مرکز میں بار بار آنے کی ضرورت آج بھی قائم ہے

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
قادیان کا مستقبل
319
روایات سید نا محمودی
سب سے پہلے میں اس پیشگوئی کا ذکر کرتا ہوں جو قادیان کی ترقی کے متعلق ہے اور وہ یہ
ہے کہ حضرت اقدس کو بتایا گیا کہ قادیان کا گاؤں ترقی کرتے کرتے ایک بہت بڑا شہر ہو جائے گا
جیسے کہ بمبئی اور کلکتہ کے شہر ہیں۔گویا نو دس لاکھ کی آبادی تک پہنچ جائے گا اور اس کی آبادی شمالاً اور
شرقاً پھیلتے ہوئے بیاس تک پہنچ جائے گی جو قادیان سے نومیل کے فاصلے پر بہنے والے ایک دریا کا
ہے۔یہ پیشگوئی جب شائع ہوئی ہے اس وقت قادیان کی حالت یہ تھی کہ اس کی آبادی دو ہزار
کے قریب تھی، سوائے چند ایک پختہ مکانات کے باقی سب مکانات کچے تھے، مکانوں کا کرایہ اتنا
گرا ہوا تھا کہ چار پانچ آنے ماہوار پر مکان کرایہ پرمل جاتا تھا، مکانوں کی زمین اس قدر ارزاں تھی
کہ دس بارہ روپے کو قابل سکونت مکان بنانے کے لئے زمین مل جاتی تھی، بازار کا یہ حال تھا کہ دو
تین روپے کا آٹا ایک وقت میں نہیں مل سکتا تھا کیونکہ لوگ زمیندار طبقہ کے تھے اور خود دانے پیس کر
روٹی پکاتے تھے تعلیم کے لئے ایک مدرسہ سرکاری تھا جو پرائمری تک تھا اور اسی کا مدرس کچھ الاؤنس
لے کر ڈاک خانے کا کام بھی کر دیا کرتا تھا، ڈاک ہفتے میں دو دفعہ آتی تھی ، تمام عمارتیں فصیل قصبہ
کے اندر تھیں اور اس پیشگوئی کے پورا ہونے کے ظاہری کوئی سامان نہ تھے کیونکہ قادیان ریل سے
گیارہ میل کے فاصلے پر واقع ہے اور اس کی سڑک بالکل کچی ہے اور جن ملکوں میں ریل ہو ان میں
اس کے کناروں پر جو شہر واقع ہوں انہیں کی آبادی بڑھتی ہے۔کوئی کارخانہ قادیان میں نہ تھا کہ اس
کی وجہ سے مزدوروں کی آبادی کے ساتھ شہر کی ترقی ہو جائے ، کوئی سرکاری محکمہ قادیان میں نہ تھا کہ
اس کی وجہ سے قادیان کی ترقی ہو، نہ ضلع کا مقام تھا نہ تحصیل کا حتی کہ پولیس کی چوکی بھی نہ تھی،
قادیان میں کوئی منڈی بھی نہ تھی جس کی وجہ سے یہاں کی آبادی ترقی کرتی۔جس وقت یہ پیشگوئی
کی گئی ہے اس وقت حضرت اقدس علیہ السلام کے مرید بھی چند سو سے زیادہ نہ تھے کہ ان کو حکماً لا کر
یہاں بسا دیا جاتا تو شہر بڑھ جاتا۔(دعوت الا میر۔انوار العلوم جلد 7 صفحہ 561-560)
مرکز میں بار بار آنے کی ضرورت آج بھی قائم ہے
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ابھی قریب میں ہی جلسہ سالانہ گزرا ہے لیکن نوجوانوں کی
ہمت اور ان کا ولولہ اور جوش ان باتوں کو نہیں دیکھا کرتا۔یہ جلسہ تو ایک مہینہ کے بعد ہوا ہے۔

