حضورؑ کا وصال

تذکار مہدی

تذکار مهدی )
369
روایات سید نا محمودی
مجھے اتنے ہی روپیہ کی ضرورت تھی زیادہ کی ضرورت نہیں چنانچہ اس طرح محلہ دارالفضل کی بنیاد
پڑی اور وہ روپیہ اشاعت قرآن میں دے دیا گیا۔خطبات محمود جلد سوم صفحہ 682-681 )
حضور علیہ السلام کا وصال
آپ (حضرت مسیح موعود علیہ السلام ) کو ہمیشہ دستوں کی شکایت رہتی تھی۔لاہور
تشریف لانے پر یہ شکایت زیادہ ہو گئی اور چونکہ ملنے والوں کا ایک تانتا رہتا تھا اس لئے طبیعت
کو آرام بھی نہ ملا۔آپ اُسی حالت میں تھے کہ الہام ہوا الرَّحِيلُ ثُمَّ الرَّحِيلُ یعنی کوچ
کرنے کا وقت آ گیا پھر کوچ کرنے کا وقت آ گیا۔اس الہام پر لوگوں کو تشویش ہوئی لیکن فوراً
قادیان سے ایک مخلص دوست کی وفات کی خبر پہنچی اور لوگوں نے یہ الہام اس کے متعلق سمجھا اور
تسلی ہوگئی لیکن آپ سے جب پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا کہ نہیں۔یہ سلسلہ کے ایک بہت
بڑے شخص کی نسبت ہے وہ شخص اس سے مراد نہیں۔اس الہام سے والدہ صاحبہ نے گھبرا کر ایک
دن فرمایا کہ چلو واپس قادیان چلیں۔آپ نے جواب دیا کہ اب واپس جانا ہمارے اختیار میں
نہیں۔اب اگر خدا ہی لے جائے گا تو جاسکیں گے۔مگر باوجود ان الہامات اور بیماری کے آپ
اپنے کام میں لگے رہے اور اس بیماری ہی میں ہندوؤں اور مسلمانوں میں صلح و آشتی پیدا کرنے
کے لئے آپ نے ایک لیکچر دینے کی تجویز فرمائی اور لیکچر لکھنا شروع کر دیا اور اس کا نام پیغام صلح
رکھا۔اس سے آپ کی طبیعت اور بھی کمزور ہو گئی اور دستوں کی بیماری بڑھ گئی۔جس دن یہ لیکچر ختم
ہونا تھا اس رات الہام ہوا۔مکن تکیه بر عمر ناپائیدار
یعنی نہ رہنے والی عمر پر بھروسہ نہ کرنا۔آپ نے اسی وقت یہ الہام گھر میں سنا دیا اور
فرمایا کہ ہمارے متعلق ہے۔دن کو لیکچر ختم ہوا اور چھپنے کے لئے دیدیا گیا۔رات کے وقت آپ
کو دست آیا اور سخت ضعف ہو گیا۔والدہ صاحبہ کو جگایا وہ اٹھیں تو آپ کی حالت کمزور تھی
انہوں نے گھبرا کر پوچھا کہ آپ کو کیا ہوا ہے؟ فرمایا وہی جو میں کہا کرتا تھا (یعنی بیماری موت)
اس کے بعد پھر ایک اور دست آیا۔اس سے بہت ہی ضعف ہو گیا فرمایا مولوی نورالدین صاحب
کو بلواؤ ( مولوی صاحب جیسا کہ اوپر لکھا گیا ہے بہت بڑے طبیب تھے ) پھر فرمایا کہ

