خدا تعالیٰ کی نصرت اچانک آتی ہے

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
326
روایات سید نا محمودی
خدا تعالی کی نصرت اچانک آتی ہے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب مکہ پہنچے۔مکہ والے یہ نہیں جانتے تھے کہ آپ اُن
پر حملہ آور ہوں گے۔ابوسفیان ابھی خود آپ سے مدینہ میں مل کر آرہا تھا۔جب لوگوں نے آپ
کالشکر دیکھا تو انہوں نے خیال کیا کہ یہ لشکر محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہوگا۔ابوسفیان نے
کہا تم پاگل تو نہیں ہو گئے ؟ میں ابھی خود دیکھ کر آیا ہوں وہاں
کوئی لشکر تیار نہیں ہوا تھا۔اگلے ہی
چار پانچ منٹ میں مسلمان اُس کے پاس پہنچ گئے اور انہوں نے ابوسفیان کو گرفتار کر لیا اور
دوسرے دن مکہ فتح ہو گیا۔غرض خدا تعالیٰ کی نصرت اچانک آتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
متعلق تو خدا تعالیٰ بار بار فرماتا ہے۔انى مع الافواج اتِيكَ بَغْتَةً خدا تعالیٰ کی مددا چانک
آئے گی تم آج قیاس نہیں کر سکتے کہ وہ مدد کب آئے گی۔تم کل قیاس نہیں کر سکتے کہ وہ مدد کب
آئے گی۔تم شام کو بھی خیال نہیں کر سکتے کہ وہ مدد کب آئے گی۔تم تہجد کے لئے اٹھو گے تو تم
خیال کر رہے ہو گے کہ ابھی منزل باقی ہے۔صبح کی نماز پڑھ رہے ہو گے تو مصائب پر مصائب
تمہیں نظر آ رہے ہوں گے۔مگر جونہی سورج نظر آیا خدا تعالیٰ کی نصرت تمہارے پاس پہنچ جائے گی
اور تمہارے دشمن کے لئے ہر طرف مصائب ہی مصائب ہوں گے۔ایک ربوہ کیا ایک قادیان
کیا۔قادیان کا ہمیں بے شک احترام ہے۔مگر خدا تعالیٰ کی محبت اور اطاعت کی خاطر ہمیں دس
ہزار قادیان بھی قربان کرنا پڑیں تو ہم کر دیں گے اس کے سامنے اس کی کوئی حیثیت نہیں۔۔پس قادیان ہمیں پیارا ہے۔حقیقت میں ہماری محبتیں اس کے ساتھ وابستہ ہیں۔مگر
اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور عزت اس سے بہت زیادہ قیمتی ہیں۔ہمیں چاہیے کہ ہم جمع ہو کر اپنا کام
کرنا شروع کر دیں اور اگر سو دفعہ بھی ہمیں مرکز چھوڑنا پڑے تو کوئی پروا نہ کریں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو خدا تعالٰی نے لا مرکزیت کے توڑنے کے لئے
بھیجا ہے۔آپ کا کام مرکز کو قائم کرنا ہے۔اس لئے یہ ایک اہم چیز ہے۔ہمارا دائمی مرکز اگر چہ
قادیان ہے۔مگر جب وہ فتح ہو گا۔تو کون ہو گا جو ہمیں وہاں جانے سے روک سکے اور ہم نہ
جاسکیں۔پھر سوال یہ رہ جاتا ہے کہ اس شہر کا کیا بنے گا۔اس کا جواب یہ ہے کہ اول تو ہمیں خود
مختلف مراکز کی ضرورت ہے۔ہمیں ہر علاقہ میں مرکز کی ضرورت ہے اور پھر دوسرے لوگ دوگنی

327
تذکار مهدی )
روایات سید نا محمود
تگنی قیمت دے کر بھی یہ جگہ لینے کو تیار ہو جائیں گے۔لیکن میں کہتا ہوں کہ اگر کوئی یہ قیمتیں نہ
بھی دے۔تو کیا ہم خدا تعالیٰ کی خاطر اتنا بھی نہیں کر سکتے کہ اپنے مکان بھی اس کی خاطر پیش
کر دیں۔مجھے یاد ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وقت میں جب میں قادیان سے
باہر جاتا تھا۔اس وقت ریل وغیرہ نہیں ہوتی تھی۔میرے ساتھ کئی دفعہ ایسا واقعہ ہوا بچپن کی وجہ
سے میں پہلا واقعہ بھول جاتا تھا۔اس وقت بٹالہ، قادیان میں اگے چلتے تھے۔جب بھی بھی میں
بٹالہ سے قادیان جاتا اور قادیان قریب آجاتا تھا تو مجھے محبت کی وجہ سے جوش آجاتا تھا۔میں
خیال کرتا تھا کہ اگے والا گھوڑے کو تیز نہیں چلاتا۔یہ شرارت کرتا ہے۔کئی دفعہ ایسا ہوا کہ میں
اگہ چھوڑ کر پیدل دوڑ پڑا۔مگر جب گھوڑا آگے بڑھا تو میں پھر اگہ پر بیٹھ گیا اور اپنی غلطی محسوس
کی اور ایسا متواتر ہوا۔ایسا ہی اور دوسرے دوست محبت میں کرتے تھے۔جب قادیان ملے گا تو
ہم مکانوں کی پرواہ نہیں کریں گے اور مکانوں کو خدا پر چھوڑ دیں گے اور وہاں دوڑ کر پہنچیں گے
جو شخص اپنی چیز کو خدا تعالیٰ پر چھوڑ دیتا ہے۔وہ کبھی گھانا نہیں کھاتا۔اس تذبذب اور تردد کا
باعث بے ایمانی ہے۔خدا تعالیٰ کی راہ میں جانے والوں کو کوئی نقصان نہیں ہوتا۔ظاہر میں
اگر چه نقصان نظر آتا ہے مگر اصل میں نقصان نہیں ہوتا۔تم لوگ تو بیعت میں داخل ہو۔جو لوگ بیعت میں شامل نہیں تھے۔وہ بھی ایسے خیال
دل میں نہ لاتے تھے۔چاچڑاں شریف والے بزرگ جو بہاول پور کے نوابوں کے پیر تھے۔وہ
ایک دفعہ مجلس میں بیٹھے ہوئے تھے۔نواب صاحب بھی وہاں تھے۔اس وقت آتھم کی پیشگوئی کا
وقت گزر گیا تھا۔اس مجلس میں یہ باتیں ہونے لگیں کہ پیشگوئی کا وقت گزر گیا ہے۔آتھم نہیں مرا
اور مرزا ذلیل ہوا ہے۔پیر صاحب جیسا کہ ان کے خطوط سے معلوم ہوتا ہے۔حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان لائے ہوئے تھے۔مگر بیعت نہیں کی تھی۔تھوڑی دیر تو آپ خاموش
رہے۔پھر آپ نے سر اٹھایا آپ کی آنکھوں میں ایک اضطراب کی حالت تھی۔آپ نے فرمایا
کون کہتا ہے کہ آتھم نہیں مرا۔مجھے تو اس کی لاش نظر آ رہی ہے۔پھر انہوں نے نواب صاحب
سے مخاطب ہو کر فرمایا۔یہاں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کا سوال ہے۔مرزا صاحب
کی عزت کا سوال نہیں۔مرزا صاحب (علیہ الصلوۃ والسلام ) نے مقابلہ کیا ہے تو اسلام کی

آج 10 میں سے 10 باقی