اور مرغیاں ذبح ہوگئیں

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
307
روایات سید نامحمود
رکھتے تھے اور یہ لازمی بات ہے کہ جس کی طرف خاص توجہ ہو اس سے محبت ہو جاتی
ہے۔دوسرے وہ اگر چہ ہم سب سے چھوٹا تھا اور اس کی عمر بھی بہت تھوڑی تھی مگر بہت ذہین اور
ذ کی تھا۔اس کی عمر سات سال کی تھی مگر وہ اسی عمر میں شعر کہہ لیتا تھا اور عام طور پر اس کے شعر کا
وزن درست ہوتا تھا۔اس کی ذہانت اور حافظہ کی مثال یہ ہے کہ جب حضرت صاحب نے وہ
بڑی نظم جس کی ردیف ” یہی ہے لکھی۔تو ہم سب کو فرمایا کہ تم قافیہ تلاش کرو۔اس نے ہم
سب سے زیادہ قافیہ بتلائے جن میں بہت سے عمدہ قافیہ تھے۔جب وہ مرض الموت میں گرفتار
ہوا تو حضرت صاحب با وجود تالیف و تصنیف میں مصروف رہنے کے شب و روز اس کے معالجہ
میں لگے رہتے حتی کہ میں رات کے گیارہ گیارہ بجے سوتا تو آپ جاگ رہے ہوتے اور جب
کبھی آنکھ کھلتی تو آپ جاگے ہوتے حیرت ہوتی تھی کہ آپ سوتے کس وقت ہیں۔اور مرغیاں ذبح ہوگئیں
خطبات محمود جلد اول صفحہ 78-77) |
آج سے 38 سال قبل ایک واقعہ یہاں ہو ا تھا ہمارا ایک چھوٹا بھائی تھا جس کا نام
مبارک احمد تھا اس کی قبر بہشتی مقبرہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مزار کے مشرق
کی طرف موجود ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو وہ بہت ہی پیارا تھا مجھے یاد ہے
جب ہم چھوٹے ہوتے تھے ہمیں مرغیاں پالنے کا شوق پیدا ہوا۔کچھ مرغیاں میں نے رکھیں ، کچھ
میر محمد الحق صاحب مرحوم نے رکھیں اور کچھ میاں بشیر احمد صاحب نے رکھیں اور بچپن کے شوق
کے مطابق صبح ہی صبح ہم جاتے مرغیوں کے ڈربے کھولتے۔انڈے گنتے اور پھر فخر کے طور پر
ایک دوسرے سے مقابلہ کرتے کہ میری مرغی نے اتنے انڈے دیئے ہیں اور میری نے اتنے
ہمارے اس شوق میں مبارک احمد مرحوم بھی جا کر شامل ہو جاتا۔اتفاقاً ایک دفعہ وہ بیمار ہو گیا اس
کی خبر گیری سیالکوٹ کی ایک خاتون کرتی تھیں جن کا عرف دادی پڑا ہوا تھا ہم بھی اسے دادی
ہی کہتے اور دوسرے سب لوگ بھی۔حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ اسے دادی کہنے پر بہت چڑا
کرتے تھے۔مگر اس لفظ کے سوا شناخت کا کوئی اور ذریعہ بھی نہ تھا اس لئے آپ بجائے دادی
کے انہیں جگ دادی کہا کرتے تھے۔جب مبارک احمد مرحوم بیمار ہو ا تو دادی نے کہہ دیا کہ یہ
بیمار اس لئے ہوا ہے کہ مرغیوں کے پیچھے جاتا ہے۔جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام

تذکار مهدی )
+ 308 →
نا
روایات سید نا محمود
نے یہ بات سنی تو فوراً حضرت اماں جان سے فرمایا کہ مرغیاں گنوا کر ان بچوں کو قیمت دے دی
جائے اور مرغیاں ذبح کر کے کھالی جائیں تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مبارک احمد
بہت پیارا تھا۔1907ء میں وہ بیمار ہو گیا اور اس کو شدید قسم کے ٹائیفائیڈ کا حملہ ہوا اس وقت دو
ڈاکٹر قادیان میں موجود تھے۔ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب مرحوم و مغفور تھے ان کے دل میں
یہ خیال پیدا ہو گیا تھا کہ ہمیں باہر نوکری کرنے کے بجائے قادیان میں رہ کر خدمت کرنی
چاہئے اور اس رنگ میں شائد وہ پہلے احمدی تھے جو ملا زمت چھوڑ کر یہاں آ گئے تھے۔ایک تو
وہ تھے اور دوسرے ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب تھے جو رخصت پر یہاں آئے ہوئے تھے۔حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ بھی ان کے ساتھ مل کر مبارک احمد مرحوم کا علاج کیا کرتے تھے۔اس کی بیماری کے ایام میں کسی شخص نے خواب دیکھا کہ مبارک احمد کی شادی ہو رہی ہے اور
معبرین نے لکھا ہے کہ اگر شادی غیر معلوم عورت سے ہو تو تعبیر موت ہوتی ہے مگر بعض معتبرین کا
یہ بھی خیال ہے کہ اگر ایسے خواب کو ظاہری صورت میں پورا کر دیا جائے تو بعض دفعہ یہ تعبیر ٹل
جاتی ہے۔پس جب خواب دیکھنے والے نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اپنا یہ خواب سنایا تو
آپ نے فرمایا کہ معتبرین نے لکھا ہے کہ اس کی تعبیر تو موت ہوتی ہے مگر ظاہری رنگ میں پورا
کر دینے کی صورت میں بعض دفعہ یہ تعبیر مل جاتی ہے۔اس لئے آؤ۔مبارک احمد کی شادی
کریں۔گویا وہ بچہ جسے شادی بیاہ کا کچھ بھی علم نہ تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اس کی شادی
کا فکر ہوا۔جس وقت حضور علیہ السلام یہ باتیں کر رہے تھے تو ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب کے
سے جو یہاں بطور مہمان آئے ہوئے تھے صحن میں نظر آئے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے ان کو بلایا اور فرمایا۔ہمارا منشاء ہے کہ مبارک احمد کی شادی کر دیں۔آپ کی لڑکی مریم ہے۔آپ اگر پسند کریں تو اس سے مبارک احمد کی شادی کر دی جائے۔انہوں نے کہا کہ حضور مجھے
کوئی عذر نہیں لیکن اگر حضور کچھ مہلت دیں تو ڈاکٹر صاحب سے بھی پوچھ لوں۔ان دنوں
ڈاکٹر صاحب مرحوم اور ان کے اہل و عیال گول کمرہ میں رہتے تھے۔وہ نیچے کئیں اور جیسا کہ بعد
کے واقعات معلوم ہوئے۔وہ یہ ہیں کہ ڈاکٹر صاحب شائد وہاں نہ تھے۔کہیں باہر گئے ہوئے
تھے۔انہوں نے کچھ دیر انتظار کیا تو وہ آگئے۔جب وہ آئے تو انہوں نے اس رنگ میں ان
سے بات کی کہ اللہ تعالیٰ کے دین میں جب کوئی داخل ہوتا ہے تو بعض دفعہ اس کے ایمان کی
آزمائش بھی ہوتی ہے۔اگر اللہ تعالیٰ آپ کے ایمان کی آزمائش کرے تو کیا آپ پکے رہیں گے۔

