جماعتی ترقیات کی پیشگوئی

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
353
روایات سید نامحمود
ہلکا چلنا پھرنا مفید ہے لیکن یہ چیز بھی بعض لوگوں کے لیے ابتلاء کا موجب بن جاتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی عصر سے شام تک باہر سیر کے لیے تشریف لے جاتے
تھے۔میں نے بھی دیکھا ہے کہ اگر آہستہ آہستہ چہل قدمی کی جائے تو صحت پر اس مرض کا زیادہ
اثر معلوم نہیں ہوتا۔لیکن اگر بیٹھے ہو تو کھڑے ہو جاؤ یا کھڑے ہو تو بیٹھ جاؤ یا لیٹے ہوئے کروٹ
بدل لو تو اس مرض کا اثر زور سے ہوتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں تو
جماعت بہت تھوڑی تھی اور اکثر لوگ ٹھوکریں کھا کھا کر احمدیت میں داخل ہوئے تھے۔اس لیے
وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے عصر سے شام تک سیر کے لیے چلے جانے اور پھر شام
کی نماز میں حاضر نہ ہو سکنے پر معترض نہیں ہوتے تھے۔لیکن یہ بات آج کل کے لوگوں کے لئے
زیادہ ٹھوکر کا موجب ہے کہ عصر سے شام تک میں باہر سیر کر کے آؤں اور پھر کہوں کہ میں نماز
کے لیے مسجد میں نہیں آسکتا کمزور لوگ اس بات کی برداشت نہیں کر سکیں گے۔جماعتی ترقیات کی پیشگوئی
( خطبات محمود جلد 30 صفحہ 345 تا 346) |
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں یہ کیفیت تھی کہ کئی مقامات پر
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ لکھا ہے کہ اب تو ہم پر اتنا بوجھ ہے کہ پندرہ سو روپیہ
ایک مہینہ کا خرچ ہے۔گویا اُس زمانہ میں اٹھارہ ہزار روپیہ کا سالانہ خرچ تھا اور حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام اسے بڑا بوجھ قرار دیتے تھے۔لیکن اس زمانہ میں بعض ایسے احمدی ہیں کہ
اُن میں سے ایک ایک اس بوجھ کو آسانی کے ساتھ اُٹھا سکتا ہے۔اُس وقت بعض دفعہ ایسی
حالت ہوتی تھی کہ لنگر میں آٹا نہیں ہوتا تھا اور منتظمین کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
خدمت میں روپیہ کے لیے درخواست کرنی پڑتی تھی۔1905ء میں جب زلزلہ آیا اور حضرت
مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کچھ عرصہ کے لئے باغ میں تشریف لے گئے۔تو مجھے خوب یاد ہے۔ایک دن
آپ باہر سے آئے تو اللہ تعالیٰ کی بڑی حمد و ثناء کر رہے تھے۔اس وقت آپ نے حضرت اماں
جان
کو بلایا اور فرمایا یہ گھری لے لو اور دیکھو اس میں کتنی رقم ہے؟ حضرت اماں جان نے کمرہ سے
باہر نکل کر بتایا کہ اس کپڑے میں چار سو یا پانچ سو کی رقم ہے۔آپ نے فرمایا آج ہی لنگر والے

