انسان اپنے اخلاص سے ہر کام کو نیکی بنا سکتا ہے
تذکار مہدی
تذکار مهدی )
323
روایات سید نا محمود
تنظیم کے اعلیٰ ہونے کا دعویٰ کر سکتے ہیں کیونکہ تنظیم وہی کامیاب ہوتی ہے جس کی اگلی کڑی
پہلی کڑی سے زیادہ مضبوط ہو اور جس کے نتیجہ میں آئندہ نسل پہلوں سے زیادہ فرض
شناس اور کام کرنے والی ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں ملیریا زدہ ہندوستان کے اندر فاقہ میں اپنے
اوقات بسر کرنے والے اور بہت کم خوراک استعمال کرنے والے لوگ ہماری جماعت میں پائے
جاتے تھے مگر ان کے اخلاص اور ان کی قربانی اور ان کی مستعدی اور ان کی جانفشانی کی یہ حالت
تھی کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زبان سے کوئی حکم سنتے تو وہ راتوں رات بٹالہ یا
گورداسپور یا امرتسر پہنچ جاتے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حکم کی تعمیل کر کے
واپس آتے۔اب بجائے اس کے کہ ہمیں ترقی حاصل ہوتی ہمیں اس میں تنزل کے آثار نظر
آرہے ہیں حالانکہ چاہئے یہ تھا کہ پہلے اگر سلسلہ کا کام پیش آنے پر ہماری جماعت کے لوگ
پیدل بٹالہ، امرتسر اور گورداسپور پہنچ جاتے تھے آج کل کے خدام لا ہور، گجرات اور پشاور جانے
کے لئے تیار ہو جاتے تب ہم سمجھتے کہ یہ چیز ہمارے لئے خوشی کا موجب ہے اور ہماری بیماری
کو آئندہ نسل نے اپنے جسم میں سے دور کر دیا ہے۔آئندہ نسل پہلے سے بہتر پیدا ہورہی ہے اگلی
اس سے بہتر پیدا ہوگی اور پھر اگلی اس سے بہتر پیدا ہوگی یہاں تک کہ رفتہ رفتہ ہمارے اندر اتنی
طاقت پیدا ہو جائے گی کہ ہم کام کی صلاحیت کے لحاظ سے یورپین اقوام کا مقابلہ کر سکیں گے۔لیکن اگر یہ بات ہمیں نصیب نہیں اور اگر ہم کم سے کم کام کر سکتے ہیں تو یہ ہمارے لئے موت کی
علامت ہے، ہمارے لئے رونے کا مقام ہے خوشی اور مسرت کا نہیں۔یہ چیز ہے جو خدام الاحمدیہ
سے تعلق رکھتی ہے اور یہ چیز ہے جو خدام الاحمدیہ کو اپنے اندر پیدا کرنی چاہئے باقی جلسے کرنا
تقریریں کر دینا اور شعر و غیرہ پڑھ دینا کوئی چیز نہیں۔(انوار العلوم جلد 18 صفحہ 474)
ا
انسان اپنے اخلاص سے ہر کام کو نیکی بنا سکتا ہے
نیکی صرف نماز روزہ حج اور زکوۃ ہی نہیں بلکہ خود اپنی اور اپنے بیوی بچوں کی فکر کرنی یہ
بھی ثواب ہے۔اگر ثواب اور تعمیل ارشاد کے لئے اپنی بیوی کے منہ میں بھی لقمہ ڈالتا ہے یا اپنے
بچہ کو اس طرح کھانا کھلاتا ہے یا نوکروں غلاموں سے نیک سلوک کرتا ہے تو وہ بھی نیکی کرتا ہے۔حالانکہ یہ کام کا فر بھی کرتے ہیں مگر یہ اپنی نیت اور اخلاص کی وجہ سے ان پر اجر پاتا ہے کیونکہ
