ابتدائی جلسہ سلانہ
تذکار مہدی
تذکار مهدی )
329
روایات سید نا محمود
اس بات کو یاد نہیں رکھ سکا۔میں اس وقت اس اجتماع کی اہمیت کو نہیں سمجھتا تھا۔مجھے اتنا یاد ہے
کہ میں وہاں جمع ہونے والے لوگوں کے ارد گرد دوڑتا اور کھیلتا پھرتا تھا۔میرے لئے اس زمانہ
کے لحاظ سے یہ اچنبھے کی بات تھی کہ کچھ لوگ جمع ہیں۔اس فصیل پر ایک دری بچھی ہوئی تھی جس
پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام بیٹھے ہوئے تھے اور ارد گرد وہ دوست تھے جو جلسہ سالانہ کے اجتماع
کے نام سے جمع تھے۔ممکن ہے میرا حافظہ غلطی کرتا ہو اور دری ایک نہ ہو دو ہوں لیکن جہاں تک
مجھے یاد پڑتا ہے ایک ہی دری تھی۔اس ایک دری پر کچھ لوگ بیٹھے تھے۔ڈیڑھ سو ہوں گے یا دو
سو اور بچے ملا کر ان کی فہرست اڑھائی سو کی تعداد میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
شائع بھی کی تھی میں خیال کرتا ہوں۔وہ ایک دری تھی یا دو دریاں۔بہر حال ان کے
تھی۔لئے اتنی ہی جگہ تھی جتنی اس (جلسہ سالانہ 1936ء کی ) سٹیج کی جگہ ہے۔میں نہیں کہہ سکتا۔کیوں؟ مگر میں اتنا جانتا ہوں کہ وہ دری تین جگہ بدلی گئی۔پہلے ایک جگہ بچھائی گئی اور تھوڑی دیر
کے بعد سے اٹھا کر اسے کچھ دور بچھا دیا گیا۔تھوڑی دیر کے بعد وہاں سے تبدیل کر کے ایک
اور جگہ بچھائی گئی اور پھر تیسری دفعہ اس جگہ سے بھی اٹھا کر کچھ اور دور وہ بچھائی گئی۔اپنی بچپن کی
عمر کے لحاظ سے میں نہیں کہہ سکتا آیا ان جمع ہونے والوں کو لوگ روکتے تھے اور کہتے تھے کہ تمہارا
حق نہیں کہ اس جگہ دری بچھاؤ یا کوئی اور وجہ تھی۔بہر حال مجھے یاد ہے کہ دو تین دفعہ اس دری کی
جگہ بدلی گئی۔ابتدائی جلسہ سالانہ
( الفضل 29 دسمبر 1936 ء جلد 24 نمبر 154 صفحہ 4-3)
اللہ تعالیٰ کی قدرت ہے اور وہی لوگ اس قدرت کا مشاہدہ کر سکیں گے اور کرتے ہوں
گے اور اس سے لطف اٹھا سکتے ہوں گے جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
ابتدائی ایام کے حالات کو دیکھا ہو۔بعد میں آنے والے اس کا اندازہ اور قیاس نہیں کر سکتے
جبکہ قادیان ایک چھوٹی سی بستی تھی جب قادیان میں احمدیوں کی تعداد اس چھوٹی سی بستی
میں بھی آٹے میں نمک کے برابر نہیں تھی جب ساری احمدی آبادی صرف تین گھروں میں
محصور تھی ، ہمارا گھر تھا۔حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کے مکان کا کچھ حصہ تھا یا وہ مکان تھا
جہاں مولوی قطب الدین صاحب اب مطب کیا کرتے ہیں۔اسی طرح تیسری عمارت موجودہ
تذکار مهدی )
330
روایات سید نا محمود
مہمان خانہ کی تھی۔یہ صرف چار عمارتیں اس زمانہ میں تھیں۔درمیان کی عمارتیں، ساتھ کی
عمارتیں، بورڈنگ اور مدرسہ کی عمارتیں سب بعد کی ہیں۔خود یہ گھر جس میں حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام رہتے تھے۔بہت چھوٹا سا تھا اور اس کے کئی حصے اس وقت نہیں بنے تھے تو یہ
تھوڑی سی آبادی تھی جو اس وقت احمدی جماعت کہلاتی تھی۔مجھے یاد ہے میں نہیں کہہ سکتا کہ وہ
پہلا جلسہ تھا یا دوسرا، پہلا تو غالبا نہیں ہوگا کیونکہ مجھے اس کا نظارہ اچھی طرح یاد ہے 1891ء میں
پہلا جلسہ ہوا ہے اور اس وقت میری عمر بہت چھوٹی تھی۔اس لئے غالباً یہ دوسرا جلسہ گاہ ہوگا۔مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ جہاں آج کل مدرسہ احمدیہ ہے۔یہاں ایک پلیٹ فارم بنا ہوا تھا۔پہلے یہاں فصیل ہوا کرتی تھی۔گورنمنٹ نے اسے نیلام کر دیا اور اس ٹکڑے کو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے خرید لیا۔جہاں تک مجھے یاد ہے یہ ٹکڑا زمین ستر روپوں میں خریدا گیا تھا۔حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ ان دنوں جموں میں تھے۔جب آپ
