قادیان کی آبادی دریائے بیاس تک ہونے کی پیشگوئی
تذکار مہدی
تذکار مهدی )
313
روایات سیّد نا محمود
عملی رنگ میں قائم کر کے بھی دیکھا کرتے تھے اس لئے تم بھی جا کر دیکھو اس حصہ کو الگ کر دو
جہاں امام کھڑا ہوتا تھا اور پھر وہاں فرضی دیوار میں قائم کرو اور پھر جو باقی جگہ بچے اس میں جو
سطریں ہوں گی ان کا تصور کرو اور اس میں تیسری سطر قائم ہونے پر ہمیں جو حیرت ہوئی کہ کتنی
بڑی کامیابی ہے اس کا قیاس کرو اور پھر سوچو کہ خدا تعالیٰ کے فضل جب نازل ہوں۔تو کیا سے
کیا کر دیتے ہیں مجھے یاد ہے ہمارا ایک کچا کوٹھا ہوتا تھا اور بچپن میں کبھی کھیلنے کے لئے کبھی ہم
اس پر چڑھ جایا کرتے تھے اس پر چڑھنے کے لئے جن سیڑھیوں پر ہمیں چڑھنا پڑتا تھا وہ
مرزا سلطان احمد صاحب مرحوم کے مکان کے پاس سے چڑھتی تھیں اس وقت ہماری تائی صاحبہ
جو بعد میں آکر احمدی بھی ہو گئیں مجھے دیکھ کر کہا کرتی تھیں جیو جیا کاں اوہو جی کو کو میں بوجہ اس
کے کہ میری والدہ ہندوستانی ہیں اور اس وجہ سے بھی کہ بچپن میں زیادہ علم نہیں ہوتا۔اس پنجابی
فقرہ کے معنی نہیں سمجھ سکتا تھا۔چنانچہ ایک دفعہ میں نے اپنی والدہ صاحبہ سے اس کے متعلق پوچھا
کہ اس کا کیا مطلب ہے تو انہوں نے فرمایا کہ اس کے معنی یہ ہیں کہ جیسا کو اہوتا ہے ویسے ہی
اس کے بچے ہوتے ہیں کوے سے مراد (نعوذ باللہ) تمہارے ابا ہیں اور کوکو سے مراد تم ہو مگر
پھر میں نے وہ زمانہ بھی دیکھا کہ وہی تائی صاحبہ اگر کبھی میں ان کے ہاں جاتا تو بہت عزت سے
پیش آتیں میرے لئے گدا بچھاتیں اور احترام سے بیٹھا تیں اور ادب سے متوجہ ہوتیں اور اگر
میں کہتا کہ آپ کمزور ہیں۔ضعیف ہیں۔ہمیں نہیں یا کوئی تکلف نہ کریں تو وہ کہتیں کہ آپ تو
میرے پیر ہیں گویا وہ زمانہ بھی دیکھا جب میں کو کو تھا اور وہ بھی جب میں پیر بنا اور ان ساری
چیزوں
کو دیکھ کر تم سمجھ سکتے ہو کہ خدا تعالیٰ جب دنیا کو بدلنا چاہتا ہے تو کس طرح بدل دیتا ہے
پس ان انسانوں کو دیکھو اور ان سے فائدہ اُٹھاؤ اور اپنے اندر وہ تبدیلی پیدا کرو کہ جو تمہیں
خدا تعالیٰ کا محبوب بنا دے اور تم حزب اللہ میں داخل ہو جاؤ۔الفضل جلد 26 نمبر 85 مورخہ 13 اپریل 1938 ءصفحہ 9)
قادیان کی آبادی دریائے بیاس تک ہونے کی پیشگوئی
اس مسجد اقصیٰ کو دیکھو کہ اب یہ بھی تنگ ہو رہی ہے کس طرح ایک ایک قدم اٹھا کر ہم
نے اس مسجد کو بڑھایا مگر حالت یہ ہے کہ اب پھر یہ مسجد خدا کے فضل سے تنگ ہو رہی ہے۔اس
مسجد کے ایک طرف پہلے عورتیں بیٹھا کرتی تھیں ان بیچاریوں نے اس جگہ کے لئے چندہ بھی دیا
تذکار مهدی )
314
روایات سید نا محمود
تھا مگر ہم نے ان کو نکال دیا۔اب مرد اس جگہ نماز پڑھتے ہیں اور عورتیں ہمارے گھر میں نماز
پڑھتی ہیں تو باہر کی جماعتوں کو فکر نہیں کرنا چاہئے اللہ تعالیٰ ان کے لئے نیکی کے میدان میں
