اللّہ کے بندوں کو غیب سے رزق ملتا ہے

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
350
روایات سید نا محمود
آپ کے خاندان کے لئے مخصوص کیا گیا ہے۔گو یہ خواب اس طرح چھپی ہوئی نہیں لیکن مجھے
یاد ہے کہ آپ نے اسی طرح ذکر فرمایا۔پس خدا نے ہماری قبریں بھی چاندی کی کر کے دکھا دیں
اور لوگوں کو بتادیا کہ تم تو کہتے ہو یہ اپنی زندگی میں لوگوں
کا روپیہ کھاتے ہیں اور ہم تو ان کے
مرنے کے بعد بھی لوگوں کو ان کے ذریعہ سے فیض پہنچائیں گے۔پس اللہ تعالیٰ ہماری مٹی کو بھی چاندی بنا رہا ہے اور تم اعتراضات سے اپنی چاندی کو بھی
مٹی بنارہے ہو۔چونکہ منافق عام طور پر پوشیدہ باتیں کرنے کا عادی ہوتا ہے اس لئے میں نے
کھلے طور پر ان باتوں پر روشنی ڈال دی ہے ورنہ مجھے اس بات سے سخت شرم آتی ہے کہ میں
خدا تعالیٰ کیلئے کچھ چندہ دوں اور پھر کہتا پھروں کہ میں نے اتنا چندہ دیا ہے۔مگر چونکہ یہ ایک
سوال اُٹھایا گیا تھا اس لئے مجھے مجبوراً بتانا پڑا کہ اگر اپنے تمام خاندان کا چندہ ملالیا جائے تو اس
رقم سے جس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ میں نے کھالی، پانچ گنا زیادہ رقم ہم چندہ میں دے چکے
ہیں اور جو ر تم صرف میرے اہل و عیال کی طرف سے خزانہ میں داخل ہوئی ہے، وہ بھی اس سے
زیادہ ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ کوئی عظمند یہ تسلیم نہیں کرے گا کہ ہم نے پانچ گنے زیادہ رقم اس
لئے خرچ کی تا اس کا پانچواں حصہ کسی طرح کھا جائیں۔پس ان لوگوں کو جو یہ اعتراض کرتے
ہیں خدا تعالیٰ کا خوف کرنا چاہئے اور اُس وقت سے پیشتر اپنی اصلاح کی طرف توجہ کرنی چاہئے
جبکہ ان کا ایمان اُڑ جائے اور وہ دہریہ اور مرتد ہو کر مریں۔اللہ کے بندوں کو غیب سے رزق ملتا ہے
( خطبات محمود جلد 18 صفحہ 188 ، 189 )
پس تم مومن بنو اللہ تعالیٰ تمہیں اپنے پاس سے رزق دے گا ورنہ لالچی کا پیٹ دنیا میں
کوئی نہیں بھر سکتا۔ہاں! لالچ کو دل سے نکال دو تو اللہ تعالیٰ تمہاری ضروریات پوری کرنے کا
سامان غیب سے کر دے گا۔صدرانجمن احمد یہ کسی کا پیٹ نہیں بھر سکتی۔پیٹ خدا تعالیٰ ہی بھرتا
ہے اور وہ بھی اس طرح کہ وہ دل سے لالچ کو دور کر دیتا ہے۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے میرے
آٹھ دس سال کی عمر کے پوتے کا پیٹ ایک روٹی سے نہیں بھرتا تھا لیکن میرا پیٹ آدھی روٹی سے
بھر جاتا تھا۔اس کی وجہ یہی تھی کہ اللہ تعالیٰ میری اشتہا آدھی روٹی میں ہی پوری کر دیتا تھا۔غرض
صلى
الله
خدا تعالیٰ کے طریق نرالے ہیں۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول کریم می

