آریوں کے جلسہ میں مضمون پڑھا جانا
تذکار مہدی
تذکار مهدی )
334
روایات سید نا محمود
اب ہم ان واقعات کو سناتے ہیں مگر کجا ہمارے سنانے کا اثر اور کجا وہ اثر جو اس اشتہار کے
قبل از وقت شائع کر دینے سے ہوتا۔اس صورت میں اس پیشگوئی کو جو اہمیت حاصل ہوتی ہر
ایک شخص بخوبی ذہن میں لا سکتا ہے۔آئینہ صداقت۔انوار العلوم جلد 6 صفحہ 181-182)
آریوں کے جلسہ میں مضمون پڑھا جانا
اوّل تو سوال یہ ہے کہ جہاں گالیاں دی جاتی ہیں وہاں انسان جائے ہی کیوں۔یہاں
مخالف لوگ تقریریں کرتے ہیں اور بعض احمدی سننے چلے جاتے ہیں ان کا وہاں جانا ہی بتا تا ہے
کہ وہ حقیقی غیرت کے مقام پر نہیں ہیں۔کیا کبھی کسی شخص کے دل میں یہ خواہش پیدا ہوئی ہے کہ
فلاں مقام پر میرے باپ کو گالیاں دی جا رہی ہیں میں جا کر سن آؤں یا کوئی کسی کو اطلاع دے
کہ فلاں جگہ تمہاری ماں کو گالیاں دی جارہی ہیں اور وہ جھٹ جوتا ہاتھ میں پکڑ کر بھاگ اٹھے کہ
سنوں کیسی چٹخارے دار گالیاں دی جاتی ہیں اگر تمہارے اندر حقیقی غیرت ہو تو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام یا اپنے امام اور دوسرے بزرگوں کے متعلق گالیاں سننے کے لئے جاتے ہی
کیوں ہو۔تمہارا وہاں جانا بتاتا ہے کہ تمہارے اندر غیرت نہیں یا ادنی درجہ کی غیرت ہے۔مجھے
یاد ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں آریوں نے لاہور میں ایک جلسہ کیا
اور آپ سے خواہش کی کہ آپ بھی مضمون لکھیں جو وہاں پڑھا جائے آپ نے فرمایا ہم ان
لوگوں کی عادت کو جانتے ہیں یہ ضرور گالیاں دیں گے اس لئے ہم ان کے کسی جلسہ میں حصہ
نہیں لیتے۔مگر ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب اور لاہور کے بعض دوسرے لوگ جن کی خوشامد
وغیرہ کر کے آریوں نے انہیں آمادہ کر لیا ہوا تھا کہنے لگے چونکہ اب ملک میں سیاسی تحریک
شروع ہوئی ہے اس لئے آریوں کا رنگ بدل گیا ہے آپ ضرور مضمون لکھیں اس سے اسلام کو
بہت فائدہ ہوگا۔۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اکراہ کے باوجود اُن کی بات مان لی اور
مضمون رقم فرمایا اور حضرت خلیفہ مسیح الاوّل کو پڑھنے کے لئے لاہور بھیجا، میں بھی گیا
اور بھی بعض دوست گئے تھے وہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا مضمون پڑھا گیا جس میں
سب باتیں محبت اور پیار کی تھیں اس کے بعد ایک آریہ نے مضمون پڑھا جس میں شدید گالیاں
رسول کریم ﷺ کو دی گئی تھیں اور وہ تمام گندے اعتراضات کئے گئے تھے جو عیسائی اور آریہ
تذکار مهدی )
335
روایات سید نامحمود
کرتے ہیں مجھے آج تک اپنی اس غفلت پر افسوس ہے میرے ساتھ ایک اور صاحب بیٹھے تھے
ٹھیک یاد نہیں کون تھے غالبا اکبر شاہ خان صاحب نجیب آبادی یا کوئی اور تھے جب آریہ لیکچرار
نے سخت کلامی شروع کی تو میں اُٹھا اور میں نے کہا میں یہ نہیں سن سکتا اور جاتا ہوں مگر اُس شخص نے
جو میرے پاس بیٹھا تھا کہا کہ حضرت مولوی صاحب اور دیگر علماء سلسلہ بیٹھے ہیں اگر اُٹھنا مناسب
ہوتا تو وہ نہ اُٹھتے۔میں نے کہا اُن کے دل میں جو ہو گا وہ جانتے ہوں گے مگر میں نہیں بیٹھ سکتا مگر
اُس نے کہا راستے سب بند ہیں دروازوں میں لوگ کھڑے ہیں آپ درمیان سے اُٹھ کر گئے تو
شور ہوگا اور فساد پیدا ہو گا چپکے بیٹھے رہو۔میں اس کی باتوں میں آ گیا اور بیٹھا رہا مگر مجھے آج
تک افسوس ہے کہ جب ایک نیک تحریک میرے دل میں اللہ تعالیٰ نے پیدا کی تھی تو میں کیوں نہ
اُٹھ آیا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جب یہ سنا کہ جلسہ میں رسول کریم ﷺ کو گالیاں
دی گئی ہیں تو آپ سخت ناراض ہوئے اور سب سے زیادہ ناراض آپ حضرت خلیفتہ اسیح الاوّل پر
ہوئے بار بار فرماتے کہ آپ سے مجھے یہ امید نہ تھی کہ رسول کریم ﷺ کو اس طرح گالیاں دی
جاتیں اور آپ چکے بیٹھے سنتے رہتے آپ کو چاہئے تھا کہ پروٹسٹ کرتے اور اسی وقت اُٹھ کر آ
جاتے ، آپ کی غیرت نے یہ کس طرح گوارا کیا کہ آپ ایک منٹ بھی وہاں بیٹھیں۔غرض آپ
اس قدر ناراض ہوئے کہ معلوم ہوتا تھا شاید جماعت سے خارج کر دیں مولوی محمد احسن صاحب
جلسہ میں نہیں گئے تھے مجھے یاد ہے چلتے چلتے وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی باتوں
کی تصدیق بھی کرتے جاتے تھے اور پھر ساتھ ساتھ یہ بھی کہتے جاتے تھے کہ ذہول ہو گیا
ذہول کا لفظ میں نے اُن سے ہی اُس وقت پہلی دفعہ سنا اور وہ یہ بات بار بار اس طرح کہتے
تھے کہ جس سے ہنسی آ جائے۔افسوس کا اظہار بھی کرتے جاتے تھے اور پھر ساتھ ہی یہ بھی کہتے
جاتے کہ ذہول ہو گیا۔خیر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تھوڑی دیر بعد معاف کر دیا
تو ہمارے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا فیصلہ موجود ہے۔میں جانتا ہوں کہ
ڈائرسٹ (DIARIST) کے لئے ضروری ہے کہ جائے اور نوٹ لے کر اپنی جماعت کو اطلاع
دے۔پھر اس میں بھی کوئی حرج نہیں کہ ان گالیوں کو ہم بعد میں کتاب کی صورت میں شائع کر
دیں کیونکہ یہ بھی سلسلہ کی تائید کا ایک حصہ ہے لیکن اُس وقت اُس مجلس میں بیٹھنا، اس مجلس کے
اعزاز کو بڑھانا ہے ہم انہیں کتابوں میں لکھنے پر مجبور ہیں کیونکہ آئندہ نسلوں کو ان باتوں سے آگاہ
کرنا ضروری ہے مگر مجلس میں جا کر بیٹھنے سے نہ آئندہ نسلوں کو کوئی فائدہ ہے اور نہ موجودہ زمانہ