تذکار مهدی )
+370
روایات سید نا محمود
محمود ( مصنف ہذا رسالہ) اور میر صاحب کو جگاؤ میری چار پائی آپ کی چارپائی سے تھوڑی ہی
دور تھی مجھے جگایا گیا۔اٹھ کر دیکھا تو آپ کو کرب بہت تھا۔ڈاکٹر بھی آگئے تھے۔انہوں نے
علاج شروع کیا لیکن آرام نہ ہوا۔آخر انجکشن کے ذریعہ بعض ادویات دی گئیں۔اس کے بعد
آپ سو گئے۔جب صبح کا وقت ہوا اٹھے اور اُٹھ کر نماز پڑھی۔گلا بالکل بیٹھ گیا تھا۔کچھ فرمانا چاہا
لیکن بول نہ سکے۔اس پر قلم دوات طلب فرمائی لیکن لکھ بھی نہ سکے۔قلم ہاتھ سے چھٹ گئی۔اس
کے بعد لیٹ گئے اور تھوڑی دیر تک غنودگی سی طاری ہو گئی اور قریباً ساڑھے دس بجے دن کے
آپ کی روح پاک اس شہنشاہ حقیقی کے حضور حاضر ہو گئی جس کے دین کی خدمت میں آپ نے
اپنی ساری عمر صرف کر دی تھی۔اِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔بیماری کے وقت ایک ہی لفظ
آپ کی زبان مبارک پر تھا اور وہ لفظ اللہ تھا۔آپ کی وفات کی خبر بجلی کی طرح تمام لاہور میں پھیل گئی۔مختلف مقامات کی جماعتوں کو
تاریں دی دے گئیں اور اسی روز شام یا دوسرے دن صبح اخبارات کے ذریعہ کل ہندوستان کو اس
عظیم الشان انسان کی وفات کی خبر مل گئی جہاں وہ شرافت جس کے ساتھ آپ اپنے مخالفوں کے
ساتھ برتاؤ کرتے تھے ہمیشہ یادر ہے گی وہاں وہ خوشی بھی کبھی نہیں بھلائی جاسکتی جس کا اظہار آپ
کی وفات پر آپ کے مخالفوں نے کیا۔لاہور کی پبلک کا ایک گروہ نصف گھنٹہ کے اندر ہی اس
مکان کے سامنے اکٹھا ہو گیا جس میں آپ کا جسم مبارک پڑا تھا اور خوشی کے گیت گا گا کر اپنی
کور باطنی کا ثبوت دینے لگا۔بعضوں نے تو عجیب عجیب سوانگ بنا کر اپنی خباثت کا ثبوت دیا۔آپ کے ساتھ جو محبت آپ کی جماعت کو تھی اس کا حال اس سے معلوم ہوسکتا ہے کہ
بہت تھے جو آپ کی نعش مبارک کو صریحاً اپنی آنکھوں کے سامنے پڑا دیکھتے تھے مگر وہ اس بات
کے قبول کرنے کو تیار تھے کہ اپنے حواس کو تو مختل مان لیں لیکن یہ باور کرنا انہیں دشوار و نا گوار تھا
کہ ان کا حبیب ان سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے جدا ہو گیا ہے۔پہلے مسیح کے حواریوں کی اپنے
مرشد کے ساتھ محبت میں یہ فرق ہے کہ وہ تو مسیح کے صلیب سے زندہ اتر آنے پر حیران تھے
اور یہ اپنے مسیح کے وصال پر ششدر تھے۔اُن کی سمجھ میں نہ آتا تھا کہ مسیح زندہ کیونکر ہوا
آج سے تیرہ سو سال پہلے ایک شخص جو خاتم النبین ہو کر آیا تھا اس کی وفات پر نہایت سچے
دل سے ایک شاعر نے یہ صداقت سے بھرا ہو ا شعر کہا تھا کہ :

تذکار مهدی )
371
روایات سید نامحمودی
كُنتَ السَّوَادَ لِنَاظِرِى فَعَمِيَ عَلَيْكَ النَّاظِرُ
مَنْ شَاءَ بَعْدَكَ فَلْيَمُتْ فَعَلَيْكَ كُنتُ أُحَاذِرُ
ترجمه : " کہ تو میری آنکھ کی پتلی تھا۔تیری موت سے میری آنکھ اندھی ہوگئی۔اب تیرے
بعد کوئی شخص پڑا مرا کرے ہمیں اس کی پرواہ نہیں کیونکہ ہم تو تیری ہی موت سے ڈر رہے تھے۔“
آج سے تیرہ سو سال کے بعد اس نبی کے ایک غلام کی وفات پر پھر وہی نظارہ چشم
فلک نے دیکھا کہ جنہوں نے اسے پہچان لیا تھا ان کا یہ حال تھا کہ یہ دنیا ان کی نظروں میں حقیر
ہوگئی اور ان کی تمام تر خوشی اگلے جہان میں ہی چلی گئی بلکہ اب تک کہ آٹھ سال گذر گئے ہیں ان
کا یہی حال ہے اور خواہ صدی بھی گذر جائے مگر وہ دن ان کو کبھی نہیں بھول سکتے جبکہ خدا تعالیٰ کا
پیارا رسول ان کے درمیان چلتا پھرتا تھا۔اُسی وقت آپ کے جسم مبارک کو قادیان میں پہنچانے کا انتظام کیا گیا اور شام کی
گاڑی میں ایک نہایت بھاری دل کے ساتھ آپ کی جماعت نعش لے کر روانہ ہوئی اور آپ کا
الہام پورا ہوا جو قبل از وقت مختلف اخبارات میں شائع ہو چکا تھا کہ
” ان کی لاش کفن میں لپیٹ کر لائے ہیں۔“
بٹالہ پہنچ کر آپ کا جنازہ فوراً قادیان پہنچایا گیا اور قبل اس کے کہ آپ کو دفن کیا جاتا
قادیان کی موجودہ جماعت نے (جن میں کئی سو قائم مقام باہر کی جماعتوں کا بھی شامل تھا)
بالا تفاق آپ کا جانشین اور خلیفہ حضرت مولوی حاجی نورالدین صاحب بھیروی کو تسلیم کر کے ان
کے ہاتھ پر بیعت کر لی اور اس طرح الوصیت کی وہ شائع شدہ پیشگوئی پوری ہوئی کہ جیسے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد حضرت ابوبکر کھڑے کئے گئے تھے۔میری جماعت کے لئے
بھی خدا تعالیٰ اسی رنگ میں انتظام فرمائے گا۔اس کے بعد خلیفہ وقت نے آپ کا جنازہ پڑھا
اور دوپہر کے بعد آپ دفن کئے گئے اور اس طرح آپ کا وہ الہام کہ ستائیس کو ایک واقعہ
( ہمارے متعلق ) ”جو دسمبر 1902ء میں ہوا اور مختلف اخبارات میں شائع ہو چکا تھا پورا ہوا
کیونکہ 26 مئی کو آپ فوت ہوئے اور 27 تاریخ کو آپ دفن کئے گئے اور اس الہام کے ساتھ
ایک اور الہام بھی تھا جس سے اس الہام کے معنے واضح کر دیئے گئے تھے اور وہ الہام یہ تھا

آج 10 میں سے 10 باقی