قادیان کی ابتدائی حالت
تذکار مہدی
تذکار مهدی )
310
روایات سید نا محمود
کی طرف سے اس ایمان کی جزا تھی جو مریم بیگم مرحومہ کی والدہ نے اس وقت ظاہر کیا تھا۔خطبات محمود جلد سوم صفحہ 581 تا 584 )
جلسہ شعائر اللہ میں سے ہے
جلسہ شعائر اللہ میں سے ہے اور جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے اس
میں صحیح طور پر شمولیت برکات اور انوار البہی کا موجب ہے اور اس میں نقص اللہ تعالیٰ کی ناراضگی
اور روحانی زنگ کا موجب ہے اس لئے میں تمام دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ جلسہ کے ایام میں
جہاں تک ہو سکے اپنے اوقات کو صحیح طور پر استعمال کریں اور جو دوست ان کے ساتھ آئے ہیں
انہیں بھی تحریک کریں اور توجہ دلاتے رہیں کہ وہ صحیح طور پر اپنے اوقات صرف کریں۔(افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1931 ء، انوار العلوم جلد 12 صفحہ 390-389)
قادیان کی ترقی کی پیشگوئی
یہی علاقہ ہے جہاں جلسہ ہو رہا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے رویا میں دیکھا کہ
شمالی اور مشرقی طرف قادیان بڑھتی بڑھتی دریائے بیاس تک چلی گئی ہے۔ادھر ایک دفعہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام سیر کرتے ہوئے تشریف لائے جہاں مدرسہ ہائی کی عمارت ہے اس جگہ کے قریب فرمایا
لوگ کہتے ہیں یہاں جن رہتے ہیں مگر خدا تعالیٰ نے مجھے جو خبر دی ہے اس کے ماتحت بتا تا ہوں کہ
یہاں آبادی ہی آبادی ہوگی۔( بعض اہم اور ضروری امور، انوار العلوم جلد 12 صفحہ 578)
قادیان کی ابتدائی حالت
انسان جب اپنی فطرت سے مایوس ہو جاتا ہے تو گناہ میں بڑھ جاتا ہے اور جب
دوسروں سے مایوس ہو جاتا ہے تو تبلیغ میں سُست ہو جاتا ہے۔کئی لوگ ہیں جو میرے پاس
آتے ہیں اور کہتے ہیں حق تو یہی ہے مگر لوگ مانتے نہیں۔میں ہمیشہ ان سے کہتا ہوں کہ اگر
لوگ واقعہ میں نہیں مانتے تو ہماری جماعت میں جو لوگ نئے داخل ہوتے ہیں یہ کہاں سے آتے
ہیں۔اگر لوگ اتنے ہی سنگدل اور حقیقت سے بے بہرہ ہو گئے ہیں کہ وہ سچائی کی باتیں سنتے
ہیں مگر مانتے نہیں۔تو سوال یہ ہے کہ ایک زمانہ وہ تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
تذکار مهدی )
کارمهدی
311
روایات سید نامحمودی
کے ساتھ کوئی آدمی نہ تھا۔پھر وہ وقت آیا جب آپ کے ساتھ ہزاروں آدمی تھے اور اب تو
لاکھوں تک پہنچ گئے ہیں۔پھر کسی زمانہ میں پنجاب میں بھی کوئی شخص آپ کا معتقد نہ تھا اور اب نہ
صرف ہندوستان میں بلکہ دنیا کے تمام بر اعظموں میں احمدی پھیل گئے ہیں۔اگر یہ سچ بات ہے
کہ دنیا نہیں مانتی تو پھر اتنے لوگ کہاں سے آگئے۔یہیں دیکھ لو اچھے لوگ اس وقت میرے
سامنے بیٹھے ہیں، ان میں سے کتنے ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ابتدائی زمانہ میں
آپ پر ایمان لائے۔میں سمجھتا ہوں اس مجمع میں بہت کم ایسے لوگ ہوں گے جنہوں نے
حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی شکل دیکھی۔زیادہ تر وہی لوگ ہیں جنہوں نے آپ کی تصویر
دیکھی۔پھر کچھ ایسے بھی ہیں جنہوں نے شکل تو دیکھی مگر آپ کی صحبت میں بیٹھنے کا انہیں موقع نہ ملا
اور بہت قلیل ایسے لوگ ہیں جو غالباً درجنوں سے بڑھ نہیں سکتے جنہوں نے آپ کی باتیں سنیں
اور آپ کی صحبت سے فائدہ اُٹھانے کا انہیں موقع ملا۔مگر آخر یہ لوگ کہاں سے آئے۔میری
پیدائش اور بیعت قریباً ایک ہی وقت سے چلتی ہے اور جب میں نے کچھ ہوش سنبھالا اُس
وقت کئی سال تبلیغ پر گزر چکے تھے لیکن مجھے اپنے ہوش کے زمانہ میں یہ بات یاد ہے کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جب سیر کے لئے نکلتے تو صرف حافظ حامد علی صاحب
ساتھ ہوتے۔ایک دفعہ مجھے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا اسی طرف سیر کیلئے آنا یاد
ہے۔میں اُس وقت چونکہ چھوٹا بچہ تھا اس لئے میں نے اصرار کیا کہ میں بھی سیر کیلئے چلوں گا۔اُس زمانہ میں یہاں جھاؤ کے پودے ہوا کرتے تھے اور یہ تمام علاقہ جہاں اب تعلیم الاسلام ہائی
سکول بورڈ نگ اور مسجد وغیرہ ایک جنگل تھا اور اس میں جھاؤ کے سوا اور کوئی چیز نہ ہوا کرتی تھی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اسی طرف سیر کیلئے تشریف لائے اور میرے اصرار پر مجھے
بھی ساتھ لے لیا۔مگر تھوڑی دور چلنے کے بعد میں نے شور مچانا شروع کر دیا کہ میں تھک گیا ہوں
اس پر کبھی مجھے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اُٹھاتے اور کبھی حافظ حامد علی صاحب اور یہ
نظارہ مجھے آج تک یاد ہے۔تو وہ ایسا زمانہ تھا کہ گو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا دعوی تھا۔مگر آپ کو ماننے والے بہت قلیل لوگ تھے اور قادیان میں آنے والا تو کوئی کوئی تھا لیکن آج یہ
زمانہ ہے کہ ہمیں بار بار یہ اعلان کرنا پڑتا ہے کہ قادیان میں ہجرت کر کے آنے سے پیشتر لوگوں
کو چاہئے کہ وہ اجازت لے لیں اور اگر کوئی بغیر اجازت کے یہاں ہجرت کر کے آئے تو اسے