کو یہ اطلاع ہوئی کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام یہ زمین خریدنا چاہتے ہیں تو غالباً آپ نے ہی روپے بھجوائے تھے اور آپ
کے روپوں سے ہی یہ زمین خریدی گئی تھی۔اس وقت یہاں ایک چبوترہ سا تھا۔وہ جگہ اس سے کم
ہی چوڑی تھی۔جتنی اس مسجد مبارک کی چوڑائی ہے لیکن لمبی چلی جاتی تھی۔مہمان خانے کے ایک
سرے سے شروع ہو کر نواب صاحب کے مکانوں کی حد تک چلی گئی تھی اور وہاں فصیل کے گر
جانے کی وجہ سے چبوترہ بنادیا گیا تھا۔دوسرا جلسہ یا دوسرے جلسے کا کچھ حصہ اس فصیل پر ہوا تھا۔مجھے یاد ہے ہم اس وقت اس جلسہ اور اس کی غرض و غایت کو سمجھنے کی طاقت نہیں رکھتے تھے۔البتہ
ایک بات مجھے اچھی طرح یاد ہے اور میں اس کے متعلق بعض پرانے لوگوں سے دریافت بھی کیا
ہے مگر کسی نے مجھے صحیح جواب نہیں دیا اور وہ یہ کہ اس چبوترے پر دو چھوٹی چھوٹی دریاں بچھا دی
گئی تھیں جن پر لوگ بیٹھے تھے یہ بات میری سمجھ میں اب تک نہیں آئی کہ اس وقت کیا ہوا کہ ان
دریوں
کو بار بار اٹھا کر جگہ بدلی گئی تھی اور کئی بار ایسا ہوا کہ پہلے ایک جگہ دریاں بچھائی جاتیں اور جب
لوگ بیٹھ جاتے تو تھوڑی دیر کے بعد وہاں سے اٹھا کر دریاں اور جگہ بچھا دی جاتیں نہ معلوم دھوپ
پڑتی تھی یا کوئی اور بات تھی۔میں اس کے متعلق یقینی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتا اور اس وقت سے لے کر
اب تک مجھے کوئی ایسا آدمی ملا نہیں جو اس کی وجہ بتا تا۔مجھے بچپن کے لحاظ سے یہ نظارہ
خوب یاد ہے اور ایک تماشا سا لگتا تھا کہ پہلے لوگ ایک جگہ بیٹھے ہیں اور پھر یک دم کھڑے ہو کر
تذکار مهدی )
331 →
نامحمودی
روایات سیّد نا محمود
دوسری جگہ بیٹھ جاتے ہیں۔غرض اس وقت احمدیت کی ساری کمائی دو دریوں پر آ گئی تھی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس وقت کی تعداد اپنی ایک کتاب آئینہ کمالات اسلام
میں شائع کی ہے۔اس کو دیکھا جائے تو معلوم ہو سکتا ہے کہ اس وقت کتنے لوگ جلسہ میں شامل
ہوئے پھر جس قدر نام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے شائع کئے ہیں وہ سارے ایسے
نہیں ہیں جو ایک وقت جلسہ میں شامل ہوئے ہوں اور نہ سارے بڑی عمر کے آدمی ہیں بلکہ ان
میں سے کچھ حصہ تو بچوں کا ہے اور کچھ ایسا ہے جو ایک وقت جلسہ میں شامل ہوا اور پھر چلا گیا۔جلسہ سالانہ چونکہ تین چار دن رہا تھا اس لئے ان شامل ہونے والوں میں سے کوئی ایک دن
رہا اور چلا گیا۔کوئی تین دن رہا اور چلا گیا۔اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
آئینہ کمالات اسلام میں جلسہ میں شامل ہونے والوں کی 327 تعداد لکھی ہے۔ان میں نہ تو
سارے بالغ تھے اور نہ سارے ایک وقت میں جمع ہوئے تھے بلکہ میں جہاں تک میں سمجھتا ہوں
ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ سو ڈیڑھ سو آدمی جلسہ میں شامل ہوئے تھے اور کچھ ایسے بھی تھے
جو تھوڑی دیر کے لئے آتے اور چلے جاتے۔یہ جماعت احمدیہ کا دوسرا سالانہ جلسہ تھا اور اگر میرا
حافظہ غلطی نہیں کرتا تو اس مسجد میں جتنے لوگ نظر آ رہے ہیں ان سے کم ہی اس جلسہ میں نظر آتے
تھے۔پھر خدا نے یہ برکت دی کہ اس نے چاروں طرف سے لوگوں کو جمع کرنا شروع کر دیا اور
