش کیے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
دیکھتے ہی فرمایا کہ لاؤ اور مجھے کیلا دو۔چونکہ کیلے میں بھی تھوڑی سی ترشی ہوتی ہے اور میں سارا
دن دوائیں پلا پلا کر اپنے آپ کو بھی مشورہ دینے کا اہل سمجھتا تھا میں نے کہا کہ کیلا آپ کے
لیے مناسب نہیں۔آپ نے فرمایا جانے دو، لاؤ کیلا۔خدا نے مجھے کہا ہے کہ اچھے ہو جاؤ گے۔اس لیے اب کسی علاج کی ضرورت نہیں۔چنانچہ واقعہ میں اس کے بعد آپ کو صحت ہو گئی۔اب
دیکھو! وہی چیز جو کھانسی پیدا کرنے والی تھی اللہ تعالیٰ کی خاص مشیت کے ماتحت کھانسی نہ پیدا کر
سکی اور آپ اچھے ہو گئے۔بلکہ میں نے جب زیادہ اصرار کیا تو آپ نے فرمایا جاؤ جاؤ پرے جا
کر بیٹھو۔ابھی الہام ہوا ہے کہ کھانسی دور ہوگئی۔اس لیے اب کسی علاج اور احتیاط کی ضرورت
نہیں۔پس کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ مومن کا کام اپنے ذمہ لے لیتا ہے۔مگر زیادہ تر
ایسا ہی ہوتا ہے کہ مومن کو خود بھی دعاؤں اور جدوجہد سے کام لینا پڑتا ہے پس دعا ئیں کرو اور
پہلے سے زیادہ کرو۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمایا کرتے تھے کہ جسم میں بیماری کا تلاش کرنا
ایسا ہی ہوتا ہے جیسے تاریک مکان میں سوئی تلاش کرنا۔اگر بیماری نظر آ جائے تو یہ بھی خدا تعالیٰ
کے فضل کی علامت ہوتی ہے۔پس جن دوستوں کو خوا میں آتی ہیں انہیں مایوس نہیں ہونا چاہیے بلکہ ان کو سمجھنا چاہیے
کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو بشارت دی ہے کہ اگر تم دعائیں کرو گے تو یہ اچھے ہو جائیں گے
گویا اللہ تعالیٰ نے ان کا حوصلہ بڑھا دیا ہے اور حوصلہ بڑھ جائے تو یہ بھی بڑی اچھی بات ہوتی
ہے۔حوصلہ گر جائے تو اچھے بھلے آدمی کی جان نکل جاتی ہے۔( الفضل 25 اپریل 1956ء جلد 45/10 شماره 97 صفحہ 5)
لیکھرام کا واقعہ
لیکھرام کا واقعہ بھی اس امر کی مثال میں پیش کیا جا سکتا ہے کہ جب خدا تعالیٰ چاہے تو
صحت کے تمام سامانوں کے ہوتے ہوئے بھی بیماری پیدا ہو جاتی ہے۔خدا تعالیٰ نے یہ فرما دیا
تھا کہ عید کے دوسرے دن اس کی موت ہوگی اور چھ سال کے اندر اندر۔اب چھ سال تک سال
میں دو تین روز کے لئے حفاظت کے خاص طور پر سامان کر لینا۔کون سا مشکل امر ہے اور یہ اس
تذکار مهدی )
298
روایات سید نا محمودی
کے اختیار میں تھا کہ ان دنوں حفاظت کے خاص سامان مہیا کر لیتا۔مگر باوجود اس کے خدا تعالیٰ
نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئی کو پورا کر دیا۔حالانکہ ظاہری سامان اس کے
خلاف تھے۔6 مارچ اس کی موت مقدر تھی۔اور یکم مارچ کو لیکھر ام کو سبھا کی طرف سے ملتان
پہنچنے کا حکم ہوا۔وہاں چار مارچ تک اس نے چار لیکچر دیئے۔پھر سبھانے اسے سکھر جانے کے
لئے تار دیا۔مگر وہاں پلیگ ہونے کی وجہ سے ملتان کے آریہ سماجیوں نے وہاں جانے سے روک
دیا۔پھر پنڈت لیکھرام مظفر گڑھ جانے کے لئے تیار ہوئے۔مگر یہ نہیں معلوم کہ وہ پھر سیدھے
کیوں لا ہور کولوٹ پڑے اور چھ مارچ دو پہر کو یہاں پہنچ گئے۔سوانح عمری پنڈت لیکھرام از سوامی شردھانند ہندی صفحہ 198)
اگر وہ اس روز واپس نہ آتا تو یہ پیشگوئی پوری نہ ہوتی۔مگر باوجود اس کے کہ بظاہر اس
کے باہر رہنے کا موقع پیدا ہو گیا۔پھر بھی وہ لاہور پہنچ گیا۔اور وقت مقررہ پر قتل ہو گیا۔یہ مثال
اس امر کی ہے کہ صحت اور حفاظت کے سارے سامانوں کے ہوتے ہوئے بھی انسان ہلاک ہو
سکتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ انسان کے کاموں میں دخل دیتا ہے۔لیکن اس نے اسے آزاد بھی
چھوڑا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی وفات سے دو تین سال قبل حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کو شدید کھانسی ہوئی۔میری عمر اس وقت 17 سال کے قریب تھی اور میرے
سپرد آپ کی دوائی وغیرہ پلانے کی خدمت تھی اور قدرتی طور پر جس کے سپر د کوئی کام کیا جائے۔وہ اس میں دخل دینا بھی اپنا حق سمجھنے لگتا ہے۔میں بھی اپنی کمپونڈری کا یہ حق سمجھتا تھا کہ کچھ نہ کچھ
دخل آپ کے کھانے پینے میں دوں۔چنانچہ مشورہ کے طور پر عرض کر بھی دیا کرتا تھا کہ یہ نہ
کھائیں وہ نہ کھائیں۔حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل رضی اللہ عنہ کے نسخے بھی تیار ہو کر استعمال
ہوتے تھے اور انگریزی دوائیاں بھی مگر کھانسی بڑھتی ہی جاتی تھی۔یہ 1907ء کا واقعہ ہے اور
عبد الحکیم مرتد نے آپ کی کھانسی کی تکلیف کا پڑھ کر لکھا تھا کہ مرزا صاحب سل کی بیماری میں مبتلا
ہوکر فوت ہوں گے۔اس لئے ہمیں کچھ یہ بھی خیال تھا کہ غلط طور پر بھی اسے خوشی کا کوئی بہانہ نہ
مل سکے۔مگر آپ
کو کھانسی کی تکلیف بہت زیادہ تھی اور بعض اوقات ایسا لمبا او چھو آتا تھا کہ معلوم
ہوتا تھا کہ سانس رک جائے گا۔ایسی حالت میں باہر سے کوئی دوست آئے اور تحفہ کے طور پر پھل