آگے بڑھنے کے اور نئی سامان پیدا کر دے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک
دفعہ رویاء میں دیکھا کہ قادیان کی آبادی بیاس تک پھیل گئی ہے۔میں اس رویاء سے یہ سمجھا کرتا
ہوں کہ قادیان کی آبادی دس بارہ لاکھ کی ضرور ہوگی اور اگر دس بارہ لاکھ کی آبادی ہو تو اس کے یہ
معنی یہ ہیں کہ چار لاکھ لوگ جمعہ پڑھنے کے لئے آیا کریں گے۔پس میرے نزدیک یہ مسجد بہت
بڑھے گی۔بلکہ ہمیں اس قدر بڑھانی پڑے گی کہ چار لاکھ نمازی اس مسجد میں آسکیں۔اس غرض
کے لئے اسے چاروں طرف بڑھایا جا سکتا ہے۔اس وقت بھی جس جگہ کھڑے ہوکر میں یہ خطبہ
پڑھ رہا ہوں۔یہ اس حصہ سے باہر ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں تھا
وہ مسجد اس موجود مسجد کا غالبا دسواں حصہ ہوگی۔تو دیکھو اللہ تعالیٰ کا یہ کتنا بڑا فضل ہے کہ لوگوں کی
مسجد میں خالی پڑی رہتی ہیں اور ہم اپنی مساجد کو بڑھاتے ہیں تو وہ اور تنگ ہو جاتی ہیں یہاں تک
کہ لوگوں کو مسجد میں نماز پڑھنے کے لئے جگہ نہیں ملتی۔مجھے یاد ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
زندگی میں صرف ایک ہی فعل مجھ سے ایسا ہوا جس میں میں سخت ڈرا۔اس میں میری ہی غلطی تھی
اور میں فوری طور پر پکڑا گیا۔لیکن میں خدا تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ میری جلدی ہی بریت ہو
گئی۔ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو گردہ میں درد تھا اور آپ جمعہ پڑھنے کے
لئے تشریف نہ لا سکے۔میری اس وقت پندرہ سولہ سال کی عمر تھی۔میں جمعہ کی نماز پڑھنے کے
لئے گھر سے نکلا اور مسجد کو آنے لگا۔جب میں موڑ تک پہنچا تو ایک احمدی دوست مجھے ملے جو
واپس جا رہے تھے۔میں نے ان سے کہا کہ آپ واپس کیوں جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا مسجد
میں بیٹھنے کے لئے کوئی جگہ نہیں۔میری جو شامت آئی تو بغیر اس کے کہ میں آگے بڑھ کر تحقیق کر
لیتا کہ آیا واقعہ میں مسجد لوگوں سے بھری ہوئی ہے یا نہیں اور وہاں کھڑے ہونے یا بیٹھنے کی جگہ
ہے یا یہ شخص یونہی کہہ رہا ہے۔وہاں سے واپس چلا گیا اور ظہر کی نماز گھر میں پڑھنی شروع کر
دی۔یہ اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ میں چھوٹی عمر سے ہی نمازوں کا پابند ہوں اور میں نے آج
تک ایک نماز بھی کبھی ضائع نہیں کی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مجھ سے کبھی یہ
دریافت نہیں فرمایا کرتے تھے کہ تم نے نماز پڑھی ہے یا نہیں پڑھی۔مجھے یاد ہے جب میں
گیارھویں سال میں تھا تو ایک دن میں نے ضحی یا اشراق کے وقت وضو کر کے حضرت مسیح موعود
تذکار مهدی )
315
روایات سید نا محمودی
علیہ الصلوۃ والسلام کا کوٹ پہنا اور خدا تعالیٰ کے حضور میں خوب رویا اور میں نے عہد کیا کہ میں