اللہ تعالیٰ کا یہ الہام پورا ہونا شروع ہوا کہ
يَأْتِيكَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ
يَأْتُونَ مِنْ كُلَّ فَجٍّ عَمِيقٍ
تیری طرف دور دور سے لوگ تحائف لے کر آئیں گے کہ سڑکوں میں گڑھے پڑ
جائیں گے۔اس الہام کے پورا ہونے کا جو لطف ہم لوگ اٹھا سکتے ہیں جنہوں نے پہلا نظارہ
دیکھا ہوا ہے۔وہ لطف وہ لوگ نہیں اٹھا سکتے جنہوں نے قادیان کو بھر پور ہونے کی صورت میں
دیکھا۔وہ لوگ جنہوں نے قادیان کو 1900 ء میں دیکھا تھا۔انہیں بھی اب بہت بڑا فرق محسوس
ہوتا ہے مگر ہمیں تو 1900 ء کا قادیان بھی بہت آباد دکھائی دیتا ہے۔پھر جنہوں نے 1907ء میں قادیان کو دیکھا وہ بھی اپنے دل میں اس کی موجودہ حالت
کو دیکھ کر بہت بڑا فرق محسوس کرتے ہیں مگر 1907 ء میں ہماری یہ کیفیت تھی کہ ہم سمجھتے تھے۔
تذکار مهدی )
332
روایات سید نا محمودی
ہم ساری دنیا پر چھا گئے ہیں اور اب قادیان بہت آباد شہر ہو گیا ہے۔اس طرح 1913ء میں قادیان کی اور حالت تھی۔1914ء قادیان کی اور حالت ہو گئی۔1917ء میں اس نے اور زیادہ ترقی کی اور 1940ء میں اس کی آبادی میں اور زیادہ اضافہ ہو گیا
حتی کہ بعض وہ لوگ جنہوں نے میری خلافت کے ایام میں ہی قادیان کو دیکھا تھا جب وہ پانچ
سات سال تک قادیان میں نہ آئے اور اس کے بعد انہیں قادیان کو دیکھنے کا موقع ملا تو انہوں
نے ذکر کیا کہ پانچ سات سال کے بعد آ کر ہم نے قادیان کو پہچانا نہیں۔یہ کیسا عظیم الشان
نشان ہے جو احمدیت کی صداقت کے متعلق خدا تعالیٰ نے ظاہر کیا۔بے وقوف لوگ کہتے ہیں کہ
دنیا میں بعض اور شہر بھی بڑھ جاتے ہیں حالانکہ ان شہروں کے بڑھنے کی وہ وجوہات نہیں تھیں
بے شک اب ہوتی جائیں گی کیونکہ خدا نے آخر قادیان کو ہمیشہ ان باتوں سے محروم نہیں رکھنا
یہاں بھی تجارتیں ہوں گی اور نئے سے نئے کارخانے کھلتے چلے جائیں گے مگر حضرت
مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے ابتدائے دعوی سے لے کر آج سے دو تین سال پہلے تک قادیان کی ترقی
کا کوئی مادی ذریعہ نہیں تھا مگر پھر بھی خدا نے اسے بڑھا کر دکھا دیا اور اسی طرح ثابت کر دیا کہ
احمدیت اس کے ہاتھ کا لگایا ہوا پودا ہے اسی طرح قادیان میں جو مختلف قوموں کے افراد کے
آپس میں پیوند لگتے ہیں وہ بھی اپنی ذات میں خدا تعالیٰ کا ایک بہت بڑا نشان ہیں۔شائد
قادیان میں جتنے نکاح مختلف قوموں اور مختلف علاقوں کے لوگوں کے آپس میں ہوتے ہیں
حالانکہ قادیان کی آبادی صرف دس ہزار ہے۔اتنے نکاح مختلف علاقوں اور مختلف قوموں کے
لوگوں کے درمیان شائد لا ہور جیسے شہر میں بھی نہیں ہوتے ہوں گے۔جس کی آبادی پانچ لاکھ
کے قریب ہے۔یہ ایک بہت بڑا نشان ہے جس کو ہم اپنی آنکھوں سے دیکھتے ہیں۔جب تک
اس زمانہ کے لوگ زندہ رہیں گے۔ان نشانات کو تازہ رکھیں گے مگر بعد میں آنے والے ان
نشانات کو صرف کتابوں میں پڑھیں گے اور کتابوں میں پڑھ کر وہ لطف نہیں اٹھا سکیں گے جو ہم
اٹھاتے ہیں۔ہم کتابوں میں ہمیشہ پڑھتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کفار نے یہ دکھ
دیا۔وہ دکھ دیا اور پھر ان دکھوں کے بعد خدا تعالیٰ نے کفار کو اس رنگ میں اپنے عذاب کا نشانہ
بنایا مگر اس کا ہمیں وہ لطف نہیں آ سکتا جو حضرت ابو بکر اور دوسرے صحابہ کو آیا کرتا تھا۔اور نہ اگلی
نسل کو وہ لطف آ سکتا ہے جو آج ہمیں اللہ تعالیٰ کے نشانات دیکھ کر آتا ہے آئندہ آنے والے