ہر بچہ کے اندر یقین پیدا ہوگا
تذکار مہدی
تذکار مهدی )
373
روایات سید نا محمود
عمر صرف ہیں سال کے قریب تھی۔اس وقت میں نے دیکھا کہ جماعت کے بعض دوستوں کے
قدم لڑکھڑا گئے اور ان کی زبانوں سے اس قسم کے الفاظ نکلے کہ ابھی تو بعض پیشگوئیاں پوری
ہونے والی تھیں۔مگر آپ کی تو وفات ہوگئی ہے اب ہمارے سلسلہ کا کیا بنے گا؟
جب میں نے یہ الفاظ سنے تو اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں ایک جوش پیدا کیا میں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نعش کے سرہانے کھڑا ہو گیا اور میں نے اللہ تعالیٰ کو مخاطب کرتے
ہوئے اسی کی قسم کھا کر یہ عہد کیا۔کہ اے میرے رب ! اگر ساری جماعت بھی اس ابتلا کی وجہ سے کسی فتنہ میں پڑ جائے
تب بھی میں اکیلا اس پیغام کو جو تُو نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ بھیجا ہے دنیا کے
کناروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا اور اس وقت تک چین نہیں لوں گا جب تک کہ میں
ساری دنیا تک احمدیت کی آواز نہ پہنچا دوں۔اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ اس نے محض اپنے فضل سے مجھے اس عہد کو پورا کرنے کی
توفیق عطا فرمائی اور میں نے آپ کے پیغام کو دنیا کے کناروں تک پہنچانے کے لئے اپنی تمام
زندگی وقف کر دی جس کا نتیجہ آج ہر شخص دیکھ رہا ہے کہ دنیا کے اکثر ممالک میں ہمارے مشن
قائم ہو چکے ہیں اور ہزار ہا لوگ جو اس سے پہلے شرک میں مبتلا تھے یا عیسائیت کا شکار ہو چکے
تھے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود اور سلام بھیجنے لگ گئے ہیں۔لیکن ان تمام نتائج کے باوجود یہ حقیقت ہمیں کبھی فراموش نہیں کرنی چاہیے کہ دنیا کی اس
وقت اڑھائی ارب کے قریب آبادی ہے اور ان سب کو خدائے واحد کا پیغام پہنچانا اور انہیں
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حلقہ بگوشوں میں شامل کرنا جماعت احمدیہ کا فرض ہے۔پس ایک بہت بڑا کام ہے جو ہمارے سامنے ہے اور بڑا بھاری بوجھ ہے جو ہمارے
کمزور کندھوں پر ڈالا گیا ہے اتنے اہم کام میں اللہ تعالیٰ کی معجزانہ تائید و نصرت کے سوا ہماری
کامیابی کی کوئی صورت نہیں ہم اس کے عاجز اور حقیر بندے ہیں اور ہمارا کوئی کام اس کے فضل
الفضل 2 جنوری 1963 ء جلد 52/17 نمبر 2 صفحہ 1)
کے بغیر نتیجہ خیز نہیں ہوسکتا۔ہر بچہ کے اندر یقین پیدا ہو گا
میں دیکھتا ہوں کہ ہماری جماعت طبعی سبقوں کی طرف کم توجہ کرتی ہے اور دنیوی
تذکار مهدی )
374
روایات سید نا محمود
فلسفیوں کی طرف زیادہ توجہ رکھتی ہے۔ہماری جماعت کے کتنے واعظ ہیں جن کے وعظوں میں
اس بات پر زور دیا جاتا ہے کہ خدا تعالیٰ حضرت ابراہیم علیہ السلام، حضرت اسحاق علیہ السلام
حضرت اسماعیل علیہ السلام، حضرت یوسف علیہ السلام اور حضرت موسی علیہ السلام کی طرح تمہیں
بھی نہیں چھوڑے گا۔کتنے واعظ ہیں جو ان واقعات کو بیان کر کے یہ بتاتے ہوں کہ وہ خدا جس
نے فلاں موقع پر نشان دکھائے اب بھی تمہارے حق میں اپنے محبت بھرے تعلقات کا اظہار
کرے گا۔دُور نہ جاؤ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے معجزات اور نشانات کے دہرانے
سے بھی ایمان بڑھتا ہے۔جس طرح بار بار کے یاد کرنے سے ایک چہرہ سامنے آ جاتا ہے اسی
طرح ان نشانات اور معجزات کے پڑھنے سے ایک ایماندار کا دل دھڑ کنے لگ جاتا ہے۔بھول
جاؤ مخالفت کو۔کیونکہ تمہارا بھی وہی خدا ہے جو حضرت یعقوب علیہ السلام کا خدا تھا، جو
حضرت موسی علیہ السّلام کا خدا تھا، جو حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا خدا تھا یا جو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا خدا تھا اور درمیان میں جو دوسرے بزرگ گزرے ہیں
اُن کا خدا تھا۔اگر تم چاہتے ہو کہ خدا تعالیٰ تمہارے حق میں بھی وہی نشانات دکھائے جو اس نے
ان نبیوں اور بزرگوں کے حق میں دکھائے تھے تو ان واقعات کو بار بار دہراؤ۔گا ہے گاہے بازخواں ایں قصہ پارینہ را
قرآن کریم نے ہمیں یہ سبق دیا ہے۔اگر ایک دفعہ بات کرنا کافی ہوتی تو وہ ان
واقعات کو بار بار نہ دہراتا۔وہ تو ان واقعات کو اتناد ہراتا ہے کہ یورپین مصنفین کا قرآن کریم پر
سب سے بڑا یہ اعتراض ہے کہ اس میں تکرار پایا جاتا ہے۔بے شک انہیں قرآن کریم پر یہ
اعتراض ہونا چاہیے کیونکہ وہ غیر ہیں۔غیر جب ماں کو بچہ کے ساتھ پیار کرتے دیکھتا ہے، اُس
کے پیار کی باتوں کو سنتا ہے تو کہتا ہے ایک دفعہ ہو گیا یہ کیا بار بار ایک ہی بات کو دہرایا جاتا ہے
آخر کوئی حساب بھی ہو۔لیکن ماں اُسے اس نقطہ نگاہ سے نہیں دیکھتی جس نقطہ نگاہ سے اُسے غیر
دیکھتا ہے۔تمہیں بھی قرآن کریم کو غیر کے نقطہ نگاہ سے نہیں دیکھنا چاہیے بلکہ اُسی طرح دیکھنا
چاہیئے جس طرح بچہ ماں کی پیار بھری باتوں کو سنتا ہے اور اس کی محبت کو محسوس کرتا ہے۔جس
طرح ماں جب بچہ سے پیار کرتی ہے تو فطرت اُسے سبق دیتی ہے کہ بڑے ہو کر تمہیں بھی اپنے
بچوں کی محبت حاصل کرنے اور ان کے حوصلوں کو بلند کرنے کے لیے ایسا کرنا ہو گا۔اسی طرح