تذکار مهدی )
324
روایات سید نا محمود
اسلام نے تمام بنی نوع انسان اور دنیا کی تمام مخلوقات سے بلکہ حیوانوں تک سے نیک سلوک کرنا
نیکی قرار دیا ہے۔اس لئے اگر وہ احتساباً اعمال بجالاتا ہے تو اس کا ہر فعل دنیا کا بھی نیکی میں شمار
ہوتا ہے۔اگر تاجر ہے تو اس کے تجارتی کاروبار نیکی ہیں۔اگر مزدور ہے تو اس کا ٹوکری ڈھونا اگر
ملازم ہے تو اس کا اپنی ملازمت پر جانا اور وہاں کام کرنا۔ہر حرفہ والا جو کوئی حرفہ کرتا ہے ایک
دوکاندار جو دکان کرتا ہے اس کا ہر سودا جو وہ دیتا ہے۔ایک راج جو راجگیر می کرتا ہے بلکہ ایک
ایک اینٹ جو وہ لگاتا ہے۔ایک لکڑ ہارا جو کلہاڑا مارتا ہے وہ سب نیکی ہے جس کا اجر اس کو ملے
گا۔بشرطیکہ وہ اپنے دنیاوی کام میں بھی خدا تعالی کی رضا کو مد نظر ر کھے۔اس طرح انسان اپنے
اخلاص سے اپنے ہر ایک فعل کو نیکی بنا لیتا ہے بلکہ جو کام کہ دوسروں کے لئے عیاشی سمجھے جاتے
ہیں وہ بھی اس کے لئے نیکی ہو جاتے ہیں۔صوفیاء نے ایک واقعہ لکھا ہے جسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی بیان فرمایا کرتے
تھے اور میں نے پہلے حضرت صاحب ہی سے سنا ہے کہ ایک بزرگ روزانہ ایک تھال کھانے کا
تیار کرا کر کہیں لے جایا کرتے تھے اپنی بیوی کو انہوں نے کچھ نہیں بتایا تھا کہ وہ کس کے لئے لے
جاتے ہیں جس سے ان کی بیوی کو شبہ ہوا کہ شائد ان کا کسی سے ناجائز تعلق ہے۔اتفاق سے وہ
بزرگ ایک دن بیمار ہو گئے انہوں نے بیوی سے کہا کہ چاول پکا کر فلاں جگہ دریا کے پار ایک
بزرگ رہتے ہیں اس کے پاس لے جاؤ بیوی نے کہا کہ راستہ میں دریا ہے میں کیسے پارا تروں
گی۔انہوں نے کہا کہ میرا نام لے کر دعا کرنا کہ الہی اس شخص کا تجھے واسطہ دیتی ہوں جو کبھی
عورت کے پاس نہیں گیا چنانچہ وہ کھانا لے کر گئی اور دریا کے کنارے کھڑے ہوکر اسی طرح دعا
کی جس کے بعد ایک کشتی آگئی وہ سوار ہو کر پار اس بزرگ کے پاس چلی گئی جب وہ چاولوں کا
طباق کھا چکے تو اس بزرگ سے اس نے کہا کہ اب میں واپس کیسے جاؤں اس بزرگ نے کہا کہ تم
میرا نام لے کر خدا سے دعا کرنا کہ الہی اس شخص کا میں تجھے واسطہ دیتی ہوں جس نے کبھی ایک
دانہ بھی چاول کا نہیں کھایا۔چنانچہ اس نے اسی طرح دعا کی جھٹ کشتی آگئی اور سوار ہو کر گھر آ
گئی اور اپنے میاں سے کہنے لگی کہ میں تو سمجھتی تھی کہ خدا سچائی سے دعائیں قبول کرتا ہے مگر آج
معلوم ہوا کہ وہ جھوٹ سے زیادہ قبول کرتا ہے کیونکہ میں تمہاری بیوی ہوں اور یہ تمہارے بچے
ہیں اگر عورت کے پاس تم نہیں گئے تو یہ بچے کس کے ہیں اور اس بزرگ نے بھی میرے سامنے