آئندہ نماز کبھی نہیں چھوڑوں گا۔خدا تعالیٰ کا فضل ہے کہ اس عہد اور اقرار کے بعد میں نے کبھی
کوئی نماز نہیں چھوڑی۔لیکن پھر بھی چونکہ میں بچہ تھا اور بچپن میں کھیل کود کی وجہ سے بعض دفعہ
جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے میں سنتی ہو جاتی ہے۔اس لئے ایک دفعہ کسی نے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس میری شکایت کی کہ آپ اسے سمجھا ئیں۔یہ نماز با جماعت پوری
پابندی سے ادا کیا کرے۔میر محمد اسحاق صاحب مجھ سے دوسال چھوٹے ہیں اور بچپن میں چونکہ
ہم اکٹھے کھیلا کرتے تھے اور ہمارے نانا جان میر ناصر نواب صاحب کی طبیعت بہت تیز تھی اس
لئے وہ میر محمد اسحاق صاحب کو ناراض ہوا کرتے تھے اور سختی سے انہیں نماز پڑھنے کے لئے کہا
کرتے تھے۔جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس کسی نے میرے متعلق یہ
شکایت کی تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ایک تو میر صاحب کی نماز پڑھتا
ہے۔اب میں نہیں چاہتا کہ دوسرا میری نماز پڑھے۔میں یہی چاہتا ہوں کہ وہ خدا کی نماز پڑھا
کرے۔تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مجھے نماز پڑھنے کے متعلق کبھی نہیں کہا تھا
میں خود ہی تمام نمازیں پڑھ لیا کرتا تھا۔لیکن اس دن شائد میری غفلت کو اللہ تعالیٰ دور کرنا چاہتا
تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مجھے دیکھ کر کہا کہ محمود ادھر آؤ! میں گیا تو آپ نے
فرمایا۔تم جمعہ پڑھنے نہیں گئے ؟ میں نے کہا میں گیا تو تھا مگر معلوم ہوا کہ مسجد بھری ہوئی ہے وہاں
نماز پڑھنے کے لئے کوئی جگہ نہیں۔میں نے کہنے کو تو یہ کہہ دیا مگر اپنے دل میں سخت ڈرا کہ میں
نے دوسرے کی بات پر کیوں اعتبار کر لیا۔معلوم نہیں اس نے جھوٹ کہا ہے یا سچ کہا ہے اگر
اس نے سچ بولا ہے تب تو خیر لیکن اگر اس نے جھوٹ بولا ہے تو چونکہ اسی کی بات میں نے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے سامنے بیان کر دی ہے۔اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام مجھ سے ناراض ہوں گے کہ تم نے جھوٹ کیوں بولا۔غرض میں اپنے دل میں سخت
خائف ہوا کہ آج نا معلوم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کیا فرماتے ہیں۔اتنے میں نماز
پڑھ کر مولوی عبد الکریم صاحب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی عیادت کے لئے آئے
میں قریب ہی ادھر ادھر منڈلا رہا تھا کہ دیکھو آج کیا بنتا ہے۔ان کے آتے ہی حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے ان سے سوال کیا کہ آج جمعہ میں لوگ زیادہ آئے تھے اور مسجد میں نماز
پڑھنے کے لئے گنجائش نہیں رہی تھی۔میرا دل تو یہ سنتے ہی بیٹھ گیا کہ خبر نہیں اس شخص نے مجھ