تذکار مهدی )
354
روایات سید نا محمود
آٹے کے لئے روپیہ مانگ رہے تھے اور میرے پاس کوئی روپیہ نہیں تھا اور میں حیران تھا کہ اس
کا کیا انتظام ہو گا۔اتنے میں میں کیا دیکھتا ہوں کہ ایک غریب آدمی جس نے میلے سے کپڑے
پہنے ہوئے تھے۔آیا اور اس نے یہ گٹھڑی مجھے دے دی۔میں نے سمجھا کہ اس میں پیسے ہی ہوں
گے لیکن اب معلوم ہوا کہ روپے تھے۔اس پر آپ دیر تک اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا کرتے رہے۔کہ
اس نے کیا فضل نازل فرمایا ہے۔بیشک اس وقت ہماری نگاہ چار سو روپیہ کوئی حقیقت نہیں رکھتا
لیکن اس وقت ہم ان چیزوں کو دیکھتے تو ہمارا ایمان تازہ ہوتا تھا۔اور اب ہمیں اس سے سینکڑوں
گنا زیادہ روپیہ ملتا ہے۔اور وہ روپیہ ہمارے ایمانوں کو بڑھاتا ہے۔میں نے دیکھا ہے مجھے
اپنی عمر میں بعض غیر احمدیوں نے دو دو تین تین چار چار ہزار روپیہ نذرانہ کے طور پر دیا ہے۔لیکن
حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے زمانہ میں یہ حالت تھی کہ آپ کو چار سو روپیہ ملا تو آپ
نے سمجھا کہ شائد اس میں پیسے ہی ہوں گے۔ورنہ اتنا روپیہ کون دے سکتا ہے آج اگر وہی زمانہ
ہوتا تو وہ لوگ جو اس وقت افسوس کر رہے ہیں۔ان کو بھی قربانی کا موقع مل جاتا اور ہر شخص
قربانی کر کے سمجھتا کہ مجھے خدا نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت کا موقعہ عطا فرما کر مجھے
پر احسان فرمایا ہے۔لیکن وہ زمانہ تو گزر گیا۔اب پھر ایک دوسرا زمانہ آ گیا ہے۔جس میں خدا تعالیٰ اپنے بندوں کے لئے دین کی
خدمت کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کر رہا ہے۔بہر حال ہر زمانہ کے لحاظ سے خدا اپنی زندگی کا
ثبوت دیتا چلا آیا ہے۔اُس زمانہ میں چار سو روپیہ کا مل جانا خدا تعالیٰ کے زندہ ہونے کا ایک
ثبوت تھا اور اس زمانہ میں کبھی کبھی چالیس پچاس ہزار روپے دے کر اُس نے اپنی زندگی کا
ثبوت دیا ہے۔اور آج خدا تعالیٰ کے زندہ ہونے کا ثبوت دواڑھائی سو پونڈ ہیں جو ایک دوست
نے اطلاع ملتے ہی لندن بنک میں جمع کروا دیئے۔اسی طرح اس ترکی پروفیسر کا وہ روپیہ بھی
زندہ خدا کا ایک نشان ہے جو اُس نے اپنے اوپر خرچ کرنے کی بجائے مجھے دین پر خرچ کرنے
کے لیے بھجوا دیا۔اور یا پھر خدا تعالیٰ کے زندہ ہونے کا ثبوت اُس حبشی چیف کا واقعہ ہے جس نے
احمدیہ پریس کے لیے ایک ہزار پونڈ دو قسطوں میں دے دیا۔اور یا پھر خدا تعالیٰ کے زندہ ہونے
کا ثبوت افریقہ کے اُس دوست کا خط ہے جنہوں نے یہ لکھا کہ آپ پریشان کیوں ہوتے ہیں

تذکار مهدی )
355
روایات سید نا محمودی
آپ روپیہ کے متعلق کسی قسم کی فکر نہ کریں۔بیرونی مشنوں کے لیے جتنے پونڈوں کی ضرورت ہو
ہمیں لکھیں ہم کسی نہ کسی طرح جمع کر دیں گے۔غرض خدا تعالیٰ ہر زمانہ میں اپنے زندہ ہونے کا
ثبوت مہیا کرتا ہے اور اس طرح وہ اپنے مومن بندوں کے ایمانوں کو بڑھاتا رہتا ہے۔مجھے وہ زمانہ خوب یاد ہے جب اشتہار چھپوانے کے لیے بھی ہمارے پاس کوئی روپیہ
نہیں ہوتا تھا۔میں جب خلیفہ ہوا اور غیر مبائعین کے مقابلہ میں میں نے پہلا اشتہار لکھا تو اُس
وقت ہماری مالی حالت اتنی کمزور تھی کہ اس اشتہار کے چھپوانے کے لیے بھی ہمارے پاس کوئی
روپیہ نہیں تھا۔ہمارے نانا جان میر ناصر نواب صاحب مرحوم کو اس کا علم ہوا جو اُس وقت ہسپتال
اور مسجد کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔انہوں نے اڑھائی سو روپیہ کی پوٹلی لا کر میرے سامنے
رکھ دی اور کہا کہ آپ اس روپیہ کو استعمال کر لیں۔جب آپ کے پاس روپیہ آئے گا تو وہ مجھے
دے دیں۔چنانچہ پہلا اشتہار ہم نے انہی کے روپیہ سے شائع کیا۔پھر اللہ تعالیٰ نے وہ دن
دکھایا کہ یا تو دوسو اور اڑھائی سو کے لیے ہمارے کام رکے ہوئے تھے اور یا اب ایک ایک شخص
ہی نہیں ہیں ہزار روپیہ دینے کے لیے تیار ہو جاتا ہے۔مثلاً پچھلے سال میں بیمار ہوا تو ڈاکٹروں
نے مجھے ولایت جانے کا مشورہ دیا۔اس پر اللہ تعالیٰ نے ہماری جماعت کو یہ توفیق عطا فرمائی کہ
اس نے ایک لاکھ سے زیادہ روپیہ اس غرض کے لیے جمع کر دیا۔غرض زمانے ہمیشہ بدلتے رہتے ہیں اور بدلتے چلے جائیں گے۔ایک زمانہ میں لوگ
اربوں ارب روپیہ دیں گے اور انہیں پتا بھی نہیں لگے گا کہ اُن کے مال میں سے کچھ کم ہوا ہے
کیونکہ دینے والے کھرب پتی ہوں گے اور جب وہ ہیں یا تھیں یا پچاس ارب روپیہ دیں گے تو
انہیں پتا بھی نہیں لگے گا کہ اُن کے خزانہ میں کوئی کمی آئی ہے۔اُس وقت اُنہیں یاد بھی نہیں رہے
گا کہ کسی زمانہ میں پچاس روپیہ کی بھی ضرورت ہوتی تھی تو اس کے لیے بھی دعائیں کرنی پڑتی
تھیں۔تم تذکرہ پڑھو تو تمہیں اس میں یہ لکھا ہوا دکھائی دے گا کہ ایک دفعہ ہمیں پچاس روپیہ کی
ضرورت پیش آئی اور جیسا کہ اہل اللہ پر کبھی کبھی ایسی حالت گزرتی ہے۔اُس وقت ہمارے
پاس کچھ بھی نہیں تھا۔تب ہم نے وضو کیا اور جنگل میں جا کر دعا کی۔اس پر اللہ تعالیٰ کی طرف
سے الہام نازل ہوا کہ :۔دیکھ میں تیری دعاؤں کو کیسے جلد قبول کرتا ہوں“

