بعض اخلاق دنیا پر گہرا اثر ڈالتے ہیں

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
347
روایات سید نا محمود
زمانہ نصیب ہوا۔اس کے مقابلہ میں دنیا کے مال اور دوسری چیز میں کیا حقیقت رکھتی ہیں۔آج
سے سو سال بعد دنیا کا جو بہت بڑا بادشاہ ہو اُس میں اگر احمدیت کا ایمان ہوگا تو وہ کہے گا آج
بادشاہ ہونے کی بجائے اگر میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ڈیوڑھی کا دربان
ہوتا یا آپ کی بستی میں تنور کی دُکان کرتا تو بہت اچھا ہوتا۔پس یہ دنیا کی چیزیں ہیں
کیا ؟ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام الوصیت میں تحریر فرماتے ہیں۔احمدیت کے لئے مال آئیں گے اور ضرور آئیں گے اس بات کا مجھے ڈر نہیں البتہ اس
بات سے ڈرتا ہوں کہ ان اموال کو سنبھالنے والے دیانت دار ملیں گے؟ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے وقت ایک لاکھ روپیہ آنا بھی ناممکن سمجھا جاتا تھا مگر اب آٹھ دس لاکھ
روپیہ سالانہ آجاتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں تو بعض اوقات ایسی
حالت ہوتی تھی کہ اُس کا خیال کر کے رقت آجاتی ہے۔زلزلہ کے دنوں میں جب اعلان کیا گیا
کہ عذاب آنے والا ہے تو باہر سے مہمان زیادہ آنے لگے اور کثرت سے لوگ باغ میں ٹھہرے
ہوئے تھے۔ایک دن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے والدہ کو بلایا اور کہا آج میرے
پاس کچھ ہے نہیں کہیں سے کچھ قرض لے لیں۔یہ کہہ کر آپ نماز کیلئے گئے جب واپس آئے تو
اندر جا کر دروازہ بند کر لیا اور پھر مسکراتے ہوئے باہر آئے اور والدہ سے فرمایا۔میں نے ابھی
کہیں سے قرض لینے کیلئے کہا تھا مگر ایک غریب نے جس کے تن کے کپڑے بھی ثابت نہ تھے یہ
پوٹلی مجھے دی ہے۔میں سمجھا اس میں دھیلے پیسے ہوں گے مگر جب اندر جا کر میں نے اسے کھولا تو
اس میں سے دوسو سے زیادہ روپیہ نکلا ہے معلوم نہیں کس حالت میں وہ شخص لایا ہے۔( بعض اہم اور ضروری امور 1943ء، انوار العلوم جلد 17 صفحہ 51-52)
بعض اخلاق دنیا پر گہرا اثر ڈالتے ہیں
زلزلہ کے ایام میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کچھ دنوں کیلئے باغ میں رہائش اختیار
کر لی تھی چونکہ الہاموں سے اور زلزلوں کا پتہ چلتا تھا اس لئے آپ کا خیال تھا کہ ایسا نہ ہو وہ
قریب میں آنے والے ہوں۔ان ایام کی بات ہے کہ ایک جگہ پر مختلف جھونپڑیاں بنائی گئی تھیں
جن میں مختلف دوست رہتے تھے۔ایک جھونپڑی میں حضرت مولوی عبدالکریم صاحب مرحوم

تذکار مهدی )
کارمهدی
348
روایات سید نا محمودی
رہتے تھے اور ان کے ساتھ والی جھونپڑی میں ایک اور دوست رہتے تھے۔مولوی صاحب کی
طبیعت میں سخت تیزی تھی اور اس دوست کی طبیعت میں بہت نرمی تھی وہ شہر میں بھی
مولوی صاحب کے پڑوس میں ہی رہا کرتے تھے مگر وہاں جھونپڑیاں بہت ہی پاس پاس ہو گئیں۔اس دوست کے بچوں کو رونے کی بہت عادت تھی ادھر مولوی صاحب کی طبیعت بہت نازک تھی
وہاں بہت زیادہ قریب رہنے کی وجہ سے بچوں کا شور سنتے سنتے مولوی صاحب سخت تنگ آگئے۔ایک دن آپ نے اس دوست کو بلایا اور کہا کہ مجھے آپ پر سخت تعجب آتا ہے اور میں حیران ہوں
کہ آپ کس طرح کے آدمی ہیں میں نے گھر پر بھی دیکھا ہے کہ آپ کے ہاں سے شور اور اودھم
مچانے کی آوازیں برابر آتی رہتی ہیں مگر وہاں تو کچھ فاصلہ تھا اور اب تو جھونپڑیاں زیادہ قریب
ہونے کی وجہ سے میں بالکل برداشت نہیں کر سکتا اور میرا دل چاہتا ہے کہ میں باہر آکر ان بچوں کو
خوب ماروں اور آپ پر مجھے سخت تعجب ہے کہ آپ پاس رہتے ہیں اور ان کو کچھ نہیں کہتے۔یہ سن کر
اس دوست نے کہا کہ مولوی صاحب مجھے بھی آپ پر سخت تعجب ہے کہ وہ میرے پاس شور کرتے
ہیں اور میں سمجھتا ہوں یہ نادان ہیں بچوں کا کام ہی شور کرنا ہوتا ہے باوجود اس قدر قریب ہونے
کے مجھے کوئی غصہ اور جوش نہیں آتا اور میں حیران ہوں کہ آپ کو اس قدر دور بیٹھے ہوئے کیوں اس
قدر جوش آتا ہے۔گویا مختلف طبائع نے ایک ہی واقعہ سے الگ الگ اثر قبول کیا۔ایک نے یہ اثر
قبول کیا کہ ان بچوں کو سزا دینی چاہئے اور ایک نے یہ کہ بچوں کا یہی کام ہے یہ نادان ہیں اور ان
کے ساتھ کوئی سختی نہ کرنی چاہئے یہ اثر اتنا نمایاں تھا کہ ہر ایک کو دوسرے پر تعجب آتا تھا۔مولوی صاحب اس بات پر حیران تھے کہ وہ دوست اس قدر شور کو کیسے برداشت کر سکتے ہیں اور وہ
ان پر حیران تھے کہ ان کو یہ خیال کیسے پیدا ہوا کہ بچوں کو سزا دینی چاہئے۔پس لوگ عام طور پر
خاص خاص جذبات سے خاص خاص اثر قبول کرتے ہیں بلکہ بعض دفعہ تو ایک ہی واقعہ سے مختلف
اثر قبول کرتے ہیں اور یہ تفاوت مختلف حالات میں گھٹتا اور بڑھتا جاتا ہے۔مگر باوجود اس کے اس
میں
شبہ نہیں کہ بعض اخلاق دنیا پر گہرا اثر ڈالتے ہیں اور لوگوں کو خاص طور پر اپنی طرف متوجہ کر لیتے
ہیں اور ایسے اخلاق میں سے بہادری اور وفاداری خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔دنیا کا اکثر حصہ ان
دو اخلاق سے نہایت ہی متاثر ہوتا ہے۔خطبات محمود جلد 17 صفحہ 258 ، 259)

آج 10 میں سے 10 باقی