تذکار مهدی )
351
روایات سیّد نا محمود
نے جب وفات پائی تو میرے گھر میں سوائے نصف وسق جو کے اور کوئی چیز کھانے کی نہیں تھی مگر
اُسی نصف وسق جو میں اللہ تعالیٰ نے اس قدر برکت پیدا کی کہ میں ایک عرصہ دراز تک اُس میں
سے کھاتی چلی گئی۔آخر ایک دفعہ مجھے خیال آیا کہ تول کر دیکھوں کہ کتنے جو ہیں جب میں نے
انہیں تو لا تو اُس کے بعد وہ جو ختم ہو گئے۔( بخاری کتاب الجہاد باب النفقة نساء النبي بعد وفاته )
وہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ بھی اس قسم کے واقعات پیش آتے
رہے ہیں۔آپ اکثر مشک استعمال فرمایا کرتے تھے۔میں نے بھی اخبار میں اعلان شائع کرایا
ہے کہ مجھے خالص مشک کی ضرورت ہے۔وہ لوگ جو ایسے علاقوں میں رہتے ہیں۔جہاں مشک
دستیاب ہو سکتا ہے۔اگر وہ خالص مشک کے تین چار نافے خرید کر بھجوا دیں اور مجھے قیمت کی
اطلاع دے دیں۔تو میں ان کو قیمت بھیجوا دوں گا کیونکہ آج کل مجھے شدید سردی محسوس ہوتی ہے
اور اس کی وجہ سے مشک کھانے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو
بھی سردی محسوس ہوتی تھی۔اس لئے آپ بھی مشک کھایا کرتے تھے۔آپ مشک کی ایک شیشی
بھر کر جیب میں رکھ لیتے اور ضرورت کے وقت استعمال کر لیا کرتے آپ فرمایا کرتے تھے کہ
ایک شیشی دو دو سال تک چلی جاتی ہے۔لیکن جب خیال آتا ہے کہ مشک تھوڑی رہ گئی ہوگی اور
شیشی دیکھتا ہوں تو وہ ختم ہو جاتی ہے۔پس اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو غیب سے رزق بھیجتا ہے اور
اس کے رزق بھیجنے کے طریق نرالے ہیں۔پس تم اس ذات سے مانگو جس کا خزانہ خالی نہیں
ہوتا۔انجمن سے کیوں مانگتے ہو۔جس کے پاس اتنی رقم ہی نہیں کہ وہ تمہارے گزارے بڑھا
سکے۔پس تم خدا پرست بن جاؤ۔خدا تعالیٰ غیب سے تمہیں رزق بھیج دے گا۔صدر انجمن احمد یہ
کے پاس اتنا روپیہ نہیں کہ وہ تمہیں زیادہ گزارے دے سکے۔آخر اس کے پاس جو روپیہ آتا ہے
وہ جماعت کے چندوں سے ہی آتا ہے اور وہ اس قدر زیادہ نہیں ہوتا۔کہ شاہدین کو زیادہ
گزارے دیئے جاسکیں۔پھر صدرانجمن احمد یہ کیمیا گر نہیں اور نہ ہی وہ ملمع ساز ہے کہ خود سکہ کو
سونا بنالے یا ملمع کر کے روپیہ دے دے۔خدا تعالیٰ روپیہ بھیجے گا تو اس نے اسے خزانہ میں محفوظ
نہیں رکھنا۔اس نے بہر حال اسے خرچ کرنا ہے۔اس لیے جب اس کے پاس کافی روپیہ آئے گا
تو وہ تمہارے گزارے بھی بڑھا دے گی لیکن پھر بھی اصل طریق یہی ہے کہ تم خدا تعالیٰ سے مانگو
جس کے خزانے کبھی ختم نہیں ہوتے۔خدا تعالیٰ جماعت کے خزانہ میں روپیہ لائے گا تو وہ تمہیں
بھی گزارے دے گی۔آخر وہ کون بیوقوف ہے جو خزانہ میں روپیہ ہوتے ہوئے بھی کارکنوں کو
اچھے گزارے دینے میں کوتاہی کرے گا۔(الفضل 18 فروری 1956ءجلد 45/1 نمبر 42 صفحہ 5 )

آج 10 میں سے 10 باقی