ہمارا کام ختم ہوچکا اب غلبہ اور کامیابی کے آثار ظاہر ہوگئے

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
344
روایات سید نا محمودی
تھی۔اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ حضرت صاحب کی نسبت کہہ گزرے کہ آپ جماعت کا روپیہ اپنے
ذاتی مصارف پر خرچ کر لیتے ہیں۔حضرت صاحب کو آخری وقت میں یہ بات معلوم ہو گئی تھی
اور آپ نے مجھے فرمایا کہ یہ لوگ خیال کرتے ہیں کہ لنگر کے لئے جو روپیہ آتا ہے اسے میں
اپنے ذاتی مصارف میں خرچ کر لیتا ہوں مگر ان کو معلوم نہیں لوگ جو میرے لئے نذروں کا روپیہ
لاتے ہیں میں تو اس میں سے بھی لنگر کے لئے خرچ کرتا ہوں“
چنانچہ میں آپ کے منی آرڈر لایا کرتا تھا اور مجھے خوب معلوم ہے کہ لنگر کا روپیہ بہت
تھوڑا آیا کرتا تھا اور اتنا تھوڑا آیا کرتا تھا کہ اس سے خرچ نہ چل سکتا تھا۔حضرت صاحب نے مجھے فرمایا تھا کہ اگر میں لنگر کا انتظام ان لوگوں کے سپر د کر دوں تو یہ
کبھی اس کے اخراجات کو پورا نہ کر سکیں گے چنانچہ ایسا ہی ہوا اور اب تک اس بدظنی کا خمیازہ بھگتا
جا رہا ہے کہ لنگر کا فنڈ ہمیشہ مقروض رہتا ہے۔(اکم جوبلی نمبر نمبر 1931ء جلد 42 نمبر 21,22 صفحہ 11)
ہمارا کام ختم ہو چکا اب غلبہ اور کامیابی کے آثار ظاہر ہو گئے
نبی کی وفات کے معا بعد سے روحانی لحاظ سے رات کا زمانہ شروع ہو جاتا ہے لیکن
جسمانی لحاظ سے بھی نبی کی وفات طلوع فجر پر دلالت کرتی ہے اور معا بعد سے طلوع آفتاب یعنی
ظاہری کامیابیوں کا نظارہ نظر آنا شروع ہو جاتا ہے ایسا ہی رسول کریم جو کے زمانہ میں ہوا
اور ایسا ہی مسیح ناصری اور موسیٰ علیہم السلام کے زمانہ میں ہوا۔ایسا ہی اب حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں ہوا۔آپ کے زمانہ میں جو آخری جلسہ ہوا اس میں سات سو
آدمی جمع ہوئے تھے۔مجھے یاد ہے آپ سیر کے لئے باہر تشریف لے گئے تو ریتی چھلہ میں جہاں
بڑ کا درخت ہے وہاں لوگوں کی کثرت اور ان کے اثر دہام کو دیکھ کر آپ نے فرمایا معلوم ہوتا ہے
ہمارا کام ختم ہو چکا ہے کیونکہ اب غلبہ اور کامیابی کے آثار ظاہر ہو گئے ہیں۔پھر آپ بار بار
احمدیت کی ترقی کا ذکر کرتے اور فرماتے اللہ تعالیٰ نے احمدیت کو کس قدر ترقی بخشی ہے اب تو
ہمارے جلسہ میں سات سو آدمی شامل ہونے کے لئے آگئے ہیں۔یہ اتنی بڑی کامیابی ہے کہ میں
سمجھتا ہوں جس کام کے لئے اللہ تعالیٰ نے مجھے بھیجا تھا وہ پورا ہو چکا ہے اب احمدیت کو کوئی مٹا
نہیں سکتا۔مجھے یاد ہے جب لنگر خانہ کا خرچ بڑھا اور کثرت سے قادیان میں مہمان آنے
شروع ہو گئے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو خاص طور پر یہ فکر پیدا ہو گیا کہ اب ان اخراجات

تذکار مهدی )
345
کو
روایات سید نا محمود
کے پورا ہونے کی کیا صورت ہو گی مگر اب یہ حالت ہے کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے ایک ایک
احمدی لنگر خانہ کا سارا خرچ دے سکتا ہے۔جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے زلزلہ کے متعلق اپنی پیشگوئیوں کی اشاعت
فرمائی تو قادیان میں کثرت سے احمدی دوست آگئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی
دوستوں سمیت باغ میں تشریف لے گئے اور وہاں خیموں میں رہائش شروع کر دی چونکہ ان
دنوں قادیان میں زیادہ کثرت سے مہمان آنے لگ گئے تھے ایک دن آپ نے ہماری والدہ
سے فرمایا اب تو روپیہ کی کوئی صورت نظر نہیں آتی میرا خیال ہے کہ کسی سے قرض لے لیا جائے
کیونکہ اب اخراجات کے لئے کوئی روپیہ پاس نہیں رہا۔تھوڑی دیر کے بعد آپ ظہر کی نماز کیلئے
تشریف لے گئے۔جب واپس آئے تو اس وقت مسکرا رہے تھے۔واپس آنے کے بعد پہلے
آپ کمرہ میں تشریف لے گئے اور پھر تھوڑی دیر کے بعد باہر نکلے اور والدہ سے فرمایا کہ انسان
باوجود خدا تعالیٰ کے متواتر نشانات دیکھنے کے بعض دفعہ بدظنی سے کام لے لیتا ہے۔میں نے
خیال کیا تھا کہ لنگر کے لئے روپیہ نہیں اب کہیں سے قرض لینا پڑے گا مگر جب میں نماز کے لیئے
گیا تو ایک شخص جس نے میلے کچیلے کپڑے پہنے ہوئے تھے وہ آگے بڑھا اور اس نے ایک پوٹلی
میرے ہاتھ میں دے دی۔میں نے اس کی حالت دیکھ کر سمجھا کہ اس میں کچھ پیسے ہوں گے۔مگر جب گھر آ کر اسے کھولا تو اس میں سے کئی سو روپیہ نکل آیا۔اب دیکھو وہ روپیہ آج کل کے چندوں کے مقابلہ میں کیا حیثیت رکھتا تھا۔آج اگر کسی
کو کہا جائے کہ تمہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ کا ایک دن نصیب کیا جاتا ہے
بشرطیکہ تم لنگر کا ایک دن کا خرچ دے دو تو وہ کہے گا ایک دن کا خرچ نہیں تم مجھ سے سارے سال کا
خرچ لے لولیکن خدا کے لئے مجھے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ کا ایک دن دیکھنے
دو۔مگر آج کسی کو وہ بات کہاں نصیب ہو سکتی ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ
میں قربانی کرنے والوں کو نصیب ہوئی۔افسوس کہ لوگوں کے سامنے قربانی کے مواقع ہیں تو وہ ان سے منہ پھیر لیتے ہیں اور
جب وقت گزر جاتا ہے تو حسرت اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور کہتے ہیں کاش ہم نے فائدہ
اٹھایا ہوتا۔کاش ہم نے وقت کو ضائع نہ کیا ہوتا۔اب بھی خدا تعالیٰ نے ان کے لئے ایک بڑا

آج 10 میں سے 10 باقی