تذکار مهدی )
309
روایات سید نا محمود
ان کو اس وقت دو خیال تھے کہ شاید ان کی وجہ سے ڈاکٹر صاحب کو یہ رشتہ کرنے میں تامل ہو۔ایک تو یہ کہ اس سے قبل ان کے خاندان کی کوئی لڑکی کسی غیر سید کے ساتھ نہ بیاہی گئی تھی اور
دوسرے یہ کہ مبارک احمد ایک مہلک بیماری میں مبتلا تھا اور ڈاکٹر صاحب مرحوم خود اس کا علاج
کرتے تھے اور گھر میں جا کر ذکر کیا کرتے تھے کہ اس کی حالت نازک ہے اور اس وجہ سے وہ
خیال کریں گے کہ یہ شادی ننانوے فیصد خطرہ سے پُر ہے اور اس سے لڑکی کے ماتھے پر جلد ہی
بیوگی کا ٹیکہ لگنے کا خوف ہے اور ان باتوں کی وجہ سے ڈاکٹر صاحب کے گھر والوں کو یہ خیال تھا
کہ ایسا نہ ہو کہ ڈاکٹر صاحب کمزوری دکھا ئیں اور ان کا ایمان ضائع ہو جائے۔اس لئے انہوں
نے پوچھا کہ اگر اللہ تعالیٰ آپ کے ایمان کی آزمائش کرے تو کیا آپ پکے رہیں گے۔ڈاکٹر صاحب نے جواب دیا کہ مجھے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ استقامت عطا کرے گا۔اس پر والدہ
مریم بیگم مرحومہ نے ان کو بات سنائی اور بتایا کہ اس طرح میں اوپر گئی تھی تو حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے فرمایا کہ مریم کی شادی مبارک احمد سے کر دیں۔یہ سن کر ڈاکٹر صاحب نے فرمایا
کہ اچھی بات ہے۔اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو یہ پسند ہے۔تو ہمیں اس پر کیا
اعتراض ہو سکتا ہے۔ان کا یہ جواب سن کر مریم بیگم مرحومہ کی والدہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات کو
ہمیشہ بڑھاتا چلا جائے رو پڑیں اور بے اختیار ان کی آنکھوں سے آنسو رواں ہو گئے۔اس پر
ڈاکٹر صاحب مرحوم نے ان سے پوچھا کہ کیا ہوا۔کیا تم کو یہ پسند نہیں۔انہوں نے کہا۔مجھے
پسند ہے۔بات یہ ہے کہ جب سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے نکاح کا ارشاد فرمایا تھا۔میرا
دل دھڑک رہا تھا اور میں ڈرتی تھی کہ کہیں آپ کا ایمان ضائع نہ ہو جائے اور اب آپ کا یہ
جواب سن کر میں خوشی سے اپنے آنسو روک نہیں سکی۔چنانچہ یہ شادی ہوگئی اور کچھ دنوں کے بعد
وہ لڑکی بیوہ بھی ہو گئی۔اللہ تعالیٰ کسی کے اخلاص کو ضائع نہیں کرتا۔آخر وہی لڑکی پھر حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کے خاندان میں آئی اور خلیفہ وقت سے بیاہی گئی اور باوجود شدید بیمار رہنے کے اللہ تعالیٰ
نے اسے اس وقت تک مرنے نہیں دیا جب تک کہ اس نے اپنی مشیت کے ماتحت اس پیشگوئی
کے میرے وجود پر پورا ہونے کا انکشاف نہ فرما دیا جو اسلام اور احمدیت کی ترقی کے لئے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمائی تھی اور اسے ان خواتین مبارکہ میں شامل نہ کر لیا جو ازل
سے مصلح موعود سے منسوب ہو کر حضرت مسیح موعود کا جزو کہلانے والی تھیں۔میں سمجھتا ہوں یہ اللہ تعالیٰ

آج 10 میں سے 10 باقی