تذکار مهدی )
356
روایات سید نا محمودی
اس کے بعد ہم واپس آئے تو بازار سے گزرے اور ڈاکخانہ والوں سے پوچھا
کہ کیا ہمارے نام کوئی منی آرڈر آیا ہے یا نہیں ؟ انہوں نے ایک خط دیا جس میں لکھا تھا
کہ پچاس روپے آپ کے نام بھجوا دیئے گئے ہیں۔چنانچہ اُسی دن یا دوسرے دن وہ
روپیہ ہمیں مل گیا۔غرض ایک زمانہ ایسا گزرا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو پچاس روپوں
کے لیے بھی فکر ہوتا تھا کہ وہ کہاں سے آئیں گے۔اور یا اب یہ حالت ہے کہ سندھ میں جو میری
اور سلسلہ کی زمینیں ہیں اُن پر تین ہزار روپیہ ماہوار تک تنخواہوں کا ہی دینا پڑتا ہے۔گویا گجا تو یہ
حالت تھی کہ پندرہ سو روپیہ ماہوار کا خرچ ساری جماعت کے لیے بوجھ سمجھا جاتا تھا اور پچاس
روپیہ کی ضرورت کو اتنا شدید سمجھا جاتا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کے
لیے خاص طور پر علیحدگی میں دُعا کرنا ضروری سمجھا اور گجا یہ حالت ہے کہ اسی شخص کا بیٹا سینکڑوں
روپیہ ماہوار اپنے کارکنوں کو تنخواہیں دیتا ہے اور انجمن کے افسروں
کو ملا کر وہ رقم ہزاروں روپیہ کی
بن جاتی ہے اور ربوہ کے دفتروں کو ملا کر کوئی نوے ہزار ماہوار کی رقم بن جاتی ہے۔یہ کتنا عظیم الشان
فرق ہے جو ہر شخص کو دکھائی دے سکتا ہے۔مگر ابھی کیا ہے ابھی تو صرف ہزاروں روپیہ خرچ ہو
رہا ہے۔پھر کوئی وقت ایسا آئے گا کہ صدر انجمن احمد یہ اور تحریک جدید کا تین تین ارب کا بجٹ
ہوگا۔پھر ایسا زمانہ آئے گا کہ ان کا تین تین کھرب کا بجٹ ہوگا۔یعنی صدر انجمن احمد یہ اور
تحریک جدید کا سالانہ بجٹ بہتر کھرب کا ہوگا۔پھر یہ بجٹ پدم پر پہنچ جائے گا کیونکہ دنیا کی ساری دولت احمدیت کے قدموں میں جمع
ہو جائے گی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے صاف طور پر لکھا ہے۔کہ مجھے فکر نہیں کہ روپیہ کہاں
سے آئے گا۔مجھے یہ فکر ہے کہ اس روپیہ کو دیانت داری کے ساتھ خرچ کرنے والے کہاں سے
آئیں گے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے وصیت کا نظام جاری فرمایا تو اللہ تعالیٰ
نے اس میں ایسی برکت رکھ دی کہ باوجود اس کے کہ انجمن کے کام ایسے ہیں جو دلوں میں جوش
پیدا کرنے والے نہیں۔پھر بھی صدر انجمن احمدیہ کا بجٹ تحریک جدید سے ہمیشہ بڑھا رہتا ہے
کیونکہ وصیت ان کے پاس ہے۔اس سال کا بجٹ بھی تحریک جدید کے بجٹ سے دو تین لاکھ
روپیہ زیادہ ہے۔حالانکہ تحریک کے پاس اتنی بڑی جائیداد ہے کہ اگر وہ جرمنی میں ہوتی یا یورپ

آج 10 میں سے 10 باقی