تذکار مهدی )
320
روایات سید نا محمودی
میں جانتا ہوں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں کئی نوجوان ایسے تھے جو لاہور
سے ہر اتوار کو با قاعدہ قادیان پہنچ جایا کرتے تھے۔مثلاً چوہدری فتح محمد صاحب اُن دنوں کالج
میں پڑھتے تھے مگر ان کا آنا جانا اتنا با قاعدہ تھا کہ ایک اتوار کو وہ کسی وجہ سے نہ آ سکے تو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مجھ سے پوچھا۔محمود! فتح محمد اس دفعہ نہیں آیا؟ گویا
ان کا آنا جانا اتنا با قاعدہ تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ان کے ایک اتوار کے
دن نہ آنے پر تعجب ہوا اور مجھ سے دریافت فرمایا کہ وہ کیوں نہیں آئے؟ وہ بھی کالج کے
طالب علم تھے، کالج میں پڑھتے تھے اور ان کے لئے بھی کئی قسم کے کام تھے پھر وہ فیل بھی نہیں
ہوتے تھے کہ کوئی شخص کہہ دے کہ وہ پڑھتے نہیں ہوں گے۔پھر وہ کوئی ایسے مالدار بھی نہیں تھے
کہ ان کے متعلق یہ خیال کیا جا سکے کہ انہیں اُڑانے کے لئے کافی روپیہ ملتا ہوگا۔میں سمجھتا ہوں
لاہور کے کالجوں کے جو سٹوڈنٹس یہاں آئے ہوئے ہیں یا نہیں آئے ان میں سے نوے
فیصدی وہ ہوتے ہیں جن کو اس سے زیادہ گزارہ ملتا ہے جتنا چوہدری فتح محمد صاحب کو ملا کرتا
تھا مگر وہ با قاعدہ ہر اتوار کو قادیان آیا کرتے تھے۔اسی طرح اور بھی کئی طالب علم تھے جو
قادیان آیا کرتے تھے گو اتنی باقاعدگی سے نہیں آتے تھے مگر بہر حال کثرت سے آتے
تھے۔اُس وقت لاہور میں احمدی طالب علم دس بارہ تھے اور میں سمجھتا ہوں کہ ایک دو کو مستثنی
کرتے ہوئے باقی دس میں سے دو تین تو ایسے تھے کہ وہ ہفتہ وار یا قریباً ہفتہ وار قادیان آیا
کرتے تھے اور نصف تعداد ایسے طالب علموں کی تھی جو مہینے میں ایک دفعہ یا دو دفعہ قادیان آتے
تھے اور باقی سال میں چار پانچ دفعہ قادیان آ جاتے تھے اور بعض دفعہ کوئی ایسا بھی نکل آتا جو صرف
جلسہ سالانہ پر آ جاتا تھا۔مگر اب صرف ہیں چھپیں فیصدی طالب علم ایسے ہوتے ہیں جو قادیان
میں سال بھر میں ایک دفعہ آتے ہیں یا ایک دفعہ بھی نہیں آتے۔آخر یہ فرق اور امتیاز کیوں ہے؟
میں نے کہا ہے اگر ہماری مالی حالت ان لڑکوں سے کمزور ہوتی جو اُس وقت کالج میں پڑھتے تھے تو
میں سمجھتا کہ یہ مالی حالت کا نتیجہ ہے اور اگر یہ بات ہوتی کہ اب تمہیں دین کے سیکھنے کی ضرورت نہیں
رہی تمہارے لئے اس قدر اعلیٰ درجہ کے روحانی سامان لا ہور اور امرتسر اور دوسرے شہروں میں موجود
ہیں کہ تمہیں قادیان آنے کی ضرورت نہیں تو پھر بھی میں سمجھتا کہ یہ بات کسی حد تک معقول ہے لیکن
اگر نہ تو یہ بات ہے کہ تمہاری مالی حالت ان سے خراب ہے اور نہ یہ بات درست ہے کہ باہر
ایسے سامان موجود ہیں جن کی موجودگی میں تمہیں قادیان آنے کی ضرورت نہیں اور پھر اس بات۔

آج 10 میں سے 10 باقی